تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پسینا" کے متعقلہ نتائج

پسینا

وہ نمی یا رطوبت جو بدن کے مسامات سے نکلتی ہے (عموماً گرمی گھمس محنت شرم ندامت انفعال یا خوف کی وجہ سے)

پَسِینا بَہنا

۔ بدن سے پسینا جاری ہونا۔

پَسِیْنا بَہانا

بہت محنت و مشقت کرنا ، نہایت کاوش کرنا .

پَسینا پَسینا ہوجانا

سخت شرمندہ ہوجانا

پَسِیْنا ہَرا ہونا

(پہلوانی) پسینا خشک ہونا یا سوکھنا.

پَسِیْنا گُلاب ہونا

پسینے میں خوشبو ہونا ، محبوب کے پسینے کو عطر گلاب سمجھنا ؛ کسی نہ پسندیدہ چیز کو بھی اچھا سمجھنا ، عیب کو بھی خوبی خیال کیا جانا.

پَسِیْنا جاری ہونا

رک : پسینا آنا.

پَسِینَہ

محنت اور مشقت میں بدن سے خارج ہونے والا پانی

پَسِیْنا پَرْ خُون بَہانا

رک : پسینے پر خون بہانا.

پَسِیْنا اَور لَہُو ایک کَرْنا

رک : خون پسینا ایک کرنا جو زیادہ مستعمل ہے.

پَسِیْنا پونچْھنا

جسم یا چہرے کا پسینہ کسی کپڑے سے خشک کرنا، عرق پوچھنا کسی چیز سے

پَسِیْنا آنا

(گرمی شرم خوف کمزوری یا اچانک تشویش کے باعث) مسامات سے پسینا نکلنا ، نہایت شرمندہ خائف یا پریشان ہونا.

پَسِینا آنا

۔ ۱۔ عرق آنا۔ ۲۔ (مجازاً) شرمندگی ہونا۔ ؎

پَسینا گِرنا

پسینے کے قطروں کا زمین پر ٹپکنا

پَسِیْنا لانا

رک : پسینا نکالنا.

پَسِیْنا بَھرْنا

(کسی چیز کا) پسینے سے تر ہونا.

پَسِیْنا مَرْنا

پسینا خشک ہونا .

پَسینا ٹَپَکنا

۔ پسینا شدت سے نکلنا کہ قطرے ٹپکیں۔

پَسِیْنا نِکَلْنا

بدن سے رطوبت خارج ہونا ، عرق خارج ہونا.

پَسِیْنا نِکَالْنا

بدن سے پسینا خارج کرانا یا کرنا

پَسِیْنا سُوکْھنا

(لفظاً) پسینا خشک ہونا ، (مجازاً) بہت کم وقت یا فرصت میں کسی جگہ پہن٘چ کر دم لینا.

پَسِیْنا چُھوٹْنا

(شرم خوف غصے یا کسی ناگہانی آفت سے) یکایک پسینے میں تر ہو جانا، شرمندگی سے عرق آنا

پَسِیْنا جھاڑْنا

پسینے کے قطرے پوچھنا (انگلی وغیرہ سے)

پَسِیْنا ٹَپْکانا

انتہائی محنت اور توجہ سے کوئی کام کرنا ؛ جان چھڑکنا .

پَسینا خُشْک کرنا

ہوا یا پنکھے سے پسینا سکھانا

پَسِیْنا کِھینْچ لینا

جسم سے پسینا نکال دینا .

پَسِینَہ آنا

پَسِینَہ بَہنا

پَسِینَہ بَہانا

پَسِینَہ چُھوٹنا

پَسِینَہ چُھوٹ جانا

پَسِینَہ نِکالْنے والا

پَسِینَہ پونچھنا

خُون پَسِینا بَہانا

رک : خون پسینا ایک کرنا ۔

ماتھے پَر پَسِینا ہونا

گھبراہٹ ، تکلیف یا غم و غصّے کی وجہ سے ماتھے پر پسنا آجانا.

لَہُو پَسِینا ایک ہونا

سخت محنت اور مشقّت میں پڑنا، مصیبت جھیلنا .

لَہُو پَسِینا ایک کَرْنا

رک : لہو پانی ایک کرنا جو زیادہ مستعمل ہے ، سخت محنت کرنا .

لَہُو پَسِینا بَن کَر بَہنا

کام میں نہایت مشقت اٹھانا، بہت محنت کرنا، سخت مصیبت اٹھانا۔

مَوت کا پَسِینا

۔ٹھنڈا پسینا۔ جو حاتل تزع میں ماتھے پر آتا ہے۔ ؎ (آنا کے ساتھ)۔ ؎

ٹَھنْڈا پَسِینا آنا

خوف و ہراس یا عالم نزع میں پسینا آنا (جو ٹھنڈا ہوتا ہے)

جَہاں پَسِینا گِرے وَہاں لَہُو گِرانا

کسی پر جان نَثار کَرنا،انتہائی وفادار ہونا.

جَہاں پَسِینا گِرے وَہاں خُون ٹَپْکانا

کسی پر جان نَثار کَرنا،انتہائی وفادار ہونا.

خون پَسِینا ایک کَرنا

سخت عرق ریزی یا محنت اور مشقت کرنا ، جانفشا نی سے کام کرنا ۔

پاؤں کو سَر کا پَسِینا آنا

۔ دیکھو۔ پاؤں کا پسینا سر تک آنا۔ ؎

پاؤں کا پَسِینا سَر تَک آنا

۔ محنتِ شاقہ برداشت کرنے کی جگہ۔ ؎

مَوت کا پَسِینَہ

ٹھنڈا پسینہ جو حالت نزع میں ماتھے پر آتا ہے ، حالت نزع میں یا وقت مرگ چہرے پر آنے والا پسینہ

مِحْنَت کا پَسِینَہ

اتنی محنت اور مشقت کرنا کہ پسینہ بہہ جائے ، بہت محنت

نَدامَت کا پَسِینَہ

وہ پسینہ جو احساس شرمندگی سے آجائے ۔

لَہُو پَسِینَہ بَن کَر بَہنا

کام میں نہایت مشقت اٹھانا، بہت محنت کرنا، سخت مصیبت اٹھانا۔

گاڑھا پَسِینَہ

ایسا محنت کا کام جس میں بہت پسینہ آتا ہو، بہت محنت اور پریشانی کا کام، (مجازاً) محنت و مشقت

سَرْد پَسِینَہ آنا

خوف یا گھبراہٹ سے سرد پڑ جانا ، کپکپی طاری ہو جانا.

لَہُو پَسِینَہ ایک ہونا

سخت محنت اور مشقّت میں پڑنا، مصیبت جھیلنا .

لَہُو پَسِینَہ ایک کَرْنا

رک : لہو پانی ایک کرنا جو زیادہ مستعمل ہے ، سخت محنت کرنا .

خون پَسِینَہ ایک کَرنا

سخت عرق ریزی یا محنت اور مشقت کرنا ، جانفشا نی سے کام کرنا ۔

خُون اَور پَسِینَہ ایک کَرْنا

محنت و جانفشانی سے کوشش کرنا ۔ خون پسینہ ایک کر کے اپنی قوت اور کندھے کے زور سے اپنی قوم کو پستی اور ذلت سے نکال کر دنیا میں ابھارا ۔

نَہائِیوں پَسِینَہ آنا

نہاتے ہی پسینہ آجانا ، پسینے میں شرا بور ہونا ، بہت زیادہ پسینہ آجانا

لَہُو اَور پَسِینَہ ایک کَرْ دینا

بہت کام کرنا ، سخت محںت کرنا ، مشفت کرنا.

چوٹی کا پَسِینَہ ایڑی کو آنا

بہت زیادہ محنت کرنا

دانتوں پَسِینہ آنا

(محنت مشقت، مصیبت یا دشوری وغیرہ کی وجہ سے) عاجز آ جانا، تھک جانا، خون پسینہ ایک ہو جانا.

سَر کا پَسِینَہ پانو کو آنا

بہت محنت مشقت برداشت کرنا ، انتہائی محنت مشقت کا کوئی کام کرنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں پسینا کے معانیدیکھیے

پسینا

pasiinaaपसीना

اصل: سنسکرت

وزن : 122

پسینا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ نمی یا رطوبت جو بدن کے مسامات سے نکلتی ہے (عموماً گرمی گھمس محنت شرم ندامت انفعال یا خوف کی وجہ سے)

شعر

English meaning of pasiinaa

Noun, Masculine

  • perspiration

पसीना के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह नमी या आद्रता जो शरीर के छिद्रों से निकलता है (सामान्तया गर्मी, आर्द्रता, परिश्रम, शर्म, पछतावा, निष्क्रियता या भय के कारण)

پسینا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پسینا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پسینا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone