تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خاصا" کے متعقلہ نتائج

اَچّھا

اطمینان، مسرت یا خیر وخوبی کے ساتھ

اَچّھائی

اچھا (رک) کا اسم کیفیت : خوبی ، نیکی ، بھلائی ۔

اَچّھا عِلْم

کسی چیز کو بہتر طریقے سے جاننا، اچھی طرح سمجھنا

اَچّھا پَن

اچھائی، خوب ہونے کی کیفیت، خوبی

اَچّھا خاصا

بھلا چنگا، تندرست

اَچّھا پَنا

اچھائی ، خوب ہونے کی کیفیت ، خوبی ؛ حسن و خوبصورتی ۔

اَچّھا لَگَن

اَچّھا شَگُون

اَچّھا بَھلا

خاصا، درست، سالم، بے عیب

اَچّھا بھوجن

حسب خواہش اور بہتات سے پکایا ہوا کھانا، عمدہ طعام

اَچّھا بِچّھا

اچھا خاصا تندرست، بھلا چنگا، توانا

اَچّھا بَرتاؤ

اَچّھا کیا

اَچّھا راگ لائے

خوب فیل کیا ، ضد کی

اَچّھا کِیا خُدا نے بُرا کِیا بَنْدے نے

نیکی خدا کی توفیق سے ہے اور برائی اپنے کام کا نتیجہ

اچھا کیا رحمان نے، برا کیا شیطان نے

اچھی بات خدا کی طرف سے ہے اور بری شیطان کی طرف سے

اَچّھائی بَھلائی

رک : اچھائی ۔

اَچّھا باپ دادا کا نام رَوْشَن کِیا

خاندان کو بد نام کیا، باپ دادا کی عزت خاک میں ملادی

اَچّھا ہونا

اچھا کرنا کا لازم، صحت مند ہونا، بھلا چنگا ہونا

اَچّھا رَہْنا

(دوسرے کے مقابل) فائدے میں رہنا

اَچّھا اَچّھا

تاکید یا توسیع کےلیے مستعمل، خصوصاً تسلی و تشفی یا تہدید کے موقع پر

اَچّھا کَہنا

تعریف کرنا

اَچّھا کَرْنا

صحت یاب بنانا، علاج معالجہ کر کے تندرستی بحال کردینا

اَچّھا بُرا

( کسی کام کا ) نیک و بد ، نفع نقصان ، بھلائی برائی ، ( مجازاً) نتیجہ ، انجام ۔

اَچّھا لَگْنا

بھلا معلوم ہونا

اَچّھا ٹَھہَرنا

دوسروں کی نظر میں معقول ثابت ہونا ؛ اپنے آپ کو برائی سے بچالینا

اَچّھا کَر دینا

اَچّھا وہ جو اَچّھا کرے

نیک کام کرنے والا ہی اچھا ہو سکتا ہے

اَچّھا باپ دادا کا نام نِکالا

خاندان کو بد نام کیا، باپ دادا کی عزت خاک میں ملادی

مِزاج اچھّا

طبیعت ٹھیک ہے، باہمی مزاج پرسی کا کلمہ جو ملاقات کے وقت کہتے ہیں

بَڑا اَچّھا

ہاتھ اٹھانا اچھا نہیں

کسی کو مارنا نہیں چاہئے

ڈَنڈْنا اَچّھا ہَنڈْنا بُرا

ایک جگہ رہ کر نقصان اُٹھانا اتنا بُرا نہیں جتنا کہ جگہ جگہ سکونت اختیار کرنا یا مارے مارے پھرنا بُرا ہے.

داغ اچّھا ہونا

رنج وغم میں کمی ہونا، زخم اچّھا ہونا

ہَزاروں سے اَچّھا ہونا

قدرے بہتر ہونا ، کسی حد تک اچھا ہونا (حوصلہ افزائی کے موقعے پر کہتے ہیں) ۔

نَصِیب اَچّھا ہونا

خوش قسمت ہونا ، مقدر کا یاوری کرنا ؛ اچھے دن آنا۔

سِتارَہ اَچّھا ہونا

مقَدر اچھا ہونا، اقبال اور خوشی بختی ہونا

نَصِیْبا اَچّھا ہونا

مقدر اچھا ہونا ، قسمت اچھی ہونا ، بخت یاور ہونا

اَچّھے سے اَچّھا

زَخْم اچھا ہونا

گوشت کا یکساں ہوجانا اور تکلیف نہ رہنا

شُگُون اچّھا ہونا

ابتدا نیک ہونا ، وقت مناست ہونا ، ساعت اچّھی ہونا

گھر میں گھر اچھا نہیں ہوتا

گھر کے اندر دوسرا گھر بنانا نقصان دہ ہوتا ہے، گھر میں گھر ہونے سے لڑائی جھگڑے کا زیادہ امکان ہوتا ہے

آپ سے اَچّھا خُدا

اپنی ذات سے زیادہ عزیز خدا کے سوا کوئی نہیں، اپنی ذات سب سے زیادہ عزیز ہوتی ہے

حافِظَہ اَچّھا ہونا

یادداشت قوی ہونا ، یاد رکھنے کی قوّت زیادہ ہونا.

صِحَت پَر اَچّھا اَثَر ڈالنا

صحت کو ٹھیک کرنا، بیماری سے اچھا کرنا

بیٹا بیٹی بس کا اچھا

اولاد وہی اچھی جو والدین کا کہا مانے اور قابو میں ہو

رُخ اچّھا نَہ پانا

موافقت میں نہ پایا ، مائل بہ توجہ نہ پانا.

زبان سے اَچّھا مَعْلُوم ہونا

کسی کی زبان سے کوئی بات بھلی معلوم ہونا

پَرْہیز سَب سے اَچَّھا نُسْخَہ ہے

رک : پرہیز بڑی دوا ہے.

مارے سے پَدایا اَچّھا

دھمکی سے کام نکال لینا چاہیے

زَخْم اَچّھا ہو جانا

ان٘گور بندھنے کے بعد زخم کا کُھرن٘ڈ اُکھڑ جانا اور تکلیف باقی نہ رہنا

مِزاج اَچّھا تو ہے

مزاج پرسی کا کلمہ، خیروعافیت دریافت کرنے کے لئے، خیریت معلوم کرنے کے لئے مستعمل

ظاہِر اَچّھا باطِن بُرا

دیکھنے میں نیک مگر دل کا بد ، دیکھنے میں نیک مگر حقیقت میں بُرا.

عَورَت پَر ہاتھ اُٹھانا اَچّھا نَہِیں

عورت کو نہیں مارنا چاہیے

مُقَدَّر کا اَچّھا ہونا

نصیب کا اچھا ہونا ، قست کا یاور و مددگار ہونا ، خوش قسمت ہونا ۔

ہاتھ پاؤں کا اَچّھا ہونا

جوان ہونا ، بالغ ہونا ؛ کام کاج کے لائق ہونا ۔

سَودا اَچّھا لابھ کا اَور راجا اَچّھا داب کا

سودا وہ اچّھا جس میں نفع ہو راجا وہ اچّھا جس کا دبدبہ ہو.

نہایت اچھا

بہت اچھا، بیحد اچھا

صِحَت پَر اَچّھا اَثَر پَڑنا

صحت کو ٹھیک کرنا، بیماری سے اچھا کرنا

ہونے سے نَہ ہونا اَچّھا

کسی بُری یا غلچ چیز کے موجود یا وقوع پذیر ہونے اس کا نہ ہونا اچھا ہے خراب چیز یا صورت حال کے رونما ہونے سے نہ ہونا بہتر ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں خاصا کے معانیدیکھیے

خاصا

KHaasaaख़ासा

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: خَصَّ

خاصا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • بادشاہوں یا امیروں کا کھانا
  • (قدیم) خاصہ، خاص عادت یا طبیعت

صفت

  • بڑی حد تک
  • خوب، اچھا، عمدہ، منتخب
  • قابل لحاظ
  • معمولی سے زیادہ
  • قابل اعتماد، ضرورت کے مطابق، کافی
  • ٹھیک طور پر، اچھی طرح، مناسب طریقے پر
  • کم و بیش، قریب قریب
  • قدرے نمایاں
  • خاص ( قدیم )

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

خاسا

رک : خاصا .

شعر

English meaning of KHaasaa

Adjective

  • fair, considerable, tolerable, not so bad, moderate
  • enough, special
  • fine muslin
  • trait, nature, habit, disposition

ख़ासा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • राजाओं, रईसों आदि के लिए विशिष्ट रूप से और अलग बननेवाला भोजन
  • ख़ास्सा, ख़ास आदत या तबीयत

विशेषण

  • बड़ी हद तक
  • अच्छा; भला; बढ़िया
  • भरपूर; काफ़ी; ख़ूब
  • क़दरे नुमायां , क़ाबिल लिहाज़ , मामूली से ज़्यादा
  • कम-ओ-बेश, क़रीब क़रीब
  • काबिल-ए-एतिमाद, ज़रूरत के मुताबिक़, काफ़ी
  • ख़ूब, अच्छा, उम्दा, मुंतख़ब
  • ख़ास (क़दीम)
  • ठीक तौर पर, अच्छी तरह, मुनासिब तरीक़े पर

خاصا کے مرکب الفاظ

خاصا سے متعلق دلچسپ معلومات

خاصا ’’زیادہ‘‘ کے معنی میں، لیکن زور دینے کے موقعے پر بولتے ہیں۔ اس کی دو صورتیں ہیں، ایک تو تنہا صرف، اور دوسرا ’’اچھا‘‘ کے سابقے کے ساتھ۔ مثلاً: خاصا روپیہ لگا دیا لیکن کچھ حاصل نہ ہوا۔ خاصا شکؤوں کا دفتر سا کھول دیا۔ اچھا خاصا کام بگاڑ دیا۔ اچھے خاصے دوست کو گنوا دیا۔ اسی طرح ’’خاصی‘‘ ’’خاصے‘‘ بھی ’’زیادہ‘‘ کے معنی میں، لیکن زور دینے کے موقعے پر بولتے ہیں اور اس کی بھی دووصورتیں ہیں۔ مثلاً: خاصی کوشش کے بعد ان کا گھر ملا۔ خاصی قیمتی چیز تھی۔ اچھی خاصی صورت بگاڑ ڈالی۔ خاصے انتظار کے بعد پتہ چلا۔ دونوں کو الٹ بھی سکتے ہیں، یعنی’’اچھا/اچھی/اچھے‘‘ کو ’’خاصا/خاصی/خاصے‘‘ کے بعد بھی لا سکتے ہیں۔ مثلاً ’’اچھا خاصا‘‘ کو ’’خاصا اچھا‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اس طرح بعض اوقات معنی بدل جاتے ہیں۔ لہٰذا اس بات کا خیال ضروری ہے کہ کس مطلب کو ادا کرنا منظور ہے: ’’اچھی خاصی دوری‘‘، یعنی بہت دوری، قابل ذکر دوری۔ مثلاً ’’مدرسہ میرے گھر سے اچھی خاصی دوری پر تھا۔‘‘ ’’اچھی خاصی کوشش‘‘، یعنی ایسا عمل جسے پوری طرح ’’کوشش‘‘ کا نام دے سکتے ہیں۔ مثلاً: ’’ریل کا ٹکٹ یوں ہی نہیں مل جاتا، اچھی خاصی کوشش کرنی پڑتی ہے۔‘‘ ’’خاصی اچھی دوری‘‘، یعنی قابل ذکر دوری۔ مثلاً’’ شیر ابھی ہم سے خاصی اچھی دوری پر تھا۔‘‘ ’’خاصی اچھی کوشش‘‘، یعنی قابل ذکر کوشش۔ مثلاً’’ ان کی کوشش خاصی اچھی تھی لیکن پوری طرح کارگر نہ ہوئی۔‘‘ ’’خاصا/خاصی/خاصے‘‘کو زور کلام کے لئے کامیابی سے استعمال کرنے کے لئے زبان کے مزاج سے واقفیت ضروری ہے۔ بعض حالات میں ’’اچھا/اچھی/اچھے‘‘ کے ساتھ ’’خاصا/ خاصی /خاصے‘‘ کچھ زیادہ متعین معنی دیتے ہیں۔ مثلاً: (۱)مصرع حفیظ جالندھری : اور کسے جینا کہتے ہیں اچھا خاصا جی تو رہا ہوں۔ یعنی ٹھیک سے، تندرستی کے ساتھ۔ (۲)آنگن کو اچھی خاصی سڑک بنا ڈالا۔ یعنی پوری طرح۔ (۳)کسی نے کہا آپ بیمار تھے۔ آپ تو اچھے خاصے ہیں۔ یعنی تندرست ہیں۔ (۴) منے میاں تو اچھے خاصے حکیم ہیں۔ یعنی کم و بیش بالکل

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خاصا)

نام

ای-میل

تبصرہ

خاصا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone