زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’سیاسیات‘‘ سے متعلق الفاظ

’’سیاسیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آہَنِی پَرْدَہ

سخت یا مضبوط پردہ یا رکاوٹ

اِخْتِراعی

خیالی

اِسْتِقْلالِیَہ

(سیاست) کسی ملت کی متحدہ قوت قانونی

اِصْلاح

(اخلاق و خیالات وغیرہ کی) درستی، خامیاں یا برائیاں دور کرنا یا ہونا، صحیح راستے پر ڈالنا یا پڑنا

اِصْلاحات

نقص اور خرابیوں کی درستیاں

اِعْتِدال پَسَنْد

میانہ روی اختیار کرنے والا، خصوصاً (سیاسیات)، وہ شخص جو اصلاح حال میں تدریجی رفتار کا حامی اور تشدد کا مخالف ہو

اِعْتِدال پَسَنْدی

وہ سیاسی فکر یا خیال جو اصلاح اور فروغ کو اہمیت دیتا ہے

اِعْتِدالی

اعتدال (رک) سے منسوب : درمیانی ، افراط و تفریط سے مبرا ، طبعی.

اِعْتِماد کا ووٹ

اعتماد ہونے کا ووٹ، اعتماد کا ووٹ ایک باضابطہ عمل ہے جس میں لوگ (اراکین اسمبلی) ووٹ دیتے ہیں تاکہ اعتماد ہونے کا ووٹ یہ ظاہر کر سکے کہ وہ اپنے رہبر کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں (یہ عموماً حکومت کی جانب سے اپنی طاقت اور یکجہتی کے مظاہرہ کے لیے ہوتا ہے)

اِعْلامِیَہ

سرکاری اعلان، حکومت کی جانب سے شائع کیا ہوا خبرنامہ ().

اعْلیٰ کَمانڈ

کسی ادارے یا تنظیم کا مختار، انگریزی میں 'کمانڈ' یعنی 'حکم' سے مرکب ہے اصل 'اعلیٰ کمانڈ' ہے

اِقْتِدارِ اَعْلیٰ

(سیاست) حاکمیت، تمام اختیارات کا سرچشمہ، جس سے اختیارات حاصل کیے جائیں

اَقْوامِ مُتَّحِدَہ

ایک بین الاقوامی ادارہ جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر لیگ آف نیشنس (League of Nations) یعنی جمعیت اقوام کی بجاے قائم کیا گیا، (جون 1940ء میں سان فرانسیسکو میں دنیا کے پچاس ممالک کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے منشور کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا)

اِلْحاق

(حسی یا ذہنی) اتصال، قربت، ملحق ہونا

اِنْتِخاب

(سیاست) کثرت آرا سے کسی فرد کو کسی جماعت کا عہدہ دار یا عوام کا نمائندہ منتخب کرنے کا طریقہ، چناو، الیکشن

اِنْتِخابِ جُداگانَہ

سیاست: اقلیت وغیرہ کی مختص نشست کے الیکشن میں اس فرقے جماعت یا طبقے وغیرہ سے امیدوار کھڑے ہونے اور اسی کے افراد کو راے دینے کا اصول، اس رواج پر عمل درآمد

اِنْتِخابات

انتخاب کی جمع، چناؤ

اِنْتِداب

گرفت، پکڑ، تسلط، دباؤ

اِنْتِشار پَسَنْد

(سیاست) نظریاتی طور پر نظم و نسق کو نا کام بنانے کے لیے ہنگامے کرنے والا گروہ، تخریب کا رجحان رکھنے والی جماعت

اِنْتِہا پَسَنْد

(سیاست) حالات یا نظام کو بالکل بدل دینے کا حامی، حکومت وقت کو ختم کر دینے کا نظریہ رکھنے والا

اِنْضِمام

شمول، شرکت، نتھی ہونا، شامل ہونا

اِنْقِلاب

ایک حالت کی جگہ اس کی متضاد حالت آنے کی صورت حال، تغیر، تبدل، الٹ پلٹ، تبدیلی، کایا پلٹ

اِنْقِلاب پَسَنْد

(سیاست) ناپسندیدہ حکمراں یا سیاسی نظام میں تبدیلی کے خواہشمند گروہ کا شخص ، بنیادی تعمیر نو چاہنے والی جماعت سے تعلق رکھنے والا فرد

ایلْچی

زبانی یا تحریری پیغام پہنچانے والا، پیغام بر، قاصد

اَیْوان

(مجازاً) انجمن

بَحْرُالکاہِل جَزیروں کے مَمالِک

1960 عیسوی کی دہائی میں بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشیائی ملکوں کے ساتھ ان جزائری ملکوں کو بھی شامل کر لیا گیا جو بحرالکاہل کے اندر واقع ہیں، بعد میں اس اصطلاح کا اطلاق وسطی اور جنوبی امریکی ملکوں پر بھی کیا جانے لگا

بَحرُالکاہِل کے مُلْک

1960 عیسوی کی دہائی میں بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشیائی ملکوں میں کاروباری اور اقتصادی تعلق کی نسبت سے بین الاقوامی سطح پر ان کی اہمیت کے حوالے سے انھیں بحرالکاہل کے ملک کہا جانے لگا

بَد عُنْوان

برے چلن کا، (خصوصاً) بے ضابطہ کسی کی حمایت یا مخالفت کرنے والا، احباب نواز یا اعزا پرور (حاکم)، رشوت خور

پَرْچَم بَرْدَار

کسی تحریک یا مقصد یا منصوبے کو آگے بڑھانے والا، کسی تحریک یا نظریے کا زبردست حامی، پرچارک

پَرْچَۂ نامْزَدگی

وہ فارم اور اسناد وغیرہ جو کسی ادارے کی ممبری کا امیدوار متعلقہ حاکم یا عہدہ دار کے دفتر میں مقررہ وقت کے اندر پیش کرتا ہے

تاج پوشی

تخت پر بیٹھنے کی ایک رسم، بادشاہ ہونے کی رسم، جب کہ نیا بادشاہ ہو تو وہ ایک خاص وقت پر تاج سر پر رکھتا ہے اور جشن کرتا ہے، (کرنا، ہونا کے ساتھ)

تَجْمِیع

جمع ہونے کی کیفیت

تَحْرِیکِ تَرْکِ مَوالات

(سیاسی) حکومت سے بدظن ہو کر عوام کی احکام سرکاری سے روگردانی ، حکومت کے ساتھ عدم تعاون و اتحاد .

تَحْرِیْکِ عَدَمِ اِعْتِمَاْدْ

حکومت کے عمل در آمد سے اعتماد یا بھروسہ اٹھ جانے پر حکومت کے خلاف ایوان میں کی جانے والی رائے کا انتخاب

تَخْلِیص

رک : تخلص معنی نمبر۲.

تَدْبِیرِ مَنْزِل

(سیاست) اجتماعات خاصہ

تَدَیُّن

دین داری، دیانت داری، پرہیزگاری

تَرْکِیز

ایک جگہ جمع کرنا ، مرتکز کرنا ؛ (کیمیا) ارتکاز.

تَعْدِیل

برابر اور درست کردینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا

تَقَرُّر

تاریخ کا تَعَیُّن

تلْوِیم

سیاسیات: ملامت

تَوَقُّف

دیر، تاخیر

تِیسری دنیا

(سیاست) پس ماندہ ممالک اور ان میں بسنے والاے افراد.

جَزائِرِ مَمالِکِ بَحْرُالکاہِل

1960 عیسوی کی دہائی میں بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشیائی ملکوں کے ساتھ ان جزائری ملکوں کو بھی شامل کر لیا گیا جو بحرالکاہل کے اندر واقع ہیں، بعد میں اس اصطلاح کا اطلاق وسطی اور جنوبی امریکی ملکوں پر بھی کیا جانے لگا

جُفتَہ بَنْدی

(سیاسیات) جوڑے ملانا، جوڑوں میں تقسیم کرنا (Pairing).

جوڑ

جوڑنا (رک) سے ماخوذ ، تراکیب میں مستعمل جیسے: توڑ جوڑ، رشتہ جوڑ وغیرہ۔

خَتْمِ بَحِث

(سیاسیات) کسی تحریک ، مقرر وغیرہ کو روک دینا ، بند کردینا . انگ : Closure.

خود اِخْتِیار

مشروط آزادی کی حامل، منتخب نمائندوں کا حقِ اختیار

خود اِخْتِیاری

(سیاست) عوام کے نمائندوں کو قانون بنانے اور اسے نافذ کرانے کا عمل یا حق.

دارُ اُلْاَعْمٰی

(سیاسیات) جائے پناہ ، محتاج خانہ ؛ پاگل خانہ ، ان٘گ : Blind Asylum .

دار الْاُمْرا

(سیاسیات) پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا جس کے ارکان عوام کے نمائندوں کے بجائے وہاں کے امرا ہوتے ہیں (انگلستان میں امرا کو ”لارڈز“ کہتے ہیں اور ایوان بالا کو ہاؤس آپ لارڈز) کسی ملک کی پارلیمنٹ کا دو ایوانی ہونا لازمی نہیں ، یہ ہر جگہ کے دستور پر مُنحصر ہے .

دایاں بازُو

سیدھا بازُو؛ دستِ راست ؛ (سیاسیات) اعتدال پسند جماعت.

دَل بَدلُو

ایک جماعت چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والا شخص، بار بار پارٹی بدلنے والا آدمی

دو اَیوانی

وہ ملک جہاں قانون سازی کے لیے دو ایوان ہوں

دو اَیوانِیَّت

(سیاسیات) وہ نظام، جس میں مجلس مقننہ دو ایوانوں پر مشتمل ہوتی ہے

دو سالَہ

(کاشت کاری) وہ زمین جو دو برس بوئی گئی ہو، ایسا پودا جو دو برس پھولے یا پھلے

رائے دَہِنْدَہ

(سیاست) رائے دینے والا، ایک ریاست کا وہ فرد جو وہاں کے قانون کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق رکھتا ہو، ووٹر

راج نِیت

تدبیر

رَسائِلی تَحْرِیک

(سیاسیات) قدیم کیتھولک مذہب کی تائید میں عقلیت اور رسمیت کے خلاف ہائی چرچ (پادریوں کی ایک جماعت) والوں کی تحریر جس کے اصول نوّے رسالوں میں تحریر کیے گئے تھے اسے آکسفورڈ موومنٹ بھی کہتے ہیں.

رَسائی

تجربہ

رِیاسَت

حکومت، راج، بادشاہت، سرداری

زَرْد خَطْرَہ

(سیاسیات) ایسا خطرہ یا ڈر جس سے یہ محسوس ہو کہ زرد رنگ والی اقوام گورے رنگ کی قوموں پر یا دنیا پر اپنا تسلط قائم کر لے گی، چینیوں یا جاپانیوں سے فرضی خطرہ

سَبُو تاژ

توڑ پھوڑ ، شرارت انگیزی ، خلل اندازی ، چلتے ہوئے کام میں رکاوٹ ڈالنا ، کام خراب کرنا .

سَلامَتی کَونْسِل

اقوام متحدہ کے تحت ایک ذیلی ادارہ جو جملہ ممالک کی سلامتی اور جغرافیائی حدود میں کسی بیرونی حملے سے بچاؤ کا ذمہ دار ہے

سُلُوکی

(سیاسیات) متوازن طرز عمل رکھنے والا .

سُلُوکِیَّت

(سیاسیات) مناسب اور متوازن طرزِ عمل کا نظریہ .

سِہ طاقَتی

(سیاسیات) تین بڑی طاقتوں یا عظیم ممالک سے متعلق.

سِیاسِیات

سیاست کا علم، نظم حکومت سے تعلق رکھنے والا علم، سیاسی مسائل، سیاست سے متعلق بحث

شُمار

۱. گنتی ، تعداد

صَدْرِ جَمْہُوْرِیَہ

کسی جمہوری ریاست کا سربراہ

ضِمْنی اِنْتِخابات

وہ انتخابات جو پارلیمنٹ یا اسمبلی وغیرہ کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے متعلقہ حلقوں سے عمل میں لائے جائیں

طَبَقَۂ چَہارُم

(سیاست) اخبارات .

عادِلِ اَعْلیٰ

(سیاسیات) بڑا سیاسی اور قانونی عہدہ دار، وزیرِ سیاست و عدالت

عالَمی رائے عامَّہ

(سیاست) ساری دنیا کے عوام کی رائے، وہ خیال جس پر دنیا بھر کے لوگ متفق ہوں

عَدمِ مَداخَلت

(سیاسیات) کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینا

عَزائِم پَرَست

(سیاسیات) اقتدار پر قبضہ کرنے کے منصوبے باندھنے والا، ارادوں اور منصوبوں کا پجاری

عَلَم بَرْدار

جھنڈا اٹھا کر چلنے والا، علم یعنی جھنڈا اپنے ہاتھ میں اٹھانے والا، وہ شخص جو فوجی نشان یا جھنڈا لے کر چلے

عَلَم دار

وہ شخص جو فوج کا جھنڈا لے کر آگے چلے، فوج کا کماندار

عَوامی تَحْرِیک

عوام الناس کی متحدہ و متفقہ کوشش، عام لوگوں کی منظّم جدوجہد، عوام کی محنت اور دوڑ دھوپ

عَوامی حُکُومَت

وہ حکومت جو عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے، عوام کی بنائی ہوئی حکومت، جس سلطنت میں عوام کا راج ہو، جمہوریت

فَسْطائِیَت

(سیاسیات) اطالیہ (اٹلی) کی ایک سیاسی تحریک جس کا آغاز مسولینی کے زیر قیادت ۱۹۱۹ء میں ہوا، یہ تحریک نسلی برتری، آمریت، شدید قوم پرستی اور حصول مقاصد کے لیے جبر و تشدد کے استعمال سے عبارت سمجھی جاتی اور اشترا کیت اور جمہوریت کی ضد قرار دی جاتی تھی

قائدِ اَیوان

(سیاست) پارلیمنٹ یا اسمبلی کا رہنما، مجالس قانون ساز کا سربراہ

قِرْطاسِ اَبْیَض

(سیاست) وہ تحریر جو کسی خاص موقع پر اطلاع عام کے لیے حکومت کی جانب سے شبائع کی جاتی ہے

قَیدِ رَن٘گ

(سیاسیات) اختلافِ رن٘گ ، کالی اور گوری قوموں میں قانونی یا معاشرتی اختلاف (ان٘گ : Colour Bar) .

قَیصَرِیَّت

شہنشاہی، ملوکیت

گھاس جَڑ

بنیادی شے یا ماخذ، اصل جڑ ؛ (سیاست) عوام الناس (انگ:Grass Roots کا ترجمہ).

لا دِینِیَت

لادین ہونے کی حالت، مذہب سے کوئی تعلق نہ ہونا، الحاد، دہریت

لا قانُونِیَت

قانون کے خلاف عمل درآمد

لاف آمیز

(سیاسیات) شیخی پر مبنی، (بات) جس میں دعویٰ شامل ہو (انگ: Vaunted).

لَفْظی ہیر پھیر

لفظی بازی گری ؛ (سیاسیات) ہیر پھیر کی بات ، پیچیدہ گفتگو ، ٹالنے والی بات ؛ اُڑن گھائیاں نیز بسیار گوئی (انگ Circumlocution).

مائِکرو پالِیٹِکس

(سیاسیات) عمیق اور گہری سیاست ، سیاسی گہرائی ۔

مُتَطَرِّف

(ایسا اونٹ) جو کھیت کے کنارے کنارے گھاس چرے اور دوسروں کے ساتھ شامل نہ ہو

مُستَبِد

۱۔ استبداد کرنے والا ، وہ جو اکیلا کام کرے یا وہ جو کسی حق کا بلاشرکت غیرے مدعی یا مستحق ہو ؛ (مجازاً) جابر ، مطلق العنان ۔

مُسْتَعْمِر

آبادی چاہنے والا ؛ (سیاسیات) نوآباد کار ، نو آبادکاری کے بعد وہاں سے جانے والا ، سامراجی

مُسْتَعْمَرات

مستعمر کی جمع، سیاسیات: نوآبادیات

مُسْتَعْمَرَہ

آبادی چاہا ہوا، سیاسیات: نوآبادی

مَشْرِقِ وُسْطیٰ

مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک (جو ایران سے مصر تک پھیلے ہوئے ہیں ان میں شام، اردن، اسرائیل، لبنان، سعودی عربیہ، ایران اور عراق شامل ہیں) کا علاقہ

مَلِکَہ

وہ عورت جو تخت حکومت پر متمکن ہو، بادشاہ کی بیوی، رانی، سلطانہ

مَمالِکِ مَحرُوسَہ

وہ ممالک جن کے دفاع اور خارجی تعلقات کی ذمہ داری کسی حد تک کسی دوسری بڑی طاقت کے ذمہ ہوں، وہ ممالک جو کسی دوسرے ملک کے حکمران کے ماتحت ہوں

مُنتَخَب

(کنایۃً) حسین ترین، نہایت خوبصورت

مَنتری مَنڈل

وزرا کی جماعت، کابینہ

مَنْشُور

شاہی فرمان، پروانہ، حکم نامہ

مِیثاق

۱۔ عہدنامہ ، عہد و پیماں ، قول و قرار ، اقرار مدار ، وعدہ ؛ معاہدہ (عموماً سیاسی) ۔

مِیْثاقِ لَکھنَؤ

(سیاسیات) وہ معاہدہ، جو دسمبر۱۹۱۶ء میں ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں سیاسی مفاہمت کے لئے مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان ہوا اور جس میں مسلمانوں کے حق نیابت، نمائندگی کے تناسب اور کسی فرقے پر اثر انداز ہونے والے کسی قانون یا قرارداد پر عمل درآمد کی بابت اُصول طے پایا تھا، اس کے روحِ رواں قائداعظم محمد علی جناح تھے

مِیرِ تَشرِیفات

(سیاسیات) سرکاری آداب و رسومات کی بجاآوری پر مامور و متعین افسروں کا افسر (انگ : Chief of Protocol)

مِیر مَجلِس

۱۔ (i) صدرِ مجلس ، صدر نشین ، صدر انجمن ، (عموماً) کسی علمی یا ادبی محفل یا ادارے وغیرہ کا صدر ؛ منتظم اعلیٰ نیز میزبان ۔

نَظَرِیاتی اِخْتِلاف

کسی مخصوص نظریہ سے اختلاف یا انحراف، کسی تحریک کے مقاصد کی حصولیابی کے لیے دانشوران، محققین اور مفکرین کے مابین ہونے والی آراء، لائحہ عمل، عقائد اور نظریہ میں پائے جانے والے تضادات و اختلافات

نَو آبادِیات

نوآبادی کی جمع، مقبوضات، کالونیاں

نِیم جَمہُوری

(سیاسیات) جو نہ جمہوری ہو نہ غیر جمہوری ؛ قدرے عوامی ۔

نِیم وِفاقِیَہ

(سیاسیات) صوبوں یا ریاستوں کا اتحاد جو اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہوں اور مشترکہ مقاصد کے لیے باہمی معاہدے کے ذریعے تقریباً مستقل طور پر متحد ہوں ، نصف وفاقیت ، نصف وفاقی نظام ، بین الامملکتی اتحاد (انگ : Confederation) ۔

وَثِیقَہ

وہ رقم یا جائداد جو کسی فرمان کے ذریعے سے مقرر کی گئی ہو، وظیفہ، مشاہرہ

وَرْطی

ورطہ (رک) سے منسوب ؛ (سیاسیات) وہ شخص جو کائنات کو مادّے سے پُر سمجھتا ہے اور یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ یہاں حرکت دائروں میں پھیلتی ہے (انگ : Vorticist) نیز (فنون) جدید آرٹ کا وہ اسکول جو دائروں کا بکثرت استعمال کرتا ہے (انگ : Vorticist)

وَزِیرِ خارِجَہ

وہ وزیر جو دوسرے ملکوں کے متعلق معاملات کا انتظام کرتا ہے

وَسطی جَماعَت

(سیاسیات) میانہ رو جماعت جو نہ دائیں بازو کے خیالات کی حامی ہو اور نہ بائیں بازو کے خیالات کی ، اعتدال پسند جماعت (انگ : Central Party) ۔

وَسطی گِروہ

(سیاسیات) رک : وسطی جماعت ۔

وَطَن دار

(سیاسیات) وہ لوگ جنھیں سرکاری خدمات کے عوض تنخواہ کے بجائے زمین یا نقدی عطا ہوئی ہو نیز مالی ، کو توالی یا پٹواری وغیرہ ۔

وِفاق

موافقت، سازگاری، میل، سنجوگ، اتفاق، اتحاد، ہم آہنگی، صلح، آشتی، محبت

وِفاقی نِظام

(سیاسیات) مرکزیت کا اُصول جس کے تحت ایک سیاسی نظام میں بعض اختیار مرکز کو دیے جائیں ، مرکزیت ، وفاقیت۔

وِفاقِیَّت

وفاق ہونے کی حالت، نیز وفاق ہونے کے اصول

کادی

(سیاسیات) طنذ آمیز ؛ تلخ (اصطلاحات سیاسیات ، ۵۷) .

کادِیانَہ

(سیاسیات) رک : کادی معنی نمبر ۲ (اصطلاحات سیا سیات ، ۵۷) .

کاغَذاتِ نامزَدَگی

وہ فارم اور اسناد وغیرہ جو کسی ادارے کی ممبری کا امیدوار متعلقہ حاکم یا عہدہ دار کے دفتر میں مقررہ وقت کے اندر پیش کرتا ہے

کَالعَدَم

ناجائز قرار دینا، منسوخ کرنا، منسوخ کر دینا

کُرّاسَہ

کتاب کا ایک جزو، شمارہ

ہائی پالِیسی

(سیاسیات) بلند حکمت عملی ، تدبر اعلیٰ ؛ (مجازاً) بڑی چالاکی (اُمور حکومت میں) ۔

ہائی کَمانڈ

اعلیٰ فوجی دستہ یا علاقہ (جو کسی سپہ سالار کے زیر حکم ہو)، فوجی کمان دار اور اس کا عملہ، ہائی کمانڈ، فوجی کمانڈر اور اس کا عملہ، اردو اور ہندی میں بطور 'ہائی کمان' مستعمل

یَمینی

مثبت، ثابت شدہ، مصدقہ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words