تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سیدھی" کے متعقلہ نتائج

سیدھی

سیدھا کی تانیث

سِیدھی راہ

راہِ راست ہے خطر راستہ صحیح آسان زریعہ .

سِیدھی ہونا

اصلی حالت پر آنا کجی وخامی دُور ہونا ، درست ہونا ، بہتر ہونا .

سِیدھی کَہْنا

سچ کہنا ، حق بات کہنا .

سِیدھی ہانک

سیدھی طرح سے ، مناسب طریقے سے .

سِیدھی نِگاہ

رک ؛ سیدھی نظر .

سِیدھی راہ لینا

راستے میں قیام نہ کرنا ، تیزی سے راستہ طے کرنا .

سیدھی مانگ

(عور) ناک کی سیدھ میں نکلی ہوئی مان٘گ (آڑی مان٘گ کے بالمقابل جو ایک جانب کو نکلالی جاتی ہے) .

سِیدھی اُلْٹی کَہْنا

اُلٹیِ سیدھی جو من٘ہ میں آئے کہہ دینا .

سِیدھی آنکھ

(کنایۃََ) لطف ، مہربانی ، پیار ، عنایت .

سِیدھی راہ سے پِھرنا

سِیدھی سادی عِبارَت

ایسی عبارت جس میں مشکل الفاظ نہ ہوں

سیدھی قِسْمَت

اچھی قسمت ، خوش بختی .

سِیدھی آنکھ نَہ بھانا

سخت ناپسند ہونا

سِیدھی آنکھوں بات نَہ کَرْنا

رک : سیدھے من٘ہ بات نہ کرنا .

سِیدھی باندْھنی

بنوٹ کی ایک بندش کانام جس سے دشمنی کو بآسانی زیر کرلیا جاتا ہے .

سِیدھیاں ہونا

تیاریاں ہونا، ارداے ہونا

سیدھی بَاتْ کَرْنا

محبت اور گرمجُوشی سے پیش آنا پیار اور لگاؤ دکھانا .

سیدھی نَظَر کَرْنا

مہربان ہونا، پیار، محبت اور عنایت سے پیش آنا

سِیدھی اُنگْلی گِھی نَہِیں نِکَلْتا

نومی سے کام نہیں چلتا ، سختی کئے بغیر بات نہیں بنتی .

سِیدھی آنکھوں

ہن٘سی خوشی ، بغیر بگڑے ، سلوک سے .

سیدھی سادی

سِیدھی بات

راست طریقہ ؛ اچھا ڈھن٘گ اُصول طرز یا چلن قاعدے کا کام .

سِیدھی آنکھ سے دیکھنا

ملتفت ہونا عنایت کی نظر سے دیکھنا .

سِیدھی چال

نیک راستہ ، درست طریقہ ، سلامت روی ، میانہ روی .

سِیدھی سَیف

سیدھی تلوار جس میں خم نہیں ہوتا ، سروہی .

سِیدھی نَظَر

(کنایۃََ) پیار، محبت یا مہربانی کا سلوک

سِیدھی طَرَح

آہستگی سے نرمی اور ئملامت سے بآسانی

سِیدھی گالی

صاف گالی ، برملا لعن طعن .

سِیدھی سَڑَک

سیدھا راستہ ، سیدھی رہ ، محفوظ راستہ .

سِیدھی باڑْھ

سیدھے کی روک بچاؤ کا ایک حربہ .

سِیدھی بَھرنا

راہ لینا ، دوڑ لگانا ، روانہ ہونا ، نیز چلنا ، بے تحاشا بھا گنا .

سِیدھی چُھرِی

گوشت کاٹنے کی چھری، قصابوں کی اصطلاح

سِیدھی لَکِیر

سیدھا خط ، خط منحنی کی ضد ، ہموار سطر .

سِیدھی چاکی

(تیغ زنی) دونوں پان٘و برابر کر کے سیدھے ہاتھ سے وارد کرانا

سِیدھی زُبان

ملائمت مہربانی نرمی .

سِیدھی اُنگلِیوں گِھی نَہِیں نِکَلتا

سِیدھی سُنانا

سخت سست کہنا، برملا برا بھلا کہنا، لعنت ملامت کرنا، طعن و تشنیع سے کام لینا

سِیدھی سی بات

واضح بات، آسان بات

سِیدھی سِیدھی زَبان

وہ بولی جس میں پیچدار باتیں نہ ہوں، سادہ زبان

سِیدھی مُلاقات

رسمی ملاقات ، برائے نام مِلنا جُلنا .

سِیدھی اَلْحَمْد بھی پَڑْھنی نَہِیں آتی

پیغمبرؐ کی امت ہیں مگر ناخواندہ ہیں .

سِیدھی سِیدھی سنُانا

رک : سیدھی سنانا .

سِیدھی تَول تَولْنا

پُورا پُوار وزن کرنا ، تولنے میں کمی نہ کرنا .

سِیدھی چَال چَلْنا

سلامت روی اخیتار کرنا ، درست اور میانہ روی سے کام لینا .

سِیدھی سادھی چال

سلامت روی کا طریقہ

سِیدھی اُنگلِیوں گِھی نِکالنا

کسی کام کو آسان طور سے بنا لینا، آسانی سے کوئی کام کرلینا

سِیدھی زَبان سے بولنا

نرمی سے گفتگو کرنا

سِیدھی اُنگلِیُوں گھی نَکْلے تو ٹیڑھی کیوں کِیجِئے

اگر نوسی سے کام نکلے تو سختی نہیں چاہیے .

سِیدھی راہ چھوڑ کے ٹیڑھی راہ مَت چَلو

راہ راست چھوڑ کر گمراہی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے

سِیدھی بات کا اُلْٹا جَواب

ہے مروتی کا برتاؤ ، کج ادائی کا اظہار ہے رُخی کا جواب .

سِیدھی باتوں کا اُلْٹا جَواب

نرمی کے جواب میں ناراضگی، ملائمت کی باتوں کا ٹیڑھا جواب

سِیدھیاں سُنانا

رک : سِیدھی سُنانا

ناک سِیدھی ہونا

مان جانا، غصہ دُور ہو جانا، رضا مند ہو جانا

راہ سِیدھی ہونا

راستہ سیدھا ہونا جس میں چکَر یا پھیر وغیرہ نہ ہو

راہ سِیْدِھی لَگْنا

سیدھے رستہ جانا

نِگاہ سِیدھی ہونا

پیار کی نظر ہونا ؛ معاملہ موافقت میں ہونا ۔

نِگَہ سِیدھی کَرنا

محبت کی نظر ڈالنا ، محبت بھری نظروں سے دیکھنا ۔

گَرْدَن سِیدھی ہونا

گردن میں خم نہ ہونا، خیمدگی نہ ہونا

ہَوا سِیدھی چَلنا

حالات موافق ہونا ، حالات سازگار ہونا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں سیدھی کے معانیدیکھیے

سیدھی

siidhiiसीधी

وزن : 22

سیدھی کے اردو معانی

مؤنث

  • سیدھا کی تانیث

شعر

English meaning of siidhii

Feminine

  • artless, simple, right, direct, straight

سیدھی کے قافیہ الفاظ

سیدھی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سیدھی)

نام

ای-میل

تبصرہ

سیدھی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone