تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِضافَت" کے متعقلہ نتائج

اِضافَت

دو چیزوں کا باہمی تعلق، لگاؤ، نسبت

اِضافَت بَہ اَدْنیٰ مُلابَسَت

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں کوئی ایسا معمولی لگاو ہو جو باقی آٹھ اضافتوں میں نہیں ہوتا، جیسے : ہمارا ملک، تمھاری فوج وغیرہ.

اِضافَت لَگْنا

(کسی کام یا بات کا) پے درپے ہونا، تسلسل بندھنا

اِضافَتِ تَشْبِیہی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ مشبہ ہو اور مضاف مشبہ بہ، جیسے : طعنے کا نیزہ، نیزوں کا مین٘ھ وغیرہ

اِضافَت بَہ اَدْنیٰ تَعَلُّق

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں کوئی ایسا معمولی لگاو ہو جو باقی آٹھ اضافتوں میں نہیں ہوتا، جیسے : ہمارا ملک، تمھاری فوج وغیرہ.

اِضافَتِ اِسْتِعارَہ

(قواعد) مشبہ بہ کے قرینے کی اضافت مشبہ کی طرف، جیسے : پاے فکر. (لفت، فکر، اس بات کا قرینہ ہے کہ اسے قائل نے اپنے زہن میں ایک انسان سے تشبیہ دی ہے، یعنی انسان مشبہ بہ ہے)، اس طرح عقل کے ناخن، موت کے پنجے

اِضافَتِ بَیانی

(قواعد) ان دو لفظو ں کی اضافت جن میں مضاف، مضاف الیہ سے بنا ہو، جیسے : لوہے کی میخ، دیوارِ گِلی وغیرہ

اِضافَتِ ظَرْفی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک ظرف ہو اور دوسرا مظروف، جیسے: شربت کا گلاس، دوات کی سیاہی

اِضافَتِ مَقْلُوب

فارسی ترکیب کے مضاف و مضاف الیہ یا صفت و موصوف میں سے کسرۂ اضافت حزف کرکے انکی ترکیب الٹ دینا، جیسے : بچۂ سپاہی کی جگہ سپاہی بچہ، مرد نیک کی جگہ نیک مرد، وغیرہ

اِضافَتِ تَمْلِیکی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک مالک ہو دوسرا معلوک جیسے : انور کی کیاب، گان﷽و کا زمیندار وغیرہ .

اِضافَتِ تَوصِیفی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں ایک صفت ہو اور دوسرا موصوف، جیسے : بے دودھ کی چائے ، دل کا تنگ، روز روشن ، شب تاریک،

اِضافَتِ تَخْصِیصی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ کی وجہ سے مضاف میں خصوصیت پیدا ہوجائے ، لیکن یہ خصوصیت ملکیت اور ظرفیت سے متعلق نہ ہو، جیسے : عارف کا ہاتھ، ریل کا انجن

اِضافَتِ تَوضِیحی

(قواعد) ان دو لفظوں کی اضافت جن میں مضاف الیہ، مضاف کی وضاحت کرے، (دوسرے لفظوں میں) مضاف عا ہو اور مضاف الیہ خاص، جیسے : مارچ کا مہینہ، کراچی کا شہر وغیرہ

نَظَرِیَۂ اِضافَت

رک : نظریہء اضافیت

مَقُولَۂ اِضافَت

(منطق) وہ نسبت جو ایک چیز کو دو سری چیز سے کسی خاص رابطے کی بنا پر حاصل ہو ؛ جیسے : اُبوت (باپ بیٹے کی نسبت)

ہَمزَۂ اِضافَت

وہ ہمزہ جو اضافت کے لیے استعمال ہو ، دو لفظوں کو باہم ملانے کے لیے استعمال ہونے والا ہمزہ مثلاً غنچہء آرزو ، مئے لالہ فام ، آئینہء ایام وغیرہ ۔

کَسْرَۂ اِضافَت

(قواعد) وہ زیر جو فارسی تراکیب میں اضافت کے لیے استعمال ہوتا ہے جس سے کا / کی کے معنی نکلتے ہیں.

تَوالیِ اِضافَت

پے درپے کئی اضافتوں کا لانا جب کہ برا معلوم ہو اور ثقالت پیدا کرے، ایسی صورت میں یہ کلام کا عیب ہے ورنہ حسن میں داخل ہے

وَحْدی اِضافَت

(منطق) وہ اضافت جس کے حیطہ اور عکس حیطہ میں ایک سے زائد حدود داخل نہ ہوں ، غیر تفاعلی اضافت ۔

حَرْفِ اِضافَت

(قواعد) وہ لفظ جو ایک اسم کا دوسرے اسم کے ساتھ لگاؤ بنائے، (کا، کی کے، حروف اضافت ہیں)

حالَتِ اِضافَت

(قواعد) کسی لفظ کی وہ حالت جو اس لفظ کے تعلق کو دوسرے لفظ سے ظاہر کرتی ہے ، مخاف ہونے کی حالت .

قَلْبِ اِضافَت

قواعَد اضافت كا اُلٹا ہونا یعنی مضاف اور مضاف الیہ كی ترتیب كا بدل جانا ۔

فَکِّ اِضافَت

اضافت کی علات (کسرہ) کو چھوڑ دینا، علامت اضافت کو محذوف کر دینا، جیسے: صاحب دل، صاحب نظر

حُرُوفِ اِضافَت

رک : حرف اضافت .

وَحْدی کَثری اِضافَت

(الجبرا) دو متغیرہ مقداروں کا ایسا تعلق کہ ایک میں تغیر سے دوسرے میں تغیر لازم آتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں اِضافَت کے معانیدیکھیے

اِضافَت

izaafatइज़ाफ़त

اصل: عربی

وزن : 122

اشتقاق: ضَافَ

اِضافَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • دو چیزوں کا باہمی تعلق، لگاؤ، نسبت
  • (نحو) وہ ناتمام تعلق جو دو اسموں کے باہم ملائے جانے سے ان کے درمیان پیدا ہو جاتا ہے (یہ تعلق کا، کی، کے اور ان کے مترادفات یا اسم اول کے حرف آخر کے کسرے کے ذریعے معلوم ہوتا ہے)
  • دو اسموں کے درمیان ناتمام لگاؤ کی علامت (فارسی ترکیب میں کلمۂ اول کے آخری حرف کا کسرہ اور اگر آخری حرف یائے مخفتفی ہو تو اس پر ہمزہ، جیسے: ادارۂ ترقی اردو)
  • اگر آخری حرف الف یا واؤ ہو تو یائے مجہول (جیسے: بابائے قوم)
  • اردو ترکیب میں کا، کی، کے میں سے کوئی کلمہ
  • (منطق) ان دو چیزوں کی باہمی نسبت جن میں ہر ایک کا سمجھنا دوسری پر منحصر ہو، جیسے: باپ اور بیٹا
  • (تصوف) عبد و معبود اور خالق و مخلوق کے درمیان نسبت (یہ دو طرح پر ہے: ایک حقیقی عینی کہ عہد باعتبار اپنی حقیقت کے عین رب ہے مجاز کارس میں بالکل دخل نہیں، دوسری اعتباری کہ عہد باعتبار تعین اور اطلاق کے اپنے رب کا غیر ہے جیسے کہ موج اور دریا

شعر

English meaning of izaafat

Noun, Feminine

  • the connection between two things, appendage, annexation
  • (in Gram.), prefixing a noun to a noun, so that the former governs the latter in the genitive case (e.g. g̠ulām-i-Zaid, 'the slave of Zaid'); the connection of a noun so prefixed with its complement, the short vowel kasra between two nouns in the formation of the genitive case

इज़ाफ़त के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • दो चीज़ों का पारस्परिक संबंध, लगाव, संबंध
  • (वाक्यविन्यास) वह अपूर्ण संबंध जो दो संज्ञाओं के परस्पर मिलाए जाने से उनके बीच पैदा हो जाता है (यह संबंध, का, की, के और उनके पर्यायवाची या इस्म-ए-अव्वल के हर्फ़-ए-आख़िर के कस्रे के माध्यम से मालूम होता है)

    विशेष - कस्रा= उर्दू में 'जेर' का चिह्न

  • दो संज्ञाओं के बीच अपूर्ण लगाव का चिह्न (फ़ारसी समास में कलमा-ए-अव्वल के आख़िरी हर्फ़ अर्थात अक्षर का कस्रा और अगर आख़िरी हर्फ़-ए-या-ए-मुख़्तक़फ़ी हो तो उस पर हमज़ा, जैसे: इदारा-ए-तरक़्क़ी-ए-उर्दू)

    विशेष - हमज़ा= उर्दू भाषा का 52 वाँ अक्षर, अरबी भाषा का अक्षर 'अलिफ़' जिसको खींच कर पढ़ा जाए, आरंभ में आकर हम्ज़ा अलिफ़ हो जाता है

  • अगर आख़िरी हर्फ़ अलिफ़ या वाव हो तो या-ए-मजहूल (जैसे: बाब-ए-क़ौम या बू-ए-ख़ुश)
  • उर्दू समास में का, की, के इत्यादि में से कोई कलमा अर्थात वाक्य
  • (तर्कशास्त्र) उन दो चीज़ों का परस्पर संबंध जिनमें हर एक का समझना दूसरी पर आधारित हो, जैसे: बाप और बेटा
  • (सूफ़ीवाद) ईश्वर और उसका उपासक और संसार का निर्माता और उसकी सृष्टि के बीच संबंध (यह दो आधारों पर है: एक नितांत वास्तविक कि अहद-ए-बा-अतबार अर्थात ईश्वर जो सबसे अधिक विश्वसनीय अपनी वास्तविकता के साथ वास्तविक ईश्वर है, मजाज़ का इसमें बिलकुल हस्तक्षेप नहीं, दूसरी विश्वसनीयता कि अहद-ए-बा-अतबार त'अय्युन और इतलाक़ के अपने रब अर्थात ईश्वर का ग़ैर यानी अन्य है जैसे कि मौज और दरिया)

    विशेष - इतलाक़= ईश्वर के पूर्ण अस्तित्व का लक्ष्य (जो सभी सीमाओं और शर्तों से मुक्त है) - त'अय्युन= मुतलक़ का विलोम, वह जिसके लिए अस्तित्व का होना आवश्यक है - मजाज़= वास्तविक के स्थान पर विश्वसनीय अस्तित्व, जो वास्तविक न हो, सत्य के विपरीत, अर्थात: प्रकट जगत या भौतिक संसार

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اِضافَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

اِضافَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words