تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈوئی" کے متعقلہ نتائج

ڈوئی

کھانے کی ضرورت کا، بڑے چمچے کی وضع کا چوبی ظرف، جو ہاتھ کی ہتھیلی کے برابرہوتا ہے، لکڑی کا کفگیر، کفچہ چوبی

ڈوئی گُھومْنا

جستجو ہونا ، خیال آنا

ڈوئی پھوڑْیا

فقیروں کی ایک قسم جنھیں اگر کچھ نہ دیا جائے تو اپنا سرپھوڑلیتے ہیں ، منڈچرا ، چم چِچڑ ، چمٹو ، بری طرح پیچھے پڑنے والا، مقدمہ باز

ہَنڈِیا ڈوئی

کھانا پکانے کے برتن، باورچی خانے کا سامان

ہَلْہَل کی ڈوئی

خبطی ، گھبرائی ہوئی ، وہ جو کہ ٹھیک کام نہ کرے ، ماری ماری پھرنے والی

لَنْکا ڈوئی

چالاک اور فتنہ پرور عورت .

رِزْق کی ڈوئی

روزی کمانے کا وسیہ یا ذریعہ.

ہانڈی نَہ ڈوئی سَب پَت کھوئی

غریب ہونے سے عزت بھی جاتی رہتی ہے

جِس کے ہاتھ ڈوئی اُس کا سَب کوئی

جس سے فائدہ پہن٘چتا ہے سب اسی کی خیر خواہی کرتے ہیں

ہانڈی میں ہوگا سو ڈوئی میں نِکلے گا

۔مثل۔ جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے۔

جو بانْڈی میں ہوگا وہ ڈوئی میں نِکْلے گا

جو بات دل میں ہے وہ کبھی نہ کبھہ زبان سے نکل ہی پڑے گی

جو بانْڈی میں ہوگا وہ ڈوئی میں آوے گا

جو بات دل میں ہے وہ کبھی نہ کبھہ زبان سے نکل ہی پڑے گی

جو ہانْڈی میں ہوگا ، وَہی ڈوئی میں نِکلے گا

۔مثل۔ دل میں ہوتا ہے وہی منھ پر آتا ہے۔

ہانْڈی میں جو ہوگا سو وَہی ڈوئی میں نِکلے گا

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

ہانْڈی میں جو ہو سو وَہی ڈوئی میں آوے ہے

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

ہانْڈی میں جو ہوتا ہے سو وَہی ڈوئی میں آتا ہے

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

ہانْڈی میں جو ہوتا ہے سو وَہی ڈوئی میں نِکَلتا ہے

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

ڈوئی سے متعلق کہاوتیں

ڈوئی

اصل: سنسکرت، ہندی

'ڈوئی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone