تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سوچ" کے متعقلہ نتائج

سوچ

غور و خوض، معاملے کے مختلف پہلوؤں یا نتائج پر گہری نظر ڈالنے کی صلاحیت، فکر

سوچْنا

معاملے کے مختلف پہلوؤں یا نتائچ پر گہری نظر ڈالنا ، غور و خوض کرنا ، غور و فکر کر کے کوئی راستہ اختیار کرنا .

سوچ لَگا ہونا

فکر کرنا

سوچ ہونا

خیال اُبھرنا ، سوچ پیدا ہونا .

سوچ میں رَہْنا

سوچ سَنکوچ

فِکر اور وسواس (خوف و ندامت کے ساتھ).

سوچ ہے آپ کی

سوچ میں

سوچتے ہوئے، خیال میں، فکر میں

سَوچانگ

سیاہ چائے کی ایک اعلیٰ اور عمدہ قسم

سوچ کَرنا

غور و فکر کرنا ؛ پچھتانا ، اندیشے میں پڑنا ، فکر و تردُّد کرنا .

سوچ سَمَجْھ کے

سوچ بچار کے، دیکھ بھال کے

سوچ لَگْنا

فِکر ہونا .

سوچ پَڑْنا

فِکر ہونا ، تگ و دو ہونا.

سوچ بِچار

غور و فِکر، اُلجھن، خیال، دُھن

سوچ وِچار

رک : سوچ بچار ، غور و خوض .

سُوچی خانَہ

سوچ آ پَڑْنا

دل میں خیال ، فِکر یا تردّد پیدا ہونا.

سوچ ساچ کَر

سوچ سمجھ کے ، سمجھ بوجھ کر .

سوچ بِچار کے

غور و فِکر کرنے کے بعد ، دیکھ بھال کر .

سوچ بِچار کَر

غور و فِکر کرنے کے بعد ، دیکھ بھال کر .

سوچ آنا

دل میں خیال ، فِکر یا تردّد پیدا ہونا.

سوچ لینا

سمجھ لینا، غور کرلینا

سوچ ساچ

اک : سوچ ، خیال ، فِکر .

سوچ میں پَڑْنا

فکر مند ہونا ، متفکر ہو جانا .

سوچ میں ڈُوبْنا

رک : سوچ میں پڑنا .

سُوِچ بورْڈ

تختی جس پر سُوِچ لگے ہوں

سوچ میں آنا

فکر مند ہونا ، متفکر ہو جانا .

سوچ کے دھارے

خیالات کے پہلو ، سوچ کے رُخ ، فکر کے زاوہے .

سوچا سَمْجھا

سمجھا بُوجھا، غور کردہ، سوچ سمجھ کر کیا ہوا، کافی سمجھداری سے کیا ہوا، دھیان سے کیا ہوا، احتیاط سے کیا ہوا

سوچْنا ساچْنا

سوچنا ، غور کرنا .

سوچْنا جی موچْنا

فِکر دل کو ستاتا ہے

سُوچ آف کَرْنا

برقی بٹن بند کرنا .

سَوچْنا

(ہندو) طہارت کرنا ، آبدست لینا

سُوچِت

آگاہ، خبردار، متوجہ

سُوچیت

ہوشیار ، چوکنا .

سَو چُھپائیں

ہر چند چھپائیں، چاہے جس قدر چھپائیں، کسی طرح پوشیدہ کریں، ہزار چھپائیں

اَن سوچ

بے پرواہ ، بے خبر ، جو دھیان نہ دے .

بَنْیے کا بیٹا کُچھ سوچ کَر ہی گِرتا ہے

چالاک یا مطلب پرست کا کوئی کام فائدے سے خالی نہیں ہوتا

بات سوچ سَمَجْھ کے

معاملے کی اونچ نیچ دیکھ کے، مسئلے کے ہر پہلو پر غور کر کے

عَقْل بَڑھے سوچ سے، روٹی بَڑھے لوچ سے

سوچنے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے اور آٹے میں لوچ ہو تو روٹی بٹی بنتی ہے .

گِیان بَڑھے سوچ سے، روگ بَڑھے بھوگ سے

عقل سوچنے سے بڑھتی ہے اور بیماری جماع کرنے سے

دِیمَک کے کھائے پیڑ، سوچ کے مارے دیہہ کسی کام کے نَہِیں رَہتے

دیمک کا کھایا درخت اور فکر کا مارا ہوا بدن بے کار ہوتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں سوچ کے معانیدیکھیے

سوچ

sochसोच

اصل: سنسکرت

وزن : 21

سوچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • غور و خوض، معاملے کے مختلف پہلوؤں یا نتائج پر گہری نظر ڈالنے کی صلاحیت، فکر
  • ہمہ وقت دھیان، تصوّر، دُھن، خیال
  • حُزن، ملال، افسوس یا تعجب وغیرہ کے ساتھ کسی بات کا دھیان، فِکر
  • تردّد، تامّل، تذبذب
  • تخیّل، سمجھا بُوجھا، خیال (جو غور فکر کا نتیجہ ہو)
  • وہ رُخ جس سے کسی بات کو سوچا سمجھا جائے، طریقِ فکر، اندازِ خیال

شعر

English meaning of soch

Noun, Masculine

  • meditation
  • think
  • think, meditate
  • thought, idea, deliberation
  • way of thinking, mindset

सोच के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • विचार, ध्यान, चिंता, परेशानी
  • सोचने का उपक्रम; विचार करने का भाव; चिंतन
  • चिंता; फ़िक्र
  • पछतावा; पश्चाताप
  • शोक।

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • यह बात जिसके सम्बन्ध में कोई बराबर सोचता रहता हो।
  • सोचने की क्रिया या भाव।

سوچ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سوچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

سوچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words