تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کالی زبان" کے متعقلہ نتائج

کَالِی

ایک سانپ جس کے متعلق کہا جاتا ہے اسے سری کشن جی نے کالی دہ (جمنا کے بھن٘ور) سے باہر نکالا تھا اور اس کی پھنکار سے ان کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا، اس سانپ کے ایک سو دس پھن بتائے گئے ہیں

قالی

ایک قسم کا بچھونا، قیمتی اونی، سوتی یا ریشمی روئیں دار فرش، قالین

کالِی دَہ

ایک روایت کے مطابق ورنداون میں جمنا کا ایک کنڈ (حوض) جس میں کالیا ناگ رہتا ہے، کالی کنڈ

کالی ہَڑ

۔مونث۔ چھوٹی ہڑ۔کالے گورے کا مقابل۔ ہندوستان کے لوگ۔ کالے آدمی صابن سے گورے نہیں ہوتے۔ پیدائشی بات کبھی نہیں جاتی۔

کالی بی

(عور) بچوں کو ڈرانے کا ایک فرضی نام، بیچا

کالی بِلّی کالی رات مارنے والے تیری عُمْر دَراز

خوب بات کو پہنچنا .

کالی جُمِعْرات کا وَعْدَہ

کالی بیل

کالی سیم

سیم کی ایک قسم جس کے بیج سیاہ ہوتے ہیں

کالی دیوی

ہندو مذہب کی ایک دیوی کا نام

کالی مائی

ہندو مذہب کی ایک دیوی کا نام

کالی بَھوانی، کَلْکَتَّہ والی

(ہندو) کالی دیوی

کالی سِیتلاؤ کالی ماتا

۔مونث۔ (ہندو) ایک قسم کی چیچک جس کے دانے سیاہ ہوتے ہیں۔

کالی آنْو

بچے کی پیدائش کے بعد کا وہ فضلہ جو پیدا ہوتے ہی خارج ہوتا ہے یہ چکنا لیسدار اور سیاہ ہوتا ہے، جنم لینڈی

کالی جُمِعْرات کا وَعْدَہ کَرْنا

لمبا وعدہ کرنا یا ایسا وعدہ کرنا جسے پورا کرنا مقصود نہ ہو .

کالی رات

سیاہ اور خوفناک رات، اندھیری رات

کالی لاٹ

ایک چھوٹا سا خوشِ آواز پرند جس کا رنگ چون٘چ سے لے کر دُم تک سیاہ ہوتا ہے دم کے سِرے پر دو پَر کُھلی ہوئی قین٘چی کی طرح ہوتے ہیں (اپنی بہادری کے سبب اس نے سپاہی پرندے کا خطاب پایا ہے) ، کال کلیچی ، چیپو ، جھان٘پل .

کالی ناس

پھنیری سان٘پ کی ایک قسم جس کا پھن خاص طور پر بڑا ہوتا ہے اور جسم پر سفید اور کالے داغ ہوتے ہیں برصغیر میں اکثر مقامات پر پایا جارتا ہے کہا جاتا ہے کہ یہ اگر کسی کو کاٹ لے تو جسم سے خون جاری ہوجاتا ہے ، موت کے بعد بھی خون مسامات سے خارج ہوتا رہتا ہے .

کالی رَس

گھوڑے کی ایک بیماری جس میں سُم کی گدی پھول جاتی ہے اور اس میں مواد آجاتا ہے اس بیماری میں گھوڑے کے چاروں پان٘وں میں جہاں سے گوشت کم ہو آماس خفیف ہو کر سخت مثل لکڑی کے ہوجاتا ہے اور گھوڑا کھڑا رہ جاتا ہے .

کالی یُگ

ہندوؤں کے مجوزہ چار زمانوں (ست جگ ، ترہتا جگ ، دواپر جگ اور کلجگ) میں سے ایک زمانہ ، کل جگ یہ زمانہ چار لاکھ بتیس ہزار برس کا تھا اور پاپ کا زمانہ مانا گیا ہے .

کالی مَینا پَہاڑی ٹِیلو

بچّوں کا ایک کھیل ، پہاڑی مینا ٹیلو .

کالی دیبی

. رک : کالکا، کالی .

کالی پِیلی شَکْل

کالی جَگانا

کالی دیوی کی مدد یا آسرا چاہنا ، کالی کو خبردار یا ہوشیار کرنا .

کالی بوزَہ

سیا رنگ کا بگلے سے مشابہ پرندہ جو قد میں مرغ کےبرابر ہوتا ہے چونچ لمبی خمدار ہوتی ہے جس سے وہ مچھلی پکڑ کر کھاتا ہے .

کالی باڑی

بنگالی ہندوؤں کا مندر جہاں کالی دیوی پوجا ہوتی ہے .

کالی ہانڈی پِیچھے

کسی کے مرنے یا کسی بُرے افسر کے چلے جانے پر کالی ہانڈی توڑتے ہیں .

کالی چائے

سادی چائے ، دودھ والی چائے (سبز چائے کے بالمقابل) .

کالی آنکھ

وہ آنکھ جس کی پُتلی سیاہ ہو، سیاہ آنکھ جو خوبصورتی کی علامت .سمجھی جاتی ہے

کالی دانی

رک : کالا دانہ .

کالی گَئی بامَن کے دان

کالی گائے برہمن کو دان چلی جاتی ہے مراد یہ ہے کہ اچھی چیز دوسرے لے جاتے ہیں .

کالی نِکالْنا

(ہندو) کالی کا جلوس نکالنا (جو ہندوئوں کی ایک مذہبی رسم ہے)

کالی وَبا

(طبّ) ایک بیماری جس میں قے کے ساتھ خون کا اخراج ہوتا ہے اور سانس کے رکنے سے جسم پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں ، سیاہ موت .

کالی بِھیڑ

منافق، بد معاش، بدچلن، غنڈا، جو نامعلوم طریقے سے نقصان پہنچاتا ہے (انگریز بلیک شیپ کا ترجمہ)

کالی زبان

بُری زبان یا سیاہ زبان والا، وہ شخص جس کی بد دُعا اور کوسنا بہت جلد اثر کرتا ہو، بدگو، کل جبھا، بد فال

کالی جُمِعْرات کو

کالی روٹی

جلی ہوئی روٹی ، باجرے یا معمولی درجے کے آٹے کی روٹی .

کالی توری

ترئی کی ایک قسم جو سیاہ ہوتی ہے .

کالی کُنڈ

ایک روایت کے مطابق ورنداون میں جمنا کا ایک کنڈ (حوض) جس میں کالیا ناگ رہتا ہے، کالی دہ

کالی بَھٹ

تیز کالے رنگ کی ، بَد ہیئت اور سیاہ رنگ کی ؛ کالی بھٹ کی تانیث .

کالی کَٹ بھی

ایک قسم کا پچاس فٹ اونچا درخت جس کے تنے کی گولائی آٹھ فٹ اس کی چھال ایک دو انچ موٹی گہری بھوری اور کُھردری ہوتی ہے اس کے پھول گرنے کے بعد پھاگن اور چیت میں نئے نئے پتے آنے لگتے ہیں ، سانپ کا زہر اتارنے کے لیے اس کی جڑ کا جوشاندہ پلانا چاہیے ، بلغم زکام کو نافع ہے ہاضمہ بڑھاتی ہے .

کالی ہانڈی سَر پَر دَھرنا

۔(ہندو) بہت بدنام ہونا۔

کالی نَسْل

افریقی یا ایشائی اقوام ، افریقہ کے باشندے .

کالی بیگم

کالی اَبْرَق

کالے رنگ کی ابرق ، ابرق کی ایک قسم .

کالی جھانپ

ایک روئیدگی جس کے پتوں کے کناروں میں بہت سی شقیں ہوتی ہیں شاخیں اس کی سیاہ سرخی مائل ہوتی ہیں پھول اور بیج نہیں آتے طبی فوائد میں اس کے لگانے سے بال نکل آتے ہیں اس کو جلا کر اس کے تیل میں ملا کربالوں پر مَلیں تو بال بڑھ جاتے ہیں ہندی میں ہنسراج اور فارسی میں سنبل کہتے ہیں ، بالچھڑ .

کالی زِیری

زیرے سے مشابہ اور زیرۂ سیاہ سے دُگنا لمبا اور تخم کاسنی کے برابر موٹا سیاہ رنگ کا بیج، جس کا مزہ تلخ اور تیز ہوتا ہے، چوپایوں خصوصاً گھوڑے کے لئے مستعمل ہے، ایک قسم کا سیاہ زیرہ

کالی پَہاڑ

بیل کی طرح دوسرے درختوں پر چڑھنے والا پیڑ اسکا مزا چرپرا اور کڑوا ہوتا ہے مثانے کے درد اور پُرانی سوجن کو مِٹانے کے لیے اس کا جوشاندہ دیا جاتا ہے .

کالی پِدّی

بھورے پیٹھ کی چھوٹی سی خوش آواز چڑیا ؛ کالا پدّا (رک) کی تانیث .

کالی آندھی

وہ آندھی جس کے گَرد و غبار سے ایسا اندھیرا چھا جائے جس سے سورج چُھپ جائے .

کالی کَلُوٹی، بَیگَن لُوٹی

نہایت سیاہ ، کالی عورت ، بہت سیاہ اور کالی عورت یا لڑکی کو چڑھانے کے لیے بھی کہتے ہیں .

کالی ماتا

کالی دیوی، شیوجی کی استری

کالی بَلا

نہایت کالی چڑیل

کالی ہانڈی

کالے رنگ کی ہانڈی جو اکثر نظر بد سے بچنے کے لیے لوگ اپنی عمارتوں پر لٹکا دیتے ہیں .

کالی بَھن٘ڈ

رک : کالی بھٹ .

کالی مِرْچ

کالے رنگ کی گول مرچ جو گل عباس کے بیج کے برابر اور شکل میں مشابہ ہوتے ہے، سیاہ مرچ ، فلفل سیاہ

کالی مَلْکَہ

(نشہ باز) چرس

کالی بَھلی نَہ سیت، دونوں کو مارو ایک ہی کھیت

موذی موذی سب برابر، دونوں کو ایک سا سمجھو

کالی کھانسی

ایک قسم کی خشک اور جراثیمی کھانسی جس میں بلغم وغیرہ نہیں نکلتا اور بار بار دیر تک انسان کھانستا رہتا ہے، عموماً بچوں کو ہوتی ہے

کالی تِیری

کالی سیاہ، نہایت تیرہ و سیاہ عورت، (پھبتی کے طور پر مستعمل) .

اردو، انگلش اور ہندی میں کالی زبان کے معانیدیکھیے

کالی زبان

kaalii-zabaanकाली-ज़बान

اصل: ہندی

وزن : 22121

مادہ: کَالِی

کالی زبان کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بُری زبان یا سیاہ زبان والا، وہ شخص جس کی بد دُعا اور کوسنا بہت جلد اثر کرتا ہو، بدگو، کل جبھا، بد فال

English meaning of kaalii-zabaan

Noun, Feminine

  • supposed faculty of causing bad luck by saying negative things

काली-ज़बान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ऐसी ज़बान जिससे निकली हुई अमांगलिक या अशुभ बातें प्रायः सत्य घटित होती हैं, वो शख़्स जिस की बददुआ और कोसना बहुत जल्द असर करता हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کالی زبان)

نام

ای-میل

تبصرہ

کالی زبان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words