تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لَطِیف" کے متعقلہ نتائج

لَطِیف

پاکیزہ، نفیس، صاف شفاف، کثیف کی ضد

لَطِیفَہ

۳.(i) تعجب انگیز بات، شگوفہ.

لَطِیف طَبع

پاکیزہ، نفیس عادت، صاف شفاف اور نازک طبیعت

لَطِیفے

ظریفانہ بات، لطف انگیز بات، دلچسپ بات، ظرافت کی چھوٹی سی مگر معنی خیز بات، چٹکلا، بذلہ، عجوبہ، عجیب و غریب شے، انوکھی چیز، تعجب انگیز بات، شگوفہ، نازک، عمدہ، پرلُطف، مہربانی، عنایت، لطف و کرم، عطیہ، لطفِ خاص (خداے تعالیٰ کی جانب سے)

لَطِیف عَلی والا

(لکھنؤ) آم کی ایک قسم کا نام.

لَطِیفی

لطیف (رک) سے منسوب یا متعلق.

لَطِیفا

لطیفہ.

لَطِیفَہ گو

چٹکلے یا لطیفے کہنے والا شخص، کوئی انوکھی بات بیان کرنا، شگوفہ چھوڑنا، بذلہ سنج، ظریف، خوش طبع

لَطِیفَۂ رُوح

(تصوّف) اس لطیفہ کے انوار سرخ ہیں اور مقام دائیں پستان کے نیچے ہے اس کو حضرتِ ابراہیم سے تعلق ہے.

لَطِیفُ الطَّبع

ستھری طبیعت والا، زندہ دل، خوش طبع، رحم دل، سلیم الطبع

لَطِیفَۂ غَیب

توفیقِ الہٰی ، لطف خداوندی ، غیبی امداد ، خدائے تعالیٰ کی مدد.

لَطِیفَہ باز

بذلہ سنج، ظریف، خوش مزاج، لطیفہ گُو

لَطِیفَۂ خَفی

(تصوّف) وہ لطیفہ جس کے انوار سیاہ ہیں اور مقام روح اور اخفیٰ کے درمیان ہے ؛ اس کو حضرتِ عیسیٰ سے تعلق ہے.

لَطِیفَۂ رُوحی

رک : لطیفۂ روح.

لَطِیفَہ گوئی

لطیفے یا چٹکلے کہنا، بذلہ سنجی، خوش طبعی

لَطِیفَۂ سِرّ

(تصوّف) اس لطیفہ کے انوار سفید رنگ ہیں اور مقام اخفیٰ اور دل کے درمیان ہے اس کو حضرت موسیٰ سے تعلق ہے.

لَطِیفَۂ قَلْب

(تصوّف) لطائف ستّہ میں دوسرا لطیفہ جس کا محل دل ہے جو سینے کے بائیں طرف ہے.

لَطِیفَۂ نَفْس

(تصوف) لطائف ستّہ (رک) میں سے پہلا لطیفہ یعنی ناف کے مقام سے لفظ اللہ نکالنا.

لَطِیفَہ بازی

لطیفہ کہنا یا سنانا ، بذلہ سنجی ، خوش طبعی کی باتیں.

لَطِیفَہ طَراز

رک : لطیفہ گو ، نئے نئے لطیفے گڑھ کر سنانے والا ، لطیفہ ساز ، لطیفہ سنانے والا.

لَطِیف پَن

نازک پن ، ہلکا پن.

لَطِیفَۂ اَخْفیٰ

لطائف سِتّہ میں سے چھٹا لطیفہ جس کا محل کاسۂ سر ہے.

لَطِیفَۂ غَیبی

توفیقِ الہٰی ، لطف خداوندی ، غیبی امداد ، خدائے تعالیٰ کی مدد.

لَطِیفَۂ سِرّی

رک : لَطیفۂ سِرّ.

لَطِیفَۂ قَلْبی

(تصوّف) اس لطیفہ کے انوار زرد رنگ ہیں اور مقام بائیں پستان کے نیچے ہے ، اس کو حضرت آدم سے تعلق ہے نیز رک : لطیفۂ قلب.

لَطِیفَۂ نَفْسی

(تصوف) لطائف ستّہ (رک) میں سے پہلا لطیفہ یعنی ناف کے مقام سے لفظ اللہ نکالنا.

لَطِیفَہ سَنْج

چٹکلے بیان کرنے والا، ظریف، خوش طبع، بذلہ سنج

لَطِیف گوئی

لطیفہ گوئی ، چٹکلا بازی.

لَطِیفَۂ غَیبِیَّہ

(رک) لطیفۂ غیب / غیبی.

لَطِیفَہ سَنْجی

خوش طبعی، بذلہ سنجی، لطیفے یا چٹکلے کہنا

لَطِیفَہ چھوڑْنا

کوئی انوکھی بات گھڑ کر بیان کرنا ، تعجب یا فتنہ انگیز بات کہنا، شگوفہ چھوڑنا.

لَطِیف و ظَرِیف

ہنسی مذاق کی باتیں کرنے والا ، پُرلطف اور ظرافت آمیز گفتگو کرنے والا ، زندہ دل.

لَطِیفَہ اِنسانِیَّہ

(تصوّف) نفسِ ناطقہ جس کو قلب بھی کہتے ہیں.

لَطِیفے بازی

رک : لطیفہ بازی.

لَطِیفَۂ غَیبی

نیک بختی والا اتفاق

لَطِیفُ الْاِحْساس

نازک یا پاکیزہ احساسات رکھنے والا ، حسِّ لطیف کا مالک.

لَطِیفُ الْمِزاج

نازک مزاج ، زندہ دل خوش ، طبع ، رحم دل.

لَطِیفے چھانٹْنا

شگوفے چھوڑنا ، لطیفے بیان کرنا ، چٹکلے سنانا.

لَطِیفاتُ الْحِیَل

حیلے یا بہانے جو دوسرے کا ناگوار نہ گزریں ، رک : لطائف الحیل.

طَبْعِ لَطِیف

مزاج کی لطافت ، سُتھرا اور پاکیزہ ذہن ، نکتہ سنج طبیعت ، طبیعت کی پاکیزگی ، عمدہ طبیعت .

یا لَطِیف

اے باریک سے باریک بات جاننے والے ؛ مراد : اللہ تعالیٰ ۔

شَناسی لَطِیف

پاکیزہ و اعلیٰ تر جوہر، نفیس خوبی

نَثر لَطِیف

(ادب) نثر کی ایک قسم جو وزن و بحر کی موسیقیت اور ترنم سے محروم ہونے کے باوجود تخیل کے اعتبار سے نظم سے مشابہہ ہو نیز ایک مخصوص انداز کی نثر جس میں تخیلات کی فراوانی ہوتی ہے اور جو اردو ادب میں ایک دبستان یا تحریک سی بن گئی تھی ، شعر منثور ۔

شَئے لَطِیف کی کَمی ہونا

عقل یا سمجھ بوجھ کی کمی ہونا، بے وقوف ہونا .

اِنشائے لَطِیف

ایسی رنگین عبارت جو لفظی و معنوی محاسن سے آراستہ ہو

ذَوقِ لَطِیف

ستھرا مذاق، پاکیزہ شوق

غِذائے لَطِیف

ہلکی غذا جو جلد ہضم ہو جائے

جِنْس لَطِیف

صنف نازک، لطیف اور نازک ذات ، عورت ذات

نُطقِ لَطِیف

مراد: مسکراہٹ جو خاموشی کی زباں سمجھتی جاتی ہے، ہنسی

صِنْفِ لَطِیف

شَئے لَطِیف کی قِلَّت ہونا

عقل یا سمجھ بوجھ کی کمی ہونا، بے وقوف ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں لَطِیف کے معانیدیکھیے

لَطِیف

latiifलतीफ़

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: لَطَفَ

لَطِیف کے اردو معانی

صفت

  • پاکیزہ، نفیس، صاف شفاف، کثیف کی ضد
  • پتلا، نازک، باریک
  • باریک، دقیق
  • نرم، ملائم، نازک
  • ہلکا، سبک
  • لذیذ، خوش ذائقہ، خوشگوار، زود ہضم
  • پرلطف، دلچسپ، مزیدار، لذت آگیں
  • خوب عمدہ، خوبصورت، دقیق، نازک
  • پاک، مقدس
  • بندوں پر احسان کرنے والا
  • باریک سے باریک بات کا جاننے والا
  • خدائے تعالیٰ کا ایک صفاتی نام
  • لطف و عنایت سے بھرا ہوا، لطیف

شعر

English meaning of latiif

Adjective

  • agreeable, delicious, savoury, delicate, slender, thin, light, subtle, fine, transparent, exquisite, elegant, graceful, kind, benevolent, benign, gentle, courteous, affable

Noun

  • Light, Soft

लतीफ़ के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • पाकीज़ा, उत्तम, साफ़-शफ़्फ़ाफ़, कसीफ़ का विलोम

    विशेष - कसीफ़= गंदा - साफ़-शफ़्फ़ाफ़= बिल्कुल साफ़ और बेदाग़, ऐसा साफ़ जिसमें आर-पार नज़र आए

  • पतला, नाज़ुक, बारीक
  • सूक्ष्म, गूढ़
  • नर्म, मुलायम, कोमल
  • हल्का, कम भार वाला
  • स्वादिष्ट, अच्छे स्वाद वाला, सुखद, शीघ्र पच जाने वाला खाद्य पदार्थ
  • आनंददायक, दिलचस्प, मज़ेदार, स्वाद से भरा हुआ
  • अति उत्तम, ख़ूबसूरत, गूढ़, मृदुल
  • पाक, पवित्र
  • बंदों पर एहसान करने वाला
  • जटिल से जटिल बात का जानने वाला
  • ख़ुदा का एक विशिष्ट नाम
  • कृपा और उपकार से भरा हुआ, स्वादिष्ट

لَطِیف کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لَطِیف)

نام

ای-میل

تبصرہ

لَطِیف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words