تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَمْنا" کے متعقلہ نتائج

جَمْنا

(کسی سیال شے کا) بستہ ہونا، منجمد ہونا

جَمْنا مِلے تو جَمْنا داس ، گَنگا مِلے تو گَنگا رام

ایک بات پر قائم نہ رہنا ، مصلحت کے مطابق رویہ بدلنا ، موقع پرستی سے کام لینا.

تَہ جَمْنا

تہ جمانا (رک) کا لازم.

خاکَہ جَمْنا

ذہن نشین ہونا ، روح میں اُترا ہونا ، آنکھوں میں بسنا .

جَلْسَہ جَمْنا

جلسہ جمنا (رک) کا لازم ۔

کارخانَہ جَمْنا

کاروبار جمنا ، کاروبار چل پڑنا.

دانَہ جَمْنا

دانہ جمانا (رک) کا تعدیہ ، بیج پُھوٹنا.

دَہی جَمْنا

گرمی یا کھٹی چیز سے دہی کا جم جانا ؛ دودھ سے دہی تیار ہونا.

سِکَّہ جَمْنا

برتری اور کمال کا اثر قائم ہونا ؛ مرعوب ہونا .

قَرِینَہ جَمْنا

امید پیدا ہونا

رُعْب جَمْنا

رک: رُعب بیٹھنا، دھاک بیٹھنا، سِکّہ بیٹھنا.

طَبِیعَت جَمْنا

دل جمعی ہونا ، دل لگنا ، ذہن یکسو ہونا ، طبیعت کا متوجہ ہونا .

رَن٘ج جَمْنا

کَدورت پیدا ہونا ، نفرت پیدا ہونا

اِعْتِبار جَمْنا

اعتبار جمانا (رک) کا لازم .

مُشاعَرَہ جَمْنا

شعر و سخن کی محفل قائم ہونا ، مشاعرہ رنگ پر آنا

پاوں نَہ جَمْنا

ٹھہر نہ سکنا ، مقابلے کی تاب نہ لاسکنا .

ذِہن میں جَمْنا

سمجھ میں آنا، ذہن نشین ہونا

گَنگا جَمْنا بَہْنا

دریا بہنا ؛ مسلسل آنسو نکلنا ، بہت زیادہ رونا .

کِسی کا نَقْشَہ جَمْنا

کسی کی بات کا کارگر ہونا ، کسی کا دخیل اور باریاب ہونا، کسی کا تسلّط ہونا

ہونٹوں پَر پَپْڑی جَمْنا

ہونٹوں پَر پِیْڑیاں جَمْنا

۔ خْشکییا حدت سے ایسا ہوتا ہے۔

کائی جَمْنا

کائی پیدا ہونا ، کائی لگ جانا ، کائی لگنا.

آ جَمْنا

آنا اور جم کے متمکن ہوجانا، کسی اور جگہ پر قبضہ کرنا اور نہ چھوڑنا

دِل جَمْنا

جی لگنا، پوری توجہ ہونا ، گہری دلچسپی پیدا ہونا.

پَر جَمْنا

پرندوں کے پر پیدا ہونا یا جھڑنے کے بعد نئے پر نکلنا، طایروں کے پر پیدا ہونا، مجازاً: مغرور ہونا

بات جَمْنا

بات جمانا کا لازم

گَھر جَمْنا

مکان کا ساز و سامان سے درست ہونا

نَظَر جَمْنا

نگاہ کا کسی شے پر قائم ہونا

پانی جَمْنا

سردی سے پانی برف بن جانا.

آنکھ جَمْنا

آنکھ جمانا کا لازم

رَنگ جَمْنا

رنگت کا کسی چیز پر چڑھنا، رنگ قائم ہونا

خَیال جَمْنا

کسی بات یا چیز کا ذہن میں مرتسم ہونا ، تصور قائم ہونا .

قَدَم جَمْنا

قدم جمانا (رک) کا لازم ، جم کر کھڑا ہونا یا رہنا ، مستقل طور سے قیام ہونا .

پاوں جَمْنا

پان٘و جمانا (رک) کا لازم.

سَبھا جَمْنا

محفل برپا ہونا ، مجلس منعقد ہونا ، لوگوں کا جمع ہونا.

مَحْفِل جَمْنا

مجلس جمانا (رک) کا لازم ، مجلس منعقد ہونا ، محفل گرم ہونا ۔

پَرا جَمْنا

پرا جمانا (رک) کا لازم.

پَرے جَمْنا

پرے جمانا (رک) کا لازم.

پَٹِّیاں جَمْنا

۔ لازم ۔ ؎

تَصَوُّر جَمْنا

رک : تصور بندھنا، کوئی خیال قایم ہوجانا، تصور جمانا (رک) کا لازم .

دُوب جَمْنا

دوب جمانا (رک) کا لازم ، گھاس اُگنا.

فِکْر جَمْنا

تدبیر، سُوجھ بوجھ کا ٹھہراؤ، رائے اور خیال کا مستحکم ہونا.

حَرْف جَمْنا

(طباعت) چھاپے کے پتّھر یا پلیٹ پر حرف کا اُتر آنا یا پکّا ہو جانا.

ٹُکْڑی جَمْنا

گروہ یا ٹولی کا جمع ہونا.

بارا جَمْنا

(تارکشی) جنتری کا سوراخ خراب گول نہ رہنا جسکی وجہ سے تار کھنچْائی میں اٹکے

شَکْل جَمْنا

صورت قائم ہونا

گَرْد جَمْنا

کسی چیز یا جگہ پر دھول بیٹھ جانا، غبار کا ایک جگہ بیٹھ جانا

اَنْجُمَن جَمْنا

انجمن جمانا (رک) کا لازم۔

بَرْف جَمْنا

کسی مائع ک مقرر طریقے سے جمایا جانا یا پانی وغیرہ کا خود بخود سردی سے جم جانا.

لاکھا جَمْنا

لاکھا جمانا (رک) کا لازم ؛ ہونٹوں پر لالی یا سرخی جمنا.

صَفیں جَمْنا

رک : صفیں آراستہ ہونا.

بال جَمْنا

بالوں کا آگنا یا نمودار ہونا.

لَشْکَر جَمْنا

فوج کا لڑائی کے لیے باقاعدہ کھڑا ہونا .

پالا جَمْنا

کبڈی وغیرہ کا کھیل شروع ہونا ، مقابلہ ہونا.

پَودا جَمْنا

کسی چیز کا جڑ پکڑنا ، مستحکم یا قائم ہوجانا .

بُنیاد جَمْنا

بنیاد مستحکم ہونا ، (مجازاً) تعلقات کا استوار ہونا.

صُحْبَت جَمْنا

نشست آراستہ ہونا ، محفل سجنا ، ہم نشینی ہونا ، باہم اٹھنا بیٹھنا.

سُرُور جَمْنا

نشے سے آن٘کھوں میں سُرخی جھلکنا .

رائے جَمْنا

فیصلہ ہونا، تجویز یا مشورہ طے ہونا، مشورہ طے پانا

رَنگَت جَمْنا

رن٘گت جمنا (رک) کا لازم.

اردو، انگلش اور ہندی میں جَمْنا کے معانیدیکھیے

جَمْنا

jamnaaजमना

اصل: ہندی

وزن : 22

محاورہ

جَمْنا کے اردو معانی

فعل لازم

  • (کسی سیال شے کا) بستہ ہونا، منجمد ہونا
  • زنگ یا کائی کا اکھٹا ہوجانا
  • ٹہرنا، قائم ہونا، جیسے: پارہ جمنا
  • اپچنا، بیج اگنا، بیج کا نمو پانا
  • جڑ پکڑنا
  • چمٹنا، وابستہ ہونا، قائم رہنا
  • چپکنا
  • منعقد ہونا، برپا ہونا
  • (نظر وغیرہ کا) ٹکنا یا رک جانا، ٹکٹکی بندھ جانا
  • (محفل یا مجلس) جاری رہنا، برپا رہنا، رونق قائم رہنا
  • ٹکنا، ٹھہرنا، قائم رہنا، استحکام ہونا
  • مرکوز رہنا، ٹھہرنا
  • (بال) پیدا ہونا، نکلنا
  • ٹھیک آنا، موزوں ہونا، ٹھیک بیٹھنا، قرین محل ہونا
  • پیوست ہوجانا
  • دل لگنا، دل بستگی ہونا (دل، خاطر وغیرہ کے ساتھ)
  • آس لگنا، امید ہونا
  • لگنا، پڑنا: جیسے: چانٹا جمنا
  • مشق ہونا، رواں ہونا
  • بیٹھنا، پکا یا پختہ ہو جانا (تحریر وغیرہ کا)
  • اطمینان ہونا، یقین کرنا یا ہونا، ٹُھکنا
  • گھوڑے کا کودنے کے لیے رکنا، کھڑا ہو جانا
  • دل نشین ہونا، ذہن میں بیٹھ جانا، جاگزیں ہونا
  • رہنا
  • جگہ پکڑ لینا، جاگیر ہوجانا (نقش وغیرہ کا)
  • اطمینان سے بیٹھ جانا، اس طرح بیٹھنا کہ کوئی حرکت نہ کرے
  • ڈٹ جانا، اڑ جانا
  • کوئی کام مستقل مزاجی سے کرنا، مسلسل یا لگاتار کرنا، متزلزل نہ ہونا
  • راضی ہونا، آمادہ ہونا
  • (جیسا چاہے ویسا) مرتب ہونا، برسر کار ہونا
  • ترتیب پانا، آراستہ ہونا
  • فروغ پانا، قابل تعریف ٹھہرانا
  • کامیاب ہونا
  • (سدھانے والے کے الفاظ یا بولوں کا) اثر قبول کرنا، ماننا
  • جچنا

شعر

English meaning of jamnaa

Intransitive verb

  • (of seed) sprout, grow
  • become effective, have effect (upon heart)
  • become successful, prosper
  • freeze, harden, solidify, set
  • have a firm hold, take a firm stand
  • insist, persist
  • stick, cling together
  • take root to be firmly established, be settled
  • to germinate
  • to sprout, shoot
  • to come up
  • to become set
  • to become firm or fixed
  • to become hard or concrete
  • to be collected, combined, or united
  • to consolidate
  • to be congealed or frozen, to congeal
  • to curdle, clot, cake, become thick
  • to form sediment or precipitate
  • to be firmly placed, be settled, be located, be seated
  • to cohere, adhere
  • to stand fast, be rooted (to a spot)

जमना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • ठोस रूप धारण किये हुए किसी वस्तु पर स्थित होना, जैसे- (क) पहाड़ों पर बरफ़ जमना (ख) दीवार पर रंग जमना
  • किसी तरल पदार्थ का ठोस रूप धारण करना, जैसे-पानी या तेल जमना, दही जमना, पारा जमना
  • (बाल या दाँत) का पैदा होना या निकलना, बीज का अंकुरित होना या उगना, जड़ पकड़ना
  • यमुना (जमना) नदी
  • जँचना, मन-मस्तिष्क को पसंद आना, सुन्दर लगना, फबना, दिल लगना, ठीक आना या ठीक बैठना, उपयुक्त होना
  • (सभा, धरना, प्रदर्शन, मेला) का जारी रहना, महफ़िल या मजलिस की रौनक़ क़ायम रहना
  • किसी कार्य में स्थापित होना या उत्तमता हासिल होना, जैसे- रोज़गार जमना, कामयाब होना, जगह पकड़ लेना, धाक जमना, डट जाना, मज़बूत होना
  • श्रोताओं द्वारा किसी शायर या कवि को पसंद किया जाना, देर तक सुना जाना, (गाने वाले के शब्दों या बोलों का) दिल पर असर करना, उसे आत्मसात् करना
  • चिपकना, चिमटना, चस्पाँ होना, रंग या काई का इकट्ठा हो जाना
  • विश्वास होना, आशा होना, संतुष्टि होना, भरोसा होना
  • तल (पेंदे) में नीचे बैठना, जैसे- तलछट आदि का जमना
  • भीड़, जन-समूह का जमाव या जमावड़ा
  • (नज़र-निगाह आदि का) टिकना, ठहरना या रुक जाना, टकटकी बँध जाना
  • कोई काम दृढ़ निश्चय के साथ करना, निरंतर या लगातार करना, अस्थिर न होना, काम करने का पूरा अभ्यास होना
  • दृढ़ता के साथ स्थिर होना, केन्द्रित होना, एक ही स्थान पर बहुत दिनों से रहना या वहीं का हो जाना
  • इत्मीनान से किसी जगह बहुत देर तक बैठना
  • अभ्यस्त होना, पक्का हो जाना या स्थिरता आ जाना, जैसे- लिखावट में हाथ जमना
  • पानी का जमा होना, इकट्ठा होना
  • ख़ूब चोट लगना, पड़ना, जैसे- थप्पड़, चांटा या लाठी जमना, लगना
  • घोड़े का कूदने के लिए रुकना, खड़ा या स्थिर हो जाना

جَمْنا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَمْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَمْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words