تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَھپَٹ" کے متعقلہ نتائج

جَھپَٹ

اچانک یا جلدی کا حملہ، دوڑ، زقند، جست، چھلانگ، جھونک

جَھپَٹ ہو جانا

جھگڑا ہو جانا، لڑائی ہو جانا.

جَھپَٹ کے

جلدی سے لپک کر.

جَھپَٹ کَر

جھپٹ کر، جلدی سے، تیزی سے لے کر، اچانک حملہ کرکے، تیزی کے ساتھ

جَھپَٹْنا

حملہ کرنا، حملے کی غرض سے دوڑ پڑنا اچانک حملہ آور ہو جانا، تیزی سے آگے بڑھنا

جَھپَٹَّا ہونا

آسیب وغیرہ کا خلل ہونا.

جَھپَٹ لینا

اُچک لینا، دوڑ کر پکڑ لینا، چھین لینا، مفت لے لینا

جَھپَٹ کَرنا

آگے بڑھ کر مقابلہ کرنا، لپک کر سامنا کرنا، پہل کرنا.

جَھپَٹ چَلْنا

ایک قسم کا مچھلی کا شکاری

جَھپَٹ لَگانا

زقند بھرنا ، دوڑ لگانا، تیزی سے گزر جانا .

جَھپَٹ کھانا

چوٹ کھانا ،زک پہن٘چنا.

جَھپَٹ میں آنا

(بھاگتے ہوئے کسی سواری یا جانور وغیرہ کی)زد میں آجانا.

جَھپَٹ میں آ جانا

جَھپَٹ میں آ جانا

۔بھاگتے ہوئے آدمی یا جانور سے ٹکراکر گرپڑنا۔

جَھپَٹَّا چَلنا

وار کرنا،حملہ کرنا،جھپٹا.

جَھپَٹّے میں آنا

۱. زد میں آنا، قابو میں آنا، متاثر ہونا

کُچْھ چِھین جَھپَٹ نَہ کی

بحث تکرار نہ کی

شیر جَھپَٹ

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں ایک پہلوان اپنے داہنے ہاتھ کو مدِّمقابل کی بائیں طرف سے کمر پر لے جا کر حریف کا داہنی طرف کا جانگیا پکڑ کر اسے سامنے کی طرف کھین٘چتا ہے تاکہ اس کا بایاں پیر آگے کو آ جائے تو فوراً اپنا بایاں ہاتھ حریف کے بائیں پیر کے باہر کی طرف سے یعنی گھٹنے کے پیچھے لا کر کلائی سے اُٹھاتا ہوا اپنا کھوا او سر جو مدِّمقابل کی چھاتی کے نیچے ہے زور دے کر اپنی داہنی جانب گھومتا ہے اور مدِّمقابل چاروں خانے چت گر جاتا ہے

دَوڑ جَھپَٹ

(بانک بنوٹ) چلت پِھرت، تیزی اور پُھرتی دِکھانا.

لَپَٹ جَھپَٹ

(پُھرتی کے ساتھ) اُچل کُود ، چلت پھرت وغیرہ.

چِھین جَھپَٹ

کسی چیز کو حاصل کر نے کے لئے این٘چا کھین٘چی، کھین٘چا تانی، زبردستی یا جھپٹے مار کرلینے کی کوشش، چھیننے کے لئے لپٹ جھپٹ

چِھینا جَھپَٹ

چھین جھپٹ، زبردستی کا

چِھین جَھپَٹ کَر

بچا کچا کر، زبردستی حاصل کر کے، کھین٘چا تانی کر کے

اُونْٹ کی پَکَڑ، کُتّے کی جَھپَٹ

دونوں نہیں رک سکتے، یہ دونوں ہی خطرناک ہوتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں جَھپَٹ کے معانیدیکھیے

جَھپَٹ

jhapaTझपट

اصل: ہندی

وزن : 12

جَھپَٹ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • اچانک یا جلدی کا حملہ، دوڑ، زقند، جست، چھلانگ، جھونک
  • لڑائی، جھگڑا، جھڑپ، حملہ
  • (کُشتی) جب حریف سامنے کھڑا ہو تو اس کا بایاں ہاتھ اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑ کر اور ایک دم جھک کر اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کا داہنا گھٹنا پکڑ کر پیچھے ہٹ جانا
  • گھوڑے کی معمولی سے زیادہ عارضی اور وقتی تیز دوڑ، تیز رفتاری
  • ضرب، چوٹ دھکّا، زد
  • جھپٹّا

شعر

English meaning of jhapaT

Noun, Feminine

  • sudden attack
  • swiftness of horse, high speed
  • swoop, pounce, leap, bound
  • fight

झपट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • झपटने अर्थात् तेजी से आगे बढ़कर किसी पर आक्रमण करने की क्रिया या भाव
  • अचानक या जल्दी का हमला, दौड़, छलांग, झोंक, तेज़ी से होने वाला हमला, छीनना
  • घोड़े की मामूली से ज़्यादा तेज़ दौड़, तेज़ रफ़्तारी
  • लड़ाई, झगड़ा, झड़प, हमला
  • प्रहार, चोट, धक्का, ज़द

جَھپَٹ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَھپَٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَھپَٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words