تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَعْدِیل" کے متعقلہ نتائج

تَعْدِیل

برابر اور درست کردینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا

تَعْدِیل گَر

تعدیل (رک) کرنے والا ، (کیمیا) وہ ظرف جس میں تعدیل کا عمل سرانجام دیا جاتا ہے ، انگ : Neutralizer .

تَعْدِیلی

(طبیعیات) جو نہ مثبت ہو نہ منفی، انگ: Neutral .

تَعْدِیلِیَّت

تعدیل کا عمل ، معتدل کرنے یا ہونے کی کیفیت ، انگ Neutrilization .

تَعْدِیلی عَمَل

تعدیل کا عمل ، معتدل کرنے یا ہونے کی کفییت.

تَعْدِیلی سَطْح

(طبیعیات) کسی سلاخ وغیرہ کے جھکائو میں اس کی بیرونی اور اندرونی سطحوں کے متوازی اور ان کے عین درمیان والی سطح.

تَعْدِیلی رَنْگ

(سائنس) خاکستری رنْگ ، مرکب یا متوازن رنْگ.

تَعْدِیلِ مَطالِع

(ہیئت) تعدیل مطالع وہ اختلاف ہے جو درمیان مطلع مستقیم اور مطلع مائلہ کے ہو

تَعْدِیلی مِحْوَر

اعتدال پر رکھنے والی کیلی یا مرکز.

تَعْدِیلِ اَرْکان

رک تعدیل معنی نمبر ۷.

تَعْدِیلی آکْسائِڈ

وہ آکسائیڈ جس کو معتدل بنالیا گیا ہو یا دوسری اشیاء کو معتدل بناتا ہو.

تَعْدِیلِ زَمانَہ

(ہئیت) دو وقتوں کے ملاپ کے وقت کی حالت.

تَعْدِیلی مادِّیَّت

(فلسفہ) مادْیت (رک) کی ایک قسم جس نظری مادّیت کے ذیل میں آتی ہے، انگ: Equatie .

تَعْدِیلی ٹِمْپِریچَر

(طبیعیات) وہ درجۂ حرارت جس پر برق زا قوت کی قیمت سب سے زیادہ ہوتی ہے اور جس سے اوپر یہ قوت کم ہونے لگتی ہے.

عَمَلِ تَعْدِیل

اعتدال پیدا کرنا، متعدل کرنے یا ہونے کی کیفیت، متوسط حد میں لانے کی کیفیت، برابر اور درست کرنے کی کیفیت

عِلْمِ جَرْح و تَعْدِیل

وہ علم جو کسی بات، روایت یا قصہ وغیرہ کو دلیل و شہادت وغیرہ سے صحیح یا غلط ثابت کرے

اردو، انگلش اور ہندی میں تَعْدِیل کے معانیدیکھیے

تَعْدِیل

taa'diilता'दील

اصل: عربی

وزن : 221

موضوعات: حدیث طبیعیات طبعی سیاسیات ہیئت طب

اشتقاق: عَدَلَ

تَعْدِیل کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • برابر اور درست کردینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا
  • گواہی دینا
  • (طب) معتدل کرنے کا عمل، اشیا یا ادویہ کو ملانا کہ ان کی تاثیر میں اعتدال پیدا ہوجائے، ترتیب نسخہ وغیرہ میں خاصیت یا مزاج کے اعتبار سے دواؤں میں ضروری تغیر و تبدل جس سے نسخے کا مزاج معتدل بنانا مقصود ہوتا ہے
  • (علم حدیث) عادل ٹہرانا، ثقہ قرار دینا
  • ترمیم، رد و بدل
  • بٹائی
  • نماز کو ارکان اطمینان و آہستگی کے ساتھ ادا کرنا
  • (سیاسیات) خطۂ جنگ سے باہر قرار دینا
  • (ہئیت) رات اور دن کا برابر ہونا، اعتدال لیل و نہار
  • (برقیات) جو نہ مثبت ہو نہ منفی ہو، ہمواری
  • (طبیعیات) توازن

English meaning of taa'diil

Noun, Feminine

  • adjustment, proper functioning, correct performance
  • neutralization, equalization, counterbalance
  • rectifying, straight
  • adjusting
  • justifying
  • making equal
  • exactness, accuracy
  • considering as lawful (witness, proofs)
  • making a witness

ता'दील के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बराबर और दरुस्त कर देना, संतुलन, संतुलित बनाना, औसत हद में लाना
  • गवाही देना
  • (चिकित्सा) संतुलित करने का काम, वस्तुओं या दवाओं को मिलाना कि उनकी तासीर अर्थात प्रभाव में संतुलन पैदा हो जाए, नुस्ख़े के क्रम इत्यादि में वैशिष्ट्य या प्रकृति की दृष्टि से दवाओं में ज़रूरी परिवर्तन एवं बदलाव जिससे नुस्खे़ की प्रकृति संतुलित बनाना उद्दिष्ट होता है
  • (इल्म-ए-हदीस) आदिल ठहराना, सिक़ा क़रार देना

    विशेष - सिक़ा= एक व्यक्ति जो देखने में शरीफ़, आचरण में शुद्ध और विश्वस्त हो

  • बदलाव, परिवर्तन
  • बटाई
  • नमाज़ या प्रार्थना के कर्तव्य शांति और धीमेपन के साथ अदा करना
  • (राजनीति) युद्ध क्षेत्र से बाहर क़रार देना
  • (भौतिक खगोलिकी) रात और दिन का बराबर होना, रात और दिन में संतुलन होना
  • (इलेक्ट्रानिक) जो न सकारात्मक हो न नकारात्मक हो, हमवारी अर्थात समतल होना
  • (भौतिक विज्ञान) संतुलन

تَعْدِیل کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَعْدِیل)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَعْدِیل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words