تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیشاب" کے متعقلہ نتائج

پیشاب

موت، بول، قارورہ

پیشاب نَہ کَرْنا

۔۱۔ بہت حقیر سمجھنا۔ بالکل خاطر میں نہ لانا۔

پیشاب خَطا ہونا

موت نکل پڑنا (بیشتر رعب یا خوف سے) ، ڈر سے برا حال ہو جانا .

پیشاب بھی نَہ کَرْنا

مطلق توجہ نہ دینا ، نہایت حقیر سمجھنا ، سخت نفرت کرنا.

پیشاب بَنْد ہونا

کسی مرض سے پیشاب کا رک جانا

پیشاب کی راہ بَہانا

۔ (عم) کھانے پینے میں اڑا دینا۔ فضول خرچی کرنا۔ روپے کو بے حقےقت سمجھ کر صرف کرنا۔ بدچلنی میں صرف کرنا۔

پیشاب گاہ

اسٹیشن، بازار، اسپتال وغیرہ میں بنی ہوئی وہ جگہ جہاں پیشاب کیا جائے، موتنی

پیشاب سے چَراغ جَلْتا ہے

سکہ بیٹھا ہوا ہے، رعب جما ہوا ہے، دھاک بیٹھی ہوئی ہے

پیْشاب کُھل کَر ہونا

(طب) مثانے میں جمع شدہ پیشاب کا دوا سے خارج ہونا

پیشاب آوَر

پیشاب کَرْنا

موتنا، خودبخود انزال ہوجانا

پیشاب لَگْنا

پیشاب خارج کرنے کی ضرورت محسوس ہونا، مثانے میں پیشاب کا باہر نکلنے کے لیے زور کرنا

پیشاب ڈالْنا

پیشاب کرنا ، پیشاب سے فارغ ہونا .

پیشاب نِکَلْنا

رک: پیشاب خطا ہونا .

پیشاب کَرْ دینا

۱. رک : پیشاب خطا ہونا .

پیشاب نِکَل پَڑنا

رک: پیشاب خطا ہونا .

پیشاب نِکَل جانا

۔ موت دینا۔ نہایت ڈرنا۔ خوف سے کانپنا۔

پیشاب کا اَٹکاؤ

ایک بیماری جس میں پیشاب نہیں آتا، حبس البول

پیشاب دان

پیشاب میں چَرْبی آنا

ایک مرض جس میں پیشاب میں چربی بڑھ کر اس کے ذرّات خارج ہوتے ہیں .

پیشاب میں چَراغ جَلْنا

رک : پیشاب سے چراغ جلنا .

پیشاب سے چَراغ جَلْنا

وقار اور ساکھ ہونا ، سِکّہ بیٹھا ہوا ہونا .

پیشاب کا چَراغ جَلانا

حقیر و ذلیل طریقے یا ذریعے سے بڑا یا اہم کام کرنا ؛ پیشاب کا معائنہ کرنے کے لیے اس کو دوا ڈال کر جلا کر دیکھنا .

پیشاب کَرْ کے چُلُّو میں لینا

انتہائی غلیط ونجس ہونا ، پاکی کا احساس نہ ہونا .

پِیشاب بَنْد

ایک بیماری جس میں پیشاب نہیں آتا، حبس البول

پیشاب کی دھار پر مارنا

(مجازاََ) بہت ذلیل سمجھنا

پِیشاب لانے والا

وہ چیز جو پیشاب لائے، پیشاب کی حاجت

سِیاہ پیشاب

(طِب) الکاپٹون مادّہ سے پیدا ہونے والا پیشاب کا مرض جس میں پیشاب کا رن٘گ سیاہ ہو جاتا ہے جس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ مریض الکاپٹوں مادّہ کو تحویل نہیں کر سکتے اور پیشاب کے ذریعہ خارج کر دیتے ہیں .

کَٹی اُنگْلی پَر پیشاب نَہ کَرْنا

مصیبت اور پریشانی میں خفیف ہمدردی بھی نہ کرنا.

کاٹی اُنگْلی پَر پیشاب نَہیں کَرْتا

بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .

کَٹی اُنگلی پَر پیشاب نَہیں کرتا

۔(عو) خفیف ہمدردی بھی نہیں کرتا۔

کاٹی اُونگْلی پَر پیشاب نَہیں کَرْتا

بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .

اِبْلِیس کا پیشاب

(خواص) شیطان کا جنا ، خبیث ، خناس ، کمینہ ، پاجی

ریتےمیں پیشاب کِیا

یعنی یہ خرچ جھٹ پٹ بے فائدہ گیا.

آج کل اُن کے پیشاب میں چراغ جلتا ہے

بڑے صاحبِ اقبال ہیں، یہ ان کے عروج کا زمانہ ہے

داڑھی پیشاب سے مُنڈْوانا

پیشاب سے داڑھی مُن٘ڈْوانا ؛ نہایت ذِلّت برداشت کرنا ، قول ہارنے پر بے بے عِزَتی قُبُول کرنا ، ذِلَت کا مواخذہ قُبُول کرنا .

ڈاڑھی پیشاب سے مُنْڈوانا

نہایت ذلیل و خوار کرنا ، عِزّت لینا ، بے غیرتی کرنا ، ذِلّت اِختیار کرنا ، ذلیل ہونا ، قائل ہونا.

ریتی میں پیشاب کِیا

بے کار گیا ، رائیگاں گیا.

چَپْنی میں پیشاب کَرکے صُورَت دیکْھنا

بد صورتی یا بے وقعتی محسوس کرنا ، کم مائیگی کو نظر میں رکھنا (بطور تحقیر عورتیں بولتی ہیں) .

پَیجامَہ سِیتے ہَیں تو پَہلے پیشاب کی راہ رَکْھ لیتے ہَیں

ہر کام میں عاقبت اندیشی ضرور چاہیے

اردو، انگلش اور ہندی میں پیشاب کے معانیدیکھیے

پیشاب

peshaabपेशाब

اصل: فارسی

وزن : 121

پیشاب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • موت، بول، قارورہ

شعر

English meaning of peshaab

Noun, Masculine

  • urine

पेशाब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मूत्र, मूत, प्रस्राव, मुहा०-(किसी चीज पर) पेशाब करना बहुत ही तुच्छ या हेय समझना, (धन) पेशाब के रास्ते बहाना लैंगिक भोग-विलास में धन नष्ट करना, बहुत अधिक भयभीत होने के लक्षण प्रकट करना, (किसी को देखकर) पेशाब बन्द होना अत्यन्त भयभीत हो जाना, (किसी के) पेशाब से चिराग जलना = किसी का अत्यन्त प्रभावशाली और वैभवशाली होना

پیشاب کے مترادفات

پیشاب کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیشاب)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیشاب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words