Search results
Saved words
Showing results for "uma.nDnaa"
Meaning ofSee meaning uma.nDnaa in English, Hindi & Urdu
English meaning of uma.nDnaa
اُمَنڈنا کے اردو معانی
فعل
- شدتِ غم یا اور کسی ایسے ہی جذ بے کا اظہار کےلئے بے بیچین ہو جانا دل یا طبیعت وغیرہ کا قابو میں نہ رہنا .
- کسی کیفیت یا منظرکا جوش پرآنا .
- ہجوم کرنا، جمع ہو کر ٹوٹ پڑنا .
- بھر آنا ، اُبل پڑنا (اشک یا دل وغیرہ کے ساتھ مستعمل) .
- طغیانی پرآنا ، چڑھنا (پانی وغیرہ کے لئے مستعمل).
- گِھرآنا،ادھرسےسمٹ کت زور شورکےساتھ چھا جانا (گھٹا وغیرہ کے لئے مستعمل).
Interesting Information on uma.nDnaa
امنڈنا عام رواج یہ ہے کہ ’’امڈنا/امنڈنا‘‘ کی جن تصریفی شکلوں میں حرف دوم ساکن ہے، وہ سب ’’امڈنا‘‘ کی شکلیں ہیں۔ (۱) فانی (۲) شاہ مبارک آبرو؎ آنسو تھے سو خشک ہوئے جی ہے کہ امڈا آتا ہے دل پہ گھٹا سی چھائی ہے کھلتی ہے نہ برستی ہے لبریز ہو انکھوں سیں امڈا ہے آج برکا عاشق نے آونا سن آنگن تمام چھرکا اگر حرف دوم کو متحرک رکھنا ہے تو ’’امنڈ/امنڈنا‘‘ کہتے ہیں۔ وزن کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ یعنی’’امنڈ‘‘ مع نون غنہ بروزن فعول نہیں ہے۔ نظیراکبرآبادی ؎ جھڑ کر رہی ہیں جھڑیاں نالے امنڈ رہے ہیں برسے ہے مینھ سراسر بادل گھمنڈ رہے ہیں بالفاظ دیگر، ’’گھٹا امنڈ رہی ہے‘‘ بہتر ہے، اور ’’گھٹا امڈی ہے‘‘ بہتر ہے۔ امید یہ لفظ آج کل عموماً دو طرح بولا جا تا ہے۔ بروزن فعول: اول مضموم، میم مخفف، یائے معروف [بروزن معید] بروزن مفعول: اول مضموم، میم مشدد، یائے معروف [بر وزن خور شید] اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی شخص اپنی سہولت یا فقرے کی ضرورت کے اعتبار سے کبھی مندرجہ بالا میں سے ایک تلفظ استعمال کرتا ہے اور کبھی دوسرا۔ لیکن اس لفظ کے کئی اور تلفظ بھی ہیں، اور سب صحیح ہیں اگر چہ ان میں سے کوئی تلفظ اب کم مستعمل ہے، اور کوئی بہت کم۔ بروزن فعول: اول مضموم، میم مخفف مفتوح، یائے مجہول [بروزن عبید] بروزن مفعول: اول مضموم، میم مشدد مفتوح، یائے مجہول [بر وزن مقیش] بروزن فعول: اول مضموم، میم مخفف، مکسور، یائے مجہول [بر وزن نوید] ان میں سے کئی تلفظ فارسی میں نہیں ہیں۔ اردو میں کم لفظ ایسے ہیں جن کا تلفظ اتنا لچک دار ہو۔ دیکھئے، ’’توقع‘‘، دیکھئے، ’’زمرد‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
Showing search results for: English meaning of umandna, English meaning of umandnaa
Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary
Critique us (uma.nDnaa)
uma.nDnaa
Upload Image Learn More
Name
Display Name
Attach Image
Delete 44 saved words?
Do you really want to delete these records? This process cannot be undone