تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُونڈا" کے متعقلہ نتائج

کُونڈا

تسلا کی طرح کا مٹی یا دھات وغیرہ کا گول چھچھلا برتن.

کُونڈا ہونا

کونڈا کرنا کا لازم، نیاز ہونا

کُونڈا ہو جانا

کونڈا کر دینا (رک) کا لازم ، بہت نقصان ہو جانا.

کُونڈالی

(کمھاری) کونڈی کا اسم تصغیر، چھوٹا کون٘ڈا

کُونڈا کَرْنا

کسی بزرگ کے نام کی نذر دلانا، کھانے پر فاتحہ دلانا

کُونڈا بَھرنا

منّت پوری کرنا ، نیاز دلانا ؛ امام جعفر کی نیاز دلوانا ، ماہ رجب کی ۲۲ ویں تاریخ امام جعفر صادق کی نیاز دلوانا.

کُونڈا مانْنا

کونڈے میں رکھ کر نیاز دلانے کا عہد کرنا، مراد بر آنے پر نیاز دلانے کا وعدہ کرنا، یہ منت ماننا کہ کونڈا بھریں گے، نذر ونیاز ماننا

کُونڈا ڈَھکْنا

بحث و تکرار یا لڑائی کو کسی مرحلے پر بند کر دینا، معاملے کو دوسرے وقت پر اُٹھا رکھنا.

کُونڈا کَر دینا

تباہ و برباد کر دینا ، ختم کر دینا ، بہت زیادہ نقصان پہنچانا.

کُونڈالی مارْنا

رک : کنڈلی مارنا ، سانپ کا سمٹ کر بیٹھنا.

سَر کُونڈا

(نجّاری) دروازے کے پٹوں کو اندر سے بند رکھنے والی آڑ جو ایک چوکور یا گول مضبوط لکڑی ہوتی ہے ، دروازے کے پاکھے میں اس کا گھر بنا ہوتا ہے جس میں یہ لکڑی پڑی رہتی ہے ، بروقتِ ضرورت اس کو اندر سے کھین٘چ کر کواڑوں کے پیچھے اڑا دیتے ہیں تاکہ دروازہ باہر سے نہ کُھل سکے ، آڑ ڈنڈا.

ڈَنْڈا کُونڈا

کونڈی سون٘ٹا ، مٹی کا چھوٹا کون٘ڈا ؛ بھنگ وغیرہ گھوٹنے کا برتن.

نِیاز کا کُونڈا

منت کا کونڈا (نیاز دلوانا)

مُونچھوں کا کُونڈا

لڑکے کی مسیں بھیگنے پر خوشی کی تقریب، اس میں شادی کی طرح کنبے والوں کو جمع کیا جاتا ہے

مُوچھوں کا کُونڈا

لڑکے کی مونچھیں نکلنے یا مسیں بھیگنے کی خوشی کی تقریب اور نذرو نیاز، وہ نیاز، جو لڑکے کی مسیں بھیگنے پر مسلمان عورتیں دلواتی ہیں، یہ نیاز سویوں پر ہوتی ہے

مَنَّت کا کُونڈا کَرنا

مراد بر آنے پر نذر نیاز دلانا ۔

جاگْتی نَوبَت کا کُون٘ڈا

مراد ہر آنے پر نذر دلانے کا ایک قدیم طریقہ جس میں صبح اذان ک وقت نیاز دلائی جاتی تھی

اردو، انگلش اور ہندی میں کُونڈا کے معانیدیکھیے

کُونڈا

kuu.nDaaकूंडा

وزن : 22

موضوعات: ظروف

کُونڈا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • تسلا کی طرح کا مٹی یا دھات وغیرہ کا گول چھچھلا برتن.
  • (آب پاشی) برہوں (نالیوں) میں پانی چھوڑنے کا نالے یا نلیا کے کنارے پختہ بنا ہوا چھوٹا چوبچہ (جل ہودہ).
  • (مجازاً) نذر نیاز کی تقریب جس میں مٹھائی حلوہ وغیرہ جسے عموماً کونڈوں میں رکھتے ہیں جیسے موچھوں کا کونڈا ، نذر ، نیاز (خصوصاً امام جعفر صادق کی نیاز جو اکثر رجب کے مہینہ کی ۲۲ اور ۲۷ تاریخ کو ہوتی ہے، جمع میں مستعمل).
  • بھنگ وغیرہ گھوٹنے کا خاص انداز کا بنا ہوا برتن.
  • پودے بونے اور لگانے کا برتن، گملا، ناند.
  • پھیلے مُنھ کا کم گہرا پیالے کی وضع کا برتن، چھوٹی ناند جو جانوروں کے دانہ پانی کے کام آتا ہے.
  • تھالا، تھانولا، درخت کے گرد پانی بھرنے کے لیے بنایا ہوا حلقہ.
  • مویشی باندھنے کی جگہ.
  • کپڑے رنگنے یا دھونے کا مٹی کا برتن.
  • ۔(ھ) مذکر۔ ۱۔مٹّی کا وہ برتن جس میں آٹا گوندھتے ہیں۔ ۲۔چھوٹی ناند۔ تسلا۔ ۳۔(عو) بزرگان دین کی نذر نیاز کی شیرینی۔ ؎
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of kuu.nDaa

Noun, Masculine

  • large shallow earthen basin for kneading flour in
  • an offering made by Muslims to some saint, especially to Imam Jafar Sadiq during the month of Rajab (رجب), the ceremony in which this offering is made
  • flower-pot
  • trough
  • vessel for grinding bhang

कूंडा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • गहरे थाल जैसा मिट्टी का बर्तन

کُونڈا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُونڈا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُونڈا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words