تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"روزگار" کے متعقلہ نتائج

روزگار

۱. (i) دُنیا ، جہان.

روزگار پیشَہ

نوکر پیشہ، نوکری کرنے والا

روزگار حَمّام کی لُنگی ہے

نوکری ایک کی نہیں ہوتی ، کبھی کوئی اس جگہ پر ہوتا ہے کبھی کوئی یعنی اس کا کوئی اعتبار نہیں (نہانے کے وقت حمّامی لُنگی دیتا ہے اور پِھر لے لیتا ہے).

روزگار اور دُشْمَن بار بار نَہِیں مِلْتے

موقع کو غنیمت جاننا چاہیے، روزگار ملے تو حاصل کر لینا چاہیے، دشمن مِلے تو بدلہ لینا چاہیے

روزْگار سے ہونا

مُلازم ہونا.

روزْگار جاتا رَہنا

نوکری سے برطرف ہونا .

روزگار لَگْنا

نوکری لگنا، نوکر ہونا، کام سے لگنا

روزگار بَدَلْنا

زمانہ بدلنا.

روزگار چُھوٹْنا

نوکری جاتی رہنا، موقوف ہونا، برطرف ہونا، کام سے علیحدہ ہونا، بیکار ہونا

روزگار تِیر کَرْنا

مُصیبت میں مُبتلا کرنا ، تباہ کرنا.

روزگار کرنا

تِجارت کرنا، کام دھندا کرنا

روزْگار پِھرْنا

بُرا وقت آ پڑنا.

روزْگار چَمَکْنا

قِسمت کار باور ہونا ، حالات کا سازگار ہونا.

روزْگار سے لَگانا

کاروبار یا مُلازمت دِلانا ، ذریعۂ معاش فراہم کرنا.

تَباہ روزگار

خستہ حال، اجڑا ہوا، خراب

گِلَۂ روزگار

یَگانَۂ روزگار

وہ جس کا زمانے میں مثل نہ ہو، لاجواب

نادِرَۂ روزگار

نایاب، غیر معمولی، سب سے بہتر

عَجُوبَۂ روزگار

زمانے کی نہایت عجیب شیز ، نادر چیز ، یہ کوگ عجویہ بروزگار تھے

اَہْلِ روزگار

شاہانِ روزگار

بادشاہ وقت

عَجُوبَۂ روزگار

بہت نایاب اور عجوبی چیز

شاہِدِ روزگار

سورج

نَیرَنگیٔ روزگار

نیرنگیٔ زمانہ، قسمت کی گردش، نصیب کا الٹ جانا

تَنْگیٔ روزگار

وَسِیلے بِنا روزگار نَہیں مِلتا

بغیر سفارش کے نوکری نہیں ملتی

تِیرَہ روزْگار

تیرہ بخت، بد قسمت

سِیاہ روزْگار

مُفلس، بدنصیب، بدبخت

سِیَہ روزْگار

مَشْہُور روزْگار

دنیا جہاں میں مشہور ، مشہور عالم ، بہت نامور ۔

آشُفْتہَ روزْگار

جن كا كوئی لگا بندھا روزگار نہ ہو، پریشان حال، فلاكت زدہ

شورِیدَہ روزْگار

پریشان حال ، بے سر و سامان ؛ بدحال ، خستہ و خراب ؛ دیوانہ ، مجنوں .

فِتْنَۂ روزْگار

رک : فتنۂ دوراں .

پَراگَنْدَہ روزْگار

ساخْتَۂ روزْگار

تجربہ کار ، ہوشیار.

شُہْرَۂ روزْگار

شہرۂ آفاق.

صَفْحَۂ روزْگار

(کنایۃً) دُنیا.

عَلّامَۂ روزْگار

اپنے زمانے کا بہت بڑا عالم اور فاضل، یکتائے زمانہ عالم، ہمسروں میں سے منتخب عالم

سِفارِش بَغَیر روزگار نَہیں مِلتا

بغیر سفارش کے نوکری نہیں ملتی

عُمْدَۂِ روزْگار

وہ جو اچھے روزگار یا اچھی ملازمت پر لگا ہو ؛ مراد : اپنے زمانے کا امیر اور رئیس .

بے روزگار

جس کے پاس کوئی پیشہ نہ ہو، جس کے پاس کمائی کا کوئی ذریعہ نہ ہو، بغیر پیشہ، بے کار، بے گار

یَکْتائے روزگار

وہ جس کا زمانے میں مثل نہ ہو، دنیا بھر میں ایک، لاجواب، بے جوڑ

اَبْنائے روزگار

ابنائے دہر

نابِغَۂ روزگار

اپنے زمانے کا سب سے ذہین و فطین (شخص) ۔

صَفْحَۂ روزگار

نادِرِ روزگار

دنیا میں بہت کم پایا جانے والا ، نایاب زمانہ ۔

آلامِ روزگار

دنیاوی تکلیف، دکھ، درد، روزگار کے مسائل اور پریشانیاں

وَحِیدِ روزگار

رک: وحید الدہر ۔

مُنتَخَبِ روزگار

بہت اعلیٰ پائے کا، بے مثل، لاجواب، یکتائے زمانہ

مادَرِ روزگار

قدرت، مایا، شکتی

بَلایاتِ روزگار

نَنگِ روزگار

دنیا زمانے کی رسوائی کا باعث ؛ (مجازاً) بد معاملہ ، غلط کار (انکسار ظاہر کرتے وقت خود کے لیے مستعمل) ۔

عَجائِبِ روزْگار

بے مثال، نادر نایاب، لاجواب

دو چار کَوڑِیوں کا روزگار ہونا

تھوڑی سی کمائی کرنا ، تھوڑی سی کمائی ہونا

سَر آمَدِ روزگار

عَورَت کا خَصم مرد، مَرد کا خَصم روزگار

جس طرح عورت کو خاوند کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح مرد کو کمانے کی ضرورت ہے

حال کا نَہ روزْگار کا

رک : حال کا نہ قال کا الخ.

پریشاں روزگار

بدحال، مصیبت زدہ، جس کا وقت ناگوار ہو

بد روزگار

بد قسمت، بری تقدیر والا، جو دنوں کی پریشانیوں میں پھنسا ہوا ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں روزگار کے معانیدیکھیے

روزگار

rozgaarरोज़गार

اصل: فارسی

وزن : 2121

روزگار کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ۱. (i) دُنیا ، جہان.
  • (ii) زمانہ ، وقت.
  • ۲. (i) شغل ، مشغلہ.
  • (ii) کاروبار ، کام ، دھندا ، ذریعۂ معاش.
  • (iii) نوکری ، چاکری ، ملازمت.
  • ۳. نصیب ، قسمت.

شعر

English meaning of rozgaar

Noun, Masculine

  • age, time, the world employment, livelihood, service, livelihood, fortune

रोज़गार के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • काल, समय, वक्त, युग, अब्द्उ, द्योग, दुनिया, जहान, संसार, व्यवसाय, पेशा, नौकरी, चाकरी, मुलाज़मत, कारोबार, काम, धंदा, भाग्य, किस्मत

روزگار کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (روزگار)

نام

ای-میل

تبصرہ

روزگار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words