تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَذہَب" کے متعقلہ نتائج

مَذہَب

(لفظاً) گزرنا، جانے کی جگہ

مَذہَب حَق

سچا مذہب؛ مراد: دین اسلام

مَذہَب پَرَست

مذہب پر بہت عمل کرنے والا ، اپنے مذہب کی بہت پاسداری کرنے والا ، نہایت مذہبی ۔

مَذہَبی

مذہب سے منسوب یا متعلق، مذہب کا، دینی

مَذہَبَن

مذہبی ، مذہب کی پابند ؛ نہایت دیں دار عورت ۔

مَذہَباً

مذہب کے لحاظ سے ، مذہب کی رو سے ، مذہبی طور پر ، مذہبی طریقے سے ۔

مَذہَباں

مذاہب ، بہت سے دین ، ادیان ۔

مَذہَب پَسَند

دین کو پسند کرنے والا ، مذہبی ، دین اختیار کرنے اور اس پر سختی سے عمل کرنے والا ۔

مَذہَب ماننا

مذہب کو تسلیم کرنا ، عقیدے کو ماننا ۔

مَذہَب کُشی

مذہب کی مخالفت ، مذہب دشمنی ۔

مَذہَب نِکَلنا

نئے مذہب کا رواج پانا ، مذہب نکالنا (رک) کا لازم

مَذہَب پَھیلنا

بہت لوگوں کا دین کو اختیار کرنا ، دین کو ترقی ہونا ؛ مذہب پھیلانا (رک) کا لازم

مَذہَب پَرَستی

مذہب پر سختی سے عمل کرنا ، اپنے مسلک کی پاسداری کرنا ، اپنے مذہب کی حمایت کرنا ۔

مَذہَب نِکالنا

نئے مذہب کو رواج دینا

مَذہَب پَھیلانا

دین کو ترقی دینا، پنتھ بڑھانا، دوسروں کو اپنے مذہب میں لانا، دین کی تبلیغ کرنا

مَذہَب بَدَلنا

دوسرا مذہب اختیار کرنا، کسی دوسرے پنتھ میں جانا

مَذہَب و مِلَّت

دین و ایمان

مَذہَب بَنا لینا

روش یا آئین بنا لینا ؛ ایمان بنا لینا ، کسی بات یا چیز کو بہت زیادہ اختیار کر لینا ۔

مَذہَب فَروشی

مذہب کو بیچنا ؛ (مجازاً) اپنے مفاد کی خاطر مذہب بدل لینا یا چھوڑ دینا ۔

مَذہَب اِسلام

اسلام، مسلمانوں کا مذہب

مَذہَب سَعادَت

(فلسفہ) ایسا نظریہ جس سے اخلاق کے اکثر نظامات کا مواد منسوب ہو سکتا ہے (Eudemonism)

مَذہَب میں لانا

مَذہَب دُشمَنی

دین کی مخالفت ، مذہب کو پسند نہ کرنا ۔

مَذہَب میں مِلانا

پنتھ میں داخل کرنا ، دین میں شامل کرنا ، کسی کو اپنے دین پر لے آنا

مَذہَب مُقَدَّس

مراد : دین اسلام ۔

مَذہَبِیَّت

مذہبی ہونے کا عمل، مذہب کو ماننا، مذہب سے تعلق یا عقیدت، مذہب پرستی کا جذبہ

مَذہَب بِگَڑ جانا

عقیدہ خراب ہو جانا ، ایمان بگڑ جانا ۔

مَذہَب کی تَجدِید کَرنا

مذہب کو نئے سرے سے زندہ کرنا ، لوگوں میں مذہب پر چلنے کی تحریک کرنا

مَذہَبِیَّات

مذہب کا مطالعہ یا علم ، مذہب کا نظام ، مذہبی اُمور ۔

مَذہَبی گِیت

حمدیہ یا دعائیہ گیت ۔

مَذہَبی اُمُور

کسی دین کے معاملات ، مذہب کے بارے میں کام ۔

مَذہَبِ رِکابِیَہ

جس سے فائدہ پہنچے اسی کا مسلک اپنانا، اپنے نفع کی خاطر مسلک بدلتے رہنا، تھالی کا بیگن ہونا

مَذہَبی سِکھ

چوہڑا جو سکھ ہو گیا ہو.

مَذہَبی اُصُول

دین کے احکامات ۔

مَذہَبی آدمی

مذہب پر سختی سے عمل کرنے والا شخص ، دین دار شخصیت ۔

مَذہَبی جُنُون

حد سے زیادہ مذہبی جوش، مذہبی تعصب کی انتہائی شدت، مذہبی انتہا پسندی

مَذہَبی جَنگ

جہاد ، صلیبی جنگ ، مذہبی لڑائی

مَذہَبی اَحکام

دین کے قواعد و ضوابط ، مذہبی پابندیاں ۔

مَذہَبی آزادی

اپنے مذہب کی پیروی کرنے کی آزادی ؛ کسی کام کو کرنے کی اجازت جو مذہب نے دی ہو

مَذہَب اِنسانِیَت

انسانیت کا راستہ، انسانیت کا طریق، انسانیت کی راہ

مَذہَبِ اِلٰہی

شہنشاہ جلال الدین اکبر کا اختراع کردہ مذہب ، رک : دین الٰہی جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مَذہَبی اِدارَہ

کسی دین کا کام کرنے والا ادارہ ۔

مَذہَبی مَیلان

مذہب کی طرف جھکاؤ ، مذہبی رجحان ۔

مَذہَبی نَعرَہ

دین یا مذہب سے متعلق کوئی نعرہ ۔

مَذہَبی حَمِیَّت

دینی غیرت ۔

مَذہَبی تَعلِیم

دینی تعلیم ، مذہب کے مطابق تعلیم کرنا ۔

مَذہَبی پیشوا

مذہبی معاملات میں رہنمائی کرنے والا عالم ، مقتدائے دین ، مذہبی رہنما ، پروہت ، پادری ۔

مَذہَبی آفاقِیَت

مذہب کا عالم گیر ہونا ، دین کا پھیلاؤ ۔

مَذہَبی عَقِیدَہ

مذہبی اعتقاد ، مذہب کا بخشا ہوا عقیدہ ۔

مَذہَبِ اِسمِیَّت

(منطق) یہ نظریہ کہ جن چیزوں کے ایک ہی نام ہیں اُن میں صرف نام کی شرکت ہے

مَذہَبی تَعَصُّب

اپنے مذہب کی بے جا طرف داری ، اپنے مذہب کے سوا دوسرے مذاہب کے خلاف ناپسندیدگی کا جذبہ ۔

مَذہَبی عَصبِیَّت

رک : مذہبی تعصب ۔

مَذہَبی تَنگ نَظَری

ہر چیز کو صرف مذہب کی نظر سے دیکھنا ، مذہبی عدم روا داری ۔

مَذہَبی لَڑائی

جہاد، صلیبی جنگ

مَذہَبی عَقائِد

وہ عقیدے جو مذہب میں لازم ہیں ، دینی عقیدے ۔

مَذہَبی اِعتِقادات

کسی دین کے مطابق عقیدے ۔

مَذہَبی مُعتَقِدات

رک : مذہبی عقائد ۔

مَذہَبِ مَنفَعِیَّت

(فلسفہ) یہ اصول یا نظریہ کہ نفع یا مرفہ الحالی انجام یا مقصد اخلاقی افعال کا ہے ۔

نَو مَذہَب

جس نے کوئی نیا مذہب اختیارکر لیا ہو ، نئے مذہب کا پیروکار ۔

نیچرِیَہ مَذہَب

لادینیت، دہریت

اردو، انگلش اور ہندی میں مَذہَب کے معانیدیکھیے

مَذہَب

maz.habमज़हब

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: ذَهَبَ

مَذہَب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (لفظاً) گزرنا، جانے کی جگہ
  • (مجازاً) راستہ، راہ (کسی شخص یا گروہ کا) مسلک، آئین، طریق
  • عقیدہ، دین، دھرم
  • کیش، مشرب، مت
  • رائے، نظریہ

شعر

English meaning of maz.hab

Noun, Masculine

मज़हब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَذہَب)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَذہَب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words