تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَظَرِیَہ" کے متعقلہ نتائج

نَظَرِیَہ

نَظَرِیَۂ اِضافَت

رک : نظریہء اضافیت

نَظَرِیَۂ اِضافِیَت

طبیعیات) طبیعیات کے انکشافات جو آلات و تجربات کی مدد کے بغیر آئن اسٹائن نے پہلی بار ۱۹۰۵ء میں شائع کیے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ کائنات میں وقت اور فاصلے کی مطلق کوئی حیثیت نہیں ہے ، کائنات غیر محدود نہیں ہے ، کائنات ٹیڑھی ہے جس طرح ہمارا کرۂ ارضی خم دار ہے اور سورج کی شعاعیں جس وقت کسی فلکی جسم کے پاس سے گزرتی ہیں تو کشش ثقل کے باعث ٹیڑھی ہو کر اس طرف مائل ہو جاتی ہیں ۔ (Theory of Relativity) ۔

مُلْکی نَظَرِیَہ

قومی نظریہ ، کسی ملک کا نظام فکر ۔

نَبضی نَظَرِیَہ

(نباتیات) پودوں کو پانی پہنچانے کا ایک نظریہ جس کے مطابق صعود رس (پانی کا چڑھائو) دروں اومہ کی بیرونی جانب واقع ہونے والی قشرہ کی اندرونی پرتوں کے خلیوں کی دھڑکنوں یا نبضی حرکات کے باعث عمل میں آتا ہے (Pulsation Theory) ۔

میکانِکی نَظَرِیَہ

(فلسفہ) وہ نظریہ جو کل مظاہر کو محض طبیعی حرکت کا نتیجہ سمجھتا ہے ۔

خُرُوجی نَظَرِیَہ

(سائنس) نیوٹن کا قائم کیا ہوا نظریہ جِس کی رُو سے روشنی ایسے لاتعداد ننھے ننھے ذرّوں پر مشتمل ہے جو مُنّور اجسام ہے ہر آن نِکلتے رہتے ہیں اور جب یہ ذرّے ہماری آنکھ سے ٹکراتے ہیں تو ہمیں روشنی کا احساس ہوتا ہے، جِسمی نظریہ، اِخراجِ نور کا نظریہ (Emission Theory).

تَماسی نَظَرِیَہ

(طبیعیات) وہ نظریہ جس کی رو سے مختلف دھاتوں کے ملاپ سے وولٹائی انْبار میں رو پیدا ہونا بیان ہوتا ہے

تَبادْلوں کا نَظَرِیَہ

(طبیعیات) وہ ضابطہ یا کلیہ جس سے کسی جسم کی حرارت خارج کرنے یا جذب کرنے کی حالت و کیفیت پر روشنی پڑتی ہو .

وِراثَتِ خُون کا نَظَرِیَہ

یہ نظریہ کہ بعض خصوصیات خون کے ذریعے نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں (Blood concept theory of inheritance) ۔ اس نظرئیے کو وراثت خون کا نظریہ کہتے ہیں یہ نظریہ اب بالکل فرسودہ ہوچکا ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں نَظَرِیَہ کے معانیدیکھیے

نَظَرِیَہ

nazariyaनज़रिया

نیز - نَظَرِیَّہ

اصل: عربی

وزن : 1112

موضوعات: فلفسہ

اشتقاق: نَظَرَ

نَظَرِیَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • نظر سے منسوب یا متعلق، نظری، فکری
  • خیال یا قیاس جس کے لیے ثبوت لائے جائیں، مسئلہ جس میں تعقل سے کام لیا جائے، کوئی واقعہ یا حقیقت جس کی توجیہہ کے لیے دلائل پیش کیے جائیں
  • کسی مسئلے میں نظری اور فکری اختلاف
  • مخصوص نقطہٗ نظر
  • کسی چیز کے بارے میں کوئی تصور، حکیمانہ رائے یا خیال، خصوصی فکر، حکیمانہ بات، نچوڑ
  • (فلسفہ) وہ تصور یا ادراک جو ایک نوع کے کل افراد پر حاوی ہو، تصور کلی، لائحہ عمل، فکری مسئلہ
  • ریاضی یا سائنس کا کوئی کلیہ یا اصول، علمی یا سائنسی حقائق کا اظہار مع دلائل و ثبوت
  • کسی دانش ور، فلسفی یا سائنس داں سے منسوب خصوصی فکر یا تھیوری (Theory)، کسی اصول کو عبارت کی شکل میں ظاہر کرنا، کلیہ، مساوات، فارمولا نیز کسی علم کے اصول

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

نَجَرِیا

ایک نظر، مختصر نظر

English meaning of nazariya

Noun, Masculine

  • theory, ideology
  • ideology

नज़रिया के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • नज़र से संबद्ध या संबंधित, सैद्धांतिक, वैचारिक
  • ख़याल या अनुमान जिसके लिए प्रमाण लाए जाएँ, समस्या जिसमें अक़्ल से काम लिया जाए, कोई घटना या हक़ीक़त जिसके स्पष्टीकरण के लिए दलीलें पेश की जाएँ
  • किसी समस्या में सैद्धांतिक और वैचारिक मतभेद
  • विशिष्ट दृष्टिकोण
  • किसी चीज़ के बारे में कोई विचार, बुद्धिमत्तापूर्ण राय या ख़याल, विशिष्ट चिंतन, विद्वज्जनों जैसी बात, निचोड़
  • (दर्शनशास्त्र) वह विचार या ज्ञान जो एक प्रकार के समस्त सदस्यों पर हावी हो, कार्य करने की विधि, वैचारिक प्रश्न
  • गणित या विज्ञान का कोई सिद्धांत या नियम, ज्ञानात्मक या वैज्ञानिक वास्तविकताओं का प्रदर्शन दलीलों और सुबूतों के साथ
  • किसी विचारक, दार्शनिक या वैज्ञानिक से संबद्ध विशेष चिंतन या थ्योरी, किसी सिद्धांत को लेखन के रूप में अभिव्यक्त करना, नियम, बराबरी, फ़ार्मूला अथवा किसी शास्त्र अथवा ज्ञान के सिद्धांत

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَظَرِیَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَظَرِیَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words