تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نَہِیں تو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں نَہِیں تو کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
نَہِیں تو کے اردو معانی
- ورنہ، بصورتِ دیگر
- بے شک، بالکل بھی نہیں
Urdu meaning of nahii.n-to
- Roman
- Urdu
- varna, basuurat-e-diigar
- beshak, bilkul bhii nahii.n
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
لَگ گَیا تو تِیر نَہِیں تو تُکّا
اس سے قطعِ نظر کہ کام ہو یا نہ ہو مگر ہمّت بندھی رہنی چاہیے ، آدمی کے ہمّت نہیں ہارنا چاہیے .
آئی تو نوش نَہِیں تو فَراموش
آئی تو روزی نہیں تو روزہ، کچھ ملا تو اچھی بات نہیں تو صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
بَسے تو گُوجَر ، نَہِیں تو اُوجَڑ
وہ بستی جو ویران پڑی رہے یا نچلے طبقے کے لوگوں سے آباد ہوجائے (نظام الدین اولیا کی بد دعا جو انہوں نے فیروز تغلق سے ناراض ہوکر اس کے قلعے کو دی تھی اب ضرب المثل
لَگی تو روزی، نَہِیں تو روزَہ
مل گیا تو کھا لیا ورنہ فاقہ کرلیا یعنی ملا تو کھا لیا نہیں تو روزہ سمجھو، کمال مفلسی کا کنایہ
روزی نَہِیں تو روزَہ
روزگار کی تدبیر نہ نکلی تو فاقہ ، معاملہ آر یا پار ہونے یا کسی حتمی نتیجہ کے لیے تیّار ہونے کے موقع پر مستعمل.
کَہِیں راسْتَہ تو نَہِیں بُھول گَئے
بوقت ملاقات دوست سے اظہارِ اشتیاق و شکایتکے لیے اسی قسم کی عبارت مستعمل.
کَہِیں رَسْتَہ تو نَہِیں بُھول گَئے
بوقت ملاقات دوست سے اظہارِ اشتیاق و شکایتکے لیے اسی قسم کی عبارت مستعمل.
کاتْنا تو آتا نَہِیں پونی تو بَنانے لَگی
چرخہ کاتنا آسان ہے پونی بنانا مشکل ہے، ایسی عورتوں کی نسبت بولتے ہیں جن کو آسان سا کام نہیں آتا لیکن مشکل کام کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں
کاتْنا تو آتا نَہِیں پونِیاں تو بَنانے لَگی
چرخہ کاتنا آسان ہے پونی بنانا مشکل ہے، ایسی عورتوں کی نسبت بولتے ہیں جن کو آسان سا کام نہیں آتا لیکن مشکل کام کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں
بَنی تو بَنی، نَہِیں تو داؤُد خاں پَنی
اگر زیادہ فائدہ ہوا تو ہوا نہیں تو قدیمی معاش کہیں نہیں گئی ، یا جب فائدہ جاتا رہے گا الگ ہو جائیں گے۔
کُوٹو تو چُونا، نَہِیں تو خاک سے دُونا
چونا جتنا زیادہ کوٹا جائے گا اتنا ہی پائیدار ہوگا، اسی طرح جتنی محنت کی جائے محنت سے اتنا ہی فائدہ ہو سکتا ہے
آپ کَہِیں رَسْتَہ تو نَہِیں بُھول گَئے
کسی بے تکلف دوست یا عزیز کے بہت دن میں صورت دکھانے کے موقع پر شکایۃً مستعمل
دانت تھے تو چَنے نَہ تھے، چَنے ہوئے تو دانت نَہِیں
جب جوانی تھی تو کچھ مقدور نہ تھا اور جب مقدور ہوا تو جوانی نہ رہی، بے وقت مراد حاصل ہونے پر بولتے ہیں
کھائیں تو گھی سے نَہِیں تو جائیں جی سے
ضدی اور ہٹیلے آدمی کے متعلق کہتے ہیں ، ہو تو اچھا ہو نہیں تو بھوکا مرنا منظور .
کھات پَڑے تو کھیت نَہِیں تو ریت کا ریت
خرچ کرے تو کام بنے گا نہیں تو بگڑے گا ، جب تک کھیت میں کھات نہ پڑے زمین قابل زراعت نہیں ہوتی.
زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو کھنڈر ہے
عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی
آپ بِلّی نانگھ کے تو نَہِیں آئے ہَیں
اس موقع پر مستعمل جب کوئی کسی بات پر جھلا کے جواب دے با بے تکے پن سے الجھنے لگے.
بِن روئے تو ماں بھی دُودْھ نَہِیں پلاتی
بے طلب کوئی مطلب حاصل نہیں ہوتا، طلب رزق میں تگ و دو ضروری ہے
بَجی تو بَجائی نَہِیں توڑ کھائی
اس شخص کے لیے بولتے ہیں جو کسی چیز کو ضائع نہ ہونے دے اور ہر طرح سے اپنے کام میں لائے
گاجَرکی پُونگی بَجی تو بَجی، نَہِیں تو توڑ کھائی
جو چیز کئی طرح کام آسکتی ہو یعنی ایک کام نہ آئے گی تو دوسرے کام آجائے گی
کُوٹو تو چُونا، نَہِیں، خاک سے دُونا
چونا جتنا زیادہ کوٹا جائے گا اتنا ہی پائیدار ہوگا، اسی طرح جتنی محنت کی جائے محنت سے اتنا ہی فائدہ ہو سکتا ہے
جَب چَنے نَہ تھے تو دانت تھے ، جَب چَنے ہوئے تو دانت نَہِیں
رک : جب چنے تھے الخ ؛ بے وقت کسی چیز کا حاصل ہونا
زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو کُمْہار کا خَر ہے
عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی
زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو پزاوے کا خَر ہے
عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی
زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو پنچھی بے پر ہے
عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
farefta
फ़रेफ़्ता
.فَریفْتَہ
attracted to, deluded, seduced
[ Duniyavii chizen dil ko farefta kar ke aarizi khushi hi pahunchati hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aqiidat
'अक़ीदत
.عَقِیدَت
faith, veneration, alliance, attachment
[ Bandon ki khuda ke tayeen aqidat honi chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaabaashii
शाबाशी
.شاباشی
appreciation, praise
[ Meere bayan par us ki shaabaashi dikhaavaa hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qitaar
क़ितार
.قِطَار
line, queue, row
[ Ek sath chadhava karne vale logon ki nadi ke kinare qatar lagi huyi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ehtijaaj
एहतिजाज
.اِحْتِجاج
protest, objection, outcry
[ Hindustani awam ne Angrez hukoomat ke khilaf ba-awaz-e-buland ehtijaj kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tajviiz
तज्वीज़
.تَجْوِیز
resolution, determination
[ Ham is tajviz ki himayat karte hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaarobaarii
कारोबारी
.کَارُوْبارِی
businessman
[ Hindustan mein duniya ki badi-badi kaarobaarii hastiyan hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baa-vafaa
बा-वफ़ा
.با وَفا
sincere, true, devoted, faithful, loyal
[ Tulsi-Daas Raam ke tayeen ba-wafa the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ishq
'इश्क़
.عِشْق
strong emotional attachment, all-consuming love, love
[ ishq mein mafad ki koyi jagah nahin hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baraah-e-raast
बराह-ए-रास्त
.بَراہِ راسْت
[ Tum bagair ham se puche barah-e-raast un se rupaye mang liye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (نَہِیں تو)
نَہِیں تو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔