تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نا خُدا" کے متعقلہ نتائج

نا خُدا

رک : نا (۴) کا تحتی۔

نا خُدائی

ناخدا کا کام، جہاز رانی، ناخدا کا عہدہ، کشتی بانی، ملاحی

خُدا نا کَردَہ

خدا نہ کرے، خدا ایسا نہ کرے، ایک دعائیہ کلمہ جو کسی غیر متوقع حادثہ کے سے بچنے کے لیے کہی جاتی ہے

خُدا نا خواسْتَہ

اللہ نہ کرے، مبادا (کس تکیف دہ امر کی واقع ہونے کی خواہش ظاہر کرنے کے لئے مستعمل)

خُدا نا تَرْسی

اللہ کا خوف نہ ہونا

خُدا نا تَرس

اللہ سے نہ ڈرلے والا، ظالم، بے رحم

خُدا نَہ کَرے

رک : خدا نا خواستہ.

اوچھے سے خُدا کام نہ ڈالے

کم ظرف کا ممنون احسان نہ ہونا پڑے، خدا کم ظرف یا کمینے سے بچائے

خُدا جُھوٹ نَہ بُلائے

اپنی بات کی صداقت ثابت کرنے کے لیے بطور تکیۂ کلام مستعمل.

کَمِینے سے خُدا کام نَہ ڈالے

بداصل سے بھلائی کی اُمید نہیں .

کَمِینَہ سے خُدا کام نَہ ڈالے

۔خدا کبھی بد اصل سے پالا نہ ڈالے۔

خُدا جُھوٹ نَہ بُلْوائے

اپنی بات کی صداقت ثابت کرنے کے لیے بطور تکیۂ کلام مستعمل.

خُدا ظالِم سے پالا نَہ ڈالے

اللہ تعالیٰ ظالم سے بچائے

ہَیں پَر خُدا کام نَہ ڈالے

خدا ان کا حاجتمند نہ کرے ، ظاہر میں اچھے ہیں مگر حقیقت میں برے

خُدا گَنْجے کو ناخُن نَہ دے

اللہ پاک کم حوصلہ اور کمینے آدمی کو اختیار نہ دے

خُدا کِسی کو کِسی کا مُحتاج نَہ کَرے

اللہ کسی کو محتاج نہ کرے، کسی سے کام نہ پڑے

نَہ خُدا خُوش ، نَہ رَسُول خُوش

جب کوئی فائدہ نہ ہو تو کہتے ہیں

یِہ مُصِیبَت خُدا کِسی پَر نَہ ڈالے

کسی سخت مصیبت کے موقعے پر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے ، یہ ایسی مشکل ہے کہ کسی پر نہ پڑے.

نَہ خُدا کا خَوف اور نَہ رَسُول کی شَرم

انتہائی ڈھیٹ ، بدکار و بے حس ہو جانے والے کے متعلق کہتے ہیں

گَنْجے کو خُدا ناخُن نَہ دے

خُدا جُلاہا بَنائے مَگَر صُوْرَت جُلاہے کی نَہ کَرے

چہرہ انسان کے احوال کا آئینہ ہوتا ہے

خُدا مُوں نَہ دِکھائے

رک : خُدا مُنہ نہ دکھلائے.

نَہ خُدا کا خَوف اور نَہ رَسُول سے شَرم

انتہائی ڈھیٹ ، بدکار و بے حس ہو جانے والے کے متعلق کہتے ہیں

خُدا مُنھ نَہ دِکھائے

۔جس کی صورت دیکھنا ناگوار ہوتا ہے اس کی نسبت کہتے ہیں کہے خدا اس کا منھ نہ دکھائے۔ ؎

خُدا گَنْجے کو پَنْجے نَہ دے

خدا کم حوصلہ اور کمینے کو ذی اختیار نہ کرے

کَرتو ڈََر نَہ ، کَر تو خُدا کے غَضَب سے ڈَر

رک : کر تو توڑ نہ کر تو ڈر.

خُدا مُنہ نَہ دِکھائے

برے آدمی کی نسبت کہتے ہیں، جس سے ملنا ناگوار ہو

خُدا رِجالے کو ناخُن نَہ دے جو اَپنا سَر کُھجائے

کمینے آدمی کو اِتنی طاقت اور حکومت نے ملے کہ جس کے غلط استعمال سے وہ اپنا نقصان کر لے.

خُدا اُن کی رُوح کو نَہ شَرْمائے

اللہ اُن کی روح کو تکلیف نہ ہونے دے.

خُدا کا دِیا نُور، کَبھی نَہ ہوے دُور

(فطرتی حسن کو زیبائش کی حاجت نہیں) اللہ تعالیٰ جو بخشتا ہے وہ ہمشیہ قائم رہتا ہے.

ہونا نَہ ہونا خُدا کے ہاتھ میں، مار مار تو کِیے جاؤ

اپنی طرف سے کوشش ہونی چاہیے نتیجہ خدا پر چھوڑنا چاہیے

ہَر کِہ خُود را بِینَد خُدا را نَہ بِینَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) مغرور آدمی خدا کو نہیں پاتا ، خود پسند شخص خدا شناس نہیں ہوتا

خُدا اَمِیر کے پاس قَبْر بھی نَہ بَنْوائے

امیر کا پڑوس زحمت کا باعث ہوتا ہے.

خُدا دُشْمَن کو نَہ دِکھائے

(دعائیہ کلمہ) اللہ ہر ایک کو آفت سے بچائے ، محفوظ رکھے.

نَہ مَیں دُوں نَہ خُدا دے

۔مثل۔ اس کی نسبت بولتے ہیں جو خود فائدہ نہ پہنچائے اور نہ کسی اور سے فائدہ پہنچنے دے۔؎

نَہ میں دُوں، نَہ خُدا دے

اس کی بابت کہتے ہیں جو نہ خود فائدہ دے نہ فائدہ پہنچنے دے

گَنْجے کو خُدا ناخُن نَہ دے جو کُھجاتے کُھجاتے مَر جائے

خدا ظلم کو صاحبِ اختیار اور کمینے کو صاحبِ ثروت نہ کرے (ورنہ وہ غریبوں کوبہت ستائے گا)

گَنْجے کو خُدا ناخُن نَہ دے جو سَر کُھجائے

خدا ظلم کو صاحبِ اختیار اور کمینے کو صاحبِ ثروت نہ کرے (ورنہ وہ غریبوں کوبہت ستائے گا)

جِس کو خُدا بَچائے اُس پَر کَبھی نَہ آفَت آئے

جس کی خدا حفاظت کرے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا

خُدا نَکْٹے کا کِھْلوائے ، اُکٹے کا نَہ کِھلْوائے

خدا کم ظرف کا احسان مند نہ بنائے.

نَہ خُدا ہی مِلا نَہ وِصالِ صَنَم، نَہ اِدَھر کے رَہے نَہ اُدَھر کے رَہے

ایسا کام کیا گیا کہ ہر طرح نقصان ہوا، کوئی کام پورا نہیں ہوا

بالے کی ماں اور بُوڑھے کی جورُو کو خُدا نَہ مارے

نہ پھر اس کو ماں ملے گی نہ اس کو جورو ہاتھ آئے گی یعنی اس عمر کا آدمی دوسرے کا محتاج ہوتا ہے

نَہ خُدا کا دِیدار، نَہ حُضُور کی شَفاعَت

1 مردود کی کہیں پذیرائی نہیں ہوتی

نَہ خُدا کا دِیدار، نَہ مُحَمّد کی شَفاعَت

دین داری کا تذکرہ نہ ہونا

خُدا چِڑِیا کا گھونسلا بِھی نہ اُجاڑے

مراد یہ کہ اِنسان تو ایک طرف، چرند پرند کو بھی اللہ بے گھر نہ کرے.

خُدا پَنْچ اَنْگُشْت یَکْساں نَہ کَرد

فارسی کہاوت اردو میں مستعمل ، دنیا میں سب ایک طرح کے نہیں ہوتے ، ایک دوسرے سے نہیں ملتا.

خُدا بِچَھڑتی رات نَہ کَرے لَڑتی رات کَرے

لڑائی ہوتی رہے لوگ متفرق نہ ہوں.

اَمِیر کے پَڑوس میں خُدا قَبْر بھی نَہ بَنوائے

غریب کے لیے امیر کا ہمسایہ ہونا اچھا نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں نا خُدا کے معانیدیکھیے

نا خُدا

naa-KHudaaना-ख़ुदा

اصل: فارسی

وزن : 212

نا خُدا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ملاح ، کشتی راں ، کشتی کا مالک ۔
  • کشتی بان ، جہاز کا افسر اعلیٰ ، کپتان نیز ملاح
  • رک : نا (۴) کا تحتی۔
  • کشتی پار لگانے والا ، معاون ، مددگار ۔
  • مالک ، آقا ، والی ، سرپرست ، نگہداشت کرنے والا ، تیار کنندہ ۔
  • کئی خاندانوں کا نام یا لقب
  • ۔ (ف) اصل میں ناؤخدا تھا۔ ناؤکشتی۔ خدا۔ صاحب) مذکر ۔ کشتی کا معلم۔ ملاح۔ جہاز راں۔ ؎

صفت

  • خدا کو نہ ماننے والا ، بے دین ، ملحد ، کافر ، دہریہ

شعر

English meaning of naa-KHudaa

Noun, Masculine

  • boatman, sailor, the master or commander of a ship
  • Nakhuda- captain of a ship or boat

ना-ख़ुदा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मल्लाह, नाविक, नाव का खेवनहार
  • कर्णधार, नाविक, मल्लाह ।
  • जहाज़ का कप्तान
  • मल्लाह; नाविक
  • कर्णधार।

विशेषण

  • खुदा को न माननेवाला

نا خُدا سے متعلق دلچسپ معلومات

اردو میں ملاح مانجھی یا جہاز چلانے والے کو کہتے ہیں۔ اس لفظ کا تعلق عربی زبان کے لفظ 'ملح' یعنی نمک سے ہے۔ چونکہ سمندر کا پانی کھارا ہوتا ہے، پہلے تو سمندر سے نمک بنانے والوں کو 'ملاح' کہا گیا۔ پھر سمندر میں جانے والوں کو ملاح کہا جانے لگا۔ اب تو میٹھے پانی کی جھیل میں کشتی چلانے والے کو بھی ملاح ہی کہتے ہیں۔ لفظ 'ملاحت' بھی اردو ادب میں جانا پہچانا ہے۔ اس کا رشتہ بھی 'ملح' یعنی نمک سے ہے۔ یعنی سانولا پن، خوبصورتی۔ بہت سے اشعار میں اسے مختلف انداز سے برتا گیا ہے۔ کشتی اور پانی کے سفر سے متعلق ایک اور لفظ اردو شاعری میں بہت ملتا ہے۔ 'نا خدا' جو ناوؑ اور خدا سے مل کر بنا ہے، اور فارسی سے آیا ہے۔ یعنی کشتی کا مالک یا سردار۔ تمہیں تو ہو جسے کہتی ہے ناخدا دنیا بچا سکو تو بچا لو کہ ڈوبتا ہوں میں آسرار الحق مجاز

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نا خُدا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نا خُدا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words