تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنْہ" کے متعقلہ نتائج

چِہْرَہ

چہرہ

چِہْرَہ خیز

چِہْرَہ پوش

نقاب؛ جراثیم سے بچاؤ کے لیے من٘ھ اور ناک پر بان٘دھی جانے والی خاص طریقے سے بنائی ہوئی پٹی، ماسک

چِہْرَہ بَنْد

ایسا ملازم جس کا نام اور حلیه دفتر میں درج ہو .

چِہْرَہ ہونا

سرکاری یا شاہی ملازمین کے دفتر میں نام شامل ہونا، رجسٹر میں نام درج ہونا، ملازم ہونا، بھرتی ہونا

چِہْرَہ دار

سرکاری سکہ جس پر بادشاہ وقت کا چہرہ بنا ہوا ہو، ٹکسالی سکہ

چِہْرَہ لَگْنا

نام لکھ لینا، فہرست میں نام شامل کرنا، فرد کی تفصیل تعارف اور حلیہ لکھنا

چِہْرَہ کَٹْنا

فہرست سے نام خارج ہوجانا ، ملازمت سے بر طرف ہونا.

چِہْرَہ کاٹنا

نام کاٹنا، نوکری ختم کرنا، برطرف کرنا

چِہْرَہ مُہْرَہ

صورت کے خط و خال، شکل کی بناوٹ، حلیه، شبیه، من٘ھ اور سر، کسی چیز کی ہیئت، ساخت، ظاہری تر کیب

چِہْرَہ کَشی

چہرہ گردن اور شانوں تک کی تصویر بنانا یا کھینچنا، خط و خال کا نقشه لینا

چِہْرَہ آرائی

بناؤ سن٘گھار ، زیب و زینت ، آرائش و زیبائش.

چِہْرَہ کُشا

نقاب کشائی کرنے والا، رونمائی کرنے والا، مصور، نقّاش

چِہْرَہ سازی

چہرہ کی آرائش کرنے یا سن٘وارنے کا عمل ، چہرہ کو خوبصورت بنانے کا فن .

چِہْرَہ بَنانا

منھ بنانا، منھ چڑانا

چِہْرَہ کِھلنا

صورت پر خوشی کے جذبات کا پھیل جانا ، شکل کا شگفته ہوجانا.

چِہْرَہ لِکْھنا

نام لکھ لینا، فہرست میں نام شامل کرنا، فرد کی تفصیل تعارف اور حلیہ لکھنا

چِہْرَہ نِکَلْنا

نو کر کا محکمۂ بخشی گری سے بر طرف ہونا .

چِہْرَہ اُتارْنا

خط و خال کا نقشه لینا

چِہْرَہ لَٹَکْنا

شکل مرجھا جانا، شرمندگی یا مایوسی ظاہر ہونا

چِہْرَہ نَوِیس

حلّیہ لکھنے والا، ملازموں یا پہلوانوں کا حلیه لکھنے والا فوجی افسر

چِہْرَہ سُوکْھنا

من٘ھ کی رونق جاتی رہنا ، شکل مُرجھا جانا ، رخ پر پژمردگی چھا جانا .

چِہْرَہ نِگاری

رک : چہرہ کشی .

چِہْرَۂ لَفْظ

(محرری) لفظ کے حروف کی حرکات و سکنات تحریر کرنے کا طریقه جیسا که قد یم فا رسی و عربی کی لغتوں میں مروج تھا

چِہْرَہ پَتَّھر

وہ پتھر کو عمارت کی روکار کی چنائی کے لیے تیا ر کیے جائیں .

چِہْرَۂ لُغَت

(محرری) لفظ کے حروف کی حرکات و سکنات تحریر کرنے کا طریقه جیسا که قد یم فا رسی و عربی کی لغتوں میں مروج تھا

چِہْرَہ بَحال کَر٘نا

چہرہ بحال ہونا کا تعدیہ

چِہْرَہ چَمَکْنا

صورت کا پر نور اور با رونق ہونا

چِہْرَہ ٹَھہَرنا

کمزوری رفع ہونا

چِہْرَہ چَمْکانا

چہرہ چمکنا کا تعدیه

چِہْرَہ لِکھانا

چہرہ لکھنا (رک) کا تعدیه.

چِہْرَہ خوانی

قیافہ شناسی، شکل دیکھ کرخیالات جان لینے کا عمل یا فن، چہرہ شناسی

چِہْرَہ بَنْدی

رجسٹر میں ملازم کے حلیے کا اندراج، حلیه و نشانات دیکھنا

چِہْرَہ نَوِیسی

چہرہ نویس کا کام

چِہْرَہ لِکھوانا

چہرہ لکھنا کا تعدیه

چِہْرَہ پِھرجانا

مار اور چوٹ کا برداشت سے بار ہونا، سخت مار پڑنا، حلیہ بدل جانا

چِہْرَہ تَراشنا

تصویر بنانا، عکس اتارنا، خاص انداز میں حالات و کوائف لکھنا

چِہْرَہ اَفْروزی

رونق نخشنے کا عمل ؛ آراستگی ، زیبائش.

چِہْرَہ پَرْداز

صورت بنانے والا، مصور، نقّاش

چِہْرَہ لال ہونا

چہرہ سُرخ ہونا، خوش ہونا، شرما جانا، ناراض ہونا

چِہْرَہ کُشائی

چِہْرَۂ رَوشَن

صورت پر خوشی کے آثار نمایاں ہونا، شکل پر مسرت کی لہر دوڑجانا

چِہْرَہ صاد ہونا

سرکاری ملازمت کی اجازت ملنا، ملازمین کے دفتر میں نام شامل ہونا، جگہ ملنے کی منظوری حاصل ہونا

چِہْرَہ بِگَڑنا

شکل خراب ہو جانا، صورت مسخ ہو جانا

چِہْرَہ بِگاڑنا

شکل کو بد نما بنا دینا، بد صورت بنا دینا، صورت مسخ کردینا

چِہْرَہ چَڑھانا

ملازمین شاہی کے دفتر میں نام درج کرنا یا کروانا

چِہْرَہ لَہُو ہونا

لہولہان ہونا، تباہ و بر باد ہونا

چِہْرَہ پَرْدازی

مصّوری یا نقاشی، خاکہ بنانا

چِہْرَہ لِکھا جانا

ملازم کرنا

چِہْرَہ پِھیکا ہونا

شکل کا بے رونق ہونا، شگفتگی اور کشش غائب ہونا، اداس ہونا

چِہْرَہ بَحال ہونا

معطل ہو کر پھر جگہ ملنا، ملازمت کا بدستور سابق ہو جانا، ملازم کے نام کا دوبارہ درج ہو جانا

چِہْرَہ پَکّا ہونا

سرکاری رجسٹر میں نام درج ہونا، حلیہ یا چہرہ کی تفصیل سرکاری دفتر میں لکھا جانا

چِہْرَہ ہَلْدی ہونا

چہرہ زرد ہونا

چِہْرَہ سُرْخ ہونا

خوش ہونا، شرما جانا، ناراض ہونا

چِہْرَہ فَق ہونا

اوسان خطا ہونا، صورت کا بے نور و بے رونق ہوجانا (خوف، صدمے، فکر یا تکلیف وغیره کی وجہ سے)

چِہْرَہ صادِرْ ہونا

دفتر میں نام لکھا جانا، نوکری ملنا

چِہْرَہ مُہ٘رَہ سے ٹِھیک ہے

خوب صورت ہے

چِہْرَہ بَدَل دینا

حلیه تبدیل کر دینا ؛ شکل و صورت مسخ کر دینا.

چِہْرَہ بَھبُھوکا ہونا

منھ سرخ ہونا

چِہْرَہ چَڑْھوانا

ملازمین شاہی کے دفتر میں نام درج کرنا یا کروانا

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنْہ کے معانیدیکھیے

مُنْہ

mu.nhमुँह

نیز - مُنھ

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: طب طنزاً

مُنْہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو)، چہرہ، صورت
  • منھ بھر، جتنا منھ میں آئے، لقمہ وغیرہ
  • تھوڑا بہت، کچھ، ذرا سا
  • دونوں ہونٹوں کے بیچ کا سوراخ جس سے کھاتے ہیں، دہن، دہانہ، فم
  • ۔(ھ۔ س۔ مُکھ) مذکر۔ ۱۔دہن۔ جاندار کا مُنھ۔ سوراخ کا مُنھ۔ سوراخ کا ابتدائی حصّہ۔ غار گڑھا۔ (اجتہاد) اپنا تہمد پھاڑ پھاڑ کر سوراخوں کے مُنھ بند کردیئے۔ ۳۔پھوڑے اور زخم کا مُنھ۔ ۴۔چہرہ۔ رُخ۔ رو۔ ؎ ۵۔ شکل۔ صوٗرت۔ ۶۔پاس۔ لحاظ۔ خاطر۔ ملاحظہ۔ طرفداری۔ ؎ ۷۔ لیاق
  • زبان، جیبھ، ہونٹ، دہن، تالو، حلق
  • سبب، باعث، وجہ، واسطہ، کارن جیسے تیرے منہ سے سب کا مان اُٹھایا
  • ہونٹوں سے حلق تک پورا خلا، قعر، گہرائو، گہرائی
  • وجود، دم، ذات، ہستی، شخصیت
  • کسی چیز میں داخل ہونے کا سوراخ یا اس کا ابتدائی حصہ، دہانہ
  • (طب) زخم وغیرہ کا وہ حصہ جہاں سے وہ رستا ہے، پھوڑے یا زخم کا سوراخ
  • کھلے ہوئے ظرف وغیرہ کے اوپر کے کنارے
  • (بوتل وغیرہ کی) گردن کے اوپر کے کنارے پر کا سوراخ
  • لب، ہونٹ، شفت
  • ڈاٹ، ڈھکن لگانے کا سوراخ / جگہ
  • آہنی ہتھیارکی دھار، باڑھ
  • سیدھی طرف کا حصہ، سامنے کا رخ
  • نوک، اَنی
  • زد، نشانہ
  • طرف، سمت، جانب، رخ
  • پاس، لحاظ، ملاحظہ، مروت، طرفداری
  • حوصلہ، مقدرت، جرأت، ہمت، طاقت، مجال، تاب
  • قابلیت، ہنر، جوہر، خوبی، وصف، حیثیت، رتبہ، رسائی
  • قول، قرار، بات (جیسے تم کس کے منہ پر جاتے ہو)
  • حق و استحقاق جو حسن عمل کی بنا پر پیدا ہو (گاہے طنزاً)
  • توجہ، التفات
  • لالچ، خواہش، طمع
  • جوشش دہن، آبلہ ہائے دہن
  • دروازہ، در، دوارا
  • دریچہ، کھڑکی
  • راہ، راستہ، گزر، نکاس، آمد و رفت کی جگہ
  • موری، موکھا
  • عزت، حرمت، قدر و منزلت
  • بکارت، چیرہ، دوشیزگی، کنوار پن
  • ناصیہ، پیشانی، آغاز، شروع، دیباچہ، عنوان، کسی چیز کا اوّل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of mu.nh

Noun, Masculine

  • access, ability, attention, courage, guts, direction, edge or tip of a weapon, face, front side, greed, head (of wound, sore or pimple), mouth, lips, mouthful, opening, orifice, reason, respect, regards
  • mouth, face

मुँह के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मुख, चेहरा
  • चेहरे का वह उपांग जो ओठ, दंत, जिह्वा, तालु आदि से युक्त होता है तथा वहीं भोजन, खाद्य पदार्थ आदि को चबाने व निगलने का कार्य होता है
  • मुख; चेहरा
  • {ला-अ.} योग्यता; सामर्थ्य; लियाकत
  • बरतन का वह भाग जिससे कोई चीज़ अंदर डाली जाए
  • किनारा।

مُنْہ سے متعلق دلچسپ معلومات

منھ اس لفظ کو کئی طرح لکھا جاتا رہا ہے، منھ، منہ، موں، مونہہ، مونھ، وغیرہ۔ دلی والے کچھ عرصہ پہلے تک عام طور پر’’مونہہ‘‘ یا ’’مونھ‘‘ لکھتے تھے۔ قاعدے کے اعتبار سے’’منہ‘‘ کو صحیح ترین املا کہنا چاہئے۔ لیکن رواج عام کا رجحان’’منھ‘‘ کی طرف ہے۔ ’’منہ‘‘ بھی بہت دنوں سے رائج ہے لیکن میں ’’منھ‘‘ کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ میرے مشاہدے کے مطابق ’’منھ‘‘ لکھنے والے اکثریت میں ہیں۔ لیکن میں یہ بھی ضرور کہوں گا کہ آپ جو املا اختیار کرلیں اسی پر قائم رہیں۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ جیسے عظیم لغت میں ’’منہ‘‘ اور’’منھ‘‘ کو بے دریغ خلط ملط کیا گیا ہے۔ یہ عمل گمراہ کن ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنْہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنْہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone