تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لُقْمَہ" کے متعقلہ نتائج

لُقْمَہ

کھانے کی وہ مقدار جو ایک بار مُنھ میں ڈالیں، نوالہ، طعمہ

لُقْمَہ دینا

گفتگو کے دوران ٹوکنا ، بیچ میں بولنا ، بات کاٹنا ، دخل در معقولات کرنا.

لُقْمَہ لینا

لقمہ دینا (رک) کا لازم ، قرآن شریف سناتے وقت دوسروں کی بتائی ہوئی بھول چوک سننا.

لُقْمَۂ تَر

عمدہ غذائیں، لذیذ کھانے، عیش و فراغت، کچھ قیمتی چیزیں جو مفت میں یا آسانی یا رشوت کے طور پر حاصل ہوں

لُقْمَہ کَرنا

لُقْمَۂ گور

لُقْمَہ مارنا

نوالہ جلدی سے مُن٘ھ میں رکھنا اور نگل لینا ، جلد جلد کھانا.

لُقْمَہ پَچْنا

لقمہ ہضم ہونا ، کھانا ہضم ہونا.

لُقْمَہ بازی

(کنایۃً) الزام تراشی ، تہمت لگانا.

لُقْمَۂ اَجَل

لُقْمَۂ چَرْب

لَذیذ غذا

لُقْمَہ بَنانا

نوالہ بنانا.

لُقْمَہ اُٹھانا

کھانا شروع کرنا ، کھانا کھانا.

لُقْمَہ توڑْنا

بات کاٹنا ، دخل دینا.

لُقْمَہ کَر جانا

ہڑپ کر جانا ، نگل لینا ، چٹ کر جانا.

لُقْمَۂ خُشْک

۔ وہ لقمہ جو خشکی کی وجہ سے نہ اترے اور جس میں گھی وغیرہ نہ ہو۔

لُقْمَہ پَھنسْنا

حلق میں نوالہ اٹکنا، کھانا نہ کھایا جانا

لُقْمَۂ حَرام

مفت کا مال ، حرام کی آمدنی ، حرام کا مال.

لُقْمَہ حَلَق سے نَہ اُتَرْنا

۔ (کنایۃً) کسی کی عدم موجودگی نہایت ناگوار ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ اُس کے بغیر اُن کی حلق سےلقمہ نہیں اُترتا۔

لُقْمَۂ پَرْہیزی

توہّم کی وجہ سے عام غذاؤں میں بعض سے پرہیز کرنا (بعض تقوٰی کی وجہ سے پرہیز کرتے ہیں).

لُقْمَۂِ حَلال

لُقْمَۂ تَر بَنْنا

لقمۂ تر بنانا (رک) کا لازم ، شکار ہو جانا ، آسانی سے گرفت میں آجانا.

لُقْمَۂ گور ہونا

مر جانا، لقمہ اجل ہونا

لُقْمَۂ اَجَل ہونا

مرجانا، لقمۂ اجل بن جانا

لُقْمَۂ تَر بَنانا

چٹ کر جانا ، ہڑپ کر لینا ، شکار کرنا.

لُقْمَۂ اَجَل بَن جانا

مر جانا ، مارا جانا ، قتل ہونا.

لُقْمَۂ اَجَل بَنْنا

مر جانا ، مارا جانا ، قتل ہونا.

لُقْمَۂ تیغ بَنْنا

رک : لقمۂ اجل بن جانا ، موت کا شکار ہونا.

تَر لُقْمَہ

تر نوالا، (کنایہ) عمدہ غذائیں، لذیذ کھانے، عیش و فراغت

چَرْب لُقْمَہ

ترنوالہ (رک) ، روغنی غذا ، لذیذ کھانا.

داڑ کا لُقْمَہ

چھوٹا لُقمہ یا نِوالہ ، مُنھ کا معمولی نوالہ ، لُقمۂ تر .

کَوڑی حَرام لُقْمَہ حَلال

حاضِر کو لُقْمَہ غائِب کو تَکْبِیر

نیک آدمی کی تعریف ہے کہ موجود اشخاص کو کھانا کھلاتا ہے اور مُردوں کے نام پر فاتحہ پڑھتا ہے

بازُو ٹُوٹے باز کو یاز ہی لُقْمَہ دے

اپنے ہم جنس کی خدمت اور خبر گیری ہم جنس ہی کرتا ہے

بَڑا بول نَہ بولے، بَڑا لُقْمَہ نَہ کھائے

تکبر کرنا اور بڑا نوالہ مضرت یعنی ایذا رسانی میں دونوں برابر ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں لُقْمَہ کے معانیدیکھیے

لُقْمَہ

luqmaलुक़्मा

اصل: عربی

وزن : 22

لُقْمَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کھانے کی وہ مقدار جو ایک بار مُنھ میں ڈالیں، نوالہ، طعمہ
  • پان کی گلوری، بیڑا
  • توپ میں بیک وقت بھرے جانے والے گولوں کا مجموعہ
  • روزی، رزق، کمائی
  • وہ مقدار جو ایک بار کسی چیز کے اندر استعمال کے لیے ڈالی جائے

شعر

English meaning of luqma

Noun, Masculine

  • a bite, morsel, mouthful
  • scrap, sop

लुक़्मा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • निवाला, कौर, खाने की वह मात्रा जो एक बार में मुंह में डाली जाए
  • तोप में एक समय में भरे जाने वाले गोलों का संग्रह
  • पान की गिलौरी, पान की बीड़ा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لُقْمَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لُقْمَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words