تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَغْرِب" کے متعقلہ نتائج

مَغْرِب

سورج ڈوبنے یا غروب ہونے کا وقت، شام

مَغْرِب زَدَہ

مشرقی ملکوں میں یورب والوں کے طور طریق وضع وغیرہ اختیار کرنے والا، مغربی افکار و اطوار سے متاثر

مَغْرِب رُویَہ

مَغْرِب بَعِید

دور کا مغرب ، مغرب کے دور کے علاقے

مَغْرِبی

مغرب سے متعلق یا منسوب، مغرب کا، پچھم کا، مغرب کی سمت والا

مَغْرِب صَیف

(جغرافیہ) وہ مغربی منطقہ جہاں سارا سال گرمی کا موسم ہوتا ہے ۔

مَغْرِبُ الاَقصیٰ

مَغْرِبَین

دونوں مغرب، مغرب تا مغرب، پورا عالم، ساری دنیا

مَغْرِبی عُلُوم

مغرب سے منسوب علوم

مَغْرِبان

شرق و غرب ، تمام علاقے

مَغْرِبی تَہذِیب

مغرب کی تہذیب، مغرب کا رہن سہن، نئی طرز معاشرت

مَغْرِبیانا

مغربی بنانا ، مغربی ممالک کے افکار و اطوار میں ڈھالنا (خصوصاً مشرقی اقدار کو) ۔

مَغْرِبی ہِندی

(لسانیات) جدید ہند آریائی زبانوں میں شامل وسطی ہند آریائی زبان ۔

مَغْرِب و مَشْرِق

پچھم اور پورب

مَغْرِبی طَرِیقَۂ عِلاج

یورپ سے منسوب علاج معالجہ (دیسی علاج کے مقابل)

مَغْرِب شِتا

(جغرافیہ) وہ مغربی منطقہ جہاں سارا سال سردی کا موسم ہوتا ہے ۔

مَغْرِب زَدگی

مغربیت زدہ ہونا، مغربی پن، مغرب کی حالت

مَغْرِب نَواز

مغربیت پرست، مغربی سوچ رکھنے یا پسند کرنے والا۔

مَغْرِبی اِستِعمار

یورپی استعماری طاقتیں ، مغربی سامراج

مَغْرِبِیَّت

اجنبیت، غیریت

مَغْرِب پَرَستی

مغربیت کی دلدادگی، مغربی طرز زندگی سے مرعوبیت

مَغْرِبْ پَرَسْت

مغربی اطوار سے محبت اور تقلید

مَغْرِب کا وَقت

نماز مغرب کا وقت جو دعا کی قبولیت کا وقت خیال کیا جاتا ہے ، گڑگڑانے کا وقت ،دعا کا وقت

مَغْرِب کی نَماز

(فقہ) پانچ فرض نمازوں میں سے غروب آفتاب کے بعد پڑھی جانے والی نماز ۔

مَغْرِبُ الشَّمْس

(تصوف) استتار حق تعالیٰ کا تعینات کے ساتھ اور استتار روح کا جسد کے ساتھ

مَغْرِبی طَر

مغربی انداز ، مغربی یا یورپی رہن سہن

مَغْرِب سے آفتاب نِکَلنا

قیامت کی علامت ظاہر ہونا، مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قیامت کے قریب مغرب سے آفتاب نکلے گا اور توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا

مَغْرِبی فِکْر

مغربیت والی سوچ ، مغربی خیالات یا رجحانات و میلانات ۔

مَغْرِبی اُفُق

مغربی سمت کا علاقہ جہاں سورج غروب ہوتا ہے

مَغْرِبی اَدَب

یورپی ادب، انگریزی ادبیات (مشرقی ادب کے مقابل)

مَغْرِبی نَسل

مغربی قوم ، یورپ کے لوگ ، یورپ کے رہنے والے ۔

مَغْرِبی مِزاج

مغربی فکر و تہذیب کو پسند کرنے والی طبیعت، مغربیت پسندی

مَغْرِبی نِیلَم

نیلم کی وہ قسم جو نیلے رنگ کا نہ ہو ۔

مَغْرِبی دُنیا

یورپی ممالک اور ان کے لوگ

مَغْرِبی تَلوار

ولایتی تلوار جس کی کاٹ عمدہ ہوتی ہے، تیغ ِمغربی

مَغْرِبی رِوایَت

مغربی قدر ، یورپ میں رائج شے یا اقدار ، مغربی ثقافت

مَغْرِبی موسِیقی

مغرب یا یورپ سے منسوب موسیقی ، یورپی انداز کی موسیقی (مشرقی موسیقی کے مقابل)

مَغْرِبی ثَقافَت

رک : مغربی تہذیب

مَغْرِبی پُکھراج

پکھراج جو یورپ میں پایا جاتا ہے اور سب رنگوں میں دستیاب ہے ۔

مَغْرِبی سامراج

یورپی استعماری طاقتیں ، مغربی استعمار

مَغْرِبی مَمالِک

یورپ کے ممالک

مَغْرِبِیَّت پَرَستی

مغرب پرست ہونا، مغربیت کو پسند کرنا

مَغْرِبی نِسائِیَّت

مغربی عورتوں سے متعلق یا منسوب انداز ، بے حجابی و بے باکی کا انداز ، یورپی خواتین کا عورت پن ، یورپ کی خواتین کی نشست و برخاست

مَغْرِبی مُصَنِّفِین

مغربی ممالک کے مصنفین ، یورپ کے لکھنے والے ۔

مَغْرِبِیَّت پَسَند

مغربیت کو پسند کرنے اور اپنانے والا، مغرب پسند

مَغْرِبی رَنگ میں رَنگنا

مغربی تہذیب و ثقافت اختیار کرلینا، مغرب زدہ ہو جانا

شاہِ مَغْرِب

(كنایۃً) ہلال، ماہِ نو، پہلی رات كا چاند

گوشَۂ شِمال و مَغْرِب

وہ سمت جو اُتّر اور پچھم کے درمیان ہے، وایو کون ، اُتّر پچھم کا کونا ، اُتّر اور پچھم کا زوایہ شمال مغربی سمت

سَمْتِ مَغْرِب

شُمال مَغْرِب

مَشْرِق و مَغْرِب

مشرق اور مغرب، مراد : پوری دنیا، سارا عالم، دنیا بھر میں

طِبِّ مَغْرِب

ایلوپیتھی طریقۂ علاج ، علاج بالضد.

بِلادِ مَغْرِب

دانایانِ مَغْرِب

رک : دانایان فرنگ.

اَز مَشْرِق تا مَغْرِب

اردو، انگلش اور ہندی میں مَغْرِب کے معانیدیکھیے

مَغْرِب

maGribमग़रिब

اصل: عربی

وزن : 22

دیکھیے: غَرْب

موضوعات: فقہ فقہ

اشتقاق: غَرَبَ

مَغْرِب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سورج ڈوبنے یا غروب ہونے کا وقت، شام
  • سورج چھپنے، غروب ہونے کی جگہ، چار سمتوں میں سے ایک سمت، اس معنی میں مغارب جمع ہے، پچھم
  • یورپ نیز وہ ممالک جو کرئہ ارض کے پچھم کی طرف واقع ہیں
  • پانچ فرض نمازوں میں سے ایک نماز (تین رکعت نماز) جوسورج ڈوبتے ہی پڑھی جاتی ہے، نماز مغرب

شعر

English meaning of maGrib

Noun, Masculine

मग़रिब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • यूरोप और वो देश जो पश्चिम में स्थित हैं
  • चार समतों में से एक सिम्त, पश्चिम दिशा, सूरज डूबने की दिशा, जगह, पश्चिम, मग्रिब
  • सूरज डूबने का वक़्त, शाम
  • फ़र्ज़ नमाज़ों में से एक नमाज़ (तीन रकात नमाज़) सूरज डूबते ही पढ़ी जाती है , नमाज़ मग़रिब

مَغْرِب کے مترادفات

مَغْرِب کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَغْرِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَغْرِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words