تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کولُھو" کے متعقلہ نتائج

کولُھو

بیج وغیرہ کو پیل کران کا تیل اور ایکھ، گنا وغیرہ کو پیل کر ان کا رس نکالنے کی مشین

کولُھو کے بَیل کو گَھر ہی کوس پچاس

غریب مزدور کو گھر میں مصیبت رہتی اور نصیب کی گردش سے غریب حیراب و سرگرداں رہتا ہے ، مصیبت کے مارے کو گھر میں بھی آرام نہیں مِلتا.

کولُھو کے بَیل کو گَھر ہی میں مَنْزِل ہے

غریب مزدور کو گھر میں مصیبت رہتی اور نصیب کی گردش سے غریب حیراب و سرگرداں رہتا ہے ، مصیبت کے مارے کو گھر میں بھی آرام نہیں مِلتا.

کولُھو کی رَکْھوالی، مُنْہ چِکْنا پیٹ خالی

ایسا کام جس میں بظاہر نفع نظر آئے مگر درحقیقت کچھ فائدہ نہ ہو.

کولُھو پِلْنا

کولھو میں پسنا، کولھوں میں پڑ کر تیل نکلنا

کولُھو پیلْنا

کولہو چلانا، کولہو کا کارخانہ قائم کرنا، تیل نکالنے کی چرخی یا کل کو رواں کرنا

کولُھو چَلانا

کولھو کا کارخانہ قائم کرنا

کولُھو کا بَیل

وہ بیل جو کولھو میں جوتا جائے ؛ (مجازاً) ایک ہی جگہ چکّر کھانے والا ، گھوم پھر کر اُسی جگہ لوٹ آنے والا ، آگے نہ بڑھنے والا ؛ سخت محنت کے باوصف دین و دنیا سے بے خبر.

کولُھو سے پیلْنا

بہت ایذا دینا، کمال ایذا دینا

کولُھو سے پِیٹنا

کولُھو میں پِلْنا

سخت سزا پانا ، مصیبت اُٹھانا ، ختم ہو جانا.

کولُھو میں پیلْنا

سخت اذیّت دینا ، دکھوں میں مبتلا کر کے مار ڈالنا ، سزائے موت دینا.

کولُھو میں بِلْوانا

سخت اذیّت دے کر مار ڈالنا ، سزائے موت دینا.

کولُھو میں جُتْنا

بہت زیادہ محنت مشقّت کرنا.

کولُھو میں پِیسْنا

سخت سزا دینا ، نہایت محنت و مشقّت میں رکھ کر مار ڈالنا

کولُھو کا بَیل بَنانا

انتہائی کام لینا ، مستقل کام کرانا.

کولُھو میں پِلوا دینا

(اگلے زمانے میں ملزم کو کولھو میں ڈالوا کر مروا ڈالتے تھے) نہایت سخت سزا دینا

کولُھو میں پیل ڈالنا

۔کولھو کے ذریعہ سے تیل نکالنا۔ ۲۔(کنایۃً) سخت تکلیف دینا۔ ؎

کولُھو کاٹ کَر موگْری بَنانا

۔(کنایۃً) قیمتی اور بڑی چیز کو کاٹ کر بے قیمت اور چھوٹی چیز بنانا۔ بے وقوفی کا کام کرنا

کولُھو کے بَیل کی طَرح پِلْنا

نہایت محنت اور مشقّت کا کام کرنا ، مصیبت اُٹھانا ، غلاموں کی طرح کام میں لگا رہنا ، دن رات کام میں لگا رہنا.

کولُھو سے کَھل اُتری، بَھئی بَیْلوں جوگ

آدمی بوڑھا ہو کر نِکمّا ہو جاتا ہے

زَن بَچَّہ کولُھو پِیلْوانا

پُورے خاندان کو ختم کرا دینا ، کسی کے گھر کے بڑے سے لے کر چھوٹے تک سب کو مروا دینا ؛ شاہی زمانے کی ایک قدیم سزا ۔

زَن بَچَّہ کولُھو پِلْوانا

پُورے خاندان کو ختم کرا دینا ، کسی کے گھر کے بڑے سے لے کر چھوٹے تک سب کو مروا دینا ؛ شاہی زمانے کی ایک قدیم سزا ۔

جَن بَچَّہ کولُھو میں پِلْوا دینا

کسی کے بیوی بچوں کو قتل کروا دینا ، پورے خاندان کو تباہ کردینا ، بڑا وحشیانہ اور بے رحمی کا کام کرنا ؛ نہایت سخت سزا دینا

تیلی کا کولُھو

(مجازاً) نہایت موٹا تازہ ، فربہ.

پیلْتے پیلْتے اِنْسان کولُھو کا بَیل بَن جاتا ہے

اگر آدمی ہر وقت کام ہی کرتا رہے تو اس کی حالت اچھی نہیں رہتی .

اردو، انگلش اور ہندی میں کولُھو کے معانیدیکھیے

کولُھو

kolhuuकोल्हू

نیز - کولُہو

اصل: سنسکرت

وزن : 22

کولُھو کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (کاشت کاری) زمین ہموار کرنے کا بیلن کی شکن کا ہل
  • بیج وغیرہ کو پیل کران کا تیل اور ایکھ، گنا وغیرہ کو پیل کر ان کا رس نکالنے کی مشین
  • تیل نکالنے کی قدیم وضع کی کَل جو ایک بھاری موسل والی بڑی اوکھلی کی وضع کی ہوتی ہے ، اس موسل کو ایک بیل گُھماتا ہے جس سے تلہن کُچلی جاتی ہے اور تیل نکل آتا ہے (کولھو گَنا پیلنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے).
  • ۔(ھ) مذکر۔ تیل پیلنے اور رس نکالنے کا آلہ۔ دہلی میں کولوٗ ہے۔ ؎

اسم، مذکر

  • (مرغ بازی) وہ مرغ جس کا پچھلا دھڑ معمول سے زیادہ موٹا ہو گیا ہو اور انّی مارتے وقت گر پڑے یا الٹ جائے.

English meaning of kolhuu

Noun, Masculine

  • a kind of machine to extract oil from seeds and juice form sugarcane
  • bull-operated extractor/grinder
  • oil-press, oil-mill

कोल्हू के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ईख या गन्ना पेरने का यंत्र
  • सरसों और अन्य तिलहनों की पिराई करके तेल निकालने का यंत्र।
  • बीजों आदि को पेरकर उनका तेल और ईख, गन्ने आदि पेरकर उनका रस निकालने का एक यंत्र

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کولُھو)

نام

ای-میل

تبصرہ

کولُھو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words