تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خانَہ" کے متعقلہ نتائج

گَھر

کسی فرد یا خاندان کے رہنے کی جگہ، رہائش گاہ، جائے سکونت، مکان، مسکن، حویلی، کوٹھی، بنگلہ

گھر میں

گھر کے اندر

گَھر سے

جیب سے

گَھر کا

گھربار والا، گھر والا

گَھر کی

خانہ ساز، خانگی

گَھر گَھر

ہر ایک گھر میں، جگہ جگہ، سب کے ہاں، سب جگہ

گھر گیل

فی مکان، گھر پڑنی، ہر گھر سے

گھر کھوج

گھر کا پتہ، رہنے کا پتہ، نشان

گَھر دَر

گھر بار، اپنا گھر

گَھر جَم

ہمیشہ گھر میں رہنے والی ؛ (کنایۃً) پرانی ملازمہ ، کنیز کی بیٹی ، پشتینی ملازمہ.

گَھر وَر

گھر، مکان، محل وغیرہ

گَھر جوت

اپنی کھیتی، گھر کی کھیتی، مالک اراضی کی اپنی کھیتی

گَھر بَھر

سارا گھر، گھر کے سارے افراد

گھر گئی

خانہ خراب، نگوڑی، رانڈ، بیوہ

گَھروں گَھر

گھر گھر ، ہر ایک گھر میں ، تمام گھروں میں ، سارے گھروں میں ، کُل کے کُل گھروں میں.

گھر گیا

خانہ خراب، خانماں برباد، نگوڑا، اجڑا

گَھر جَگَت

گھر کے خرچ میں کفایت شعاری، امورِ خانہ داری میں جز رسی، گھرداری کا سلیقہ

گَھر گِرَسْت

گھر کا انتظام چلانے والا ، گھر کے کام کاج میں دلچسپی لینے والا ، قابل اعتماد.

گَھر میں سے

بیوی ، اہلیہ.

گَھرے گَھر

ہر ایک گھر میں ، گھر گھر میں.

گَھر واس

رہنے کی جگہ ، مکان.

گَھر گِرَہسْت

گھر کا انتظام چلانے والا ، گھر کے کام کاج میں دلچسپی لینے والا ، قابل اعتماد.

گَھر بَیٹھے

کہیں آئے جائے بغیر، فکر و تردّد کے بغیر، سعی و کوشش کے بغیر،

گَھر بَہ گَھر

دربدر، گھر گھر

گَھر بَسا

جس کا گھر آباد ہو

گَھر بَسی

بیوی، شادی شدہ عورت

گَھر بار

گھراور سکونت اور قیام کی جگہ، گھر اور گھر کے سارے کام کاج، جیسے: اپنا گھر بار اچھی طرح سے دیکھو

گَھر سے خوش

کھاتے پیتے گھرانے کا ، فارغ البال.

گھر براؤ

گھر کا سامان، اثاث البیت

گَھر وار

خاندان ، کن٘بہ ، گھربار.

گَھر دار

کنبے والا، بال بچّے والا، گھر بار والا، گھر والا

گَھرُو

گھریلو، خانگی

گَھر گانو

وہ گان٘و جو دیس مکھوں یا دیس پان٘ڈوں کو شاہانِ سلف سے بطور معافی عطا ہوا جس میں وہ اپنا گھر بناکر رہتے ہیں

گھر دوئی

خانہ خراب، نگوڑا، بے وارثا

گَھر گَھرَوندَہ

گھر وغیرہ ، مٹّی کا چھوٹا گھر ؛ کمزور گھر ، ناپائیدار ٹھکانہ.

گَھرَونْدا

گڑیوں کا گھر، چھوٹا سا مٹی کا گھر، پتوں کا گھر، دفتی کا گھر، ناپائیدار

گَھر آنگَن

گھر اور آنگن سے متعلق فضا، گھریلو فضا، گھریلو زندگی, قریبی تعلقات

گھر کے گھر بند ہوگئے

۔ کسی بیماری یا آفت کی شِدّت سے بہت سے گھر تباہ اور برباد ہوگئے کی جگہ۔

گھر گرستی

انتظام خانہ داری، گھریلو کام، گھر بار کے کام کاج

گَھر والے

ایک گھر میں رہنے والے، گھر کے لوگ، اہلِ خانہ

گَھر جَلا

خانہ خراب ، خانہ سوختہ ، بے گھر بار.

گَھر سَبِیل

روپیہ جو سرکار کی طرف سے زمینداروں کو گھر بنانے کے لیے دیا جائے ، تقاوی مکانات

گَھر رویا

جس کا گھر تباہ ہوگیا ہو ، گھر کھوج مٹا ، خانہ خراب

گھر سینا

نِکَمّا بیٹھا رہنا، بیکار پڑا رہنا، ہر وقت گھر میں پڑا رہنا، گھر سے باہر نہ نکلنا

گَھر گھاٹ

۱. چال ڈھال ، رنگ ڈھنگ ، طور طریق ، طرز ، وضع ؛ دان٘و گھات.

گھر گھسڑو

ہر وقت عورتوں میں بیٹھنے والا، خلوت گزیں، وہ مرد جو وقت زنانہ خانہ میں رہے

گَھر روئی

وہ عورت جو گھر سے بے گھر ہوئی ہو ، گھر کھوج مٹی.

گَھر والی

وہ عورت جو گھر کی مالک ہو، مکان کی مالکہ، مالکن

گَھرَڑ

خشک چنے یا موٹھ جو مویشی کو بطور چارہ دیتے ہیں

گَھر واپسی

گَھر باری

گھر کا مالک ، گھر والا ، خانہ در ، عیال دارِ ٹبر والا.

گَھر بارُو

۔ صفت۔ ۱۔وہ شخص جو گھر اور عیال واطفال رکھتاہو۔ ۲۔(کنایۃً معتمد۔ قابل اعتبار۔

گَھر کے گَھر میں

آپس میں، باہمی طور پر، گھر ہی میں

گَھر وارہ

وہ ٹیکس جو ہر گھر پر لیا جاتا ہے

گَھر پَٹّی

(کاشت کاری) زمین پر مکان بنانے کا محصول

گَھر والا

شوہر، میاں، پتی

گَھر گُھسْنا

وہ مرد جو ہر وقت زنان خانہ میں بیٹھا رہے، عورتوں میں بیٹھا رہنے والا شخص، زیادہ وقت گھر میں رہنے والا، خلوت گزیں

گَھر داری

خانہ داری، گھر گرہستی، گھر کے کاموں کی مصروفیت

گَھر خاوَنْد

گھر کا مالک.

گَھرْیا

کمہاری کا مٹّی کا گھر

اردو، انگلش اور ہندی میں خانَہ کے معانیدیکھیے

خانَہ

KHaanaख़ाना

اصل: فارسی

وزن : 22

خانَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر، لاحقہ

  • گھر، مکان، بیت، حویلی
  • پرندوں کے بسیرا کرنے کی جگہ، گھونسلا، آشیانہ
  • مرغیوں یا کبوتروں کے رہنے کا ڈربا، کاہک
  • انگوٹھی میں وہ جگہ جہاں نگینہ جڑتے ہیں، انگوٹھی کا خول جس میں نگینہ بٹھاتے ہیں
  • مربع یا مستطیل شکل کا چوکھٹا جس میں آئینہ وغیرہ جڑا جاتا ہے، کسی چیز کے رکھنے کا ڈبہ
  • شطرنج یا چوسر وغیرہ کی بساط کا وہ مربع نشان یا گھر جس میں مہرہ یا نرد بٹھاتے ہیں
  • کاٹھی جس پر زین کسی جاتی ہے
  • (معماری) کمان کے دونوں بازوؤں کا درمیانی کھلا حصہ
  • (اسلحہ) کجی، ٹیرھا پن
  • (ریاضی) کاغذ وغیرہ پر دو ظرفہ خطوط سے محدود کی ہوئی جگہ
  • میز، الماری، صندوق، وغیرہ کی دراز جس میں چیزیں رکھی جاتی ہیں
  • کپڑے وغیرہ پر چھپے ہوئے یا کاڑھے ہوئے چو طرفہ خطوط سے محدود جگہ، جو مربع یا مستطیل شکل کی ہوتی ہے
  • باریک سوراخ
  • (معماری) کھڑکی یا دروازے کے اندرونی پہلو کی سطح، پہلوئے در
  • بعض اسموں کے ساتھ ظرفیت کے معنی دیتا ہے جیسے باورچی خانہ، شراب خانہ وغیرہ
  • لکیریں کھینچ کر بنائے گئے درجے یا حصّے، تقسیم
  • علم رمل، نجوم میں نقش کا خانہ
  • سیارے کا دائرۂ گردش جسے اس کا گھر مقام یا منزل کہتے ہیں، برج
  • سوئٹر اون یا تاگے کی بنائی میں وہ پھندے جو بننے میں سلائی پر ڈالے جاتے ہیں
  • (برقیات، کیمیا، طبیعات) مورچے کی اکائی
  • شہد کی مکھی کے چھتے کے اندر بنے ہوئے جال میں چھوٹے چھوٹے سوراخ جن میں شہد ہوتا ہے
  • درجہ بندی، تقسیم، ترتیب، سلسلہ
  • شکم، پیٹ، خط کا ایک صفحہ، کھیت، ریت کا ٹیلہ، اناج کا ڈھیر، محکمہ، بازو کلائی سے لے کر مونڈے تک، خیمہ، تنبو
  • حلقۂ زنجیر

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

کھانا

طعام ، غذا ، خوراک .

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of KHaana

Noun, Masculine, Suffix

  • house, dwelling, nest
  • pigeonhole (of a desk)
  • square of chessboard
  • space created by partitioning, compartment
  • place, receptacle, drawer, socket
  • niche, recess
  • column (of a tabular statement, etc.)
  • head (in an account or statement)
  • division, class
  • cell (in honeycomb)

ख़ाना के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, प्रत्यय

  • घर, निवास स्थान, मकान, शतरंज के मोहरों का स्थान
  • गृह, गेह, घर, संदूक़ आदि का खाना, रजिस्टर आदि का खाना, जन्मकुंडली आदि का घर, छेद, विवर।।
  • मकान; घर; भवन
  • छोटा बक्सा या डिब्बा
  • दीवार, मेज़, अलमारी आदि का वह भाग जहाँ वस्तुएँ रखी जाती हैं; दराज़
  • स्थान; जगह; वर्गीकृत स्थान
  • रेलगाड़ी का डिब्बा

خانَہ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خانَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خانَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone