تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے" کے متعقلہ نتائج

تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے

اس موقع پر بولتے ہیں جب یہ جتلانا منظور ہو کہ یہ بہت پرانی بات ہے ، تمہارے پیدا ہونے سے پہلے کی بات ہے

کوئی بھی ماں کے پیٹ سے تو لے کَر نَہِیں نِکَلتا ہے

ہر شخص کو سیکھنا پڑتا ہے، پیدائشی عالم کوئی نہیں ہوتا، کام کرنے سے ہی آتا ہے، کوئی ماں کے پیٹ سے سیکھ کر نہیں آتا

اَپْنا پیٹ تو کُتّا بھی پالْتا ہے

تن پروری کوئی خوبی نہیں، دوسروں کے کام آنا بڑی بات ہے

آٹا نَہِیں تو دَلِیا جَب بھی ہو جائے گا

تھوڑا بہت فائدہ ہو رہے گا

ما کے پیٹ سے لے کر کوئی نَہِیں آتا

سیکھا سکھایا کوئی پیدا نہیں ہوتا (کم شوق کی توجّہ، دلچسپی اور حوصلہ افزائی کے لیے کہا جاتا ہے).

پیٹ تو سَب کے ساتھ لَگا ہُوا ہَے

ہر ایک کو کھانے کی ضرورت پڑتی ہے.

ماں کے پیٹ سے سِیکھ کَر کوئی نَہِیں آتا

سیکھا سکھایا کوئی نہیں پیدا ہوتا، کام سیکھنے ہی سے آتا ہے

خُدا کے دینے سے پیٹ بَھرْتا ہے

بندہ نہیں اللہ ہی بندے کی حقیقی مدد کر سکتا ہے ، رزق دینے والا حقیتاً اللہ ہی ہے.

چَوری رَہے تو تیل نِکْلے

اصل چیز ہونی چاہیے سب کام ہوجاتے ہیں ، روپیہ ہونا چاہیے.

کاٹو تو لَہُو نَہ نِکْلے

رک : کاٹو تو لہو نہیں بدن میں .

تُم تَو زَمِین کے قَلابے مِلاتے ہو

اپنی حیثیت سے زیادہ باتین کرتے ہو ، بڑھ بڑح کر باتیں کرتے ہو

ڈُھون٘ڈے سے بھی نَہِیں مِلْتی

پوری تلاش کے باوجود نہیں ملتی ، ناپید ہے ، غائب ہے

تُم بھی کیا ہو

کہنا کچھ کرنا کچھ ، سامنے کچھ پیچھے کچھ

دینے کے نام کُن٘ڈی بھی نَہِیں دیتے

بہت کنجوس ہیں.

دائی سے پیٹ نَہِیں چُھپْتا

رازداں سے بھید نہیں چُھپتا ؛ ماہرِ فن بات کو بھان٘پ لیتا ہے، ماہرین حقیقت کو پا لیتے ہیں.

دَوا کے لِیے ڈُھونڈو تو بھی نَہِیں مِلْتی

دَوا کے لِیے ڈُھونڈو تو بھی نَہِیں مِلْتا

تُم بھی بَہت دُور ہو

خوب آدمی ہو

ماں کے ہیٹ میں سے

پیدائشی طور پر، ذاتی محنت کے بغیر.

رات ماں کا پیٹ ہے

پیٹ پالنا کُتّا بھی جانتا ہے

دنیا میں اپنا پیٹ پالنا ہی مقصد نہیں کیونکہ یہ کام تو کتا بھی کرلیتا ہے، انسان کو کوئی بڑا کام کرنا چاہیئے

نو مہینے ماں کے پیٹ میں کیسے رہا ہوگا

یہ کہاوت شریر اور ہوائی دیدہ لڑکے کے متعلق کہتے ہیں

بِلّی جَب گِرْتی ہَے تو پَنْجوں کے بَل

ہوشیار آدمی مصیبت میں گھبراتا نہیں اور اپنی حفاظت کا اُس وقت بھی خیال رکھنا

تیری ماں کا پیٹ ٹَھنڈا رَہے

تیری عمر لمبی ہو ، تو جیتا رہے.

آپ بھی اَرَسْطُو سے کم نَہِیں

(طنزاً) آپ بھی بڑے بھاری عقلمند ہیں (یعنی سخت بے وقوف ہیں)

تُم تو عَقْل کے پِیچھے لَٹھ لِیے پِھرْتے ہو

کوئی بیوقوفی یا نقصان کا کام کرے تو کہتے ہیں

کوئی تُم بھی تَماشا ہو

تم بھی عجیب آدمی ہو

چِیُوْن٘ٹی کے پَر نِکْلے ہیں

جب کم ظرف آدمی بہت شیخی مارتا ہے تو اس وقت کہتے ہیں یعنی شامت کے دن اور موت کا وقت قریب آگیا ہے

دِل لَگا گَدِھی سے تو پَری بھی کیا چیز ہے

جہاں محبت ہو وہاں کوئی نقص نظر نہیں آتا

کَر تو کَر ، نَہِیں تو خُدا کے غَضَب سے ڈَر

رک : کر تو ڈرنہ تو ڈر.

پیٹ نَہِیں مانْتا

۔بھوک کی برداشت نہیں ہوتی۔ (فقرہ) یہ کہنا کہ پیٹ نہیں مانتا مجبوری سے چوری کرنا پڑتی ہے بیہودہ بات ہے۔

تُم تو اَپْنی ہی گاتے ہو

اپنے بی مطلب کی کہے جاتے ہو

پَہْلے گَڑَھیّا کے پانی سے اَپنا مُنْہ تو دھو آؤ

تم اس قابل نہیں ہو، پہلے قابلیت تو پیدا کر لو، اس لائق تو ہو جاؤ .

پیٹ سے ہاتھ نِکالنا

قدیم محاورہ ہے، اب ہاتھ کے بجائے پاؤں استعمال ہوتا ہے

دَوا کے لِیے ڈُُھون٘ڈو تو نَہِیں مِلْتی

بہت نادر یا ناقابلِ حصول چیز کے متعلق کہتے ہیں .

ابھی تو تمہارے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے

ابھی ناتجربہ کار ہو، ابھی بچے ہو، ابھی نادان ہو، نا سمجھی یا کم سنی کا زمانہ ہے

جُھوٹ نَہ بولے تو پیٹ اَپَھر جائے

جھوٹ بولے بغیر نہیں رہ سکتا

کَبھی تو ہَمارے بھی کوئی تھے

پرانا تعلق بھلا دیا

کُوٹو تو چُونا، نَہِیں تو خاک سے دُونا

چونا جتنا زیادہ کوٹا جائے گا اتنا ہی پائیدار ہوگا، اسی طرح جتنی محنت کی جائے محنت سے اتنا ہی فائدہ ہو سکتا ہے

پیٹ کے آگے نا ہے

پیٹ بھرا ہوا آدمی کھانے سے انکار کر دیتا ہے.

ابھی تو تم ماں کا دودھ پیتے ہو

ابھی ناتجربہ کار ہو، ابھی بچے ہو، ابھی نادان ہو

ہاتھ سے کوڑی کے دو بیر بھی نَہ کھانا

بڑی ناقدری کرنا

ما مارے تو بھی ما ہی پُکارے

اپنوں کی فریاد اپنوں ہی سے کی جاتی ہے، اپنوں کی سختی بھی بُری نہیں لگتی، جس طرح بچّہ ما سے کیسا ہی پٹے مگر ما، ما کہتا جائے گا.

پیٹ سے زیادَہ مِلْنا

ضرورت سے زیادہ مال یا فراغت حاصل ہونا.

کَر تو ڈَر نَہِیں ، خُدا کے غَضَب سے ڈَر

رک : کر تو ڈر نہ کر تو ڈر .

کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں

کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے

پیٹ سے ہونا

حاملہ ہونا، پیر بھاری ہونا

نَہِیں تو

ورنہ، بصورتِ دیگر

دَبے تو چِیونْٹی بھی کاٹْتی ہے

عاجز آکر کمزور بھی حملہ کر بیٹھتا ہے .

پیٹ سے سوتے جاری ہونا

کثرت سے دست آنا

ماں کے ہیٹ میں تے

پیدائشی طور پر، ذاتی محنت کے بغیر.

خالَہ کا رُتْبَہ ماں کے بَرابَر ہے

خالہ کی عزت ماں جنتی ہونی چاہئے .

پیٹ کے پاوں باہَر نِکالْنا

بے بنیاد باتیں کرنا ، کمینہ پن کا اظہار کرنا

مَجنُون کے بھی چَچا ہونا

مجنوں سے بھی بڑھ کر پکا عاشق ، جنونی ، دھن کا پکا ۔

کُچْھ تُم نے خواب تو نَہِیں دیکھا ہے

جب کوئی شخص ایسی بات کہتا ہے جو ناممکن ہوتی ہے تو یہ مقولہ کہا کرتے ہیں

بِن روئے ماں بھی دُودْھ نَہِیں دیتی

بے طلب کوئی مطلب حاصل نہیں ہوتا ، طلب رزق میں تگ و دو ضروری ہے۔

تِنْکا بھی نَہِیں رَہْنا

روپیہ بالکل خرچ ہوجانا، صفایا ہوجانا، سب مال و متاع لٹا دینا، نہایت غریب اور محتاج ہوجانا، روٹیوں سے محروم ہوجانا

لالَچ کا پیٹ نَہِیں بَھرْتا

لالچی آدمی کی ہوس کبھی پوری نہیں ہوتی.

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِیے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

پیٹ سے سوتے جاری ہو جانا

۔کثرت سے دست آنا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے کے معانیدیکھیے

تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے

tum to jab maa.n ke peT se bhii nahii.n nikle hogeतुम तो जब माँ के पेट से भी नहीं निकले होगे

ضرب المثل

تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے کے اردو معانی

  • اس موقع پر بولتے ہیں جب یہ جتلانا منظور ہو کہ یہ بہت پرانی بات ہے ، تمہارے پیدا ہونے سے پہلے کی بات ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

तुम तो जब माँ के पेट से भी नहीं निकले होगे के हिंदी अर्थ

  • इस मौक़ा पर बोलते हैं जब ये जतलाना मंज़ूर हो कि ये बहुत पुरानी बात है, तुम्हारे पैदा होने से पहले की बात है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے)

نام

ای-میل

تبصرہ

تُم تو جَب ماں کے پیٹ سے بھی نَہِیں نِکْلے ہوگے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words