تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پھوٹی" کے متعقلہ نتائج

پھوٹی

پھوٹنا سے (تراکیب میں مستعمل)

پُھوٹی آنکْھ

وہ آن٘کھ جس میں کوئی خلل آ گیا ہو، زخمی آن٘کھ، آن٘کھ کے نابینا ہونے کی کیفیت، (حقارتاً) آن٘کھ

پُھوٹی آنکْھ کا دِیدَہ

رک : پھوٹی آن٘کھ کا تارا .

پُھوٹی آنْکھ نَہ بھانا

۔(عو) کنایۃً۔ ذرا بھی بھلا نہ معلوم ہونا۔ بالکل ناپسند ہونا۔ (فقرہ) گھر والے سعیدہ کی حاضر جوابی سے خوش ہوتے ہیں۔ مجھے پھوٹی آنکھ نہیں بھاتی۔ آنکھ کی جگہ آنکھوں۔ دیدوں۔ نظروں بھی بول چال میں ہیں۔ ؎ ؎

پُھوٹی آنکھ نَہ بھانا

پُھوٹی آنْکھ کا دِیدَہ

۔(عو) پھوٹی آنکھ کا تارا۔

پُھوٹی نَظْروں نَہ بھانا

پھوٹے دیدوں نہ بھانا، سخت نا پسند ہونا، ذرا بھی بھلا معلوم نہ ہونا

پُھوٹی کَوڑی نَہ ہونا

مفلس ہونا .

پُھوٹی کَوڑی پاس نَہ ہونا

پُھوٹی آنْکھوں نَہ بھانا

سخت نا پسند ہونا ، ذرا بھی بھلا معلوم نہ ہونا .

پُھوٹی ہانْڈی آسانی سے پَہْچانی جاتی ہے

پُھوٹی ہانڈی آواز سے ہی پَہچانی جاتی ہے

نقص آسانی سے معلوم ہو جاتا ہے .

پُھوٹی آنکھوں نَہ دیکھ سَکْنا

سخت نا پسند کرنا ، نفرت کرنا .

پُھوٹی سَہی آنجی نَہ سَہی

آن٘کھ پھوٹ جائے مگر انجن نہ لگانا

پُھوٹی ہانْڈی آواز سے پَہْچانی جاتی ہے

پُھوٹی آنکھ کا تارا

نہایت عزیز ، پیارا ، لاڈلا بچہ .

پُھوٹی آنکھوں سے سُوجْتا ہے

کچھ دکھائی دیتا ہے ؟ کچھ سمجھ میں آتا ہے ؟ کچھ معلوم ہوتا ہے ؟

پُھوٹی آنْکھوں سے سُوجْھتا ہے

۔کچھ دکھائی دیتا ہے۔ کچھ سمجھ میں آتا ہے۔ کچھ معلوم ہوتا ہے۔ ؎

پُھوٹی آنْکھ

۔(تحقیر سے) آنکھ۔ ؎

پُھوٹی قِسْمَت

رک : پھوٹی تقدیر .

پُھوٹی کَوڑی

حقیر ترین رقم، سب سے کم قیمت کا پیسہ، بہت کم رقم

پُھوٹی پھاٹی

ٹوٹی پھوٹی ، شکستہ.

پُھوٹی تَقْدیر

بد نصیبی، تقدیر کی خرابی

پُھوٹی تَقْدِیر

پُھوٹی تَقْدِیر ، پُھوٹی قِسْمَت

۔ بدنصیبی۔ تقدیر کی خرابی۔ ع ؎

پُھوٹی آنْکھ کا تارا

۔(عو) نہایت عزیز بیٹا جو کئی بیٹیوں میں سے زندہ بچا ہو۔

نَکسِیر بھی نَہِیں پُھوٹی

ذرا بھی نقصان نہ ہوا، ذرا بھی صدمہ نہیں پہنچا، ذرا سی تکلیف بھی نہیں ہوئی، بال تک بیکا نہ ہوا

آنکھ پھوٹی پِیڑ گئی

نقصان تو ہوا مگر جان تو چھوٹ گئی، درد کا صدمہ اٹھانے سے اندھا ہوجانا ہی بہتر ہے

ہئے کیار کی پھوٹی ہیں

کمال بے عقل ہیں

پَلّے پُھوٹی کَوڑی نَہِیں

ٹُوٹی پُھوٹی

گری پڑی، خستہ، خراب

قِسْمَت پُھوٹی

وہ عورت جس کی قسمت خراب ہو

ڈَھیّا پُھوٹی

تباہی کی ضامن ، بربادی کا باعث (بد دعا اور کوسنے کے طور پر).

دِیدوں پُھوٹی

(تحقیراً) اندھی ؛ (مجازاً) نا سمجھ .

کَرْموں پُھوٹی

بد قسمت ، بد نصیب .

رُوپَیا ٹُوٹا اور بھیلی پُھوٹی پِھر نَہیں رَہتی

بھنایا ہوا روپیہ جلد خرچ ہو جاتا ہے اور گڑ کی بھیلی کا جب استعمال شروع ہو جائے تو جلد کھائی جاتی ہے .

تھالی پُھوٹی تو پُھوٹی جَھنکار تو سُنی

تقصان ہوا تو ہوا مگر مطب توحاصل ہوگیا (جب کوئی بے غیرت آدمی پردہ فاش ہوئے ہر خوش ہو تو کہتے ہیں)

تھالی پُھوٹی تو پُھوٹی ، جَھنکار تو سُنی

۔مثل۔ محل استعمال۔۱۔جب کوئی بے غیرت آدمی اپنے پردہ فاش ہونے پر نادم نہ ہو، بلکہ خوش ہو۔ ۲۔اس شخص کی نسبت بھی بولتے ہیں جو حصولِ مطلب میں نقصان کی پروا نہ کرے۔

تِل پُھوٹی آنا

چوٹٹے کا کسی مکان میں آنا.

تَل پُھوٹی آنا

۔(عو) چور کا آنا۔ چوٹٹے کا کسی مکان میں آنا۔

ساوَن کی پُھوٹی کو ہَرا ہَرا سُوجھتا ہے

رک : ساون کے اندھے کو ہرا ہی ہرا نظر آتا ہے.

آنْکھ ہی پُھوٹی تو بَھوں کب بھاتی ہے

جو امر باعث تعلق تھا جب وہی نہ رہا تو پھر تعلق کیسا، اصل نہ ہو تو فروع بیکار ہیں

اَنْدھا مُلّا پُھوٹی مَسجِد

سِیتلا کی پُھوٹی آنکھ

(کنایۃً) بہت بڑا نقصان، ایسا نقصان جس کی تلافی نہ ہوسکے (کیونکہ چیچک میں ضائع ہونے والی آن٘کھ لاعلاج ہوتی ہے)

ٹُوٹی پُھوٹی مُونْگْری کُمْہار کے بَرْتَنوں کو کافی ہے

ایسے موقع پر بالتے ہیں جب یہ کہنا مقصود ہو کہ اتنے کام کے واسطے یہ بھی کافی ہے یا زبردست باوصف نا توانی بھی غریب آزادی کر سکتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں پھوٹی کے معانیدیکھیے

پھوٹی

phuuTiiफूटी

وزن : 22

پھوٹی کے اردو معانی

صفت

  • پھوٹ معنی نمبر ۴
  • پھوٹنا سے (تراکیب میں مستعمل)

شعر

English meaning of phuuTii

Adjective

  • broken

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پھوٹی)

نام

ای-میل

تبصرہ

پھوٹی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words