تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پِھرے" کے متعقلہ نتائج

ہِرے پِھرے

ہر پھر کر ، پھر پھرا کر ؛ آخر کار ۔

تُجھ سے پِھرے تو وہ خُدا سے پِھرے

قسم یا عہد کے موقع پر بولتے ہیں یعنی تیرے خلاف کروں تو گویا اپنے خدا کے خلاف کروں.

اوجْھ پِھرے نَہ روگ بَڑھے

آدمی خوب تن کے اگر نہ کھائے تو عموماً بیمار نہیں پڑتا ، بھوک سے کم کھانا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اوجْھ پِھرے نَہ روگ جَھڑے

آدمی خوب تن کے اگر نہ کھائے تو عموماً بیمار نہیں پڑتا، بھوک سے کم کھانا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، نہ زیادہ کھاؤ نہ بیمار ہو

ہِرے پِھرے کھیت میں کورا

ہر بار کھیت میں غلط راستہ ڈالتا ہے ، سخت بے وقوف ہے ، سیدھے راستہ پر نہیں چلتا

جھاڑُو پِھرے

دِیا نَہ باتی مُفْت پِھرے اِتَراتی

مفلسی میں شیخی بگھارنے کے موقع پر مستعمل ، یعنی گھر میں دیا تک نہیں اور کم حیثیت عورت گھر کے باہر ناز کرتی پھرتی ہے .

تُم سے پِھرے خُدا سے پِھرے

تم سے برگشتہ ہونا گویا خدا سے برگشتہ ہوجانا ہے، عہد واثق کے موقع پر کہتے ہیں

حَضْرَت فاطِمَہ کی جھاڑُو پِھرے

(عو) بد دعا، کوسنا ؛ تباہ ہوجائے، برباد ہوجائے ؛ صفایا ہو جائے

تُجھ سے پِھرے تو خُدا سے پِھرے

۔مقولہ۔ یہ فقرہ قَسَم یا عہد کے موقع پر مستعمل ہے۔ یعنی تجھ سے وفا نہ کرے تو کافر ہو۔ ؎ تجھ کی جگہ۔ اُس۔ تم۔ بھی کہتے ہیں۔

تُم سے پِھرے تو خُدا سے پِھرے

۔مقولہ۔ ایک طرح کی سخت قَسم اور واثق عہد ہے۔ یعنی تم سے برگشتہ ہونا خدا سے خلاف ہوجانے کے برابر ہے۔

نانا کی دَولَت پَر نَواسَہ اَینڈا پِھرے

دوسرے کی دولت پر شیخی

بُھولے پِھرے کِسان جو کاتَک مانگے مینہ

بیوقوف ہے وہ شخص جو ناممکن بات کی امید کرے

گَھرمیں دِیا نہ باتی، مُنڈ پِھرے اِتراتی

ناداری میں شیخی

صُورَت پَر جھاڑُو پِھرے

(بد دعا) نیست و نابود ہو جائے ، غارت ہوجائے.

قِسْمَت پَر جھاڑُو پِھرے

(عور) برے حالات سے بیزار ہو کر کہتے ہیں کہ ایسی خراب قسمت، کیا بُری قسمت ہے، ایسی قسمت سے بھر پائے، رک : جھاڑو پھرنا.

چِیں چِیں کَرتا پِھرے گا

فریاد یا شکوہ کرتا پھرے گا

بی بی کی جھاڑُو پِھرے

تباہ و برباد ہوجائے، گھر میں کچھ بھی نہ رہے

چَھیلا پِھرے گَلی گَلی، جیب میں نَہِیں کَھلی کی ڈَلی

پاس کچھ بھی نہیں شیخی اور نمود بہت ہو تو کہتے ہیں.

سارے دیس پِھرے نَربَدا دیکھ ڈَرے

بیجا نخرے کرنے والی عورت کے متعلق کہتے ہیں

حَضرَت بی بی کی جھاڑُو پِھرے

(کوسنا) حضرت فاطمہؓ کی بد دعا لگے ؛ عتاب ہو

ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں

رک : ہاتھی پھرے گاؤں گاؤں الخ ۔

نانا کی دَولَت پَر نَواسا اَینڈا پِھرے

دوسرے کی دولت پر شیخی

اینْچا کِھینْچا وہ پِھرے جو پَرائے بِیچ میں پَڑے

جو دوسروں کی باتوں میں دخل دے اسے مارا مارا پھرنا پڑتا ہے، دوسروں کی باتوں میں دخل دینے والے کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے

ہاتھی پِھرے گاؤں گاؤں جِس کا ہاتھی اُس کا ناؤں

ہاتھی کہیں بھی جائے لوگ یہی کہیں گے کہ فلاں کا ہاتھی ہے۔ یعنی جس کی چیز ہو اسی کا نام ہوتا ہے، اصل شے مالک ہی کی ہوا کرتی ہے

کِیسَہ میں نَہِیں کَھلی کی ڈَلی ، بانکا چھیلا پِھرے گَلی گَلی

مفلسی میں اِترانے کے موقع پر کہتے ہیں .

چَندَن پَڑا چَمار کے نِت اُٹھ کُوٹے چام، رو رو چَندَن مَہی پِھرے پَڑا نِیچ سے کام

اچھی چیز ناقدر شناس کے ہاتھ لگ جائے و وہ قدر نہیں کرتا اور فضول کاموں میں استعمال کرتا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں پِھرے کے معانیدیکھیے

پِھرے

phireफिरे

وزن : 12

English meaning of phire

  • then, Afterwards, Again, Although, But

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پِھرے)

نام

ای-میل

تبصرہ

پِھرے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone