تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جاٹ" کے متعقلہ نتائج

جاٹ

بھارت کی ایک قوم جو عام طور سے کھیتی باڑی کرکے اپنا پیٹ پالتی اور راجپوتوں کے ۳۶ خاندانوں میں شمار کی جاتی ہے‏، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جاٹ شیو کی جٹا ( گیسو سے پیدا ہوئے اس لیے انہیں جاٹ (جٹا کی طرف منسوب) کہا گیا

جاٹ مَرا تَب جانِیے جَب تِیجا ہو جائے

جاٹ مُوا جَب جانِیے جَب وا کا تِیجا ہو

میو جاٹ بہت سخت جان ہوتے ہیں ، یعنی دغا باز اور فریبی اگر مر بھی جائیں تو ان کا مر جانا قابل اعتبار قبل از سوئم نہیں ؛ دغا باز کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے

جاٹ مَرا تَب جانِیے جَب تیرَھْویں ہو جائے

جاٹ گَرْدی

(تاریخ) جاٹوں کا حملہ اور لوٹ مار (سلطنت مغلیہ کے دور آخر میں منجملہ اور طبقات کے جاٹوں نے دہلی اور نواح میں فساد برپا کر رکھا تھا اور لوٹ مار مچائی تھی) .

جاٹْلی

گچھے دار بگونیا پھول کا پودا یا بیل

جاٹَل

گچھے دار بگونیا پھول کا پودا یا بیل ، لاط : Bignonia Suaveolens .

جاٹ کی بیٹی بامَن کے گَھر آئی

ادنیٰ ہو کر بڑی عزت پائی .

جاٹ کہے سُن جاٹنی یا ہی گاؤں میں رہنا، اُونْٹ بِلَیَّا لے گئی تو ہاں جی ہاں جی کہنا

بستی والوں کا ساتھ دے کر ہی وہاں رہا جا سکتا ہے

جاٹھ

جاٹ

جا ٹَھہَرنا

قیام کرتا رہنا ؛ مقابلہ کرنا

جاٹ کی بیٹی اور بابا جی نام

کم تر ہو کر عمدہ نام ؛ جب کوئی شخص اپنے آپ کو بزرگ ظاہر کرے اور در حقیقت کچھ بھی نہ ہو تو کہتے ہیں .

جاٹ کی بیٹی اور بابا جی ناؤں

کم تر ہو کر عمدہ نام ؛ جب کوئی شخص اپنے آپ کو بزرگ ظاہر کرے اور در حقیقت کچھ بھی نہ ہو تو کہتے ہیں .

ہِندُو جاٹ

بھارت کی ایک قوم جو عام طور سے کھیتی باڑی کر کے اپنا پیٹ پالتی تھی ، راجپوتوں کی ایک شاخ جس کی بابت ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ شوجی جٹا (گیسو) سے پیدا ہوئے تھے اس لیے انہیں جاٹ (جٹا کی طرف منسوب) کہا گیا ۔

راجا ہُوئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

راجا بَھئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

گھی جاٹ کا اَور تیل ہاٹ کا

گھی گاؤں سے منگوایا ہوا اور تیل تیلی کی دوکان سے لیا ہوا اچھا ہوتا ہے، کیونکہ گاؤں کا گھی تازہ ہوتا ہے اور دوکان پر سے لیا ہوا تیل کئی دن کا ہونے کی وجہ سے صاف ملتا ہے

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

گِیت سوہے بھاٹ نے اور کھیتی سوہے جاٹ نے

کوِتا یعنی شاعری یا گیت بھاٹ پر بھلی لگتی ہے اور کھیتی جاٹ پر

چھوڑ جاٹ، پَرائی کھاٹ

دوسروں کی چیزیں لینا اور ان پر قبضہ کرنا چھوڑ دے، چوری چھوڑ دے، بری عادتیں چھوڑ دے

کَبِت بھاٹ کی کھیتی جاٹ کی

ہر شخص اپنا خاندانی پیشہ یا کام ہی اچھی طرح کر سکتا ہے.

اگّم بدھ بانیا پچھم بدھ جاٹ

بنیا بڑا چالاک ہوتا ہے اور جاٹ بے عقل ہوتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں جاٹ کے معانیدیکھیے

جاٹ

jaaTजाट

اصل: سنسکرت

وزن : 21

جاٹ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • بھارت کی ایک قوم جو عام طور سے کھیتی باڑی کرکے اپنا پیٹ پالتی اور راجپوتوں کے ۳۶ خاندانوں میں شمار کی جاتی ہے‏، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جاٹ شیو کی جٹا ( گیسو سے پیدا ہوئے اس لیے انہیں جاٹ (جٹا کی طرف منسوب) کہا گیا
  • (شکر سازی) گنے کا رس نکالنے کے چرخی دار کرلھو کا بلین، جیٹھا، چورن، موبن
  • بگڑے ہوئے چھتری
  • بگڑے ہوئے راجپوت
  • (مجازاً) قوی، توانا، تندرست
  • ایک قسم کا رنگین یا چلتا گانا

شعر

English meaning of jaaT

Noun, Masculine

  • name of a tribe of Rājpūts (who are mostly cultivators), name of an agriculturist caste
  • farmer
  • (Metaphorically) strong, stout, well-built

जाट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उत्तर-पश्चिम भारत की एक प्रसिद्ध जाति या समुदाय जिसका प्रमुख व्यवसाय खेती है, एक हिंदू क़ौम का नाम, खेती-बारी करनेवाला व्यक्ति, बिगड़े हुए छतरी, बिगड़े-ए-हुए राजपूत, कृषक, तंदरुस्त, स्वस्थ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جاٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

جاٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words