تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پرَچار کَرتا" کے متعقلہ نتائج

کَرْتا

کرنے والا، بنانے والا خالق

کَرتا اُستاد نَہ کَرتا شاگِرد

جو محنت کرتا ہے وہ ماہر ہو جاتا ہے، نہ کرنے والا نالائق رہتا ہے

کَرْتا اَرْمان نَہ کَرْتا پَشیمان

تجربے کے بعد ہی انسان کسی کام کی اونچ نیچ سمجھ سکتا ہے .

کَرْتال

تالی، موسیقی نوبت، نقارہ اور اسی قسم کے باجے بجانے کی چوب نیز ان چوبی ڈنڈوں کے جوڑ جن کو ایک دوسرے پر مارکر باجے کے طورپر تال اور سُر کے ساتھ بجاتے ہیں، ٹکورا

دَھمّال کَرتا

دھماچوکڑی مچانا ، اُچھلتا کودنا ، قلندرانہ رقص کرنا .

ڈَنْڈَوَت کَرْتا ہوں

مجھے معاف رکھو

کَیسا عِلاج کَرْتا ہوں

قرار واقعی سزا دینے کے موقع پر مستعمل، قرار واقعی سزا دینے کی جگہ

سَلام عَرْض کَرتا ہوں

کھاؤُں کھاؤُں کَرتا ہے

بہت غصّے میں بھرا ہے .

خُدا سَب کی مِحنَت سُوارَت کَرتا ہے اَکارَت نَہِیں کَرتا

خُدا ہر ایک کو اُس کی محنت کا پھل دیتا ہے، خدا سب کی محنت کو کامیاب بناتا ہے

سانس پُورے کَرتا ہے

امید زیست کی نہیں

چِیں چِیں کَرتا پِھرے گا

فریاد یا شکوہ کرتا پھرے گا

مال کا مُنہ کَرْتا ہے، جان کا مُنہ نَہیں کَرْتا

بخیل کی نسبت کہتے ہیں کہ مال کے مقابلے میں جان کی پروا نہیں کرتا یعنی چمڑی جائے دمڑی نہ جائے

گاڑھے کا کُرتا

کِیُوں چِیں چیں کَرْتا ہے

کیوں بے وجہ شکایت کرتے ہو .

دیکھ کَیسا عِلاج کَرْتا ہوں

قرارِ واقعہ سزا دینے کی جگہ کہتے ہیں.

گَھر بھائیں بھائیں کَرتا ہے

۔ گھر کے ہیبت ناک اور وحشتناک ہونے کی جگہ۔ دیکھو بھائیں بھائیں۔

کاٹی اُنگْلی پَر پیشاب نَہیں کَرْتا

بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .

بُھوکا مَرْتا کَیا نَہِیں کَرْتا

مفلس آدمی ادنیٰ سے ادنیٰ کام کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے

مَرتا کیا نَہ کَرتا

جس کی جان پر آ بنتی ہے وہ سب کچھ کر گزرتا ہے، بے بسی کی حالت میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے

پرائی سرائے میں کون دھواں کرتا ہے

کوئی دوسرے کی مدد نہیں کرتا

خُدا کیا کَرتا ہَے

حالات کس طرح پیش آتے ہیں .

کَٹی اُنگلی پَر پیشاب نَہیں کرتا

۔(عو) خفیف ہمدردی بھی نہیں کرتا۔

کاٹی اُونگْلی پَر پیشاب نَہیں کَرْتا

بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .

دیکھو تو میں کیا کَرْتا ہوں

(فخریہ کلمہ) میرے کرتب اب آپ ملاحظہ کیجئے ، میری چالاکی اب آپ دیکھئے.

چَلْتی میں کَون کَسَر کَرتا ہے

جب داؤں چلے، کون فائدہ نہیں اٹھاتا

کِیُوں چَبا چَبا کَر باتیں کَرْتا ہے

کیوں طنز کرتے ہو ، کیوں اتراتے ہو .

پَرائی سار کَون دُھواں کَرتا ہے

کوئی بھی دوسرے کی مدد نہیں کرتا.

جُوتی خورا بات سے نَہِیں مانا کَرْتا

سرکش آدمی پٹے بغیر ٹھیک نہیں ہوتا

کیا کرتا ہے

ایسا نہ کر، بے جا فعل کرتا ہے، نہ کر، باز رہ، کیا مشغلہ رکھتا ہے، کیا کام کرتا ہے

میلے میں جَھمیلا ہُوا ہی کَرْتا ہے

جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں وہاں کبھی کبھی تکرار ہو ہی جاتی ہے

کیا کَرتا کیا نَہ کَرتا

(مجبوری و بے بسی کے موقع پر مستعمل) چارہ نہیں تھا.

جَیسا کوئی کَرتا ہے وَیسا بَھرتا ہے

رک: جیسا کرے ویسا پائے.

چور اور سانپ دَبے پر چوٹ کرتا ہے

چور اور سانپ گِھر جائیں یا دَب جائیں تو حملہ کرتے ہیں ورنہ بھاگ جاتے ہیں

اُتارُو حاکِم اور دُوپَہرے دَہی نُقصان کرتا ہے

جلد باز افسر اور دوپہر کو دہی کا کھانا باعثِ نقصان ہوتا ہے

مَرْد سَب کو مَرْد کَرْتا ہے

ایک بہادر ہو تو اس کی دیکھا دیکھی دوسرے بھی بہادر بن جاتے ہیں ، ایک اہل ہو تو اس کی اہلیت کا دوسرے ساتھیوں پر بھی اثر پڑتا ہے.

نامَرْد سَب کو نامَرْد کَرْتا ہے

ایک نا اہل ہو تو دوسرے بھی اس کی دیکھا دیکھی نااہلی کے کام کرنے لگتے ہیں

دادا پَر دادا کے راج کی باتیں کَرتا ہے

اپنی حالت کو نہیں دیکھتا، پُرانے زمانے کے حالات کا ذِکر کرتا رہتا ہے، بہت بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے

گالوں میں چاوَل بَھرے ہَیں ، چَبا چَبا کے باتیں کَرْتا ہے

صاحبِ مقدور ہے اس لیے ایسی باتیں کرتا ہے.

جس کے منہ میں چاول ہوتے ہیں وہ خوب چبا چبا کر باتیں کرتا ہے

جس کے پاس دولت ہوتی وہ خوب اترا کر باتیں کرتا ہے

دِیوڑی ڈِیوڑی کَرتا ہے

چڑاتا ہے ، کجھاتا ہے ، اس طور عادت ہے کہ بیچ کی انگلی خم کر کے اس کے سات ہلاتے ہیں ، جسکو چڑاتے ہیں وہ شرماتا ہے.

خُدا دیکھ کے جامَہ قَطع کَرْتا ہے

(عو) شوہر اور بیوی دونوں ہم مذاق اور ایک مزاج کے ہوں تو کہتے ہیں (نیز کسی حسب موقع یا حسب حال چیز کے لئے بھی کہتے ہیں)، یعنی شوہر اور بیوی دونوں ایک مزاج کے ہیں

میرا باپ سَخی تھا پَرائے بَردے آزاد کَرتا تھا

طنزاً شیخی خور کی نسبت بولتے ہیں جو آپ تو کسی قابل ہو نہیں بزرگوں کی باتوں پر گھمنڈ کرے.

کُتّا بَھونکا ہی کَرْتا ہے، ہاتھی چلا ہی جاتا ہے

دنیا کے کام اٹکتے نہیں چاہے لوگ کچھ بھی کہیں .

جِس کے مُنھ میں چاوَل ہوتے ہَیں وہ چَبا چَبا کَر باتیں کَرْتا ہے

جس کے پاس دولت ہوتی ہے وہی اتراتا ہے

خُدا جَب کِسی کو نَوازْتا ہے تو اِس سے صَلاح مَشْوَرہ نَہیں کَرتا

اللہ جس طرح چاہے اور جب چاہے اپنے بندوں پر لطف و کرم کی بارش کر دیتا ہے.

جِس کے مُنْھ میں چاول ہوتے ہَیں وہ چَبا چَبا کَر خوب باتیں کَرتا ہے

۔مثل جس کے پاس دولت ہوتی ہے وہی اتراتا ہے جس کے گھر کھانے کو ہوتا ہےوہی اترا اترا کر باتیں کرتا ہے۔

مَوج کَرتا ہے

خوش ہے ، عیش کرتا ہے

ہَٹ کَرتا ہے

(عموماً گھوڑے کے متعلق کہتے ہیں) اطاعت نہیں کرتا

ہِیرْوا کَرتا ہے

بچہ فلاں کو یاد کرتا ہے.

جَھل جَھل کَرتا

جگمگاتا، چمکتا، دمکتا، چھوٹ ڈالتا ہوا.

ڈَھب ڈَھب کَرتا

تَھر تَھرکَرْتا ہے

تھر تھرانا (رک) سے مشتق ، تراکیب میں مستعمل.

گِیدَڑ کی جَب شامَت آتی ہے تو شَہْر کا رُخ کَرتا ہے

میرا باپ سَخی تھا بَڑے بَردے آزاد کَرتا تھا

۔مثل۔ شیخی خور کی نسبت بولتے ہیں جو آپ تو کسی قابل نہ ہو مگر بزرگوں کی باتوں پر گھمنڈ کرے۔

جو جی چاہْتا ہے کَرتا ہے

۔خود رائے ہے۔ خود مختار ہے۔ ؎

جو چوری کَرْتا ہے وہ موری بھی رَکْھتا ہے

انجام کی فکر پہلے کرلینا چاہئے

اردو، انگلش اور ہندی میں پرَچار کَرتا کے معانیدیکھیے

پرَچار کَرتا

prachaarkartaaप्रचारकर्ता

اصل: سنسکرت

پرَچار کَرتا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مبلغ، تبلیغ کرنے والا شخص

English meaning of prachaarkartaa

Noun, Masculine

  • a promulgator, proclaimer, herald

प्रचारकर्ता के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • प्रचार करने वाला, विज्ञापन करने वाला, प्रचारक

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پرَچار کَرتا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پرَچار کَرتا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone