تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس" کے متعقلہ نتائج

جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس

غلبہ زبردست ہی کو ہوتا ہے، وہ جس سے جو چاہے چھین لے، جس کے پاس طاقت ہوتی ہے وہی قابض ہوتا ہے

جِس کی تیغ اُس کی اِطاعَت بے دَریغ

جس میں حکومت کا زور ہو اس کا حکم ماننا ہی پڑتا ہے

جِس کی یَہاں چاہ، اُس کی وَہاں بھی چاہ

جسے دنیا والے چاہتے ہیں اُسے خدا بھی چاہتا ہے ، اچھوں کو موت جلد آتی ہے

جِس کی تیغ اُس کی دیگ

مال و دولت زبردست کے لئے ہے

جِس کی دیگ، اُس کی تیغْ

۔مثل۔ سخی کے سب حامی ہوتے ہیں جو کوئی کھانا دیتا ہے اس کا رعب رہتاہے۔

جِس کی آنکھ نَہِیں اُس کی ساکْھ نَہِیں

جس کو تجربہ اور حیا نہیں اُس کی بات کا اعتبار نہیں

جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں

زبان دراز سب کو دبا لیتا ہے

جِس کی جِیب چَلْتی ہَے اُس کے نَو ہَل چَلْتے ہَیں

رک : جس کی زبان چلے اس کے سَتّر ہل چلیں

جِس کی لاٹھی پَڑی اُسی کے سَر

جیسا کیا ویسا بھرا

جِس کی بیٹی رانڈ ہو گَئی اُس کا جَنَم بِگَڑ گَیا

بیٹی کے ران٘ڈ ہونے سے بڑھ کر اور کوئی مصیبت نہیں

جِس کِی ڈالِی پَر بَیْٹھیں اُس کی جَڑ کاٹیں

جس سے فائدہ اٹھائے اسی کو نقصان پہنچائے، سخت نمک حرام اور محسن کش ہے

جِس کا خُون اُس کی گَرْدن پَر

جو قتل کرتا ہے وہی سزا بھگتتا ہے

جِس نے کی شَرَم اُس کے پُھوٹے کَرَم

تکلف کرنے والا نقصان میں رہتا ہے، شرم و حیا سے کام لینے والا محروم رہتا ہے

جِس نے کی شَرَم اُس کے پُھوٹے کَرَم ، جِس نے کی بے حَیائی اُس نے کھائی دُودھ مَلائی

بے حیا مزے میں یعنی سکھ چین سے رہتا ہے

جِس کی جورُو اَنْدَر، اُس کا نَصِیبا سِکَنْدَر

رک : جس کی بڑھیا محل کے اندر اس کا نصیبا بڑا سکندر

بازار کی گالی جِس نے سُنی اُس پَر پَڑی

جو کسی ایسے طعن یا الزام کا جواب دے گا جس کا کوئی خاص شخص مخاطب نہ ہو ظاہر ہو جائے گا کہ وہ اسی پر منطبق ہوتا ہے

جِس کا کھائِیے اَن پانی اُس کی کِیجِئے آبادانی

اپنے آقا اور محسن کی شکر گزاری لازم ہے

بازار کی مِٹھائی، جِس نے پائی اُس نے کھائی

کسبی یعنی طوائف یا ایسے ہی اور کسی شخص کے لیے مستعمل

جِس کی اُتْری لوئی اُس کا کِیا کَرے گا کوئی

جس میں شرم و حیا باقی نہ رہے اس کو کوئی کیا کہہ سکتا ہے ، بے شرم کی بلا دور.

جِس کے واسْطے روئے اُس کی آنکھوں میں آنسُو بھی ںَہِیں

جس کے ساتھ کسی تکلیف میں ہمدردی کی اسے پروا بھی نہیں

جِس کی بُڑھیا مَحْل کے اَنْدَر، اُس کا نَصِیبا بَڑا سِکَنْدَر

جو عورت کسی امیر کے گھر ملازم ہوتی ہے اس کے اہل و عیال بڑی آسئش سے رہتے ہیں

جِس نے رَنْڈی کو چاہا اُسے بھی زَوال اور جِس کو رنْڈی نے چاہا اُس کی بھی تَباہی

طوائف کا یار ہر طرح خوار رہتا ہے

بَھینس کَہے گُن میرا پُورا میرا دُودھ پی ہووے سُورا، جِس کے گَھر مَیں بَندھ جاؤُں دُودھ دَہی کی نال بَہاؤُں

بھینس کی تعریف ہے کہ جس گھر میں بھینس ہوتی ہے وہاں دودھ دہی کی فراوانی ہوتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس کے معانیدیکھیے

جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس

jis kii laaThii us kii bhai.nsजिसकी लाठी उस की भैंस

ضرب المثل

جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس کے اردو معانی

  • غلبہ زبردست ہی کو ہوتا ہے، وہ جس سے جو چاہے چھین لے، جس کے پاس طاقت ہوتی ہے وہی قابض ہوتا ہے

English meaning of jis kii laaThii us kii bhai.ns

  • might is right, the one who has power the one is possesses

जिसकी लाठी उस की भैंस के हिंदी अर्थ

  • जिसके पास शक्ति होती है वही अधिकार प्राप्त करता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس)

نام

ای-میل

تبصرہ

جِس کی لاٹھی اُس کی بَھینس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words