تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَوضُوع" کے متعقلہ نتائج

مَوضُوع

وضع کردہ، وضع کیا گیا

مَوضُوعی

مصنوعی، فرضی، خیالی

مَوضُوعَہ

وضع کیا ہوا ، مقرر کیا ہوا ، بنایا ہوا ۔

مَوضُوع لَہُ

۔(ع) مذکر۔ مقصود جس سے کسی علم میں بحث کریں۔ عناصر میں اعتدال کی نسبت قائم رکھنا موضوع لہ ہے علم طب کا۔

مَوضُوع وار

بلحاظِ موضوع ، مضمون کے اعتبار سے ، موضوعاتی طور پر ۔

مَوضُوع کَرنا

وضع کرنا ، بنانا ۔

مَوضُوع کَلام

موضوعِ بیان ۔

مَوضُوع اَعظَم

اہم موضوع ، خاص بحث ۔

مَوضُوعاتی

کسی موضوع سے متعلق یا منسوب ، موضوع کا ۔

مَوضُوعات

بیانات، عنوانات

مَوضُوع گُفتُگُو

گفتگو کا موضوع، بحث کا عنوان، وہ چیز جس پر بحث کی جائے، گفتگو کی جائے

مَوضُوعِیَّت

مواد کا محض مصنف کی ذات ، جذبات ، خیالات و احساسات اور عقائد و نظریات پر مبنی ہونا (معروضیت کے برعکس) ، داخلیت ، تاثراتی انداز ۔

مَوضُوعی کارڈ

(کتب خانہ) کیٹلاگ کا وہ کارڈ جس میں کارڈ کے اوپر عمودی پہلی لکیر میں کتاب کا موضوع درج ہو اور پھر مصنف کارڈ کے اندراجات نقل کردیے جائیں ۔

مَوضُوعِ بَحث

بحث و مباحث کا مضمون، بحث کا موضوع، زیر بحث امر

مَوضُوعی حَوالَہ

(کتب خانہ) ایک لفظ یا زائد الفاظ جو کتاب کے موضوع کو ظاہر کریں اور بطور سرخی جس کے تحت کیٹلاگ یا کتابیات میں ایک ہی موضوع سے متعلق تمام کتابوں کا اندراج کیا جائے

مَوضُوعی کَیٹلاگ

(کتب خانہ) وہ کیٹلاگ یا اشاریہ جو صرف موضوعی اندراجات پر مشتمل ہو یا جو موضوعات کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہو ۔

مَوضُوعی کِتابِیات

(کتب خانہ) کسی موضوع پر شائع شدہ کتابوں کا اشاریہ یا فہرست ۔

مَوضُوعِ سُخَن

کسی بات کا موضوع ، وہ مسئلہ یا امر یا بیان جس پر بحث مطلوب ہو

مَوضُوعی کَیفِیَّت

طے شدہ ، وضع کی ہوئی ، رکھی ہوئی حالت ۔

مَوضُوعاتی شاعِری

وہ شاعری جو کسی خاص عنوان یا موضوع کے تحت کی جائے ۔

مَوضُوعی اِندِراج

(کتب خانہ) کیٹلاگ یا کتابیات میں اس فن کے تحت اندراج جو اس مندرج تصنیف کے موضوع کو ظاہر کرے

مَوضُوعِیَّت پَسَندی

داخلیت یا تاثراتی انداز کو پسند کرنا ۔

فِکْری مَوضُوع

غور و فکر کرنے کے قابل بات یا امر

نَفس مَوضُوع

رک : نفس مضمون ۔

مُتَعَلِّقَہ مَوضُوع

کوئی عنوان یا سرخی جس کا تعلق ہو ، مذکورہ موضوع ۔

خِلافِ مَوضُوع

حَدِیثِ مَوضُوع

(حدیث) گڑھی ہوئی یا وضع کی ہوئی حدیث، ایسی حدیث جس کا راوی جھوٹا ہو

مُرَکَّب تابِع مَوضُوع

(قواعد) وہ بامعنی لفظ جو کسی دوسرے بامعنی لفظ کے ساتھ لے آتے ہیں، مثلاً: بھلا چنگا

اردو، انگلش اور ہندی میں مَوضُوع کے معانیدیکھیے

مَوضُوع

mauzuu'मौज़ू'

اصل: عربی

وزن : 221

موضوعات: اصطلاحاً سزا ہندسہ حدیث منطق فلفسہ لسانیات

اشتقاق: وَضَعَ

مَوضُوع کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وضع کردہ، وضع کیا گیا
  • (مراداً) (کسی امر کے لیے) بنا ہوا، ٹھہرایا ہوا
  • اصل مقصود جس سے کسی علم پر بحث کی جائے، وہ شے جس کا ذکر اس علم میں ہو، وہ علم جس میں کسی علم کے عوارض ذاتیہ سے بحث کی جائے، مقصد کلام، مضمون، مبحث، مدعا
  • (ادب) کسی نثر یا نظم میں بحث و بیان کا مرکزی خیال
  • (منطق) وہ مبدا یا خبر جس کے بارے میں انکار یا اقرار کیا گیا ہو، محکوم الیہ
  • (اقلیدس) وہ اصول جو علم ہندسہ میں بالاتفاق مسلم ہیں
  • (فلسفہ) وہ شے جس میں کوئی صورت جوہر یہ حلول کرسکے، ہیولیٰ کا ایک نام
  • (لسانیات) اردو کا وہ لفظ جو کسی معنے کے لیے عربی قاعدہ سے بنایا گیا ہو، بامعنی لفظ، کسی فقرے میں موجود وہ لفظ یا مجموعہ الفاظ جس کے ذریعے کسی کام کا ہونا یا کرنا پایا جائے

صفت

  • (حدیث) گھڑی ہوئی حدیث، جھوٹی حدیث

    مثال - طعن کے معنی یہ ہیں کہ اوسکا راوی جھوٹھا ہووے تو اوس حدیث کو موضوع کہتے ہیں ۔ (۱۸۶۷ ، نورالہدایہ (ترجمہ) ، ۱ : ۵) ۔ یہ حدیث کہ آدم سے پہلے ایک لاکھ آدم اور ہوئے موضوع ہے ۔ (۱۸۸۳ ، طلائع المقدور ، ۵) ۔ واضعان احادیث نے بھی موضوع کرنے میں بڑی بڑی جدوجہد کی ہیں ۔ (۱۹۲۸ ، حیرت دہلوی ، سوانح عمری امام اعظم ، ۱۱۳) ۔

  • جعلی، بناوٹی، گھڑی ہوئی بات، دل سے بنایا ہوا قصہ

    مثال - عوج بن عناق کا قصہ انہیں کے وقت کا بتاتے ہیں مگر موضوع ہے ۔ (۱۸۸۳ ، طلائع المقدور ، ۱۵) ۔ مگر ظاہر ہے کہ اس داستان کی یہ روایت بھی سرتاپا موضوع ہے سلطان سنجر کی ولادت کا سال ۴۷۲ھ ہے ۔ (۱۹۳۳ ، خیام ، سید سلیمان ندوی ، ۵۰) ۔ اسی طرح ان لوگوں کو بھی سخت مجرم قرار دیا ہے جو ایسے لوگوں کو امام بناکر موضوع اور غلط روایات سننے کے عادی ہوگئے ہیں ۔ (۱۹۷۱ ، معارف القرآن ، ۳ : ۱۵۶) ۔

English meaning of mauzuu'

Noun, Masculine

Adjective

मौज़ू' के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • विषय, मुद्दा, प्रसंग, टॉपिक
  • (लाक्षणिक) (किसी काम के लिए) बना हुआ, ठहराया हुआ
  • वास्तविक उद्देश्य जिससे किसी शास्त्र पर बहस की जाए, वह वस्तु जिसका ज़िक्र उस शास्त्र में हो, वह शास्त्र जिसमें किसी ज्ञान के वास्तविक कारण से तर्क किया जाए, बात का कारण, विषय, तर्क का विषय, मुद्दा
  • (साहित्य) किसी गद्य या पद्य में तर्क-वितर्क का केंद्रीय विचार
  • (तर्कशास्त्र) वह मूलस्रोत या ख़बर जिसके बारे में इंकार या इक़रार किया गया हो, विषय
  • (ज्यामिति) वह नियम जो गणितशास्त्र में सर्वसम्मति से प्रमाणित हैं
  • (दर्शनशास्त्र) वह वस्तु जिसमें कोई पदार्थ तत्व के रूप में विलीन हो सके, धातु या तत्व का एक नाम
  • (भाषा विज्ञान) उर्दू का वह शब्द जो किसी अर्थ के लिए अरबी व्याकरण से बनाया गया हो, अर्थपूर्ण शब्द, किसी वाक्य अथवा पंक्ति में उपस्थित वह शब्द या शब्द-समूह जिसके द्वारा किसी काम का होना या करना पाया जाए

विशेषण

  • (हदीस) मनगढ़ंत हदीस, झूठी हदीस
  • जाली, बनावटी, घड़ी हुई बात, दिल से बनाया हुआ क़िस्सा, सबजेक्ट

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَوضُوع)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَوضُوع

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words