تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھینچنا" کے متعقلہ نتائج

کھینچنا

(تادیباً یا تعزیراً) کھال اتارنا ، چھلکا الگ کرنا .

ہُو کِھینْچنا

نعرئہ مستانہ لگانا نیز آہ بھرنا ۔

ہاتھ کِھیْنچنا

باز آنا، دست بردار ہونا، ہاتھ اُٹھانا، ترک کردینا، مالی امداد بند کردینا

نالَہ کِھیْنچنا

آہ بھرنا، فریاد کرنا، آہ و فغاں کرنا، گریہ و زاری کرنا، رونا پیٹنا

ہات کِھینچنا

کسی کام سے ہاتھ روک لینا ؛ بے تعلق ہونا ، دست بردار ہونا (رک : ہاتھ کھینچنا) ۔

نِیمچَہ کِھینْچنا

چھوٹی تلوار یا خنجر کو نیام سے نکالنا

ہَیئَت کِھینچنا

شکل و صورت یا وضع پیش کرنا، خاکہ اُتارنا

مَہار کِھینچنا

نکیل کھینچنا ، روکنا ۔

آہ کھینچْنا

رک: آہ بھرنا.

کِنارَہ کِھینچْنا

رک : کنارہ کشی اختیار کرنا.

اِحاطَہ کِھینْچنا

احاطہ کھنچنا (رک) کا تعدیہ .

خاکَہ کھینچْنا

کسی چیز، شخص، کیفیت یا منظر وغیرہ کی تصویر الفاظ یا خطوط و نقوش کے ذریعے سے پیش کرنا

ہَوا کِھینچنا

ہوا لینا ، سانس کے ذریعے ہوا پھیپھڑوں میں پہنچانا ۔

چِلَّہ کِھینچنا

کسی گوشے میں بیٹھ کر چالیس دن کا عمل پورا کرنا ، گوشہ نشین ہونا

پَرْدَہ کِھینچْنا

اوٹ کرلینا ، منھ چھپا لینا .

مَزَہ کِھینْچنا

۔لطف حاصل ہونا۔ ؎

زایِچَہ کِھینْچْنا

رمل کی شکلیں بنانا.

فَتْحَہ کِھینچْنا

زبر کو کھینچ کر پڑھنا ، زبر کو اس طرح پڑھنا کہ دوسرے الف کا احساس ہو .

تَسْمَہ کِھینْچْنا

کھال ادھیڑ ڈالنا

سُرْمَہ کِھینچْنا

سُرمہ لگانا.

عَلَم کھِینچْنا

پرچم بلند کرنا، جنگ کے آغاز کا اعلان کرنا

دُہائی کِھینچْنا

مظلوموں کا فریاد کرنا ، پناہ مانگنا ، داد خواہی کرنا

عِطْر کِھینچْنا

خوشبو دار چیز کا تیل بذریعۂ کشید نکالنا.

دُوہائی کھینچْنا

مظلوم کا فریاد کرنا ، دوہائی دینا

صَدْمَہ کِھینچْنا

تکلیف سہنا ، رنج اٹھانا ، غم برداشت کرنا.

تَعَب کِھینچْنا

سختی یا تکلیف اٹھانا ، رنج اور دکھ برداشت کرنا.

زائِچَہ کِھینْچْنا

رمل کی شکلیں بنانا

نَعْرَہ کِھینچنا

(غم، تکلیف یا جوش و جذبے سے) نعرہ کرنا، نعرہ بلند کرنا، نعرہ مارنا

شِیحَہ کِھینچْنا

رک : شیحہ بھرنا.

خَمْیازَہ کھینْچْنا

پاداش جھیلنا، رنج اُٹھانا، پشیمان ہونا

فاقَہ کِھینچْنا

بھوکا رہنا ، فاقے کی سختیاں سہنا.

حُقَّہ کِھینچْنا

حقّہ پینا ، حقے کا دم لگانا

شَبِیہ کِھینچْنا

تصویر بنانا، تصویر اتارنا.

عُمُود کِھینچنا

کسی خط مستقیم پر عمود قائم کرنا

عَذاب کِھینچْنا

مصیبت برداشت کرنا ، آفت سہنا ، تکلیف اٹھانا .

نَقشَہ کِھینچنا

تصویر اتارنا ، عکس لینا ، فوٹو لینا ، تصویر بنانا

عَرَق کھینچْنا

بخارات کے ذریعے کسی چیز کا پانی کشید کرنا، عرق کشید کرنا

قَشْقَہ کھینچْنا

پیشانی پر تلک لگانا، صندل یا زعفران کی دو لکیریں ماتھے پر کھینچنا، مراد: ٹیکا لگانا

عَکْس کِھینچْنا

عَرْصَہ کِھینچْنا

دیر کرنا ، وقت لینا.

ہَنٹَر کِھینچنا

مارنے کے لیے ہنٹر ہاتھ میں لینا ، مارنے کے لیے تیار رہنا نیز اعتراض کرنے کے لیے مستعد رہنا ۔

صُعُوبَت کِھینچْنا

رک : صعوبت اٹھانا.

دُنبالَہ کِھینچْنا

(سرمے کے لیے) آنکھ کے کوئی سے آگے کنپٹی کی حد تک سرمے کی لکیر بنانا .

زَنْجیرَہ کِھینچْنا

زنجیروں کے ذریعے خانوں میں تقسیم کرنا ۔

مُرَقَّع کِھینچنا

منظر کشی کرنا ، تصویر کھینچنا ، منظر نگاری کرنا ۔

تَصْدِیع کِھینچْنا

تکلیف اُٹھانا ، دکھ جھیلنا ، مصیبت برداشت کرنا.

شُعْلَہ کِھینچْنا

شعلہ بلند ہونا، لپٹ پیدا کرنا

سَخْتِی کھینچنا

تکلیف برداشت کرنا، بہت تکلیف اٹھانا

سُون کھینچنا

سانس روک لینا، دم سادھنا، بالکل چپ رہنا

مُوس کھینچنا

جوتے چڑھانا ، جوتے پہننا ۔

ہَرَج مَرج کِھینچنا

نقصان اُٹھانا ؛ مشکلیں اور تکلیفیں برداشت کرنا ۔

چار جامَہ کِھینچْنا

گھوڑے کو سواری کے لیے تیار کرنا

پاۓ پَر کِھینچْنا

(بندوق وغیرہ کے گھوڑے کو) کھین٘چنے کی حد تک کھین٘چنا ۔

سُولی پَہ کِھینچنا

سُولی پر کھینچنا (رک) کا تعدیہ

سولَہ گُٹّی کِھینچنا

خوب زدو کوب کرنا ، بید یا قمچی سے چوتڑوں پر مارنا .

پَرْدَہ چَرْخی پَر کِھینچْنا

پردے کا لپٹا جانا ؛ (لٹکے ہوئے) پردے کو لپیٹنا

دُنْیا سے ہاتھ کھینچْنا

دنیا سے بے تعلق ہو جانا ، عیش و آرام کی خواہش نہ کرنا.

ہاتھ پَکَڑ کَر کِھینچنا

ہاتھ تھام کر بلانا ؛ زور دے کر اپنی طرف بلانا ؛ اپنی طرف راغب کرنا۔

سُلْفَہ کا دَم کِھینچنا

حُقے کا پُورا کش لینا .

باگ کھینچنا

باگ زور سے روکنا

اردو، انگلش اور ہندی میں کھینچنا کے معانیدیکھیے

کھینچنا

khii.nchnaaखींचना

اصل: سنسکرت

وزن : 212

محاورہ

موضوعات: معماری

کھینچنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • تارکشی کا عمل یا کام کرنا .
  • (تادیباً یا تعزیراً) کھال اتارنا ، چھلکا الگ کرنا .
  • شدید قسم کی سزا دینا (پرانے زمانے میں سن٘گین جرم کی سزا یہ تھی کہ مجرن کی کھال کھین٘چ کر بھس بھرواتے اور عبرت کے لیے شارع عام پر رکھوا دیتے تھے) .
  • ۔(ھ) ۱۔ گھسیٹنا۔ اینچنا۔ تاننا۔ کسی چیز کو اپنی طرف کھینچنا۔ ؎ ۲۔ جذب کرنا۔ چوسنا۔ سوکھ لینا۔ اس معنی میں کھینچ لینا مستعمل ہے۔ بلاٹنگ پیپر نے روشنائی کھینچ لی۔ ۳۔کشید کرنا۔ بھپکے کے ذریعہ عرق نکالنا جیسے عرق کھینچنا۔ تیل کھینچنا۔ عطر کھینچنا۔ شراب کھینچنا۔ ؎ ۴۔ آپ کو یا اپنے آپ کو کے ساتھ) غرور کرنا۔ نخوت سے علیحدہ رہنا۔ ؎ ۵۔ گھیسٹ کر جلدی جلدی لکھنا۔ اس جگہ کھینچ ڈالنا مستعمل ہے۔ پانچ منٹ میں تم نے چار صفحے کھینچ ڈالے۔ ۶۔اٹھانا۔ برداشت کرنا جیسے رنج کھینچنا۔ شرمندگی کھینچنا۔ منت کھینچنا۔ مصیبت کھینچنا۔ ۷۔روکنا۔ سمیٹنا جیسے ہاتھ کھینچنا۔ ۸۔(تصویر۔ عکس۔ نقشہ۔ فوٹو کے لئے بنانا جیسے تصویر کھینچنا۔ نقشہ کھینچنا۔ شبیہ کھینچنا۔ ۹۔(تلوار کے لئے) میان سے نکالنا جیسے تلوار کھینچا۔ ۱۰۔ باہر لانا۔ نکالنا۔ ؎ ۱۱۔بڑھا کر بولنایا پڑھنا۔ اضافت کو زیادہ کھینچنے سے (ی) پیدا ہوجاتی ہے۔۔۱۲۔ سمیٹنا گھسیٹنا۔ کمانا جیسے روپیہ کھینچنا۔ مال کھینچنا۔ ۱۳۔ جذب اور کشش سے کسی کو اپنی طرف رجوع کرنا۔ ؎ ۱۴۔ (آہ کے لئے) ٹھنڈی سانس لینا۔ کیوں آہیں کھینچتے ہو۔ ۱۵۔ (سولی یا وار کے لئے) چڑھانا۔ لٹکانا جیسے سولی پر کھینچا۔ ۱۶۔(حصار کے لئے) حلقہ بنانا۔ ۱۷۔ (خط کے لئے) قلم زد کرنا۔ نشان بنانا۔ لکیر کھینچنا۔ ۱۸۔ نقش بنانا جیسے زائچہ کھینچا۔ لکیر کھینچنا۔ ۱۹پکڑنا کی جگہ۔ جیسے طول کھینچنا عرصہ کھیچنا۔ ۲۰۔ (حسرت کے لئے) عرصہ تک برداشت کرنا۔ ؎ ۲۱۔ اوپر لانا۔ اوپر چڑھانا۔ جیسے پانی کھینچنا۔ ۲۲۔ جکڑنا۔ باندھنا جیسے مشکیں کھینچنا۔ ۲۳۔ عدالت میں لے جانا۔ گرفتار کرانا۔ ۲۴۔ مہنگا کرنا۔ گران کرنا۔ جہان مِنھ کو دیر ہوئیاور لنبیوں نے اناج کھینچا۔

فعل مرکب

  • (معماری) چنائی کے ردے میں سے اینْٹ باہر نکالنا

شعر

English meaning of khii.nchnaa

Transitive verb

खींचना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • किसी को अपने साथ लेते हुए आगे बढ़ना। जैसे-घोड़ा गाड़ी खींचता है।
  • किसी वस्तु को बलपूर्वक अपनी ओर लाना। जैसे-हवा में से पतंग या कुएँ में से बाल्टी खींचना।
  • (तादीबन या ताज़ीरन) खाल उतारना, छिलका अलग करना
  • ۔(ह) १। घसीटना। अंचना। तानना। किसी चीज़ को अपनी तरफ़ खींचना। २। जज़ब करना। चूसना। सूख लेना। इस मानी में खींच लेना मुस्तामल है। ब्लॉटिंग पेपर ने रोशनाई खींच ली। ३।कशीद करना। भपके के ज़रीया अर्क़ निकालना जैसे अर्क़ खींचना। तेल खींचना। इतर खींचना। शराब खींचना। ४। आप को या अपने आप को के साथ) ग़रूर करना। नख़वत से अलैहदा रहना। ५। घीसट कर जल्दी जल्दी लिखना। इस जगह खींच डालना मुस्तामल है। पाँच मिनट में तुम ने चार सफ़े खींच डाले। ६।उठाना। बर्दाश्त करना जैसे रंज खींचना। शर्मिंदगी खींचना। मिन्नत खींचना। मुसीबत खींचना। ७।रोकना। समेटना जैसे हाथ खींचना। ८।(तस्वीर। अक्स। नक़्शा। फ़ोटो के लिए बनाना जैसे तस्वीर खींचना। नक़्शा खींचना। शबिया खींचना। ९।(तलवार के लिए) मियान से निकालना जैसे तलवार खींचा। १०। बाहर लाना। निकालना। ११।बढ़ा कर बोलना या पढ़ना। इज़ाफ़त को ज़्यादा खींचने से (य) पैदा होजाती है।।१२। समेटना घसीटना। कमाना जैसे रुपया खींचना। माल खींचना। १३। जज़ब और कशिश से किसी को अपनी तरफ़ रुजू करना। १४। (आह के लिए) ठंडी सांस लेना। क्यों आहें खींचते हो। १५। (सूली या वार के लिए) चढ़ाना। लटकाना जैसे सूली पर खींचा। १६।(हिसार के लिए) हलक़ा बनाना। १७। (ख़त के लिए) क़लमज़द करना। निशान बनाना। लकीर खींचना। १८। नक़्श बनाना जैसे ज़ाइचा खींचा। लकीर खींचना। १९पकड़ना की जगह। जैसे तूल खींचना अर्सा खीचना। २०। (हसरत के लिए) अर्सा तक बर्दाश्त करना। २१। ऊपर लाना। ऊपर चढ़ाना। जैसे पानी खींचना। २२। जकड़ना। बांधना जैसे मुशकीं खींचना। २३। अदालत में ले जाना। गिरफ़्तार कराना। २४। महंगा करना। गिराँ करना। जहान मुंह को देर होईआवर लँबियों ने खींचा। च
  • किसी वस्तु को बलपूर्वक अपनी ओर लाना; तानना; कसना
  • तारकशी का अमल या काम करना
  • शदीद किस्म की सज़ा देना (पुराने ज़माने में संगीन जुर्म की सज़ा ये थी कि मजरन की खाल खींच कर भुस भरवाते और इबरत के लिए शारा आम पर रखवा देते थे)
  • किसी को अपने साथ लेते हुए आगे बढ़ना
  • किसी कोष, थैले आदि से कोई वस्तु बाहर निकालना
  • आकर्षित करना; बलपूर्वक किसी वस्तु को किसी अन्य दिशा या तरफ़ ले जाना
  • किसी ओर प्रवृत्त करना
  • सोखना; चूसना
  • भभके से अर्क तैयार करना।

यौगिक क्रिया

  • (मामारी) चिनाई के रद्दे में से उन बाहर निकालना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھینچنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھینچنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words