تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پاد اُنگْلی" کے متعقلہ نتائج

اُنگْلی

دونوں ہاتھ اور پاآں کی بیس شاخوں میں سے ایک شاخ، انگشت

اُنگْلی شَہادَت

کلمے کی انگلی جو سیدے ہاتھ کے انگوٹھے پاس ہوتی ہے (مسلمان نماز میں التحیات پڑھتے وقت جب کلمہ شہادت پر پہنچتے ہیں تو یہ انگلی اٹھا کر خدا تعالیٰ کی توحید کی گواہی دیتے ہیں)، انگشت اشارہ، نیز بائیں ہاتھ کی یہی انگلی

اُنْگلی دانْتوں میں دَبانا

اُنگْلی چَٹخانا

اُنگْلی کَٹا کے شَہِیدوں میں مِلْنا

کسی کام میں تھوڑی سی شرکت سے پورا حق دار یا مدعی بن جانا

اُنْگلی کَٹا کَر شَہِیدوں میں داخِل ہونا

اُنگْلی کَٹا کے شَہِیدوں میں داخِل ہونا

کسی کام میں تھوڑی سی شرکت سے پورا حق دار یا مدعی بن جانا

اُنگْلی توڑْنا

رک : انگلیاں توڑنا۔

اُنگْلی کو خُون لَگا کَر شَہِیدوں میں داخل ہونا

رک : ’ انگلی کٹا کے شہیدوں میں داخل ہونا ‘

اُنگْلی پَکَڑَنا

سہارا لینا ، ہدایت یا رہبری کرنا۔

اُنگْلی دانْت کے نِیچے دَبانا

تعجب کرنا ، دنگ رہ جانا ، حیران ہونا۔

اُنگْلی دانْت کے نِیچے دابْنا

تعجب کرنا ، دنگ رہ جانا ، حیران ہونا۔

اُنْگلی پَکَڑ کَر چَلانا

اُنگْلی کَرْنا

انگلانا، پریشان کرنا، ستانا

اُنگْلی اُٹْھنا

رک : انگلی اٹھانا جس کا یہ لازم ہے۔

اُنگْلی پَکَڑتے پہنْچا پَکَڑنا

ذرا سا سہارا پاکر پورا حق جمانا، ذرا سے التفات سے بڑھ چلنا، پاؤں پھیلانا

اُنگْلی رَکْھنا

حرف گیری کرنا، اعتراض کرنا، نکتہ چینی کرنا

اُنگْلی اُٹھانا

انگلیاں اٹھانا جو زیادہ مستعمل ہے

اُنگْلی لَگانا

چھونا، چھیڑنا، نیز معمولی تکلیف پہنچانا

اُنگْلی گَرْم ہونا

ہلکا سا بخار ہوجانا، معمولی سی طبیعت خراب ہونا

مَخْرُوطی اُنْگْلی

نکیلی اور سڈول انگلیاں جو خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے

کَن اُنْگلی

کانی انگلی، سب سے چھوٹی انگلی

چار اُنگْلی

ہاتھ کی چوڑائی ، رک : چار ان٘گل .

چور اُنگْلی

ایک بُوٹی جو بطور دوا استعمال کی جاتی ہے ، اٹنگن ، عربی اصابع اللصوص کا ترجمہ.

چِٹْلی اُنگْلی

چھوٹی ان٘گلی، چٹلی

پُوج اُنگْلی

وہ ان٘گلی جس سے چندن لگاتے ہیں .

پاد اُنگْلی

پان٘و کی ان٘گلی ؛ ان٘گوٹھا ، رک : پا ان٘گشت .

دانتوں اُنگْلی کاٹْنا

افسوس کرنا، تعجب کرنا

دانت اُنگلی کاٹنا

دانتوں میں اُنگْلی لینا

دان٘توں میں اُن٘گلی دابنا، حیران و متحیر ہونا، ششدر رہ جانا، ہکا بکا رہ جانا

دانتوں میں اُنگْلی دَبانا

بہت زیادہ افسوس ظاہر کرنا، متاسف ہونا.

دانتوں میں اُنگْلی دابْنا

اظہارِ تعجَب کرنا ، متحیّر ہونا (حیرت کے ساتھ بعض اوقات اس میں خجالت یا افسوس کا جذبہ بھی شامل ہوتا ہے).

دانتوں میں اُنگْلی دینا

حیرت، افسوس، گھبراہٹ یا شرم ظاہر کرنا

دانتوں میں اُنگْلی دَبْنا

بہت زیادہ افسوس ظاہر کرنا، متاسف ہونا.

دانتوں سے اُنگْلی کاٹْنا

کمال تاسف، جھنجھلاہٹ یا غُصہ کا اظہار کرنا

دانتوں تَلے اُنگْلی کاٹنا

نہایت افسوس کرنا، غم کا اظہار کرنا

مُنہ میں اُنگْلی ڈالنا

پریشانی میں ، حیرت یا افسوس سے دانتوں تلے انگلی دبانا ۔

مُنہ میں اُنگْلی رَکھنا

پریشانی میں ، حیرت یا افسوس سے دانتوں تلے انگلی دبانا ۔

دانتوں تَلے اُنگْلی دَبانا

حیران و متحیر ہونا، ششدر رہ جانا، ہکا بکا رہ جانا

داتاں میں اُنگلی کَرنا

دان٘توں میں اُن٘گلی دبانا ؛ شرمندہ ہونا ؛ حیرت زدہ ہونا .

دانت میں اُنگلی دَبانا

گانڑ میں اُنگْلی کَرْنا

(فحش، بازاری) دق کرنا، ستانا، دم کرنا، ستا مارنا

کان میں اُنْگْلی رَکْھنا

رک ؛ کان میں انگلی دینا ، عمداً نہ سننا ، ارادۃً نہ سننا.

شَہادَت کی اُنگْلی

کلمے کی اُن٘گلی، اَنگشت شہادت، داہنے ہاتھ کی وہ اُن٘گلی جو انگوٹھے کے پاس ہوتی ہے

دَس اُنگلی دَس چَراغ

(لڑکی یا عورت کے لیے) نہایت خُوبصورت اور ہنر مند ہے.

ہونٹوں پَر اُنگلی رَکھنا

کسی کو خاموش کرنے یا خاموش ہو جانے کا اشارہ کر نے کے لیے ہونٹوں پر انگلی رکھ لینا یا سماعت پر توجہ کے لیے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھنا کہ منھ سے آواز نہ نکلے ۔

کان میں اُنْگْلی دینا

(عمداً کسی کی بات نہ سننے کے لیے کان میں انگلیاں دینا) ، جان بوجھ کر نہ سننا ، سننے سے دانستہ گریز کرنا .

مُو میں اُنْگْلی پَکَڑْنا

حیرت یا تعجب سے دانتوں میں انگلی دینا

داتاں تَلے اُنگْلی رَکْھنا

شرمندہ ہونا ، مُتعجَب ہونا ، حیرت زدہ ہونا .

دانت تَلے اُنگْلی رَکْھنا

تعجّب کرنا، حیران رہ جانا، حیرت میں ہونا

دانتوں کے تَلے اُنْگْلی دَبانا

دانت تلے انگلی دبانا، حیران و متحیر ہونا، ششدر رہ جانا، ہکا بکا رہ جانا

سِیدھی اُنگْلی گِھی نَہِیں نِکَلْتا

نومی سے کام نہیں چلتا ، سختی کئے بغیر بات نہیں بنتی .

دانت تَلے اُنگْلی دینا

تعجّب کرنا، حیران رہ جانا، حیرت میں ہونا

دانت تَلے اُنگْلی دَبانا

تعجّب کرنا، حیران رہ جانا، حیرت میں ہونا

پیشانی پَرْ اُنْگلی ٹیکْنا

حالت غور و فکر میں انسان کا ماتھے پر سہارا دے کر سوچنا

کاٹی اُنگْلی پَر نَہِیں مُوتْتا

بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .

سانپ کے مُنہ میں اُنگْلی دینا

رک: سان٘پ کے بل میں ہاتھ ڈالنا

کان میں اُنْگلی دے رَہنا

کاٹی اُنگْلی پَر پیشاب نَہیں کَرْتا

بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .

دوسْت داری اَور دِیدے میں اُنگْلی

دوستی کا اظہار کے ساتھ دشمنی کی باتیں؛ دوستی کے وعدے کے ساتھ کُھلی دشمنی.

اردو، انگلش اور ہندی میں پاد اُنگْلی کے معانیدیکھیے

پاد اُنگْلی

paad-u.ngliiपाद-उँगली

وزن : 2122

پاد اُنگْلی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • پان٘و کی ان٘گلی ؛ ان٘گوٹھا ، رک : پا ان٘گشت .

पाद-उँगली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • पैर की उँगली

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پاد اُنگْلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

پاد اُنگْلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone