تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نُکتَہ" کے متعقلہ نتائج

نُکتَہ

وہ بات جسے ہر ایک نہ سمجھ سکے ، علمی یا فلسفیانہ بات ، باریک یا تہ کی بات ، دقیق و بلیغ اور پاکیزہ بات

نُکتَہ رَس

تیز فہم، زیرک، ذکی، نکتے کو پانے والا، نکتہ دان، کلام کی باریکیاں سمجھنے والا، دقیقہ رس

نُکتَہ وَر

۱۔ غالب ، برتر ، فائق ، قبضے میں رکھنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ کی ذات بابرکت ۔

نُکتَہ ہا

بہت سے لطیف نکتے (تراکیب میں مستعمل)

نُکتَہ سَنج

۱۔ لطیف بات یا گفتگو سمجھنے والا ، سخن فہم ، سخن شناس ، فصیح ، خوش گفتار ؛ (مجازاً) عقلمند ، ہوشیار ۔

نُکتَہ فَہم

باریک بات سمجھنے والا ، عقل اور سمجھ رکھنے والا ۔

نُکتَہ جُو

علمی باتیں بیان کرنے والا ؛ لطیف اور عمدہ کلام کرنے والا ۔

نُکتَہ پَروَر

باریک باتوں کو سمجھنے والا، نکتہ سنج، خوش گفتار، سخنور، سخن شناس، عقل مند، ہوشیار، تیز فہم، ذہین

نُکتَہ بَہ نُکتَہ

ایک ایک نکتہ کر کے ، بترتیب ِنکات ؛ تفصیل سے ۔

نُکتَہ یاب

پتے کی بات پالینے والا، نکتہ داں، نکتہ ور، دقیقہ رس، سمجھ دار

نُکتَہ فَروش

مفکرانہ باتیں کرنے والا ، نکتہ دانی کرنے والا ۔

نُکتَہ آرا

نکتہ سنج ، نکات سے معمور ، باریک بیں ، لطیف و باریک باتیں کرنے والا ۔

نُکتَہ گِیر

نکتہ چیں ، عیب جو ؛ بات کو پکڑنے والا ۔

نُکتَہ لینا

کام کی بات پلے باندھنا، عمدہ بات کا سمجھنا، راز جاننا

نُکتَہ راز

چھپی ہوئی یا پوشیدہ بات ، پتے کی بات۔

نُکتَہ رَسی

باریک باتوں کو سمجھنے کی صلاحیت، تیز فہمی، دقیقہ رسی

نُکتَہ پانا

راز کی بات جان لینا ، کسی بات کی تہہ پا لینا ، باریک اور لطیف بات سمجھ لینا

نُکتَہ سَرا

لطیف بات کہنے والا، عمدہ کلام کہنے والا نیز کلام کی باریکیوں کو سمجھنے والا

نُکتَہ بِیں

۱۔ شاعرانہ مضامین کی باریکیاں سمجھنے والا ، لطیف یا علمی باتیں سمجھنے والا ، باریکیوں یا اسرار کو سمجھنے والا ۔

نُکتَہ وَری

باریک باتوں کو سمجھنا، لطیف باتوں کو سمجھنے کی اہلیت و صلاحیت، باریک بینی، عقل مندی

نُکتَہ چیں

گرفت کرنے والا، عیب ڈھونڈنے والا، نقص نکالنے والا، عیب گیر، عیب جو، اعتراض کرنے والا

نُکتَہ بِینی

اعلیٰ خیالی، نازک خیالی

نُکتَہ رانی

دقیقہ رسی، سخن فہمی، سخن شناسی

نُکتَہ گِیری

بات کو پکڑنا، عیب جوئی، نکتہ چینی، حرف گیری

نُکتَہ راں

دقیقہ رس ، سخن فہم ، نکتہ داں ۔

نُکتَہ دانی

نکتہ داں کا کام، سخن فہمی، سخن شناسی، نکتہ سنجی

نُکتَہ کُشا

راز یا عقل کی بات بتانے والا ، عقدہ کشا ؛ عقیل ، سمجھ دار ، دانا ۔

نُکتَہ پَیما

نکتہ دان ، نکتہ سنج ۔

نُکتَہ داں

باریک بیں، دقیقہ رس، نکتہ رس، سخن فہم، سخن شناس، ذہین، دانا، زیرک

نُکتَہ چینی

۱۔ اعتراض کرنے کا عمل ، عیب گیری ، عیب جوئی ، نقص نکالنا ۔

نُکتَہ نِگار

نقطے ڈالنا ؛ مراد : لکھنا ، خامہ فرمائی کرنا ۔

نُکتَہ کھولنا

پتے کی بات کو ظاہر کردینا، کسی بات کی خوبی سے وضاحت کرنا

نُکتَہ خَفی

چھپی ہوئی بات، رازِ پنہاں، خفی رمز، پوشیدہ راز، چھپا ہوا بھید، نیز بہت باریک چیز، سرخفی

نُکتَہ سَنجی

سخنوری، سخن فہمی، خوش گفتاری، فصاحت، خوش بیانی، نغزگوئی

نُکتَہ آرائی

باریک اور چھپی ہوئی بات اٹھانا، معنی اور مفہوم پیدا کرنا

نُکتَہ طَراز

باریک یا لطیف بات کہنے والا ؛ خوبصورتی سے کوئی بات کہنے والا ، نکتہ سنج ، دانا ، عقل مند ، نکتہ داں ۔

نُکتَہ فَہمی

عقل کی بات سمجھنے کا عمل ، باریک اور لطیف باتیں جاننا ۔

نُکتَہ آموزی

لطیف باتیں یا باریکیاں سکھانے کا عمل ، تخیل کی باریکیاں سکھانے کا عمل ۔

نُکتَہ شَناس

باریک بات سمجھنے والا، نکتے کی بات پہچاننے والا، (مجازاً) تیز فہم، ذہین، دانا، سیانا، عقلمند

نُکتَہ اُٹھانا

کسی بات کو موضوع بحث بنانا، کوئی بات یا خیال پیش کرنا، کوئی لطیف یا علمی بات برائے بحث پیش کرنا

نُکتَہ نِکالنا

کوئی پتے کی بات کہنا، گُر کی بات اخذ کرنا

نُکتَہ سَرائی

باریک یا عمدہ بات کہنا ، عمدہ کلام پیش کرنا ۔

نُکتَہ وَرانَہ

نکتہ ور کے سے انداز میں ، نکتہ فہم کے طور پر ، سمجھ داری سے ، مفکرانہ ۔

نُکتَہ پَڑنا

نقطہ پڑنا؛ دھبا پڑنا، داغ پڑنا

نُکتَہ نَواز

ذراسی نیکی یا اچھائی پر نوازنے والا ، معمولی چیز یا بات کی قدر کرنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ ۔

نُکتَہ طَرازی

لطیف یا دقیق بات کہنے کا فن یا عمل ، لطیف یا خوب صورت بات کہنا ، نکتہ دانی ۔

نُکتَہ سَرایان

لطیف بات کہنے والے ، عمدہ کلام کہنے والے ۔

نُکتَہ آفریں

باریک اور چھپی ہوئی بات نکالنے والا، نکتہ اُٹھانے والا

نُکتَہ سَمَجھنا

نکتہ سمجھانا (رک) کا لازم ، باریک بات ذہن نشین کرنا ۔

نُکتَہ سَمجھانا

باریک یا علمی باتیں بتانا ، عمدہ بات ذہن نشین کرانا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں نُکتَہ کے معانیدیکھیے

نُکتَہ

nuktaनुक्ता

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: تصوف

اشتقاق: نَكَتَ

نُکتَہ کے اردو معانی

اسم, مذکر

  • وہ بات جسے ہر ایک نہ سمجھ سکے ، علمی یا فلسفیانہ بات ، باریک یا تہ کی بات ، دقیق و بلیغ اور پاکیزہ بات
  • راز ، بھید ، عقدہ ۔
  • کام کی بات ؛ عقل کی بات ۔
  • رائے ، نقطہء نظر ؛ خیال ، فلسفہ ، فکر ، نظریہ
  • چٹکلا ، لطیفہ ۔
  • دھبا ، داغ
  • وہ بندی یا صفر کا نشان جو بعض حروف پر دیا جاتا ہے ۔
  • رخنہ ، عیب ، نقص ، مین میکھ ، خردہ
  • (تصوف) باریکی اور شخص پاکیزہ اور پوشیدہ کو کہتے ہیں اصطلاح سے مراد ایک بھید ہے جو درمیان عبد و رب کے ہے اور پیام پہنچاتا ہے عبد کو آناً فاناً ۔
  • وہ چمڑا جو گھوڑے کے منھ پر رہتا ہے ، تلہاری ، مہری ، سربند ، سردیوال ۔
  • ۔ مرکز ، مقام ۔
  • ۔(ع۔ بالضم وفتح سوم)مذکر۔ تہ کی بات۔ باریکی۔ باریک بات۔ ۲۔(ف) چٹکلا۔ لطیفہ۔؎

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of nukta

Noun, Masculine

  • a point in argument, a subtle point, a point of wit, a witty or pithy saying, a mystical signification
  • phrase, subtle point, witticism

नुक्ता के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • नयी बात ढूँढना, ऐब निकालना, भेद, जिसे हर कोई न समझ सके
  • तह की बात, सूक्ष्मता, बारीकी, रहस्य, मर्म, भेद, चुटकुला, लतीफ़ा।।
  • पते की बात, बारीक बात वह गूढ़ या रहस्यपूर्ण बात जिसे सब लोग न समझ सकें
  • दोष; ऐब; त्रुटि; छिद्र
  • चटपटी बात; चुटकुला
  • मक्खियों से बचाने के लिए घोड़ों की आँखों पर लगाया जाने वाला झालर या चमड़े का आवरण; सरबंद; तिल्हरी।

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نُکتَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

نُکتَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words