تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پَکَڑنا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں پَکَڑنا کے معانیدیکھیے
پَکَڑنا کے اردو معانی
فعل متعدی
- تھامنا ، اٹھانا ، لینا ، ہاتھ وغیرہ کی گرفت میں لانا.
- لینا ، حاصل کرنا.
- رفیق بننا ، ساتھ دینا ، رفاقت کرنا ، ہاتھ آنا.
- گرفتار کرنا ، قابو میں لانا ، قید کرنا ، پھن٘سانا (جال وغیرہ میں).
- عمل کے لیے نمونہ بنانا ، ثابت قدمی کے ساتھ پیروی کرنا ، اختیار کرنا.
- کھوج لگانا ، نکالنا ، برآمد کرنا.
- مرسل الیہ تک پہن٘چن٘ے سے پہلے ہی مخالف یا رقیب کے قبضے میں پہن٘چ جانا یا ہتھے چڑھ جانا.
- کسی جگہ وقت چیز یا شخص وغیرہ تک پہن٘چنا ، وقت یا فاصلہ وغیرہ طے کرنا یا بتانا ، پالینا ، تھامنا.
- اختیار کرنا ، پیدا کرنا (اپنے میں کسی کیفیت یا صفت وغیرہ کا).
- (کسی وصف میں اپنے حریف یا ساتھی کے) برابر ہو جانا ، آ لینا.
- . غلبہ کرنا ، مسلّط ہونا (کسی فکر پریشانی یا بیماری وغیرہ کا).
- (کُشتی) دان٘و پر دھرنا ، پیچ سے قابو میں لانا یا زیر کرنا . پکڑ (رک) .
- کسی کو کچھ کرتے ہوئے کوئی خاص بات یاد آنے پر روکنا ، ٹوکنا ، بھول پر پکڑنا ، کوئی طریقہ روش یا چال اختیار کرنا .
- ۔ (ھ) ۱۔ ہاتھ سے تھامنا۔ مُٹھی میں لینا۔ (فقرہ) اس نے اپنے دام پکڑے اور چلتا ہوا۔ ۲۔ گرفتار کرنا۔ قابو میں لانا۔ (فقرے) اس نے شیر پکڑا حامد نے محمود کو پکڑا۔ ۳۔ اعتراض کرنا۔ گرفت کرنا۔ ٹوکنا جیسے غلطی پکڑنا۔ ۴۔ روکنا۔ ٹھہرانا۔ (فقرہ) خلق خدا کی زباں کس نے پکڑی ہے۔ ۵۔ برابر آنا۔ برابر پہنچ جانا۔ جیسے سبق میں پکڑنا۔ ۶۔ دوڑ میں پکڑنا۔ (عو) پالینا۔ (فقرہ) مریض گھڑی ساعت کا مہمان ہے رات پکڑنے کی کیا اُمید ہے۔ ۷۔ دبانا۔ (فقرہ) میں نے چور کاگلا پکڑلیا۔ ۸۔ کھوج لگانا۔ (فقرہ) آج میں نے تمہاری چوری پکڑی۔ ۹۔ حاصل کرنا۔ اختیار کرنا۔ (فقرہ) بیماری نے بد پرہیزی سے زور پکڑا۔ ۱۰۔ غلبہ کرنا۔ (فقرہ) بائی نےپکڑ لیا ہے اَب چلنا پھرنا دشوار ہے۔ ۱۱۔ سہارا دینا (فقرہ) تم نے پکڑ لیا ورنہ میں گرا ہوتا۔ ۱۲۔ (کان کے ساتھ) توبہ کرنا۔ دیکھو کان پکڑنا۔ ۱۳۔ جانا (راستہ کے ساتھ) دیکھو راستہ پکڑو۔
- بعض محاورات میں جزو ثانی کے طور پر مختلف معانی میں مستعمل ، جیسے : کان پکڑنا ، راستہ پکڑنا ، جڑ پکڑنا ، زبان پکڑنا ، پیٹ پکڑنا جو اپنی اپنی جگہ درج ہیں.
شعر
جھوٹی امید کی انگلی کو پکڑنا چھوڑو
درد سے بات کرو درد سے لڑنا چھوڑو
English meaning of paka.Dnaa
Transitive verb
- take
Verb
- arrest, capture
- catch, hold, grasp, handle
- detect, discover
- get, receive
- overtake
- pick holes in
पकड़ना के हिंदी अर्थ
सकर्मक क्रिया
- कोई चीज इस प्रकार दृढ़तापूर्वक हाथ में थामना कि वह गिरने, छूटने hos 4ur या इधर-उधर न होने पावे। थामना। धरना।
- वेगपूर्वक आती हुई चीज को आगे बढ़ने से रोकना। जैसे-(क) गेंद पकड़ना। (ख) मारनेवाले का हाथ पकड़ना।
- हाथ में लेना, थामना, गिरफ़्तार करना
- किसी वस्तु को इस प्रकार दृढ़तापूर्वक थामना कि वह इधर-उधर न हट सके; दबोचना; थामना
- ग्रहण करना; चंगुल में लेना; झपटना
- खोज निकालना; पता लगाना; गिरफ़्तार करना
- वेगवान वस्तु को आगे बढ़ने से रोकना
- किसी रोग या विकार के कारण शरीर या उसके किसी अंग का ठीक ढंग से काम न करना
- किसी काम में आगे बढ़े हुए के बराबर पहुँचना।
پَکَڑنا کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (پَکَڑنا)
پَکَڑنا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔