تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَلْسَہ" کے متعقلہ نتائج

دَرْبار

آستانہ، بارگاہ

دَرْبار ہونا

بادشاہ کی مجلسِ جشن کا کسی جگہ لگنا .

دَرْبار ہو چُکْنا

دربار یا محفل کا برخاست ہوجانا

دَرْبار گَرْم ہونا

دربار میں لوگوں کا جمع ہونا، مُجرائیوں کا مجمع لگنا، دربار کا رونق پر آنا

دَرْبار سَلامَت رَہے

ڈوم ڈھاڑی کسی امیر کو دیکھ کر بہ طور دعا کہتے ہیں .

دَرْبار مَعْمُور ہونا

مجلسِ سلاطین و امراء کا حاضرین سے بھر جانا

دَرْبار بَرْخاست ہونا

دربار ختم ہونا

دَرْباری

دربار سے منسوب، دربار سے متعلق، دربار کا، جسے دربار میں کوئی رتبہ حاصل ہو

دَرْبار مُعاف ہونا

دربار سے غیر حاضر ہونے کی اجازت ہونا .

دَرْبار مُعاف کَرْنا

دربار میں حاضری دینے کی معافی دینا .

دَرْبار مَقَرَّر ہونا

دربار میں حاضری کی اجازت ملنا

دَرْبار مُنْعَقِد ہونا

بادشاہ یا نائب بادشاہ کی مجلس لگنا .

دَرْبار مُنْعَقِد کَرْنا

دربار منعقد ہونا (رک) کا تعدیہ ، دربار جمانا ، لگانا .

دَرْبارِ عام

وہ دربار جہاں پر ہر خاص وعام کو آنے کی اجازت ہو، عوامی عدالت، جنتا کا دربار

دَرْبار رَس

جس کی پہنچ دربار تک ہو ، دربار میں رسائی رکھنے والا ، با اثر .

دَرْبار دار

درباری، کسی بادشاہ یا امیر وغیرہ کے دربار کا حاضر باش، ایسا شخص جو دربار میں حاضر رہ کر خوشنودی حاصل کرے

دَرْباری شاعِر

کسی امار، راجہ ، نواب، بادشاہ، یا حاکم وقت سے وابستہ شاعر، بادشاہ یا امیر کا نظیفہ خوار شاعر .

دَرْباری شامِیانَہ

معمول سے زیادہ بڑا شامیانہ .

دَرْبار والے

اہلِ دربار ، حکومت کے کارندے .

دَرْبار لَگْنا

مجمع لگا رہنا، ملازمین اور مجرائیوں وغیرہ کا اکھٹا ہونا

دَرْبار جَمْنا

دربار لگنا ، دربار میں شریک ہونے والوں کا مجتمع ہونا .

دَرْبار داری

دربار میں آنا جانا، دربار سے واسطہ ہونا، کسے بڑے شخص کے یہاں خوشامد میں روزانہ کی حاضری

دَرْبار خَرْچ

ایک محصول جو اگلے زمانے میں شاہی ملازمان یا زمیندار علاوہ مالگزاری کے وصول کیا کرتے تھے جو نذرانوں اور تحفوں پر بادشاہوں اور شہزادوں وغیرہ کو دئے جاتے تھے .

دَرْبارِیَّت

شاہی دربار کے رسوم و رواج ، آدابِ شاہی؛ حکومت، ریاست .

دَرْبار لَگانا

دربار لگنا (رک) کا تعدیہ ، دربار منعقد کرنا ، مجلس کرنا ، محفل جمانا .

دَرْبار سَرْکار

دربار اور سرکار ، ریاست و حکومت .

دَرْبار جَمانا

دربار کو ترتیب دینا ، دربار لگانا یا منعقد کرنا ، اجلاس منعقد کرنا ، جلسہ کرنا .

دَرْبار چَڑْھنا

دربار میں باریاب ہونا ؛ عدالت میں حاضر ہونا .

دَرْبار باندْھنا

رشوت دے کر کام لینا ، رِشوت دینا ، گھونس دینا .

دَرْبار بَرْخاست کَرْنا

دربار برخاست ہونا کا تعدیہ، دربار ختم یا موقوف کرنا، بادشاہ یا حاکم کا فارغ ہو کر دربار موقوف کرنا

دَرْبار مَوقُوف رَکْھنا

(بادشاہ کا) دربار نہ لگانا .

دَرْبارِ خاص

وہ دربار جس میں عام لوگوں کے آنے کی اجازت نہ ہو، خاص اجلاس

دَرْباری زَبان

شائستہ یا فصیح زبان، کھری بولی .

دَرْبارِ حَرَم

(لفظاً) مقدّس دربار، مُراد : خانۂ کعبہ

دَرْباری آداب

دَرْباری پوشاک

وہ خاص لباس جو دربار یا عدالت میں پہننے کے لئے مقرر کیا جائے

دَرْبارِ رِسَالت

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم کی محفل یا بارگاہ .

سَرْکار دَرْبار

حاکم یا بادشاہ کی کچہری

سِکھائے پُوت دَرْبار نَہِیں جاتے

صرف دوسروں کے کہنے سے ہمّت یا حوصلہ پیدا نہیں ہوتا .

تَکَلُّفاتِ دَرْبار

بہت زیادہ اخراجات

سَرْکار دَرْبار چَڑھانا

(قانون) نالش کرنا ، کچہری تک نوبت پہونچانا ، عدالت میں لے جانا.

سَرْکار دَرْبار کَرنا

کچہری میں نالش کرنا

وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا پُھونْکْنے کو

اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں

وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا جھونْکْنے کو

اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں

سائِیں کے دَرْبار میں بَڑے بَڑے ہَیں ڈھیر، اپنا دانا بِین لے جِس میں ہیر نَہ پھیر

اپنی قسمت پر شاکر رہنا چاہیے اور جو ملے اس پر قناعت کرنی چاہیے

اردو، انگلش اور ہندی میں جَلْسَہ کے معانیدیکھیے

جَلْسَہ

jalsaजलसा

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: فقہ

اشتقاق: جَلَسَ

جَلْسَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • نشست، بیٹھک
  • (مجازاََ) وہ اجتماع جو سماجی، قومی، سیاسی یا دیگر مقاصد کے لیے کیا جائے، میٹنگ، اجلاس
  • محفل رقص و سرود، ناچ رنگ کی محفل
  • ناٹک کا کھیل، ناٹک کا قصہ، تھیٹر
  • مجمع، اجتماع، تقریب
  • مجلس، جمگھٹا، انجمن
  • (فقہ) نماز میں سجدہ کرنے کے بعد پہلی مرتبہ بیٹھنا
  • ملاقات، صحبت

شعر

English meaning of jalsa

Noun, Masculine

  • a sitting
  • a meeting, an assembly, social or public gathering
  • a gathering for entertainment (song, dance or concert)
  • theater
  • social gathering
  • a committee
  • a society
  • posture, situation, seat, post, state, bearing

जलसा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

جَلْسَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

'جلسہ' اور 'جلوس' اردو کے عام لفظ ہیں۔ جن کی اصل یعنی جڑ عربی کا تین حرفی لفظ 'جلس' ہے۔ اسی سے یہ الفاظ نکلے ہیں۔ جلوس کا مطلب عربی میں بیٹھنے یا نشست کے ہیں، لیکن یہ لفظ اردو میں داخل ہوا تو اٹھ کر چلنے لگا اور اس کے ساتھ بہت سے لوگ چلنے لگے اور نعرے لگانے لگے۔ ہاں لفظ 'جلسہ' عربی کے معنوں ہی میں اردو میں رائج ہوا۔ یعنی لوگوں کا کسی ایک جگہ مل کر بیٹھنا۔ ہندوستان کی دوسری علاقائ زبانوں میں بھی لفظ 'جلسہ' اپنی جھلک دکھاتا ہے۔ گجراتی، مراٹھی اور تامل زبانوں میں یہ موج مستی، اور تفریح کے معنوں میں اور بنگالی میں جشن کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک بنگالی ٹی وی چینل کا نام ہی 'جلسہ' ہے۔ ستیہ جیت رے کی ایک مشہور بنگالی ناول پر بنی فلم کا نام بھی "جلسہ گھر" تھا۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَلْسَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَلْسَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone