تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُطْلَق" کے متعقلہ نتائج

مُطْلَق

جو پابند نہ ہو، آزاد، بے قید، خود مختار، غیر مشروط

مُطْلَقَہ

(قواعد) استعارے کی ایک قسم جس میں مستعارلہ‘ اور مستعار منہ‘ کسی کے بھی مناسبات مذکور نہ ہوں

مُطْلَقِیَّہ

مطلقی ، وحدانی ، اﷲ تعالیٰ سے تعلق یا نسبت رکھنے والا ۔

مُطْلَق ہونا

قطعی ہونا ؛ حقیقی ہونا ، کامل ہونا ، خالص ہونا۔

مُطْلَق پَیمانَہ

(طبیعیات) حرارتی اسکیل جس کا آغاز مطلق صفر سے ہو ۔

مُطْلَق الْعِنانی

مطلق العنان ہونا، مراد: آزادی، خودمختاری، تاناشاہی، آمریت، مطلق طاقت

مُطْلَق وَکالَت نامَہ

(قانون) وہ تحریر جو ایجنٹ کو مکمل اختیار دے

مُطْلَقی

ایک کی طرف منسوب ، وحدانی ، اﷲ تعالیٰ سے تعلق یا نسبت رکھنے والا ، اَحدی ۔

مُطْلَق عَنِ القُیُود

قیود سے آزاد ، لامحدود۔

مُطْلَقَاً

یکسر، بالکل، قطعی، اصلاً، کاملاً، کلیۃً

مُطْلَق الْحُکْم

حاکم مطلق، مختار کل، آمر، خود سر، بے باک، جس کی لگام چھوٹ گئی ہو، بے لگام، بے مہار

مُطْلَقُ الْعِنان

جس کی لگام چھوٹ گئی ہو، بے لگام، بے مہار

مُطْلَقُ الْعِنانَہ

جابرانہ، آمرانہ

مُطْلَق ذات

اکیلی ذات ، تنہا فرد ؛ مطلق وجود ؛ مراد : ذاتِ باری تعالیٰ ۔

مُطْلَق ٹَمْپْریچَر

(طبیعیات) مطلق درجہء حرارت ، صفر مطلق سے ناپا جانے والا درجہء حرارت خصوصاً ایسے پیمانے پر جس کا انحصار حرکیات کے بعض مخصوص اصولوں پر ہو ۔

مُطْلَقُ الْعِنانِیَت

مطلق العنان ہونا، خودمختاری، خود سری، حاکمیت، آمریت

مُطْلَقِیَّت

مطلق ہونا، واحد ہونے کی حالت یا کیفیت ، اﷲ تعالیٰ کی یکتائی ، خدا کا لاشریک ہونا ۔

مُطْلَق وَجُود

تنہا ذات ، واجب الوجود ، قائم بالذات۔

مُطْلَق خِرام

رک : مطلق العنان

مُطْلَق پَسَنْدی

خالصیت پسندی ، خالص چیز پسند کرنا ۔

مُطْلَق پَیمائِش

مماسی رَو پیما کے مشاہدے سے رَو کی قیمت مطلق یا معیاری اکائیوں میں محول ہوتی ہے ، برقی رو کی پیمائش ۔

مُطْلَق تَصَوُّرات

غیر مشروط و غیر پابند خیالات ، آزادانہ سوچ ۔

مُطْلَقُ الْیَدَین

وہ گھوڑا جس کے دونوں اگلے پانو یعنی ہاتھ سفید ہوں ۔

مُطْلَقِ اَنا

حقیقت مطلقہ ، کامل حقیقت ۔

مُطْلَقُ الرِّجْلَین

وہ گھوڑا جس کے پانو کا رنگ بدن کے رنگ سے مختلف ہو یا اس کے دونوں پاؤں سفید ہوں ۔

مُطْلَقُ الْیَمِین

وہ گھوڑا جس کے دونوں دائیں پانو سفید ہوں ۔

مُطْلَقُ الْیَسار

وہ گھوڑا جس کے دونوں بائیں پیر سفید ہوں ۔

مُطْلَقُ الْاِخْتِیار

کامل اختیار رکھنے والا ، بااختیار ۔

ہَسْت مُطْلَق

حق ؛ خدا ، اللہ تعالیٰ ۔

جَہْلِ مُطْلَق

رِہْنِ مُطْلَق

دست بندھک - اسمیں خود راہن ادا کرنے اصل و سود کا ذمہ دار ہو کر بطور ضمانت کے اپنی جائداد کو گرو رکھتا ہے ، اس صورت میں راہن کے حفّیت زائل ہو جاتی ہے لیکن وہ مرتہن کو بھی حاصل نہیں ہوتی.

مُطِیع مُطْلَق

صرف ایک کا ماننے والا ۔

عَدَدِ مُطْلَق

(ریاضی) مثبت اعداد جیسے ایک، دو تین وغیرہ

ہَسْتیِ مُطْلَق

وہ ہستی جو لافانی ہو ، ہمیشہ رہنے والا وجود ؛ ذات واحد ؛ (خصوصاً) اﷲ تعالیٰ ۔

عالَمِ مُطْلَق

(تصوّف) مرتبۂ احدیت اور عالم باطن کو کہتے ہیں.

داعِیِ مُطْلَق

حقیقی مالک ، سردار، مُکمَل دعوے دار.

شافیٔ مُطْلَق

اصلی صحت دینے والا، مراد: خداوند عالم

صانِعِ مُطْلَق

خدائے تعالیٰ، کائنات تخلیق کرنے والا، اللہ، خدا

شُعُورِ مُطْلَق

(نفسیات) کُلّی شعور ، لاشعور اور تحت الشعور کا مجموعہ

قادِر عَلی مُطْلَق

حُسْن مُطْلَق

خالص اور کامل حُسن، حُسن تمام جس پر اضافے یا جس میں تخفیف ممکن نہ ہو، ذات باری تعالیٰ جس کو عدم اور زوال نہیں

جِسْمِ مُطْلَق

(فلسفہ) مادہ ثانیہ، اخوان الصفا کے منطقی خیالات میں آٹھ بستیوں میں سے ایک حو خدائے واحد مطلق کو ملا کر جو ہر چیز میں ہے اور ہر چیز کے ساتھ ہے اعداد اصلی کے مساوی نو اصلی بستیوں کا شمار پورا کرتی ہیں.

خَیرِ مُطْلَق

قطعی نیکی ، سراسر بھلائی .

حُکْمِ مُطْلَق

آخری فیصلہ، حُکم قطعی، عام حُکم

رَقَمِ مُطْلَق

(ریاضی) پُورا عدد.

فَرْضِ مُطْلَق

(قانون) فرضِ مطلق سے وہ فرض مراد ہے جس کے مقابلہ میں کسی معین شخص یا اشخاص کو کوئی حق حاصل نہ ہو ، مثلاً : ٹیکس ادا کرنے کا فرض

فَرْدِ مُطْلَق

وہ حدیث جس کا راوی ایک ہی ہو ، ایسی حدیث جس کی روایتیں تو بہت سی ہوں مگر راوی صرف ایک ہو ، حدیث نسبی.

مُسْتَقْبِلِ مُطْلَق

صیغہ مستقبل کی ایک صورت جس میں قریب و بعید کا امتیاز نہیں ہوتا، اسے مضارع کے بعد، گا، گی، گے، بڑھانے سے بناتے ہیں (جیسے: آئے گا، پڑھے گا وغیرہ)

غَیبِ مُطْلَق

(تصوف) رک : غیبِ ہویت.

رِدْفِ مُطْلَق

(قافیہ) وہ حرفِ عِلّتِ ساکن جو حرفِ روی سے پہلے بلا فاصلہ آئے.

ماضی مُطْلَق

وہ ماضی جس میں زمانے کے قریب و بعد کا لحاظ نہ ہو اور مطلق گزرا ہوا زمانہ سمجھا جائے، جیسے: وہ آیا

حَقِیقَتِ مُطْلَق

وہ حقیقت جو تمام قیود سے آزاد ہے ؛ غیر مقّید حقیقیت

ذاتِ مُطْلَق

تمام قیود سے مبرا ذات ، ذاتِ الہیٰ.

تَصَوُّرِ مُطْلَق

(منطق) کسی شے کی صورت کا ذہن میں حاصل ہوجانا ، علم.

اِخْتِیارِ مُطْلَق

کافَِرِ مُطْلَق

نہایت کافر، پکّا منکر، دین حق سے یکسر پھر جانے والا

مُحالِ مُطْلَق

قطعاً محال، قطعاً ناممکن

سُکُونِ مُطْلَق

تَوانائے مُطْلَق

(ف) مذکر۔ قادرمطلق، خدائے تعالیٰ

مُخْتار مُطْلَق

پورا صاحب اختیار، مکمل با اختیار جسے قطعی اختیار حاصل ہو، مدارالمہام

اردو، انگلش اور ہندی میں مُطْلَق کے معانیدیکھیے

مُطْلَق

mutlaqमुतलक़

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: طَلَق

مُطْلَق کے اردو معانی

صفت

  • جو پابند نہ ہو، آزاد، بے قید، خود مختار، غیر مشروط

    مثال - اور ان خبروں کے ظاہر کو چھوڑ دیں اور مطلق ہو تو شرط لگا دیں۔

  • بالکل، قطعی، قطعاً، یکسر
  • کامل، محض، نرا، خالص

    مثال - سب سے زیادہ مسرور تو وہ لوگ تھے جو جاہل مطلق تھے باقی رہی شہرت تو وہ قسمت کا کھیل ہے۔

  • قرآن شریف کی وہ آیت جہاں ٹھہرنا ضروری ہو، وقف مطلق
  • ایسا عدد جو کسی دوسرے عدد کے جزو یا کل سے پاک ہو

شعر

English meaning of mutlaq

मुतलक़ के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जो पाबंद न हो, आज़ाद, बिना क़ैद, स्वाधीन, स्वतंत्र, जो किसी के अधीन न हो, बिना शर्त या प्रतिबंध के

    उदाहरण - और उन ख़बरों के ज़ाहिर को छोड़ दें और मुतलक़ हो तो शर्त लगा दें।

  • बिलकुल, क़तई, अटल, वास्तव में, समग्र, नितांत
  • सम्पुर्ण, पूरी तरह, कामिल, निपट, मात्र, निरा, ख़ालिस, शुद्ध

    उदाहरण - सब से ज़्यादह मसरूर तो वह लोग थे जो जाहिल मुतलक़ थे बाक़ी रही शोहरत तो वह क़िस्मत का खेल है।

  • क़ुरआन शरीफ़ की वह आयत जहाँ ठहरना ज़रूरी हो, ज़रुरी ठहराव
  • ऐसी संख्या जो किसी दूसरी संख्या के कण या कर से पाक हो

مُطْلَق کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُطْلَق)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُطْلَق

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words