زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’ہندسہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’ہندسہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَبْعادِ ثَلاثَہ

(ہندسہ) جسم کے تینوں اطراف، طول، عرض اورعمق

اَجْسام

(ہندسہ) وہ صورتیں جن میں ابعاد ثلاثہ (طول، عرض، عمق) پائے جائیں، اجسام تعلیمی

اَرْبَعی

(ہندسہ) جسم صحیح کی چھ قسموں میں سے ایک، وہ جسم جس کو چار سطح مثلث متساوی الاضلاع احاطہ کئے ہوں

اِرْتِفاع

وہ خط جو قاعدے سے نقطہ مماس تک عموداً کھینچا جائے

اُسْطُوانَہ

صحیح املا (اُسطوانہ)، ستون، تھم، کھمبا، لاٹھ، پایہ

اَضْلاع

ملک میں صوبے کے بڑے انتظامی حصے جو چند تحویلوں تعلقوں یا پرگنوں پر مشتمل ہوں

اَقْطار

اطراف، کنارے

اِمْدادی زاوِیَہ

(ہندسہ) وہ زاویہ جو کسی سوال کو حل کر نے کے لئے بنایا جائے

اِکْلِیل

تاج ، جواہرات سے مرصع تاج.

بَر پیچَہ

وہ منحنی جس کا مماس دوسرے منحنی کا عماد ہو

بَرپیچا

(جیومیٹری) وہ منحنی جس کا مماس دوسرے منحنی کا عماد ہو

بُھجا

بازو، کہنی سے کندھے تک کا حصّہ، ہاتھ، مجازاً شاخ، ڈال

بُھوم

دنیا، زمین، طبق زمینی، مٹی، خطۂ زمین، ملک، قلمرو، جگہ، محل وقوع، ریاست، مملکت، کمرہ، (اقلیدس) مثلث یا دیگر اشکال کا قاعدہ، (ہیئت) واحد کی علامت

پَیمائِش

زمین کا سروے یا ناپ (خصوصاََ زمین کی) ناپنے کا عمل، عمارتوں، کھیتوں، زمینوں وغیرہ کی پیمائش

تاج

گنجفے کی پہلی بازی

تَشاکُل

آپس میں ہم شکل ہونا، یکسانیت

تَق٘لیِب

کھونا یا جھوٹا قرار دینا

جَوہری عدد

جوہر کے برقیوں کی تعداد کے مطابق ہندسہ

جَیا

ماں، دایہ کھلائی، دودھ پلائی.

چاندَہ

چان٘د

چَہار زاوِیَہ

(ہندسہ) وہ شکل جو چار زاویوں پر مشتمل ہو ، تربیعیہ.

حادَّہ

(لغوی) تنگ، سُکڑاہوا، وسیع کی ضد چھوٹا

خارِج کَرْنا

باہر کرنا، نکال دینا، علیٰحدہ کرنا، (مجازاً) علیٰحدہ خیال کرنا، غیر قرار دینا

خَط

روایات

خَطِ عُمُودی

رک : خطِ عمود

خَطِ مُسْتَقِیم

(ہِندسہ) دونُقطوں کے درمیان سِیدھا خط.

خَطِ مَفْرُوش

(ہندسہ) قاعدہ، آڑی لکیر جو بچھی ہوئی شکل میں ہو

خَط کَش

۱. (ہندسہ) ، چپٹی لکڑی لوہا یا پلاسٹک جس کے سہارے سے سیدھھی سیدھی لکیریں کھین٘چتے ہیں ، کاغذ پر لکیریں کھین٘چنے کی کاتب کی چفتی ، چفتی

خَطِّ مُتَوازی

وہ دو خُطوط جن کا ان کی سیدھ میں جہاں تک چاہیں کھین٘چتے چلے جائیں مگر وہ آپس میں نہ مِلیں

خَطِّ مُماس

(ہندَسہ) وہ خط جو دائرے کو مس کرے مگر اُس کو قطع نہ کرے

خَطِّ مُنْحَنی

ٹیڑھی لکیر، باریک لکیر

خُطُوطِ مُتَقاطِع

رک: خط قاطع

خُطُوطِ مُتَوازی

(ہندسہ) ایسی دو لکیریں جن کا درمیانی فاصلہ پر جگہ برابر ہو اور جن کو ان کی سیدھ میں جہاں تک چاہیں بڑھاتے چلے جائیں مگر وہ آپس میں نہ ملیں.

دَنت

دان٘ت (رک) کا مخفف

دو بازو برابر

ایک شکل جس کے مقابلہ کے پہلو برابر ہوں جیسے مستطیل

دیکَھت بُھولی جالی

(علم ہندسہ) کئی شکلوں کے جوڑ اور ترتیب سے بنائی ہوئی ایس ہیر پھیر کی جالی جن کے خطوط کا سلسلہ آسانی سے نظر میں نہ جمے اور نشان پر سے نگاہ چُوک جائے.

زاوِیَہ

(مجازاً) نظریہ، اندازِ فکر

ساق

۱. ٹخنے سے گھٹنے تک کا حصہ ، پنڈلی.

سَطْح

چھت، کوٹھا، بام

سَطْحِ تَظْلِیل

(ہندسہ) ثابت سطح کو سطح تظلیل کہتے ہیں .

سَطْحِ مُسْتَوی

(اقلیدس) سطح مستوی وہ ہے کہ اگر اس پر دو نقطے مقرر کرکے ان میں خط مستقیم ملائیں تو کوئی جز اس خط کا باہر سطح سے واقع نہ ہو، خط مستوی، سیدھی، ہموار، سپاٹ سطح جس میں کوئی ابھار یا اونچ نیچ نہ ہو

سَہْم

خوف ، ترس ڈر .

شَبِیہ بَکُرَہ

(اقلیدس) بیضوی شکل کا جسم.

شَکْلِ بَیضَوی

(ریاضی و اقلیدس) انڈے کی طرح کا کوئی خاکہ .

شَکْلِ حِماری

(اقلیدس) پہلے مقالے کے بیسویں شکل جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مثلث کے کوئی دو ضلعے تیسرے سے بڑے ہوتے ہیں (یہ اتنی آسان ہے کہ اگر کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو وہ نہایت احمق ہے)

شَکْلِ مامُونی

(اقلیدس) پہلے مقالے کی پانچویں شکل ، یہ شکل خلیفہ مامون الرشید کو اس قدر پسند تھی کہ وہ اپنی پوشاک پر اس کو بنواتا تھا.

ظِل

(تصوّف) ظہورات اور تعیّنات کو کہتے ہیں

عِماد

بھروسے مند، قابل اعتماد

فَصْلَہ

(ہندسہ) نقطۂ تقاطع سے اس عمود کا فاصلہ جو دو علی القوائم خطوط میں سے کسی ایک پر ایک نقطے سے گرایا جائے.

قائِمُ الزّاوِیَہ

نوے (۹۰) درجے کا زوایہ، زاویۂ قائمہ، وہ مثلث جس کا ایک زاویہ قائمہ ہو

قَرْن

(عموماً) بارہ برس کا عرصہ

قِطاعِ دائِرَہ

ہندسہ: دائرے کا وہ حصّہ جو دو نصف قُطروں اور قوس کے کسی حصّے سے گھبرا گیا ہو

قُطْب

وہ کیلی جس پر چکی گھومتی ہے

قُطْبی خَط

(ہندسہ) وہ خطِ منحنی جو قطب شمالی یا قطب جنوبی سے ایک مقررہ نسبت رکھتا ہو.

قُطْر

کنارہ، طرف، سمت

قُطْری

(طبیعیات) کنارے کی جانب ، شعاعی ترتیب سے ، شعاعوں کے یا نصف قطر کے خطوں کی مثل ، اشعاعی.

قَطْعِ دَائِرَہ

(اقلیدس) دائرے کا وہ حصّہ جو وتر اور کسی قوس سے محیط ہو

قَطْعِ مُکَاْفِیْ

(ہندسہ) جب ایک نقطہ اس طرح حرکت کرتا ہے کہ ائنائے حرکت میں اس کے فاصلے ایک ثابت نقطہ اور ایک ثابت خطِ مستقیم سے ہمیشہ مساوی رہتے ہیں تو اس کے طریق کو قطعِِ مکافی کہتے ہیں، شلجمی

قَطْعِ نَاقِص

(ہندسہ) وہ ہندسی شکل جو مخروط کو ترچھا تراشنے سے پیدا ہوتی ہے، ہلیلجی شکل، بیضوی شکل

قَِطْعَہ دائِرَہ

رک : قطع دائرہ ، (اقلیدس) دائرے کا وہ حصہ جو وتر یا کسی قوس سے محیط ہو.

گُن

اچھی عادت یا خصلت، وصف، صفت، جوہر، خوبی، کمال، مدح و ثنا، توصیف و تعریف

لَکِیر

وہ نشان جو خط کی شکل میں کسی چیز کی سطح پر پڑ جائے، لیک، ریکھا، دھاری، لائن

ماسِکَہ

وہ قوت جو غذا کو معدے میں ہضم کے واسطے روکتی ہے

مُتَبادِلَہ

متبادل، (اقلیدس) دو خطوطِ متوازی پر گرے ہوئے تیسرے خط کے دونوں طرف کے داخلی زاویے، بشرطیکہ وہ متصلہ نہ ہوں

مُتَساوی الاَضلاع

آپس میں برابر ضلعوں والا

مُتَساوِیُ السّاقَین

مثلث جس کے دو اضلاع برابر ہوں

مُتَسَّع

(اقلیدس) ایسی شکل جس کے نو اضلاع ہوں ۔

مُتَمِّم

تمام یا پورا کرنے والا ، تکمیل کرنے والا ۔

مُتَوازی

ایک دوسرے سے برابر فاصلے پر آنے والا، برابر برابر، باہم مقابل ، باہم برابر ہونے والا

مُتَوازِیُ الْاَضْلاع

کھیت برابر کون

مُثَلَّث

۱۔ (اقلیدس) تین ضلعوں کی شکل، تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح ۔

مُثَلَّث حادُّ الزّاوِیَہ

وہ مثلث جس کا ہر زاویہ، زاویہ قائمہ سے کم ہو یا حادہ ہو

مُثَلَّث قائِمُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس کا ایک زاویہ قائمہ ہو

مُثَلَّث مُتَساوِیُ الاَضْلاع

وہ مثلث جس کے تینوں ضلعے آپس میں برابر ہوں

مُثَلَّث مُتَساوِیُ السَّاقَین

وہ مثلث جس کے دو ضلعے آپس میں برابر ہوں

مُثَلَّث مُختَلِفُ الاَضلاع

وہ مثلث جس کے تینوں ضلعے آپس میں برابر نہ ہوں

مُثَلَّث مَعکُوس

(اقلیدس) اُلٹا مثلث ۔

مُثَلَّث مُنفَرِجُ الزّاوِیَہ

(اقلیدس) وہ مثلث جس میں ایک زاویہ قائمہ سے بڑا ہو

مُثَلَّث کُرَوی

(اقلیدس) وہ مثلث جو تین دوائر کبیر (جو ایک دوسرے کو کاٹتے ہوں) کے قوسوں سے بن جائے ۔

مُجَسَّم

(وہ چیز) جس میں طول و عرض و عمق ہو، صورت پذیر، مادّی، جسمانی، جسم دار، جسم والا

مُحِیط

گھیرنے والا، احاطہ کرنے والا، چھایا ہوا، گھیرے ہوئے، احاطہ کیے ہوئے

مَخرُوطِ قائِمَہ

سیدھا مخروط

مُخَمَّس

پانچ کونوں والا، پنج گوشہ، پنج کونیا

مُدَوَّری

(تصوف) سر ، کاسہء سر ، کھوپڑی

مُرَبَّع

(اقلیدس) وہ چوکور شکل جس کے چاروں ضلعے آپس میں برابر ہوں اور چاروں زاویے قائمہ ہوں

مُرَتَّب

قاعدے قرینے سے لگایا گیا، آراستہ، درست کیا گیا، باقاعدہ

مَرکَز

کسی چیز کے کھڑا کرنے کی جگہ، نوک دار چیز جیسے نیزہ وغیرہ کے گاڑنے کی جگہ

مُساوِی الاَضْلاع

وہ شکل جس کے سب ضلعے برابر ہوں

مُسَبَّع

(اقلیدس) وہ شکل، جس میں برابر کے سات ضلعے اور زاویے ہوں

مُسْتَقِیم الْاَضْلاع

(اقلیدس) وہ (شکل وغیرہ) جس کے اضلاع یا خطوط مستقیم ہوں (جیسے مستطیل، مثلث وغیرہ)

مُسْتَوی

برابر، ہموار، مسطح

مُسْتَوی تَراش

(علم ہندسہ) کرہ کی سطح کو ایک دائرہ پر قطع کرنا ، کسی محیط کے قطر کو دو انتہائی نقطوں کے مرکز سے قطع کرنا ۔

مُسْتَوی سَطْح

ہموار سطح، یکساں خطوط

مُسَدَّس

جس بیت میں چھ رکن اور نظم میں چھ مصرعے ہوں اس بیت اور نظم کو مسدّس کہتے ہیں

مُسَدَّس صَحِیح

(اقلیدس) دائرے کے اندر کی وہ شکل جس کے چھ حصے کرکے خطوط مستقیمہ سے ملا دیں ۔

مُسَطَّحات

(اقلیدس) ان جسموں کا علم جو بلا عمق طول و عرض رکھتے ہوں ۔

مُظَلَّل

۱۔ سایہ کیا گیا ، جس پر سایہ کیا جائے ، سایہ ڈالا ہوا ، سایہ دار ۔

مُعَدِّل

اعتدال پر لانے والا ، برابر کرنے والا ، ٹھیک کرنے والا

مُعَیَّن

مقرر کیا گیا، ٹھہرایا گیا، مقررہ، مفروضہ

مَقطُوع

قطع کیا ہوا، کاٹا ہوا، ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا، کاٹا گیا

مَقلُوب

۔ جو الٹ دیا گیا ہو ، الٹا ہوا ، منقلب کیا ہوا ، الٹا

مُماس

چھونے والا، چھوتا ہوا، مجازاً: متصل، قریب، ملا ہوا

مُماسَّہ

مس کرنا ؛ (ہندسہ) قائم الزاویہ مثلث میں زاویہء حادہ کا عمل جو مثلث کی متخالف ساق کے مقابلے میں متصلہ ساق کی حسابی نسبت کے برابر ہو(Tangent) ۔

مُماسی

مماس (رک) سے منسوب ، مماس کا ؛ (ہندسہ) دائرے ، سطح وغیرہ کو صرف ایک نقطے پر چھونے والا (خط) ۔

مُنْحَرِف

۱۔ خم کھایا ہوا ، پھرا ہوا ، ٹیڑھا ، ترچھا ہوجانے والا ، ترچھا ۔

مُنحَنی

خمیدہ، ٹیڑھا، ترچھا، لہریہ دار (مستقیم کی ضد)

مُنحَنی خَط

ٹیڑھا خط ؛ (اقلیدس) قوس نما خط ، ٹیڑھی لکیر ۔

مُنطَبِق

مناسب، ٹھیک

مُنفَرِجَہ

منفرج، کشادہ، الگ کیا ہوا، منتشر

مَوضُوع

(مراداً) (کسی امر کے لیے) بنا ہوا، ٹھہرایا ہوا

مَکَر

(کنایۃً) مگرمچھ، گھڑیال، نہنگ، شیر دریا

مُکَعَّب

وہ مجسم شکل، جس کی چھ مربع و متوازی سطوح ہوں

مُکْھ

چہرہ ، منھ ، صورت

مَیلان

جھکاؤ، رحجان نیز التفات، توجہ

ناقِص

ادھورا ، نامکمل ، ناتمام ، وہ جس میں کچھ کمی رہ جائے

نِصف دائِرَہ

(اقلیدس) دائرے کا نصف، کرے کا آدھا، آدھا دائرہ

نِصْف دَور

(اقلیدس) محیط کا نصف ، کسی دائرے کے گرد کا آدھا حصہ ، کسی گردش فلکی کا آدھا حصہ

نِصف قُطر

(اقلیدس) خط، جو دائرے کے مرکز سے نکل کر محیط دائرے تک پہنچے، دائرے کے مرکز سے اس کے محیط تک کا فاصلہ

نُقاط تَماس

(ہندسہ) دو خطوط کا باہم ایک نقطہ پر ملنا ۔

نُقْطہ

(ریاضی) وہ نشان جس کی نہ چوڑائی نہ موٹائی نہ لمبائی ہو ، قلم کی نوک کاغذ پر رکھنے سے جو نشان بنے ، بندی ، صفر کا نشان ۔

نُقطَۂ تَماس

(ہندسہ) وہ مقام جہاں کوئی خطِ مستقیم ، خطِ منحنی یا سطح جو دوسرے خط یا سطح کو چھوئے مگر اسے قطع نہ کرے ، دو خطوط کو ملانے والا نشان.

نُقطَۂ مُماس

(اقلیدس) سطح کو ایک نقطے پر چھونے والا (خط) جو متقاطع نہ ہو ، خط تقسیم ، جو کسی قوس یا خم یا سطح کو چھوتا ہو ، رک:نقطہ تماس .

وَتَر

کمان کی ڈوری یا تانت ، کمان کا چلہ ؛ باجے کے تار ، ساز کا تار ؛ ریشہ ، عصبہ

وَتَر خاص

(ہندسہ) وہ دُگنا معین ماسکہ (ثابت نقطہ (س)) میں سے گزرتا ہے ، معتدل (انگ : Letus rectum)۔

وَدَن

(الجبرا) کسی سلسلے کی پہلی رقم (جیومیٹری) مثلث کا سرا یا اوپر کا کونہ

وَرْٹیکْس

(ہندسہ) وہ نقطہ جہاں دو خطوط کے ملنے سے زاویہ بنے ، راسی نقطہ (Vertex) ۔

وَسطانِیَہ

(شماریات) معلومہ سلسلے میں درمیانی عدد یا قیمت

کانا خَط

(ہندسہ) ولکیر جس میں مسطح مستوی نہ گزرسکے ، ٹیڑھا ، ترچھا .

کَثِیرُ الْاَضْلاع

(ہندسہ) کئی ضلعوں یا خطوط مستقیم سے گھری ہوئی چار سے زیادہ خطوب والی شکل، بہت سے ضلعوں کی شکل والا

کھیت

۱۱. (علم ہندسہ) سطح ، ہموار بیرونی سطح .

ہَشْت پَہْلُو

(جیومیٹری) ہشت اضلاع شکل، مثمن

یَقینِیات

یقینی امور یا باتیں ، سچائیاں ، متحقق یا تجربات سے ثابت شدہ باتیں یا چیزیں نیز مذہبی اعتقادات نیز علم ہندسہ (جیومیٹری) کی توضیحات ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words