تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَہیں" کے متعقلہ نتائج

کَہیں

کہنا سے مضارع صیغہ جمع، تراکیب میں مستعمل

کَہیں زیادہ

۔بہت زیادہ۔ (ابن الوقت) اس سے کہیں زیادہ وقت طہارت میں صرف ہوتا تھا جو نماز کی شرط ضروری ہے۔

کَہیں تِل دَھرنے کو جَگَہ نَہِیں

۔ بالکل جگہ نہیں یعنی بڑی کشمکش اور ہجوم ہے۔

کَہیں کھیت کی ، سُنیں کَھلْیان کی

رک : کہو کھیت کی سُنے کھلیان کی.

کَہیں پَتھَّر میں بھی جُونْک لَگی ہے

سنگ دل کو رحم نہیں آتا، بد کو نصیحت کا اثر نہیں ہوتا، کنجوس فیاضی نہیں کرسکتا

کَہیں گَرجَیں کَہیں بَرسیں

۔مثل۔ ایک کا غصّہ دوسرے پر نکالنے کی جگہ۔

کَہیں پاؤں رَکھتے ہیں کَہیں پَڑتا ہے

۔ نشہ یا ضعف سے یہ حالت ہے کہ ہر قدم پر لڑکھڑاتے ہیں اور گرے جاتے ہیں۔ ؎

کَہیں بُوڑھے توتے بھی پَڑھتے ہیں

کَہیں بُوڑھے توتے بھی پَڑْْھنا سِیکھ سَکْتے ہیں

کَہیں تو ماں ماری جائے ، نَہِیں تو باپ کُتّا کھائے

رک : کہوں تو ماں ماری جائے الخ.

کیا کَہیں گے

کیا خیال کریں گے، کیا شبہ کریں گے، بُرا کہیں گے

نَہ کَہیں

ایسا نہ ہو ۔

مَر کَہیں

(بد دعا) مَر بھی چُک ، کسی طرح مر بھی جا ، غارت ہو ، ناپید ہو ، خدا کرے مر جائے ، اُجڑ جا ۔

کیا کیا کَہیں گے

کیا کہیں گے ، بُرا کہیں گے ؛ بہت کچھ کہیں گے.

یَہیں کَہیں

۔اسی جگہ کسی مقام پر۔؎

یَہاں کَہیں

کہیں ادھر ہی ، یہیں کہیں ، اسی گردونواح میں ، کہیں ، کسی جگہ .

پَیر کَہیں ڈالنا اور پَڑنا کَہیں

سخت بے چینی، اضطراب، فکر یا رنج ظاہر کرنے کو کہتے ہیں، عشق میں بھی یہ حالت ہوتی ہے

وُہ کَیا کَہیں گے

اُنہیں معلوم ہوگا تو برا مانیں گے، وہ خفا ہوں گے، وہ اچھا نہ سمجھیں گے

پاؤں کَہیں سے کَہیں پَڑنا

۔ ۔ نشے یا اضطراب میں پاؤں کا ادھر ادھر پڑنا۔ ؎

جَب کَہیں جا کے

مشکل سے، دقت سے

آئے بَڑے کَہیں کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

دِل میں کیا کَہیں گے

(کنابتاً) بُرا کہیں گے .

یِہ کَہیں زَمِیں وہ کَہیں آسمان ، یَہ کَہیں آم وہ کَہیں اِملی

شدید اختلاف رائے ظاہر کے لئے بولتے ہیں یعنی یہ کچھ کہتے ہیں اور وہ کچھ اور کہتے ہیں ، ایک کہے دن دوسرا کہے رات

سَنکَر کَہیں مِیمانسا

(ہندو) شنکر دیوتا کی پُوجا کے بول.

مَن مَوجی، جورُو کو کَہیں بَھوجی

بے وقوف آدمی بے محل بات کرتا ہے

پُلاؤ کی رَکابی کَہیں نَہ جانا

آرام و آسائش ، عیش آرام کی زندگی میں خلل نہ آنا.

سَر کو بَتاکَر کَہیں اَور مارنا

سر کی طرف اشارہ کرکے کسی دوسری جگہ لگانا، پٹے بازوں کی اصطلاح ہے

چور سے کَہیں مُوس، شاہ سے کَہیں جاگ

اس کے متعلق کہتے ہیں جو دونوں فریقوں میں لگائی بجھائی کر کے فساد کرا دیتا ہے

پُلاؤ کی رِکابی کَہیں نَہیں گَئی

رُوئی کے دھوکے کَہیں کَپاس نَہ نِگَل جانا

آسان کےدھوکےمیں کہیں مشکل میں نہ پڑ جانا - ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چا ہیے - ظاہر سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے

گولی بارُوت کَہیں جائے طَلَب لینے سے کام

کسی کا کام بنے یا نہ بنے اپنے فائدے سے غرض، کام ہو یا نہ ہو اُجرت سے غرض

گولی بارُود کَہیں جائے طَلَب لینے سے کام

کسی کا کام بنے یا نہ بنے اپنے فائدے سے غرض، کام ہو یا نہ ہو اُجرت سے غرض

پَنْچ کَہیں بِلّی تو بِلّی ہی سَہی

چار آدمی جو کچھ کہیں وہی ٹھیک ہے، سب کی یہی صلاح ہے تو یہی سہی

کِس کی ماں کو ماں کَہیں

غریب اور یتیم بچّے کی نسبت کہتے ہیں ، پہلے ان معنوں میں مستعمل تھا کہ اگر ماں نہ ہو تو ہم کس کی ماں کو ماں بناتے مگر رفتہ رفتہ عام اور بچّوں کے لیے مخصوص ہو گیا ، یعنی کوئی فریاد رس نہیں.

لَہُو کی چِھینٹ تَک کَہیں نَہِیں

چہرے پر سُرخی کا نشان تک نہیں یعنی رن٘گت سفید پڑ گئی

پُوچھیں زَمِین کی تو کَہیں آسْمان کی

رک : پوچھو زمین کی الخ .

کَہِیں تو سُوہی چُنْری اور کَہیں ڈھیلے لات

کہیں تو کسی عورت کو رنگین ساڑی پہننے کو ملتی ہے اور کہیں لات گھوسے کھانے کو ملتے ہیں

پار والے کَہیں وار والے اَچّھے، وار والے کَہیں پار والے اَچّھے

ایک دوسرے پر حسد کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں

رُوئی کے دھوکے میں کَہیں کَپاس نَہ نِگَل جانا

آسان کے دھوکے دھوکے میں کہیں مُشکل میں نہ پڑ جانا ، ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ظاہر سے دھوکا نہیں کھانا چاہئے

بُوڑھے توتے بھی کَہیں پَڑھا کرتے ہیں

بڑی عمر میں علم یا ادب حاصل نہیں ہوتا

گَھرمیں پَکیں چُوہے اَور باہر کَہیں پائے

مُفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں ، گھر میں کچھ نہیں ہے مگر شیخی مارتا ہے

گَھر کا اور دِل کا بھید ہَر ایک کے سامْنے نَہ کَہیں

اپنے دل اور گھر کی بات ہر ایک سے نہیں کہنی چاہیے، رازداری سے کام لینا چاہیے

مِیاں کی چُلِھیا کَہِیں، بِیوی کی ہَنڈکُلِھیا کَہیں

(عو) باہمی ناچاقی یا بے التفاتی ’’ایسے روکھے پھیکے رہتے ہیں جیسے کبھی میل ہی نہ تھا وہی مثل ہوئی کہ میاں کی چلھیا کہیں بیوی کی ہنڈ کلھیا کہیں ‘‘

بَر کَنّیا کو چیچَک کھائے، ناو کاٹ کا کَہیں نَہ جَائے

ہر حال میں اپنا مطلب نکال لیتا ہے .

آپ ایک کَہیں گے تو مَیں دَس سُناوُں گا

(مد مقابل سے جھگڑے کے موقع پر) زبان روکیے، منھ بند رکھیے میں آپ سے بڑھکر آپ کو کھری کھری سنا سکتا ہوں

پار کَہیں سَو وار ہے وار کَہیں سَو پار، پَکَڑ کَنارَہ بَیٹھ رَہ یِہی وار اور پار

پار اور وار نسبتی الفاظ ہیں اِدھر والوں کے لیے دوسری طرف پار ہے اور اُدھر والوں کے لئے یہ پار ہے سو فضول جھگڑے نہیں کرنے چاہییں

یِہ بھی کَہیں گے کِہ ہَمیں بَکری بَندَر لے دو

محض نادان اور بے وقوف ہیں ، کسی کی بے وقوفی ظاہر کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں

مُلّا جی کیا کَہیں، آخُون جی آگے ہی سَمجھے ہُوئے ہیں

بے محنت و مشقت اپنا کام کر لینا

جی کَہِیں لَگْتا نَہیں جَب دِل کَہیں لَگ جائے ہے

جب انسان کو کسی سے محبت ہو جائے تو کسی کام میں طبیعت نہیں لگتی

مُلّا جی کیا کَہیں، آخُونْد جی پَہلے ہی سَمجھے ہُوئے ہیں

بے محنت و مشقت اپنا کام کر لینا

طوطاپَڑھے مَینا پَڑھے ، کَہیں آدْمی کے بَچّے بھی پَڑھتے ہیں

یہ طنزاً ان لائق بچوں کی نسبت بولتے ہیں جو پڑھنے لکھنے سے جی چُراتے اور مطلق دل نہیں لگاتے مقصد یہ ہے کہ جب پرندے پڑھ سکتے ہیں تو پھر انسان کو پڑھنا کیا مشکل ہے.

پِریْتَم پِرِیتَم سَب کَہیں پِرِیتَم جانے نہ کوئے، ایک بار جو پرِیتَم ملے سَدا آنند پھر ہوئے

ہر ایک محبت کرتا ہے مگر محبت کی سمجھ کسی کو نہیں

جُھوٹے گَھر کو گَھر کَہیں اور سانچے گَھر کو گور ، ہَم چَلیں گَھر آپْنے اَور لوگ مَچاویں شور

اصل گھر تو قبر ہے ، آدمی مر جاتا ہے تو لوگ خواہ مخواہ شور مچاتے ہیں اس وقت تو انسان اپنے اصلی گھر کو جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں کَہیں کے معانیدیکھیے

کَہیں

kahe.nकहें

وزن : 12

دیکھیے: کَہْنا

کَہیں کے اردو معانی

  • کہنا سے مضارع صیغہ جمع، تراکیب میں مستعمل

شعر

English meaning of kahe.n

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words