تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَٹّھا" کے متعقلہ نتائج

پَٹّھا

گوشت سے ملا ہوا زردی مائل سفید رن٘گ تسمے کی وضع کا تار جس کے وسیلے سے بدن کے اعضا سکڑتے پھیلتے اور کھن٘چتے ہیں ، عُضلہ ، (جِسم کی) مچھلی ، عصب.

پَٹّھا پَچھاڑ

اتنی طاقتوں عورت جو مرد کو پچھاڑدے ، بہت طاقتور عورت .

پَٹّھا چَڑْھنا

عضلے کے کچھ حصے کا کسی مقام پر کھن٘چ جانا

ہَٹّا کَٹّا جَوان پَٹّھا

موٹا تازہ تندرست اور قوی ہیکل جوان

اُلُّو سِیدھا ہونا کا پَٹّھا

احمق ، بیوقوف ، گدھا (نیز تحقیر کے موقع پر بطور دشنام مستعمل).

زور پَٹّھا

(طنزاً) خوب طاقتور ، جوان .

رَگ پَٹّھا

اعصاب، نسیں

اُلیل پَٹّھا

اصیل مرغ کا تو عمر پٹھا جو لڑنے کے قابل نہ ہوا ہو اور محض پٹھوں سے الیل کرتا ہو

تَلْوار کا پَٹّھا

تلوار کی دھارا کا چوڑا حصہ ، سینۂ شمشیر.

اُلُّو کا پَٹّھا

چِیل کا پَٹّھا

چیل کا بچہ، بے وقوف، احمق

باگھ کا پَٹّھا

شیر کا بچہ

تیغے کا پَٹّھا چَڑْھنا

رک : تلوار کا پٹھا چڑھنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں پَٹّھا کے معانیدیکھیے

پَٹّھا

paTThaaपट्ठा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: سپہ گری قمار بازی

پَٹّھا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • گوشت سے ملا ہوا زردی مائل سفید رن٘گ تسمے کی وضع کا تار جس کے وسیلے سے بدن کے اعضا سکڑتے پھیلتے اور کھن٘چتے ہیں ، عُضلہ ، (جِسم کی) مچھلی ، عصب.
  • پاٹھا ، جوان ، نوجوان.
  • (سپاہ گری) مضبوط و بہادر سپاہی ، پہلوان ، پہلوان کا شاگرد.
  • انسان یا حیوان کا جوان بچہ (مثلاً گھوڑے ، شیر ، ہرن ، کبوتر ، الّو ، مرغ ، طوطی یا کالے سان٘پ کا).
  • (جوار ، باجرے ، گھیکوار ، تمباکو ، کھجور وغیرہ کا) لمبا چوڑا پتّا.
  • وہ کیلے وغیرہ کا پتّا جسے من٘ھ میں رکھ کر مختلف پرندوں کی سی آوازیں نکالتے ہیں.
  • (گھاس کا) پتّا ، پودا ، تنکا.
  • آکاس بیل کی قسم کا ایک پودا جو دوسرے درختوں اور پودوں سے اپنی غذا حاصل کرتا ہے ، طفیلی پودا ، بَنْدہ ، بان٘دا (قاموس الاصطلاحات ، ۴۴۳) لاط : Loranthus longiflora .
  • صَمْغ ، لاسا (قاموس الاصطلاحات ، ۸۶۰) لاط : Viscum attenuatum .
  • ایک بوٹی ، لاط : Kydia calycina یا Kydia fralarna
  • گوکھرو وغیرہ کی توئی جو اطلس یا ساسن لیٹ وغیرہ کی چوڑی گوٹ پر بنی ہوئی ہو جسے دوپٹے یا کرتی پر ٹان٘کتے ہیں.
  • موٹا اور سخت کاغذا یا گتا جو کتاب کی جلد بنانے کے کام آتا ہے نیز موٹے اور سخت کاغذ یا گتے کی بنی ہوئی جلد ؛ وہ موٹا کاغذ جو کتاب کی حفاظت کے لیے اس پر چڑھا دیتے ہیں ، گتا ، کور ، ملٹ.
  • لاکھ کی چَوڑی چُوڑی جو چوڑیوں کے بیچ میں یا آگے پیچھے پہنی جاتی ہے.
  • (تلوار کی) دھار کا چوڑا حصہ ، پھل ، سینۂ شمشیر.
  • . سر کے بال جو ادھر اُدھر چھوٹے رہتے ہیں ، پٹا ، کاکل.
  • کالر ، پٹا.
  • قاش ، شاخ ، پھان٘ک ؛ گزک کا پٹھا .

اسم، مؤنث

  • بکری ، بھین٘س یا گائے کا مادہ بچّہ.
  • (مجازاً) نو عمر لڑکی.

شعر

English meaning of paTThaa

Noun, Masculine

पट्ठा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • जवान; युवा; तरुण
  • चढ़ती जवानी वाला व्यक्ति
  • कुश्ती लड़ने वाला पहलवान; कुश्तीबाज़
  • एक तरह का चौड़ा गोटा
  • लंबा, बड़ा तथा दलदार मोटा पत्ता
  • मांस-पेशियों को हड्डियों के साथ बाँधे रखने वाली तंतु या नसें; स्नायु।

پَٹّھا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَٹّھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَٹّھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words