تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یوگ" کے متعقلہ نتائج

یوگی

(جوگی) یوگ کرنے والا، یکسوئی قلب کے ساتھ تصور کرنے والا، یوگ شاستر کے مطابق چلنے والا، زاہد، عابد

یوگ

دو یا زیادہ چیزوں کے آپس میں ملنے کی حالت یا کیفیت، وصل، ملاپ، میل، پیوستگی، جوڑ، جوگ، سنجوگ

یوگ سَتْیَہ

یوگ مایَہ

یوگْیَہ

کسی کام میں لگائے جانے کے لائق، قابل، مناسب، موزوں، ٹھیک، کار آمد، سزاوار، اچھا سزاوار، اچھا

یوگ بَل

مسلسل غور و فکر، مراقبے اور دھیان سے حاصل ہونے والی قوت و صلاحیت، عبادت اور پرستش سے حاصل ہونے والی روحانی طاقت، قوت جو فطری قوتوں سے بالاتر قوت کا نتیجہ ہو، فوق الفطرت قوت

یوگ پَھل

دو یا دو سے زیادہ گنتیوں کا جوڑ

یوگ شَکْتی

معجزہ ، اعجاز ، کرشمہ

یوگ آسَن

(ہندو) ریاضت کا خاص طریقہ جو پرستش، استغراق یا محویت کے لیے جوگی لوگ اختیار کرتے ہیں

یوگ مارْگ

عبادت کا راستہ یا طریقہ

یوگ جوگ

ریاضت ، خدا کی عبادت ۔

یوگ ناتھ

یوگ کَرنا

عبادت کرنا ، ّتپسیا کرنا ، مراقبہ کرنا

یوگ و یوگ

یوگ وِرْتی

یوگ یاتْرا

یوگ شاسْتْر

کیفیاتِ نفسانی کو روک کر ذاتِ اصلی کے منکشف کرنے کا علم ، علمِ اشراق ۔

یوگ سادْھنا

ریاضت کرنا ، ّتپسیا کرنا ، حبسِ دم کرنا ، معرفتِ الٰہی کے لیے ترک دنیا کرنا ۔

یوگ سَنِیاس

مراقبہ اور ترکِ دنیا نیز عبادت ، ریاضت ، نفس کشی ؛ فقیری ، درویشی ۔

یوگ اَبھیاس

یوگ کے اُصولوں کے مطابق کی گئی روحانی ریاضت ، یوگا بھیاس ۔

یوگ سا دَھن

ریاضت کے لیے گوشہ نشین ہو جانے کی حالت یا عمل ، مراقبہ کرنے کا عمل ۔

یوگ شاسْتری

یوگْنِی

جوگ ابھیاس کرنے والی عورت نیز جیوتش میں نیک و بد ظاہر کرے والی روح، بھوتنی، جادوگرنی، جوگنی، ایک قسم کی دیویاں جن میں سے چونسٹھ نہایت اہم تصور کی گئی ہیں

یوگ پاد

یوگا پَتی

یوگاتْما

یوگ یوگی

یوگ مایا

اللہ تعالیٰ کی قدرت ، حجابِ ازکی ، تپسیا یا رٰاجت و عبادت کے ذریعے حاصل کی ہوئی طاقت ، مافوق الفطرت افعال انجام دینے کی وہ قوت جو جوگیوں کو حاصل ہوتی ہے.

یوگ ماتا

یوگیشْوَر

عارف کامل، لقب مہادیوجی کا

یوگا آسَن

رک : یوگ ، آسن، مراقبے کی حالت ہیں.

یوگاتْمَک

یوگا

۱. لوگ ، جوگ ، تپسیا ، ہندوؤں میں مراقبے اور ریاضت کا ایک خاص طریقہ جو انسان کو قوتِ عرفانعطا کرتا ہے اور جس کا مقصد یہ ہے کہ عابد کی روح کائنات کی روح حقیقی سے متحد ہو جائے ، ریاضت باطنی نیز ورزش ، جیسے ، حبش دم.

ہَٹھ یوگ

ہندوؤںکی عبادت کا ایک طریقہ جس کے بانی گورکھ ناتھ تھے اس میں ظاہری رسوم اور عبادات کو بے معنی بتایا گیا ہے ان کے اس جوگ میں خدا پرستی شامل تھی اور دل کو ظاہری اشیا سے ہٹانے کے لیے کئی طریقے برتے جاتے تھے جیسے ایک ٹانگ پر کھڑا ہونا ، بازو کھڑا رکھنا یا منھ پچھلی طرف موڑ کر حقہ پینا وغیرہ ۔

ہَٹ یوگ

یوگ کی ریاضت کے طور پر خود کو کڑی آزمائش میں مبتلا کرنا جس کے لیے بڑی قوت برداشت درکار ہو ، ہٹھ یوگ

پُنْیَہ یوگ

پَڑھنے یوگ

دِیو یوگ

دیو لوک

نَکْشَتْر یوگ

چاند اور نکشتروں کا قران

مَسْلَکِ یوگ

یوگ کا طریقہ یا عقیدہ جس میں مراقبہ و ریاضت سے کام لیا جاتا ہے اور دل کو نامناسب باتوں سے روکا جاتا ہے ، یکسوئی قلب کے ساتھ روحانی بلندی حاصل کرنے کا تصور اور عمل ، موت کے لیے مراقبہ و ریاضت کا طریقہ ، یوگ ودّیا کے مطابق دھیان اور عمل کا طریقہ ۔

وِشْواس یوگ

بھروسے کے لائق ، قابل ِاعتبار ، معتبر

گِیان یوگ

حصول نجات کا فلسفہ، عقل کے ذریعے نجاتِ عقبیٰ کی کوشش، حق کی ایسی معرفت، جو واصل بہ حق کردے

پامَرْ یوگ

ایک طریقہ جس کے ذریعے بازی گر نٹ وغیرہ عجیب قسم کے کھیل کیا کرتے ہیں اس طریقہ سے مختلف بیماریوں کا علاج اور عجیب قوت حاصل ہونا پائی جاتی ہے کچھ لوگ اسے مسمریزم کے مثل سمجھتے ہیں

راج یوگ

(ہندو) ایک قِسم کی عبادت جس میں مراقبہ کے ذریعے (دھیان ، تپسیا اور جس دم وغیرہ سے) خدا تعالٰی کا جلوہ اپنے آپ میں تلاش کِیا جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں یوگ کے معانیدیکھیے

یوگ

yogयोग

اصل: سنسکرت

وزن : 21

موضوعات: ہندو طب ایمان ورزش

یوگ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • دو یا زیادہ چیزوں کے آپس میں ملنے کی حالت یا کیفیت، وصل، ملاپ، میل، پیوستگی، جوڑ، جوگ، سنجوگ

    مثال - تیرے دھیان کے بن میں میرے جیون کا امر سنیاس جیسے بہتی ندی کے تٹ پر ایک چٹان کا یوگ - یہی کشش یوگ یعنی وصال ملاپ کو وجود میں لاتی ہے

  • ستاروں کا ملاپ، قران
  • چاند کی گردش کے راستے کا ایک حصہ جو ستائیس نکشتروں کے مطابق ہے
  • (نجوم) سورج اور چاند کا کسی نیک برج میں منتقل ہونا، ایک دائرہ کے بہت سے ٹکڑے جو منطقہ البروج سے ناپے جاتے ہیں
  • (عموماً) جسمانی محنت، ورزش، کسرت

    مثال - ضرور یہ شخص بھی یوگ کرتا ہوگا ورنہ اس سن و سال میں یہ دم خم، معلوم ہوتا ہے ابھی عنفوان شباب ہے

  • سلوک، محبت
  • اپائے، تدبیر، ترکیب
  • وہ تدبیر جس کے ذریعہ کسی کو اپنے اختیار میں یا قابو میں کیا جائے
  • وہ تدبیر جس کے ذریعہ روح نفسانی ذات برتر میں داخل ہو کر اپنے کو فنا کر دیتی ہے، نجات اخروی، چھٹکارا
  • نیک ساعت، مبارک وقت یا موقع، شبھ گھڑی
  • موقع، وقت
  • (ہندو) گیان دھیان کے ذریعہ خدا سے وصل حاصل کرنا، ایک قسم کی عبادت جس میں مراقبے، دھیان، تپسیا اور حبس دم وغیرہ سے خدا تعالی کا جلوہ اپنے آپ میں تلاش کیا جاتا ہے، معرفت، ریاضت، مراقبہ، استغراق، نفس کشی، درویشی، تپسیا

    مثال - سچ مچ یہ تو بیراگ میں بھرے اور جوگ میں کھرے ہیں

  • طور، طریق، ڈھنگ
  • (موسیقی) ایک راگ جو شام کو گایا جاتا ہے، یہ راگ عموماً کم گاتے ہیں

    مثال - ایک ... حکیم نے جوگ راگنی کی تصویر کھینچنے میں کمال کیا ہے

  • (جوگیوں کا) لباس، وضع قطع
  • (جوگی) جوگیوں کی سی وضع قطع یا طریقہ جو کسی صدمہ یا غم میں اختیار کی جائے
  • توبہ، تزکیہ نفس

    مثال - کہا جاتا ہے کہ اس قسم کی عدم قابلیت پراشچت (کفارے) کے لیے مناسب یوگ کرنے سے دور ہو سکتی ہے

  • کاندھے پر جوا رکھنا، جوتنا
  • بیلوں کی جوڑی

    مثال - مزارع دو دو سو کے بیلوں کی جوگ کو . . . ناکارہ بنادیں گے

  • چھکڑا، بیل گاڑی
  • کفارہ، پراشچت
  • جوگی (قدیم)
  • (تیر، ہتھیار وغیرہ) جوڑنا
  • علاج، معالجہ دوا دارو، مداوا، دوا
  • نتیجہ، انجام
  • (حساب) جمع، جوڑ، میزان
  • مکر، دھوکا
  • دھن، دولت
  • لالچ، فائدہ
  • سحر، جادو، ٹونا، ٹوٹکا (مشرق) محاورہ: جوگ کرنا یعنی جادو یا ٹونا کرنا
  • (ہندو) نیایے شاستر یعنی علم فقہ کا جاننے والا، قاضی
  • جاسوس، قاصد
  • اسم، نام
  • چالاکی، ہوشیاری
  • کشتی وغیرہ کی سواری
  • ضابطہ، شرط، قاعدہ
  • سزاوار، مناسب، ٹھیک
  • تاگا، ڈورا، زنار
  • رشتہ
  • نیک خوئی، میل جوئی، دوستی
  • مال و دولت حاصل کرنا نیز اس کی افزائش
  • (ہندی عروض) ایک قسم کی بحر جس کے ہر مصرع میں 12، 8 کے وقفہ سے 20 ماترائیں اور آخر میں یگڑ ہوتا ہے
  • ٹھکانا، جگاڑ، تارگھاٹ
  • دشمن کے لیے کیا جانے والا عمل، منتر، تنتر، کپٹ، دغا وغیرہ کا طریقہ
  • ہندو فلاسفی پتنجلی کے مطابق کیفیت نفس کو متحرک یا متلون ہونے سے روکنا، من کو بھٹکنے سے روکنا، صرف ایک ہی شے میں برقرار رہنا
  • ان چھ فلسفوں میں سے ایک جس میں نفس کو مرتکز کر کے وحدت میں ضم کرنے کا اصول ہے

صفت

  • لائق، قابل، موزوں، مناسب، ٹھیک، راست، شایان، زیبا (کبھی ’کے‘ اضافی کے ساتھ اور کبھی ’کے‘ کو حذف کر کے بولتے ہیں)

    مثال - تم بدھو بھی ہو اور ڈرپوک بھی بڑے سرکار کے سامنے چوہے کی طرح دبک جاتے ہو ان کے چرنوں کی دھول بننے یوگ بھی نہیں - سچ پوچھیے تو آپ ان کے یوگ نہیں - جب وہ بیاہے جوگ ہوئی تب راجہ رانی اپنے دل میں فکر کرنے لگے

  • وہ جو کسی کے ساتھ دغا یا فریب کرے، وہ جو کسی کا بھروسا توڑے، دغاباز، دھوکا دے، دھوکے باز
  • (بینکاری) وہ شخص جس کے نام کی ہنڈی کی جائے، ہنڈی وصول کرنے والا شخص

فعل متعلق

  • سمت، طرف، جانب، مائیں
  • من جانب، ازروئے

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

یوغ

بیل جوتنے کا جوا

English meaning of yog

Noun, Masculine

  • connection, union
  • conjuncture
  • joining, uniting, fitting
  • meeting, contact
  • power or strength derived from continued abstract meditation
  • able, worthy
  • exerciser
  • behavior
  • yoking
  • putting to (horses)
  • mixture, combination, association
  • method, means, mode, manner
  • propriety, fitness, suitability
  • fixing (an arrow or other weapon)
  • application of a remedy, remedy, cure
  • occasion, opportunity
  • (in Astron.) conjunction, a lucky conjuncture, auspicious or fortunate moment
  • (in Arith.) addition, sum, total
  • application or concentration of the thoughts (keeping the body in a fixed posture)
  • abstract contemplation, meditation, devotion, penance
  • union with the Supreme Being by means of abstract contemplation
  • the Yoga system of philosophy (as established by Patanjali, to teach the means by which the human soul may attain complete union with the Supreme Being)
  • the twenty-seventh part of a circle measured on the plane of the Ecliptic (and used in calculating the longitudes of the sun and moon)
  • division of the moon's path corresponding to the twenty-eight Nakshatras
  • consequence, result

Adjective

  • (in banking) the person on whom a draft or bill of exchange is drawn

Adverb

  • by means of, by reason of, through
  • in consequence of, on the part of, from

योग के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एकाधिक पदार्थों का आपस में मिलना या मिलाना, दो अथवा अधिक पदार्थों का एक में मिलना, संयोग, मिलान, मेल, जोड़, मेल-मिलाप

    उदाहरण - तेरे ध्यान के बिन मैं मेरे जीवन का अमर-सन्यास जैसे बहती नदी के तट पर एक चट्टान का योग - यही कशीश (आकर्षण) यानी (अर्थात) विसाल मिलाप को वजूद (अस्तित्त्व) में लाती है

  • तारों का योग, मिलाप
  • फलित ज्योतिष में कुछ विशिष्ट काल या अवसर जो सूर्य और चंद्रमा के कुछ विशिष्ट स्थानों में आने के कारण होते हैं और जिनकी संख्या 27 है, इनमें से कुछ योग एसे हैं, जो शुभ कार्यो के लिये वर्जित हैं और कुछ ऐसे हैं जिनमें शुभ कार्य करने का विधान है
  • फलित ज्योतिष के अनुसार कुछ विशिष्ट तिथियों, वारों और नक्षत्रों आदि का एक साथ या किसी निश्चित नियम के अनुसार पड़ना, जैसे: अमृत योग, सिद्धि योग
  • (सामान्यतः) शारीरिक व्यायाम, कसरत, वर्ज़िश

    उदाहरण - ज़रूर यह शख़्स भी योग करता होगा वर्ना इस सिन-ओ-साल (आयु और वर्ष) में यह दम-ख़म, मालूम होता है अभी उंफ़ुवान-ए-शबाब (यौवनारम्भ) है

  • प्रेम, स्नेह, मोहब्बत
  • साम, दाम, दंड और भेद ये चारों उपाय, उपाय, तरकीब
  • वह उपाय जिसके द्वारा किसी को अपने वश में किया जाए, वशीकरण
  • वह उपाय जिसके द्वारा जीवात्मा जा कर परमात्मा में मिल जाता है, मुक्ति या मोक्ष का उपाय
  • कोई शुभ काल, अच्छा समय या अवसर, शुभघड़ी
  • अवसर, मौक़ा
  • (हिंदू) ज्ञान एवं ध्यान के माध्यम से ब्रह्मलीन होना, एक प्रकार की प्राथना जिसमें साधना, तपस्या, श्वास्वरोध एवं कुंभक प्राणायाम से ईश्वर का तेज अपनी अस्तित्व में खोजने का प्रयत्न किया जाता है, तपस्या, ध्यान, साधुता

    उदाहरण - सच-मुच यह तो बैराग में भरे और जोग में खरे हैं

  • ढंग, विधा, नियम, कौशल
  • (संगीत) एक प्रकार के गीत जो कन्या और वर दोनों पक्षों में विवाह से पहले गाये जाते हैं, जिनमें प्रायः वैवाहिक विधियों का वर्णन होता है

    उदाहरण - एक... हकीम ने जोग रागिनी की तसवीर खींचने में कमाल किया है

  • (जोगियों का) वस्त्र, परिधान, लिबास, वेशभूषा
  • (जोगी) जोगियों की सी वेशभूषा या रंग-ढंग जो किसी दुख या पीड़ा में अपनाई जाए
  • प्राश्चित, शुद्धि, तौबा

    उदाहरण - कहा जाता है कि इस क़्सिम की अदम-ए-क़ाबिलियत (योग्यता की कमी) प्राश्चित (कफ़्फ़ारे) के लिए मुनासिब योग करने से दूर हो सकती है

  • काँधे पर जुआ रखना, जोतना
  • बैलों की जोड़ी

    उदाहरण - मुज़ारे (कृषक) दो-दो सौ के बैलों की जोग को... नाकारा (असफल) बना देंगे

  • छकड़ा, बैलागाड़ी
  • जोगी (प्राचीन)
  • (तीर, बाण, हथियार आदि) जोड़ना
  • औषधि, दवा, उपचार, इलाज
  • परिणाम, नतीजा, अंजाम, प्रयोग
  • (गणित) गणित में दो या अधिक राशियों का जोड़, कुल योग, फल
  • छल, धोखा, दग़ाबाज़ी, जैसे: योगविक्रय
  • धन, दौलत
  • लाभ, फ़ायदा
  • जादू, टोना, टोटका (पूरब) मुहावरा: जोग करना अर्थात जादू या टोना करना
  • (हिंदू‌) न्यायशास्त्र का जानने वाला, न्यायवेत्ता, नैयायिक
  • चर, दूत
  • नाम
  • कौशल, चतुराई, होशियारी
  • नाव आदि की सवारी
  • नियम, क़ायदा
  • उपयुक्तता
  • सूत्र
  • संबंध
  • सद्भाव
  • धन और संपत्ति प्राप्त करना तथा बढ़ाना
  • एक प्रकार का छंद जिसके प्रत्येक चरण में 12, 8 के विश्राम से 20 मात्राएँ और अंत में यगण होता
  • ठिकाना, सुभीता, जुगाड़, तारघाट
  • शत्रु के लिये की जाने वाली यंत्र, मंत्र, पूजा, छल, कपट आदि की युक्ति
  • दर्शनकार पतंजलि के अनुसार चित्त की वृत्तियों को चंचल होने से रोकना, मन को इधर-उधर भटकने न देना, केवल एक ही वस्तु में स्थिर रखना
  • छह दर्शनों में से एक जिसमें चित्त को एकाग्र करके ईश्वर में लीन करने का विधान है

विशेषण

  • योग्य, लाएक़, ठीक, मुनासिब, सही (कभी 'के' के साथ कभी 'के' के बिना बोलते हैं)

    उदाहरण - जब वह बियाहे जोग हुई तब राजा-रानी अपने दिल में फ़िक्र (चिंता) करने लगे - सच पूछिए तो आप उनके योग नहीं - तुम बुद्धू भी हो और डरपोक भी बड़े सरकार के सामने चूहे की तरह दुबक जाते हो उनके चर्णों के धूल बनने योग भी नहीं

  • वह जो किसी के साथ विश्वासघात करे, दग़ाबाज़
  • (बैंककारी) वह व्यक्ति जिसके नाम की हुंडी की जाए, हुंडी वसूल करने वाला व्यक्ति

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یوگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

یوگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words