زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’فقہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’فقہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبِ قَلِیل

(فقہ) ’’کُر‘‘ سے کم پانی (فقہ کی شرائط کے ساتھ).

آبِ کَثِیْر

(فقہ) کر بھر یا اس سے زیادہ پاک اور غیر مضاف پانی.

آمِین بِالْجَہرْ

نماز میں قرأ ت سورۂ الحمد بآواز بلند کے بعد امام اور مقتدیوں کا پکار کے "آمین" کہنا

آمِین بِالسِّر

نماز میں قرأت سورۃ حمد بآواز بلند کے بعد امام اور مقتدیوں کا آہستہ سے آمین کہنا

اِباق

(فقہ) آقا کے یہاں سے بالغ غلام یا لونڈی کا فرار .

اَجْرِ مُسَمّٰی

جو اجرت طے ہوئی ہو، کسی کام کی طے شدہ اجرت

اِحْرام

(فقہ) عازمین حج یا عمرہ کا (فقہ میں بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق) نیت کر کے بن سلا کپڑا پہن لینے اور خوشبو وغیرہ ترک کردینے کا عمل، (حج یا طواف کعبہ ادا کرنے کا پہلا رکن)، حاجیوں کے پہننے کا بغیر سلا کپڑا، حج اور عمرہ کا ایک خاص کپڑا

اَحْوَط

دو یا زیادہ باتوں میں جو احتیاط سے قریب تر ہو، جس میں غلطی سے بچنے کا زیادہ امکان ہو، زیادہ احتیاط پر مبنی عمل

اِسْتِحاضَہ

(فقہ) ایام ماہواری کے بعد جاری رہنے والا خون جو خرابی صحت کی علامت ہے

اِصابَتِ حَق

(لفظاً) صحیح نتیجے پر پہنچنا ، (دینیات) اُس امر تک ذہن کی رسائی جو شریعت کے رو سے حق ہو (خطاے اجتہادی کے بالمقابل) ، مسئلے میں اس نتیجے تک پہنچنا جو احکام الہٰی کے مطابق ہو ، جیسے : فقہا میں یہ مسلم ہے کہ اصابت حق پر فقیہ کو دوہرا اجر ملتا ہے

اَصْحابُ الْفَرائِض

(فقہ) ہیت کے وہ وارث جن کا حصہ قرآن پاک کے احکام کے مطابق معین ہے

اَصْلِ بَعِید

(میراث) دادا (باپ کے بالمقابل)

اَصْلِ قَرِیْب

(میراث) باپ (دادا کے بالمقابل)

اَعْلَم

(امامیہ) وہ مجتہد فقہ جو اپنے زمانے کے دوسرے فقیہوں اور مجتہدوں سے علم، عدل اور زہد و تقویٰ میں افضل ہو، سب سے بڑا فقیہ، مجتہد اعظم (یہ ہر دور میں اہل خبرہ کے اجماع یا کثرت رائے شخص ہوتا ہے)

اَلمَبْلَغ

(فقہ) تقسیم میراث میں کشش کے ساتھ لکھے ہوئے الحیاء (زندہ اشخاص) کے اوپر یا نیچے ترکے کی تعداد یا مقدار کے لیے معمولی کشش کے ساتھ لکھا جانے والا کلمہ، جس کے نیچے کل رقم ترکہ کی لکھی جاتی ہے

اُمُّ الْوَلَد

(لفظاً) بیٹے کی ماں ، (فقہ) وہ کنیز جس کے بطن سے اس کے آقا کا بچہ پیدا ہو .

اَہْل نِصاب

فقہ: وہ شخص جس کے پاس اتنا مال ہو جس پر زکٰوۃ واجب ہو جاتی ہے

بائن

(فقہ) طلاق کی ایک قسم جس کے بعد پھر رجوع کر نے کی اجازت نہیں

بائِن ہونا

(فقہ) طلاق بائن کے طور پر زوجیت سے خارج ہوجا نا .

باضِعَہ

(لفظاً) ٹکڑے کرنے والا، کاٹ دینے والا، (فقہ) وہ صرب جس سے کھال پھٹ جائے.

بَیعِ سَلِم

(فقہ) نرخ ہونے کے بعد کل یا جزو قیمت پہلے ادا کر دینے اور سامان بعد میں لینے کا عمل.

پانچ وَقت

(فقہ) فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی (فرض) نمازوں کے اوقات

تَسْمِیع

(لفظاً) سننا، سنانا، (فقہ) نماز میں رکوع سے کھڑے ہوتے وقت سَمِعَ اَللہُ لِمَن حَمِدَہٗ کہنا

تَعَوُّذ

(فقہ) 'اعوذ باللہ من الشیطان الرحیم' پڑھنا

تَیَمُّم نَہ جانا

(فقہ) تیمم برقرار رہنا ، تیمم نہ ٹوٹنا.

حَجِ مُفْرَد

(فقہ) وہ حج جو بِلا عمرہ ادا کیا جائے، صرف حج، مطلقِ حج

حَجِّ قِران

(فقہ) وہ حج جس میں عمرہ اور حج دونوں ایک ہی احرام سے ادا کیے جائیں.

حَدَثِ اَصْغَر

(فقہ) چھوٹی نجاست حکمیہ، بے وضو ہونے کی حالت، بول و براز و ریح کے اخراج سے وضو ٹوٹ جانے کی حالت

حَدَثِ اَکْبَر

بڑا واقعہ، بہت غیر معمولی بات

خُلْع

(اسلام) عورت کا بعوض مہر طلاق لینا، وہ طلاق جو عورت مال دے کر یا اولاد دے کر اور مہر معاف کر کے حاصل کرے

خِیارُ الْبُلُوغ

(فقہ) وہ اختیار جو لڑکی کو بالغ ہونے پر حاصل ہوتا ہے کہ وہ قبل بلوغ کے نکاح کو فسخ کرے یا قائم رکھے

دَمِ جَبْر

(فقہ) رک: دم تمتع.

دَمِ شُکْر

(فقہ) رک: دم تمتّع، بطور تشکّر یا شکرانے میں قربانی (دینا)

دَمِ قِران

(فقہ) رک: دم تمتّع.

دِینِ قائِمَہ

(فقہ و فلسفہ) مانا ہوا ، حاوی ، رائج ، موجود ، تسلیم شدہ.

ذَواتِ اَمْثال

(فقہ) وہ چیزیں، جن کے تلف کر دینے سے قیمت کی ادائیگی کے بجائے ویسی ہی چیزیں واپس کرنا لازم ہو

ذُوالْیَد

(فقہ) کسی چیز پر قبضہ رکھنے والا خواہ وہ اس کا مالک حقیقۃً ہو یا نہ ہو

زَکوٰۃ اِخْتِیاری

(فقہ) شریعت کے مقررہ طریقے پر ذبح کرنا (مثلاً حلق پر چھری پھیر کر)

سَدِ ذَرائِع

(اصولِ فقہ) ایسی جائز باتوں سے روکنا جن کے ذریعے کسی ناجائز کام کے ارتکاب کا خطرہ ہو.

سِرّی

جو راز میں ہو، پوشیدہ بات یا شے، نہاں

سَفِیرِ مَحْض

(فقہ) گواہ ، حاضر مدعی کا وکیل ، عارّضی شاہد ۔

سَنَدِ مَنادِلَہ

(فِقہ) فضیلت کی سند جس کے ساتھ دستار بندی ہوتی ہے ، علومِ حدیث و فقہ کے حامل کے ایک عہد ، دستارِ فضیلت.

سُنَّتِ اِبْراہِیمی

عیداَلضَحی پر قربانی اور اس کی تقریب جو ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے

سُنَّتِ رَسُول

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقِ زندگی

سُنَّتی

(فقہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سُنَّت پر عمل کرنے والا

شِرْکِ مَحْض

(فقہ) جو محبت خدا کے واسطے لازم ہے وہ والدین کے حق میں مرعی رکھنا شرک محض ہے .

شِرْکَتِ صَنائِع

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دو کاریگر اس شرط پر شریک ہوں کہ دونوں مشترکہ کام کیا کریں اور مزدوری جو کچھ ملے اس کو دونوں بان٘ٹ لیں یا کام دونوں برابر کریں لیکن مال اُجرت ایک کو زیادہ ملے اور دوسرے کو کم .

شِرْکَتِ مُشاعی

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں مال مشترکہ ہو اور منقسم نہ ہو .

شِرْکَتِ مُفاوَضَہ

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شریک مال ، عمر ، حیثیت اور دین میں برابر ہوں مثلاً مسلمان اور کافر ، آزاد اورغلام میں شرکت جائز نہیں .

شِرْکَتِ مِلْک

(فقہ) دو شخص وراثت کی وجہ یا خریداری سے ایک چیز کے مالک ہوجاویں اور اس شرکت میں ہر ایک ان میں سے اجنبی ہوتا ہے یعنی ہر ایک کو دوسرے کے حصّے میں تصوف جائز نہیں بغیر اس کی اجازت کے .

شِرْکَتِ وُجُوہ

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شرکت دار مال بطور قرض خریدیں اور بیچیں اور نقد کچھ نھ لگائیں اور اصل قیمت مالک کے حوالے کرکے منافع آپس میں بان٘ٹ لیں اور اس میں ہر ایک دوسرے کا وکیل اور کفیل ہوتا ہے .

صاحِبِ فَرْض

(فقہ) ترکے کے وہ وارث جس کے حصّے کی حد مقرر ہو جیسے : بیوی شوہر یا ماں باپ.

ضَرْبِ تَیَمُّم

(فقہ) تیمم کے لئے دونوں ہتھیلیوں کو ایک ساتھ مٹّی پر مقرر طریقے سے مارنا

طَلاقِ اَحْسَن

(فقہ) وہ طلاق جس میں مرد اپنی عورت کو ایک طلاق حالتِ طہر میں دے دے جس میں اُس سے جماع نہ کیا ہو اور یہ ایک طلاق دے کر چھوڑ دے تو عدت ختم ہونے کے ساتھ نکاح ٹوٹ جاتا ہے.

طَلاقِ بائِن

(فقہ) قطعی طلاق، تین مرتبہ کی طلاق

طَلاق بِالْکِنایات

(فقہ) یہ طلاق ایسے لفظ سے ہوتی ہے کہ موضوع طلاق کے لیے نہ ہو مگر طلاق کا احتمال رکھتا ہو ، وہ طلاق جو صاف لفظوں میں نہ ہو.

طَلاقِ بَتَّہ

(فقہ) بقول ترمذی اختلاف کیا ہے اہلِ علم نے طلاق بتّہ میں کہ حضرت علی سے مروی ہے کہ وہ تین طلاق ہیں اور حضرت عمرؓ سے کہ وہ ایک طلاق ہے جبکہ حضرت رکانہ کی حدیث سے یہ بات باتفاق ثابت ہے کہ حضرت رکانہ کی طلاق کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اُس وقت قرار دیا جب کہ انہوں نے حلف کے ساتھ بیان دیا کہ میری نیت تین طلاق کی نہیں تھی.

طَلاقِ بِدْعَت

(فقہ) اس طلاق کی تین صورتیں ہیں : (۱) حالت حیض میں طلاق دی ہو (۲) ایسے طہر میں طلاق دی ہو جس میں مباشرت ہو چکی تھی (۳) تین طلاقیں بیک وقت دے دی ہوں.

طَلاقِ جَبْری

(فقہ) وہ طلاق جو جبراً دی جائے ، یہ واقع نہیں ہوتی.

طَلاقِ حَسَن

(فقہ) تین مختلف طہروں میں متفرق کر کے تین طلاقیں دینا. اسے طلاق سنت بھی کہتے ہیں

طَلاقِ خُلْع

(فقہ) طلاق جس میں عورت اپنے شوہر سے بوجوہ راضی نہ ہو اور مہر معاف کر کے یا کچھ اور مال دے کر طلاق لے لے

طَلاقِ رَجْعی

(فقہ) ایسی طلاق، جس کی مدت عدت میں خاوند اپنی عورت کو بلا تجدید نکاح کے بیوی بنا سکتا ہے، یہ ایک یا دو بار طلاق کا لفظ کہنے سے ہوجاتی ہے

طَلاقِ سُنَّت

(فقہ) رک : طلاق حسن.

طَلاقِ کِنایَہ

(فقہ) رک : طلاق بالکنایات.

طَلَبِ اِشْہاد

(فقہ) رک : طلبِ استشہاد.

طَلَبِ خُصُومَت

(فقہ) وہ دعوے جو از روئے قانون ہو ، مقدمہ جو کوئی مستحق شفع دائر کرے.

ظِہار

(لفظاً) پیٹھ، پشت، ہم پشت ہونا، موافق ہونا

عَقْدِ مُوّالات

(فقہ) کسی مجہول النّسب شخص کا دوسرے کو اپنا مولیٰ اور وارث بنانے کا قول و قرار

عُمْریٰ

(فقہ) شرع میں کوئی شے کسی کو پوری عمر کے لیے دے دینا اس شرط پہ کہ مرنے کے بعد واپس لے لونگا

عَول

(فقہ) وہ کمی جو وارثوں کے معینہ حصّوں کا مجموعہ بڑھ جانے سے واقع ہو

فَے

ڈھلتی ہوئی چھاؤں.

قارِن

(فقہ) حج اور عمرہ اکھٹا ادا کرنے والا ، وہ شخص جو حج اور عمرے دونوں کے لیے احرام بان٘دھے.

قام

(فقہ) آغازِ نماز، قد قامت الصلوٰۃ، اقامت

قَسْم

فقہ: حصّہ کرنا، بان٘ٹنا، تقسیم کرنا

گُزارَہ

گزر بسر، اوقاتِ بسری، گزر اوقات

مالِ بِضاعَت

(فقہ) سامان تجارت جس پر اپنا ذاتی سرمایہ لگایا جائے.

مالِ مُضارَبَت

(فقہ) وہ سامانِ تجارت جو ایک شخص دوسرے کو فروخت کرنے کے لیے دے اور اس کے نفع میں شریک ہو.

مَحْظُورات

(فقہ) وہ باتیں یا کام جو ممنوع ہوں ، ممنوعات

مُحَکَّم

(فقہ) وہ جسے حکم بنایا گیا ہو ، پنچ ، حکم ، ثالث

مُخْلِف

(فقہ) حکم کے خلاف کرنے والا، خلاف ورزی کرنے والا، اختلاف کرنے والا، اختلاف راۓ، اتفاق نہ رکھنے والا

مُخَمَّسَہ

(فقہ) ماں، بہن یا دادا کے متعلق تقسیم جائیداد کامسئلہ، جس پر پانچ صحابہ حضرت علیؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت ابن مسعودؓ، حضرت زیدؓ اور حضرت ابن عباس میں اختلاف تھا

مُراطَلہَ

(فقہ) دو اشیا کا تبادلہ جس میں وزن کی برابری کو مدنظر رکھا جائے ۔

مُراہِقَہ

(فقہ) مراہق (رک) کی تانیث ، ایسی لڑکی کہ اس کے مثل اور عورتوں سے جماع ہوا ہو اور وہ سن بلوغ میں مثلاً نو برس یا زیادہ کی ہو لیکن علامات بلوغ ظاہر نہیں ۔

مُزدَلفَہ

ایک مقام کا نام جو مکے کے قریب عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ہے جہاں حاجی ۹ اور ۱۰ ذی الحجہ کی درمیانی شب میں قیام کرتے ہیں اور یہیں شیطان کو مارنے یا رمی کے لیے کنکریاں چنتے ہیں

مُزَوَّجَہ

(فقہ) جس سے شادی کی گئی ہو ، شادی شدہ ۔

مُسافِحات

(فقہ) زنا کار عورتیں ؛ علانیہ زنا کرنے والی بدکار عورتیں ۔

مُستَحسَن

وہ عبادت جسے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے بہتر فرمایا ہو

مَسْتَقْرِض

(فقہ) قرض لینے والا ، اُدھار لینے والا ، قرض دار ، مقروض ۔

مُسْتَلَذّات

مرغوب چیزیں جن سے لذت حاصل ہو، فقہ: وہ چیزیں جن سے لذت حاصل کی جائے، مرغوب امر یا باتیں، مزے دار چیزیں

مَسِیل

(فقہ) پانی بہنے کی جگہ ، وہ جگہ جہاں پر بارش وغیرہ کا پانی ہو ۔

مُصالِح

(فقہ) وہ وارث یا شریک جو دین مشترک یا ترکے میں سے کسی شے معلوم کو لے کر علیحدہ ہو جائے اور دوسرے وارث یا شریک اس پر راضی ہوں ، صلح کرنے والا ۔

مُضاجَعَت

(فقہ) ایک دو سرے کے ساتھ سونا ، باہم ایک جگہ سونا ، مجامعت ۔

مُضارَبَت

(فقہ) کاروبار میں ایسی شرکت کہ مال ایک کا ہو اور محنت دو سرے کی، نفع میں شریک بنا کر کسی کو تجارت کے لیے مال دینا، نفع کی امید پر مال کسی کو دینا، کسی اور کی تجارت میں شریک ہونا

مُضْطَجَع

(فقہ) پہلو کے بَل سونے والا ، جس پر حالت اضطجاع طاری ہو ۔

مُضْطَرِب

(فقہ) وہ حدیث یا روایت جس میں راویوں نے اختلاف کیا ہو سند یا متن میں

مُعْتِق

(فقہ) کنیز یا غلام کو آزاد کرنے والا

مُعْتَقِد

اعتقاد ۔

مِعْراض

(فقہ) ایک بے پر کا تیر جو نشانے پر عرض سے جا کر لگے تو شکار (فقہ میں حرام اور اگر اس کی نوک میں تیزی ہو اور نوک کی جانب سے لگے تو شکار حلال ہے) ۔

مُعَقِّبات

(فقہ) وہ تسبیحات جو نماز کے بعد دُعا کی قبولیت کے لیے پڑھی جائیں ؛ تسبیحات جو نوبت بہ نوبت پڑھی جائیں مثلاً سبحان اﷲ والحمد ﷲ و اﷲ اکبر ۔

مَعْقُود

شادی شدہ، منکوحہ، شادی کیا ہوا

مَغْرِب

سورج ڈوبنے یا غروب ہونے کا وقت، شام

مُغَلِّظَہ

(فقہ) طلاق کی ایک قسم جس میں تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں اور رجوع یا نکاح کی گنجائش نہ رہے ، عورت اپنے سابقہ شوہر پر صرف حلالہ کی صورت میں حلال ہو سکے ۔

مُغِیَبہ

(فقہ) وہ عورت جس کا شوہر سفر میں ہو ۔

مُفتَرَضات

فقہ: وہ چیزیں جو فرض کی گئی ہوں، وہ چیزیں جنہیں بطور فرض عائد کر دیا گیا ہو

مُفتی

۔(ع) صفت۔مذکر۔ فتوی دینے والا۔ شرعی حاکم۔؎

مُفْتی دِیں

(فقہ) دینی مسائل و معاملات میں شریعت کی روشنی میں رائے یا فتویٰ دینے والا مستند عالم، حاکم شرع، شرعی احکام جاری کرنے والا، دینی قوانین کا سرکاری مشیر

مُفَوَّضَہ

سپرد کیا گیا، تفویض کردہ، مفوض، حوالے کیا گیا، تحویل کیا گیا

مَقامی

(فقہ) جو سفر میں نہ ہو ، ایک جگہ رہنے والا ، مقیم (مسافر کا نقیض) ۔

مَمْنُوع

منع کیا ہوا، جس سے منع کیا یا روکا جائے، جس کی بندش ہو، ممتنع، منع

مَنصُوص ہونا

(فقہ) سند سے ثابت ہونا ، واضح ہونا ۔

مُنعَقِد

بندھنے والا، انعقاد پانے والا، مقرر، قائم، برپا، جو واقع ہو یا جو عمل میں آئے

مُنکَر نَکِیر

وہ دو فرشتے جو قبر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مردے سے حساب کتاب کے لیے آتے ہیں، نکیرین

مُنکرات

شرعاً ممنوع کام، حرام یا ناجائز باتیں، مکروہات

مُوافات

(فقہ) حج کے لیے جانا ؛ آنا ، پہنچنا ؛ وفاداری کرنا ، وفاداری ، وفا کرنا

مُورِث فاسِد

فقہ: مراد: نانا

مُوصِی

(فقہ) وصیت کرنے والا، مرنے سے پہلے یہ کہنے والا کہ میری وفات کے بعد ایسا کرنا

مُوصِیَہ

وصیت کرنے والی عورت، مرتے وقت یہ کہنے والی عورت کہ میری وفات کے بعد ایسا کیا جائے

مَوطُوہ

(فقہ) وطی کی ہوئی ، جماع کی ہوئی ، صحبت کی ہوئی (عورت) ۔

مَوقِفَین

(فقہ) عرفات اور مزدلفہ دو مقام جہاں حج کے دنوں میں قیام لازمی ہوتا ہے، مواقف

مُوقِنِین

(فقہ) دینی امور پر یقین کامل رکھنے والے ۔

مَکْرُوہِ تَحرِیم

(فقہ) وہ کلمہ / بات جس سے بچنا ہر مسلمان کے لیے واجب ہے ، وہ مکروہ فعل جو حرام کے قریب ہو ، نہایت ناجائز بات یا عمل ۔

مَکْرُوہِ تَنْزِیْہی

(فقہ) وہ ناپسندیدہ فعل جس سے بچنے میں اجر و ثواب تو ہے لیکن جو شخص نہ بچے وہ گناہ گار بھی نہیں ، ایسا مکروہ فعل جو حلال سے قریب ہو (مکروہ تحریمی کے مقابل) ۔

مَہرِ مُعَجَّل

(فقہ) وہ مہر جو نکاح کے ساتھ ہی خلوت سے پہلے ادا کیا جاتا ہے ۔

نا جائِز اَولاد

(مراد)غیر قانونی

ناصِبی

فقہ: مسلمانوں کا ایک فرقہ جو حضرت علی کرم اور ان کی اولاد سے بغض و عداوت رکھتا ہے

نِجاسَتِ خَفِیْفَہ

(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، مثلاً حلال جانوروں کا پیشاب اور حرام جانوروں کی بیٹ وغیرہ ، ہلکی قسم کی نجاست ، ایسی نجاست جو غلیظہ نہ ہو ۔

نِجاسَتِ غَلِیظَہ

(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، وہ ناپاکی جو سخت ہو ؛ جیسے : خون ، آدمی کا پیشاب ، پاخانہ ، منی ؛ شراب ؛ سور کا گوشت وغیرہ ، (نجاست خفیفہ کے مقابل) ۔

نَجِس العَین

(فقہ) وہ چیز جو کبھی پاک نہ ہوسکے، جس کا ہر جزو ناپاک ہو، وہ چیز جس کا ہر جزو نجس ہو، جس کا کھانا پینا، چھونا، لگانا ناجائز ہو، مثلا: شراب، سور، جسم ناپاک

نُصُوص

نص کی جمع، دلیلیں، قطعی دلائل، واضح براہین

نَفقَہ

گزر اوقات کے لیے واجبی اخراجات جو شوہر کے ذمے ہوں، بیوی کا روٹی کپڑا، ضروریات زندگی، بال بچوں کا خرچ

نَفلی

(فقہ) نفل (رک) سے منسوب یا متعلق، جو فرض یا واجب نہ ہو، رضاکارانہ (عبادت یا کام وغیرہ)، زائد، عطیہ، عبادت جو بندہ پر واجب نہ ہو، زیادہ عبادت جو ثواب یا شکر کی نیت سے ادا کی جائے

نَماز باطِل ہونا

(فقہ) نماز میں کوئی ایسا فعل واقع ہونا جو نماز کو توڑدے ، نماز کا ٹوٹ جانا

نَواہی

(فقہ) وہ امور جن کے کرنے سے شریعت نے منع کیا ہے، نہی کی جمع، ممنوعات غیر مباح اور ناجائز امور، غیر شرعی باتیں

نَکِیرَین

(فقہ) وہ دو فرشتے جو قبر میں ایمان کی بابت سوال کرنے پر مامور بتائے جاتے ہیں، ایک کا نام منکر اور دوسرے کا نکیر ہے، منکر نکیر

نَہِی عَنِ المُنکَر

(فقہ) ان چیزوں کے کرنے سے روکنا جن کی شرعاً ممانعت ہے، ممنوعہ یا ناپسندیدہ باتوں سے روکنا

واجِب فِی العَمَل

جس پر عمل کرنا لازم ہو، جس کو کرنا ضروری ہو

واجِبات تَرْک ہونا

(فقہ) ضروری امور چھوٹ جانا

وَدِیعَتِ مُعَیَّن

(فقہ) امانت جو معین مدت اور شرائط پر رکھی جائے

وَصایَت

لفظاً: جو کچھ کہ حکم کیا گیا، وصیت، فقہ: وکالت، نابالغ کی سرپرستی، متولی ہونا، وصی ہونے کی حالت یا حیثیت نیز (اہل تشیع)، وصی (حضرت علیؓ) کا منصب

وَصِیَّت باطِل کَرنا

(فقہ) وصیت ختم کر دینا، وصیت پر عمل روک دینا

کافِرِ حَرْبی

(فقہ) وہ کافر جس کے سبب سے امورِ دین میں خلل واقع ہو اور اس بنا پر اس سے لڑنا واجب ہوجائے

کافِرِ ذِمّی

(فقہ) وہ کافر جو حکومتِ اسلام کو جَزیہ ادا کرے اور اس بنا پر حکومت اس کے جان ومال اور آبرو کی ذمہ دار ہو

کِتابَتِ حالَّہ

(فقہ) کتابت کی ایک قسم ، نقدِ مال کے عوض غلام یا کنیز کی آزادی .

کِفالَت بِالنَّفْس

حاضر ضمانت، حاضر ضامنی، ذاتی یا شخصی ضمانت

کَفّارَہ

شرعاً کسی گناہ کا عوض جس سے گناہ گناہ نہ رہے، گناہ دھو دینے والا عمل، جیسے: رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ دو مہینے متواتر روزے رکھنا یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے، گناہ کے بدلے کی چیز

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words