تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھ پَر ہاتھ مارنا" کے متعقلہ نتائج

ہاتھ پَر ہاتھ مارنا

دو یا چند افراد کا دوستی یا ہم آہنگی یا تائید یا مسرت کا اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارنا ، ہتھیلی پر ہتھیلی مارنا

ہاتھ ہاتھ پَر مارْنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ مارنا ۔

ران پَر ہاتھ مارْنا

رک : ران پیٹنا .

سَر پَر ہاتھ مارْنا

سر پیٹنا ، نہایت رن٘ج و افسوس کرنا.

سِینے پَر ہاتھ مارْنا

اپنی دلیری کا اظہار کرنا ، چیلنج قبول کرنے کا اظہارکرنا ، سِینے پر ہاتھ مارکر شرط منظور کرنا .

چھاتی پَر ہاتھ مارْنا

چھاتی پیٹنا ، ماتم کرنا ، سینہ کوبی کرنا .

زانُو پَر ہاتھ مارْنا

تعجب کرنا، حیرت زدہ ہونا نیز تاْسّف یا حسرت کے سبب ران پر ہاتھ مارنا

ہاتھ پَیر مارنا

دوڑ دھوپ کرنا ، بہت کوشش کرنا

لَمْبا ہاتھ مارنا

بڑا فائدہ اٹھانا، زیادہ رقم ہاتھ آنا (دھوکا دھڑی سے)

ہاتھ سِیدھا مارنا

سیدھا وار کرنا جس میں لغزش اور کجی نہ ہو

ہاتھ پَر

وسیلے سے ، ذریعے سے

رانوں پَر ہاتھ دے مارْنا

افسوس کرنا ، نہایت افسوس کرنا ، ماتم کرنا.

ہاتھ پَر ہاتھ رَکھنا

ایک ہاتھ پر دوسرا ہاتھ رکھنا ، ہاتھ سے ہاتھ کو مس کرنا

ہاتھ پَر ہاتھ دَھرنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ۔

گَہْرا ہاتھ مارْنا

گہرا ہاتھ لگانا، بڑا بھاری غبن کرنا، بہت بڑی چوری کرنا؛ خوب ہاتھ رنگنا، بہت سا مال مارنا

پُورا ہاتھ مارْنا

پورا ادا کرنا

ہاتھ پَر ہاتھ دَھرے بَیٹھنا

کوئی کام نہ کرنا، بے کار بیٹھنا، کاہلی کا ثبوت دینا

ہاتھ مارنا

ہاتھ لگانا، ضرب لگانا

پالَٹ کا ہاتھ مارْنا

پالٹ کا وار کرنا، پالٹ کی ضرب لگانا.

ہاتھ پَر ہاتھ رَکھ کَر بَیٹھنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ۔

دو چار ہاتھ مارْنا

(پیرا کی) تھوڑا سا تیرنا ؛ (مجازاً) تھوڑی سی کوشش کرنا ؛ تھوڑا سا فاصله طے کرنا .

ہاتھ پَر ہاتھ دَھر کَر بَیٹھنا

نا امید یا مایوس ہونا ؛ افسردہ ہو کے بیٹھ رہنا ۔

اُلٹے ہاتھ پَر

ہاتھ پَر رَکھنا

ہتھیلی پر رکھنا ، حوالے کرنا ، دینا نیز کسی کو مدد کے طور پر نقدی کی صورت میں کچھ دینا ، کسی کی مدد پیسوں سے کرنا ۔

ہاتھ پَر دَھرْنا

(رک : ہاتھ پر رکھنا) ہتھیلی پر رکھنا ؛ دینا ۔

دَہنے ہاتھ پَر

ہاتھوں پَہ ہاتھ مارْنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ مارنا ۔

ہاتھ پَر ہاتھ دَھرے بَیٹھے ہَیں

کچھ نہیں کرتے ، بیکار بیٹھے ہیں

ہاتھ پَر چَڑھنا

ہاتھ میں آنا ، ہتّھے چڑھنا ، دستیاب ہونا ۔

ہاتھ پَر ہاتھ رَکھ کَر بَیٹھے رَہنا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ۔

ہاتھ پَر ہاتھ رَکھ کَر بَیٹھ جانا

رک : ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا ۔

ہاتھ پَر ہاتھ دَھر کَر بَیٹھ رَہنا

نا امید یا مایوس ہونا ؛ افسردہ ہو کے بیٹھ رہنا ۔

سَیکْڑوں ہاتھ پَر

بہت اُون٘چا ، بہت لمبا .

جُھوٹے ہاتھ کُتّا نَہ مارْنا

بہت زیادہ کنجوس ہونا، انتہائی بخیل ہونا

ہاتھ پائوں مارنا

ہاتھ پاؤں مارنا

ہاتھ پانو چلانا ، دست و پا کو حرکت دینا ، ہاتھ پانو پٹکنا

کان پَر ہاتھ رَکْھنا

صاف صاف انکار کرنا، توبہ کرنا، عار سمجھنا، لاعلمی ظاہر کرنا، انجان بن جانا

لَگام پَر ہاتھ ڈالْنا

کسی آدمی کا سوار کو روکنے کے لیے لگام پکڑنا.

ٹوپی پَر ہاتھ ڈالْنا

بے عزت کرنا ، پگڑی اتارنا

ہاتھ پَر اِیمان لانا

کسی کے ذریعے ایمان لانا ، کسی کے زیر ہدایت اسلام قبول کرنا ۔

ہاتھ پَر توتا پالنا

ہاتھ پر زخم یا پھوڑے پھنسی کے سبب کام کاج چھوڑ دینا؛ زخم اچھا نہ ہونے دینا؛ اپنا ہاتھ زخمی کر لینا

جِگَر پَر ہاتھ رَکھنا

بے قراری کی حالت میں کلیجا تھام لینا

ہاتھ پَر ناگ کِھلانا

اپنی جان خطرے میں ڈالنا، جوکھوں کا کام کرنا

کَلیجے پَر ہاتھ رَکْھنا

کسی کے دل کا حال معلوم کرنا ، کسی کے احساسات کا لحاظ کرنا .

پِیٹْھ پَر ہاتھ ٹھوکْنا

۔۱۔(کنایۃً) تحسین کرنا۔ شابشی دینا۔ معمول ہے جب کسی کو شابشی دیتے ہیں تو اس کی پیٹھ پر آہستہ آہستہ ہاتھ مارتے ہیں۔

ہاتھ پَر طوطا پالْنا

زخم اچھا نہ ہونے دینا (رک : توتا پالنا) ۔

کان پَر ہاتھ ہونا

سننے کی کوشش کرنا ، توجہ سے سننا ، گراں گوش یا بہرے عموماََ بات سننے کے لیے ایسا کر تے ہیں

ہاتھ پِیٹھ پَر رَکھنا

پیٹھ ٹھونکنا ، شاباشی دینا ؛ پشت پناہ ہونا

ہاتھ جِگر پَر رَکھنا

دردِ جگر سے بے قرار ہونا، جگر تھامنا

ہاتھ کَمَر پَر رَکْھنا

ناز و ادا سے کام لینا، نزاکت دکھانا، اظہارِ نزاکت کرنا

کِسی پَر ہاتھ رَکْھنا

کسی کا حامی ومددگار ہونا، دلاسا دینا، تسلی بخشنا

سَر پَر ہاتھ پھیرْنا

سر سہلانا، شفقت سے پیش آنا، پیار کرنا، دلاسا دینا

سِینے پَر ہاتھ رَکْھنا

اِضطرابِ خاطر کو روکنا ؛ دل کو تسلّی دینا .

سَر پَر ہاتھ رَکھنا

ہاتھ پَر لِیے پِھرنا

(فحش) عورت کا جنسی فعل کے لیے ہر وقت آمادہ رہنا ؛ رک : ہتھیلی پر لیے پھرنا۔

ہاتھ سَر پَر پھیرنا

پیار یا شفقت سے ہاتھ سر پر پھیرنا

ہاتھ پَر اِسلام لانا

کسی کے ذریعے ایمان لانا ، کسی کے زیر ہدایت اسلام قبول کرنا ۔

سَر پَر ہاتھ ہونا

سرپرستی یا حمایت حاصل ہونا.

دِل پَر ہاتھ رَکْھنا

تسکین دینا ، تسلّی دینا.

چھاتی پَر ہاتھ رَکْھنا

دل جوئی کرنا، تشفّی دینا، تعظیم کرنا، محبت کا اظہار کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھ پَر ہاتھ مارنا کے معانیدیکھیے

ہاتھ پَر ہاتھ مارنا

haath par haath maarnaaहाथ पर हाथ मारना

محاورہ

ہاتھ پَر ہاتھ مارنا کے اردو معانی

فعل مرکب

  • دو یا چند افراد کا دوستی یا ہم آہنگی یا تائید یا مسرت کا اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارنا ، ہتھیلی پر ہتھیلی مارنا
  • وعدہ کرنا ، قول دینا ، قول و قرار کرنا ۔
  • شرط بدنا ، بازی لگانا (شرط کرتے وقت ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں گویا شرط پکی ہوئی)
  • کسی سے دھوکے فریب سے کوئی چیز ہتھیا لینا
  • خوب رشوت لینا ؛ لگاتار رقم بٹورنا ، خوب ہاتھ صاف کرنا
  • (کشتی) پہلوان کا اپنے حریف پہلوان کے ہاتھ پر ہاتھ مار کر مقابلے پر آمادگی ظاہر کرنا نیز اپنے جوڑی دار پہلوان کے ہاتھ پر ہاتھ مار کر اس کو حریف سے مقابلے کا بلاوا دینا
  • تالی بجانا (کسی کو داد دینے کے لیے یا کسی پرندے یا جانور کو ڈرانے کے لیے)
  • ۔ کنایہ ہے شرط بدنے قول دینے اور کسی امر کا وعدہکرنے سے۔؎

English meaning of haath par haath maarnaa

Compound Verb

  • cheating, fraudulence
  • clap to ward off a bird or animal
  • promise, giving a word
  • to lay a wager (with), to bet

हाथ पर हाथ मारना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया

  • (क्षति) पहलवान का अपने हरीफ़ पहलवान के हाथ पर हाथ मार कर मुक़ाबले पर आमादगी ज़ाहिर करना नीज़ अपने जोड़ीदार पहलवान के हाथ पर हाथ मार कर उस को हरीफ़ से मुक़ाबले का बुलावा देना
  • किसी से धोके फ़रेब से कोई चीज़ हथिया लेना
  • ताली बजाना (किसी को दाद देने के लिए या किसी परिंदे या जानवर को डराने के लिए
  • ۔ किनाया है शर्त बदने क़ौल देने और किसी अमर का वादहकरने से।
  • ख़ूब रिश्वत लेना , लगातार रक़म बटोरना, ख़ूब हाथ साफ़ करना
  • दो या चंद अफ़राद का दोस्ती या हम आहंगी या ताईद या मुसर्रत का इज़हार करने के लिए एक दूसरे के हाथ पर हाथ मारना, हथेली पर हथेली मारना
  • वाअदा करना, क़ौल देना, क़ौल-ओ-क़रार करना
  • शर्त बदना, बाज़ी लगाना (शर्त करते वक़्त हाथ पर हाथ मारते हैं गोया शर्त पक्की हुई)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھ پَر ہاتھ مارنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھ پَر ہاتھ مارنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words