تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ذات" کے متعقلہ نتائج

جاتے

جاتا (رک) کی مغیّرہ حالت ؛ جاتے ہوئے ، جاتے وقت ، جانے والا .

جاتی

کسی سیاسی لیڈریا مذہبی پیشوا کا تتبع کرنے والوں کی جماعت

جاتا

جاننے والا (شبہ ساگر)

جاتِ

چھوٹا آن٘ولہ

جاتُو

جانے والا، مسافر، راہ گیر

جاتْنا

بدلہ، انتقام

جاٹ

بھارت کی ایک قوم جو عام طور سے کھیتی باڑی کرکے اپنا پیٹ پالتی اور راجپوتوں کے ۳۶ خاندانوں میں شمار کی جاتی ہے‏، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جاٹ شیو کی جٹا ( گیسو سے پیدا ہوئے اس لیے انہیں جاٹ (جٹا کی طرف منسوب) کہا گیا

جات

رک : جاتا ، پیدا شدہ ، بستی میں آیا ہوا ، زائیدہ ، جنا ہوا ، اُگا ہوا ، کاشت کیا ہوا

جاتِیَہ

جاتی نمبر ۱ (رک) سے منسوب یا متعلق کا ، جماعتی ؛ قومی .

ذات

(ہندو) ہندوؤں کے چار معاشرتی طبقوں میں سے ایک، برہمن، کشتری، ویشیہ اور شودر میں سے کوئی ایک گروہ یا جاتی

جاتِیوں کو

(عوام) جاتے وقت .

جات پات

جات والا

اون٘چی ذات کا آدمی، معزز شخص

جات دینا

بھینٹ دینا ، صفت بڑھانا

جات رُوپ

متشکل، مجسم، خوبصورت، حسین، روشن، منور، درخشاں، سنہری، سونا

جات پانت

رک : جات .

جات ہِین

ادنیٰ ذات کا، بلا ذات، ذات سے خارج

جات دَھرْم

ذات کے فرائض یا قانون یا رسوم، برہمن، چھتری اور ویش وغیرہ کے الگ الگ قانون یا رسوم

جات بھائی

ایک ہی ذات کا، ذات بھائی

جات کرم

ایک رسم جو آن٘ول نال کٹنے کے بعد ادا کی جاتی ہے اس میں تین دفعہ منتر پڑھ کر بچے کو گھی چٹاتے ہیں

جاٹ گَرْدی

(تاریخ) جاٹوں کا حملہ اور لوٹ مار (سلطنت مغلیہ کے دور آخر میں منجملہ اور طبقات کے جاٹوں نے دہلی اور نواح میں فساد برپا کر رکھا تھا اور لوٹ مار مچائی تھی) .

جات اَنْدھا

پیدائشی ان٘دھا ، وہ شخص جو پیدا ہی ان٘دھا ہوا ہو

جات سُبھاؤ

قومی عادت، قومی اثر، خاندانی خصلت

جات بَھرَشْٹ

جس کی ذات جاتی رہی ہو، ذات سے خارج

جات مِلائی

کنبہ برادری یا قبیلے میں شریک کرنے کی رسم ، کسی مرد یا عورت کا جو کسی وجہ سے اپنی برادری یا قبیلے سے نکل گیا ہو یا نکال دیا گیا ہو دوبارہ شریک برادری کرنا یا ہونا

جاتے رَہْنا

گم ہو جانا، کھویا جانا، غائب ہوجانا

جاتے جاتے

آہستہ آہستہ، رفتہ رفتہ

جات ہارْنی

ایک ڈائن جو نوزائیدہ بچوں کولے جاتی ہے

جاتی رَہْنا

جاتے رہنا (رک) کی تانیث .

جاتا رَہْنا

(کسی چیز کا) نیست نابود ہو جانا، مٹ جانا، باقی نہ رہنا

جات بِرادَری

ذات پات، قوم، خاندان، کٹم، قبیلہ، نسل، بنس

جانت

چکّی کا پاٹ، پتھر کی چکی

جانٹ

ایک درخت ساگر جنڈ، جنس جنڈ،

جاتْرائی

رک : جاتری .

جات مُچَلْکا

اپنی ضمانت جو خود دی جائے

جاٹھ

جاٹ

جاتْرَہ

رک : جاترا .

جاتْری

(ہندو) زیارت کو جانے والا، تیرتھ کو جانے والا

جاٹْلی

گچھے دار بگونیا پھول کا پودا یا بیل

جاتْرا

جانا، کوچ، روانگی، سفر، مسافرت

جاٹ کی بیٹی اور بابا جی ناؤں

کم تر ہو کر عمدہ نام ؛ جب کوئی شخص اپنے آپ کو بزرگ ظاہر کرے اور در حقیقت کچھ بھی نہ ہو تو کہتے ہیں .

جاتا دَم

(تصوف) اندر جانے والا سان٘س .

جاتی پُگ

رک : جائے پھل .

جاتی رَس

ایک خوشبودار پودے کا رس

جاتِکا

کتابیں (یا کہانیاں) جن میں مہاتما گوتم بدھ کے پہلے جنم کے حالات بیان کیے گئے ہیں .

جاٹَل

گچھے دار بگونیا پھول کا پودا یا بیل ، لاط : Bignonia Suaveolens .

جاتَک

جات کرم، ایک رسم جو بچے کی پیدائش کے بعد ادا کی جاتی ہے، جنم ، پیدئش، ولادت، پتری، فقیر، سادھو بچہ، بدھ مت کی کہانیوں کی ایک قسم جس میں مہاتما بدھ دیو کی پچھلی پیدائشوں ، مہاتما بدھ کے بودھی ستوا فارم کے قبل از پیدائش کی کہانیاں ہیں جیوتش، نجوم، بدھ مت کی کہانیوں کی ایک قسم جس میں مہاتما بدھ دیو کی پچھلی پیدائشوں، مہاتما بدھ کے بودھی ستوا فارم کے قبل از پیدائش کی کہانیاں ہیں

جاتَر

مسافر ، راہگیر ، تیرتھوں کی یاترا کرنے والا .

جاٹ مَرا تَب جانِیے جَب تیرَھْویں ہو جائے

جات باہَر کَرْنا

برادری سے خارج کرنا ، فرقہ یا جماعت سے باہر کر دینا ، نکال دینا .

زانٹ

ادنیٰ شخص ، فرومایہ آدمی.

جاتی پَھل

رک : جائے پھل .

جاٹ مُوا جَب جانِیے جَب وا کا تِیجا ہو

میو جاٹ بہت سخت جان ہوتے ہیں ، یعنی دغا باز اور فریبی اگر مر بھی جائیں تو ان کا مر جانا قابل اعتبار قبل از سوئم نہیں ؛ دغا باز کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے

جاٹ کہے سُن جاٹنی یا ہی گاؤں میں رہنا، اُونْٹ بِلَیَّا لے گئی تو ہاں جی ہاں جی کہنا

بستی والوں کا ساتھ دے کر ہی وہاں رہا جا سکتا ہے

جاتْری

مسافر ، سیاح .

جاٹ کی بیٹی اور بابا جی نام

کم تر ہو کر عمدہ نام ؛ جب کوئی شخص اپنے آپ کو بزرگ ظاہر کرے اور در حقیقت کچھ بھی نہ ہو تو کہتے ہیں .

جاٹ کی بیٹی بامَن کے گَھر آئی

ادنیٰ ہو کر بڑی عزت پائی .

جاتْرُو

(بندو) تیرتھ کی یاترا کے لیے جانے والا .

جاٹ مَرا تَب جانِیے جَب تِیجا ہو جائے

جاتْرِک

(بندو) تیرتھ کی یاترا کے لیے جانے والا .

اردو، انگلش اور ہندی میں ذات کے معانیدیکھیے

ذات

zaatज़ात

وزن : 21

جمع: ذَوات

موضوعات: عمرانیات ہندو

ذات کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مؤنث، واحد

  • (ہندو) ہندوؤں کے چار معاشرتی طبقوں میں سے ایک، برہمن، کشتری، ویشیہ اور شودر میں سے کوئی ایک گروہ یا جاتی

    مثال - چنتا- "ہندوؤں میں بڑی ذات کس کی ہے"؟ - برہمن اور چھتری کی ذات کے سوا اور کسی ذات کے آدمیوں کا ذکر نہیں۔

  • ہندوستانی معاشرے کی ذیلی جاتیوں یا گوتوں میں سے کوئی ایک
  • پاک و ہند میں مسلمانوں کی آبادی کے چار نسلی گروہوں میں سے ایک یعنی سید، شیخ، مغل یا پٹھان میں سے کوئی ایک ذات (چار ذاتوں کی یہ تعیین معاشرے کے اتباع و اثر سے پیدا ہوئی)

    مثال - ڈیڑھ سو روپے کا تنخواہ دار ذات کا سید مزاج کا اچھا۔

  • انسانی معاشرے کا وہ شعبہ جس کی تقسیم رہائش اور نسب کے بنیاد پر ہوئی ہے، جیسے: انگریز، مغل، پارسی، آریہ ذات یا قوم
  • نسل، خاندان، حسب نسب

    مثال - زبان کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ اس کی کوئی قوم اور ذات ہوتی ہے۔

  • نسل یا نوع (انسانی یا حیوانی)

    مثال - بھیڑیے نے یہ جواب سن کر کہا ... تمہاری ذات بڑی حجّتی ہے۔ - گدھے اور گھوڑے کے اشتراک سے ایک دوغلی ذات پیدا ہوتی ہے۔

  • گروہ، جماعت، برادری، قوم (اس معنی میں یہ لفظ ہندی 'جاتِ' بمعنی قوم سے مفرس و بعد معرب ہو کر اردو میں رائج ہوا)

    مثال - ظلم ہی ظلم ہے، چاہے کوئی ایک آدمی کرے یا ساری ذات کرے۔

  • مرد اور عورت میں سے کوئی صنف یا نوع

    مثال - دلبر نے کہا کہ مرد کی ذات مطلبی ہوتی ہے۔ - سب کیفیت یہاں کی بیان کر کہنا جلد چلو کہ گھر سارا برباد ہوا، عورت ذات اکیلی میں ہوں مجھ سے کیا ہو سکتا ہے۔

  • خاندانی خصلت، نسلی طینت
  • قسم، طرح، نوع، وضع

    مثال - حضور کوئی ایک ذات کے حقے تھے، دربار میں 'حسن محفل' رئیسوں کے ہاں 'لبِ معشوق' .. محفل میں آ جائے تو معلوم ہو دلھن آ گئی۔ - دائی اچھی رکھے کہ کسی ذات کی بیماری نہ رکھتی ہوئے اور سُبھاؤ اس کا اچھا ہوئے۔

  • جسم، بدن

    مثال - سداب نے پوشاک اور سلاح حاضر کیے، سکندر نے بعدِ غسل پوشاک تبدیل کی سلاح ذات پر آراستہ کئے۔

  • ڈیل ڈول

    مثال - سلح پوش سارے بڑے دھات کےبڑے تھوبڑے ہور بڑے ذات کے

  • عزت، آبرو

    مثال - میں آپ کا ملازم ہوں تو اس کے معنی نہیں کے آپ گالیوں سے بات کریں، ہاتھ بیچا ہے ذات نہیں بیچی ہے۔ - اس گھڑی آپ کا کدھر جی ہےکچھ نہیں میں نے ذات بیچی ہے۔

  • مذہب
  • فطرت، جبلت، خصلت

    مثال - دمڑی کی ہانڈی گئی، کُتّے کی ذات پہچانی

  • حقیقت، حیثیت، وقعت، اہمیت

عربی - اسم، مؤنث

  • ذو کا مونث، بمعنی صاحب، مالک، والی (مرکبات میں مستعمل)
  • (فلسفہ) کسی شے کی حقیقت، ہستی، نفسِ ہر چیز، مادہ، اصل، جوہر، ماہیت، سرشت، روح

    مثال - کوڑ کی ذات، تنہا فہم بڑی بات۔ - مرکبات کی ذات کو پہچاننے کے واسطے دو ترکیبیں ہیں۔

  • وجود، ہستی
  • (مجازاً) اللہ تعالیٰ کی ذات (بمقابل صفات)
  • شخصیت

    مثال - ایک طرف تو مترجم کی ذات مصنف کی ذات سے ہمیشہ کمتر رہتی ہے اوردوسری طرف اس کے برخلالف مصنف کی شخصیت ترجمہ کے ذریعہ پھیل کر اور بڑی ہوجاتی ہے

  • (نفسیات) انسان کی باطن ترین ذات جو اس کی اجتماعی ذاتوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے

صفت

  • ایک جنس یا قسم کے، برابر، یکساں

    مثال - چھانٹتے کیا ہو سب ایک ذات ہیں جو خاصدان چاہو لے لو

  • دو یا زیادہ چیزیں اس طرح مخلوط و محلول کہ ایک ہو جائیں دوئی کا امتیازہ نہ رہے

    مثال - جب یہ دونوں مل کر ایک ذات ہو جاویں تب ان کو اسفنج سے کاغذ پر اچھی طرح لگاویں۔ - جس برتن میں وہ پارہ رکھا ہو اس برتن میں وہ جست گرم کیا ہوا ملاوے، دونوں کی ڈلی ایک ذات ہو جاوے گی۔

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

جات

بیٹا ، اولاد نرینہ

شعر

English meaning of zaat

Sanskrit - Noun, Feminine, Singular

  • (Hinduism) a hereditary social class among Hindus, stratified according to ritual purity, any group of things that have generic characteristics in common, any one of the four Hindu castes
  • sociologically, zaat has come to be used universally to indicate a caste group among Indians
  • one of the four racial sects of the Muslims in India and Pakistan, i.e.Syed, Shaikh, Mughal, Pathan, (these four castes are determined based on social tradition )
  • family, race, lineage
  • species, breed, genus, lineage
  • tribe, caste, sect, class (in these senses, prob.connected, through the Persian, with the Sanskrit जाति, Hindi jat, which the Hindustanis commonly corrupt into zat )
  • nature, kind, sort
  • body, soul, person
  • respect, honour
  • high or good birth, respectability, rank
  • being, person, self
  • origin, essence
  • ultimate reality
  • substance, nature

Arabic - Noun, Feminine

  • feminine of (ذو) 'zau' possessor, owner or master, mistress
  • ( Philosophy) essence, substance, nature, radical constituent
  • brought into existence, birth, production
  • (Metaphorically) the existence of God
  • personality
  • self (i.e. a man's self, or a thing's self)

ज़ात के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • ( हिंदू) हिंदुओं में मनुष्य समाज का वह विभाग जो पहले पहल कर्मानुसार किया गया था, पर पीछे से स्वभावत: जन्मानुसार हो गया, हिंदुओं के चार सामाजिक जातियों में से एक ब्रह्मण, क्षत्री, वैश्य, शूद्र में से कोई एक समूह या संप्रदाय

    उदाहरण - चिंता: "हिंदुओं में बड़ी ज़ात किसकी है?" - ब्रहमण और क्षत्री की ज़ात के सिवा और किसी ज़ात के आदमियों का ज़िक्र नहीं

  • भारतिय समाज की उपजातियों या जातियों में से कोई एक, यह जातिविभाग आरंभ में वर्णविभाग के रूप में ही था, पर पीछे से प्रत्येक वर्ण में भी कर्मानुसार कई शाखाएँ हो गईं, जो आगे चलकर भिन्न-भिन्न जातियों के नामों से प्रसिद्ध हुईं, जैसे: ब्राह्मण, क्षत्रिय, सोनार, लोहार, कुम्हार आदि
  • भारत और पाकिस्तान में मुसलमानों की आबादी के चार नसली संप्रदायों में से एक अर्थात सैय्यद, शेख़, मुग़ल, पठान में से कोई एक जाति, (चार जाति का यह निर्धारण सामाजिक परंपरा और प्रभाव से हुए हैं )

    उदाहरण - ढेढ़ सौ रुपए का तंख़्वाहदार ज़ात का सय्यद मिज़ाज का अच्छा

  • किसी राष्ट्र (या राष्ट्रों) के वह निवासी जिनकी नस्ल एक हो, मनुष्य समाज का वह विभाग जो निवासस्थान या वंश-परंपरा के विचार से किया गया हो, जैसे: अंग्रेज़ी ज़ात, मुग़ल ज़ात, पारसी ज़ात, आर्य ज़ात आदि
  • कुल, वंश, क़ौम, समाज, नस्ल, ख़ानदान

    उदाहरण - ज़बान का न कोई मज़हब होता है और न उसकी कोई क़ौम और ज़ात होती है.

  • वह विभाग जो गुण, धर्म, आकृति आदि की समानता के विचार से किया जाए, प्रजाति या जाति (मानव एवं पशु संबंधी), कोटि, वर्ग, जैसे: मनुष्य जाति, पशु जाति, कीट जाति, वह अच्छी जाति का घोड़ा है, यह दोनों आम एक ही जाति के हैं

    उदाहरण - भेड़िये ने यह जवाब सुनकर कहा... तुम्हारी ज़ात बड़ी हुज्जती है - गधे और घोड़े के इश्तिराक (मेल) से एक दोग़ली ज़ात पैदा होती है

  • जाति, बिरादरी, वर्ण, गोत्र

    उदाहरण - ज़ुल्म ही ज़ुल्म है, चाहे कोई एक आदमी करे या सारी ज़ात करे

  • स्त्री और पुरुष में से कोई जाति या श्रेणी, लिंग

    उदाहरण - सब कैफ़ियत यहाँ की बयान कर कहना जल्द चलो कि घर सारा बरबाद हुआ, औरत ज़ात अकेली मैं हूँ मुझसे क्या हो सकता है - दिलबर ने कहा कि मर्द की ज़ात मतलबी (स्वार्थी) होती है

  • पारिवारिक मनोवृत्ति, वंशीय प्रकृति
  • कोटि, तरह, ढंग़, शैली

    उदाहरण - दाई अच्छी रखे कि किसी ज़ात की बीमारी न रखती हुए और सुभाव (स्वभाव) का अच्छा हुए

  • शरीर, जिस्म
  • प्रतिष्ठा, सम्मान, इज़्ज़त, आबरू

    उदाहरण - मैं आपका मुलाज़िम हूँ तो उसके मानी (तात्पर्य) नहीं के आप गालियों से बात करें, हाथ बेचा है ज़ात नहीं बेची है

  • धर्म, संप्रदाय, मज़हब
  • प्रकृति, स्वभाव, मूल, यथार्थता

    उदाहरण - दमड़ी की हान्डी गई, कुत्ते की ज़ात पहचानी

  • वास्तविकता, महत्त्व, एहमीयत

अरबी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

विशेषण

  • एक प्रजाति या प्रकार के, एक जैसा, समान, बराबर
  • दो या अधिक चीज़ें इस प्रकार घुल-मिल जाएं कि एक हो जाएं दूई का भेद न रहे

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ذات)

نام

ای-میل

تبصرہ

ذات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone