تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھانچا" کے متعقلہ نتائج

کھانچا

مرغ کے بند کرنے کا بان٘س وغیرہ کی تیلیوں کا بنا ہوا مخروطی شکل کا بڑا ٹوکرا ، ٹاپا ، جھابا .

کھانچا مارْنا

کھون٘چ لگانا ، چھوٹا سا شگاف ڈالنا ، کٹاؤ کا نشان ڈالنا ، گڑھا بنانا .

کھانچا لَگانا

کٹاؤ ڈالنا ، چھوٹا سا گڑھا بنانا ، شگاف ڈالنا ؛ لکڑی کی سطح ہر چھوٹا ترچھا کٹاؤ بنانا .

کھانچا پَڑْنا

خلل واقع ہونا ، تسلسل ٹوٹ جانا ، سلسلہ منقطع ہو جانا ، فاصلہ یا رکاوٹ پیدا ہو جانا .

کھانچا دینا

(نجّاری) لکڑی میں کٹاؤ بنانا .

کھانچا ساز

کھانچ٘ا بنانے والا ، کھانچے کا کام کرنے والا .

کھانْچا بَنانا

کھانچا سازی

کھان٘چا بنانا ، کھان٘چا بنانے کا کام .

کھانچہ پڑنا

وقفہ پڑنا، ناغہ ہونا

کھانْچ کھانْچا

۔(ھ۔ نون غُنّہ) مذکر۔ ۱۔ ٹاپا۔ یہ چیز سر پوش کی قطع کی ہوتی ہے اور اس میں مُرغِ خانگی بند کرتے ہیں۔ ۲۔چھوٹا گڑھا جو سڑک یا راستے میں ہو۔ ۳۔سرپوش کی قطع کی ایک چیز جس کو خوان طعام پر رکھتے ہیں۔ ۴۔(عم) وقفہ۔ دیر۔ ڈھیل۔ (پڑنا کے ساتھ)

کھانچ کھانچہ

کیچڑ، دلدل

اردو، انگلش اور ہندی میں کھانچا کے معانیدیکھیے

کھانچا

khaa.nchaaखाँचा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: نجاری

کھانچا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مرغ کے بند کرنے کا بان٘س وغیرہ کی تیلیوں کا بنا ہوا مخروطی شکل کا بڑا ٹوکرا ، ٹاپا ، جھابا .
  • کبوتروں کی چھتری ، اَڈّا .
  • پنجرہ ، قفس .
  • مخروطی شکل کا ٹوکرا ، ایک خاص قسم کے زنبیل نما بان٘س وغیرہ کی تِیلیوں سے بنا ہوا ٹوکرا ، گہوارہ .
  • بان٘س وغیرہ کی تِیلیوں سے بنا ہوا ڈھکّن ، سرپوش .
  • گڑھا ، شگاف ، کھونچ ، دراڑ .
  • خانہ .
  • کمی ، گنجائش ، درمیانی فصل ، ڈِھیل ، خلا .
  • تاخیر ، وقفہ ، ردّ و بدل .
  • دیوار کی کجی ، کُب ، اُبھار ، خالی جگہ ، درز .
  • گوشہ ، پہلو .
  • سڑک کے موڑ ، کٹاؤ .
  • . (نجّاری) لکڑی کی سطح پر چھوٹا ترچھا کٹاؤ یا دو لکڑیوں کے درمیان تختہ یا لکڑی پھن٘سانے کا چھوٹا سا کٹاؤ ، کٹاؤ ، داندانہ .

English meaning of khaa.nchaa

Noun, Masculine

  • a jag, incision on edge, basket, pannier, break, hitch, delay, coop, hen cage, discrepancy, pit, hole, space, cavity, warp in a wall, bend, twist, turn, slot, niche

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھانچا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھانچا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone