تلاش شدہ نتائج
"'KHayaal'" کے متعقلہ نتائج
خیال
کسی شے کو معرض تخیل یا ذہن میں لانے اور اس کی صورت یا کیفیت کو اس میں قائم کر نے کا عمل، تصوّر
خَیال دَوڑْنا
خیال کا جلدی سے کسی امر کی طرف جانا، دھیان آنا
خَیال بَنْدْھوانا
ذہن میں کوئی خیال پیدا کرنا .
خَیال چھوڑْنا
کسی دھیان کو ترک کرنا، سوچنا بند کرنا، فکر چھوڑ دینا
خَیال باندھنا
۱. منصوبہ بنانا ، ارادہ کرنا ۔
خَیال بَندْھنا
تصور کا سلسلہ قائم ہونا، کسی بات کا برابر خیال آنا
خَیال بِیں
خیالات کو پڑھنے والا ، روحانی قوت سے دوسروں کے خیالات معلوم کرنے والا
خَیال اَفْروز
خیال کو روشن کر نے والا ، نئی باتیں سُجھانے والا .
خَیال آباد
دنیائے تخیل . عالم تخئیل ، تخلیقی و تخئیلی بساط و قوت.
خَیال بَنْد
مضمون آفرینی کرنے والا ، اپنے ذہن سے نئے نئے نکتے پیدا کرنے والا ، وہ ادیب یا شاعر جو کسی مضمون یا موضوع میں نئے نئے گوشے نکالے .
خَیال آرائی
تصوّر کرنے کا عمل، نئی نئی باتیں سوچنے کا عمل
خَیال میں پَڑْنا
سوچ میں ڈوبنا ، تصور میں منہمک ہونا ؛ فکر مند ہونا.
خَیال بَنْدی
خیالی تصویر بنانے یا خیالوں کا سلسلہ قائم کرنے کا عمل، خیال کا سلسلہ خیالی تصویر، مضمون آفرینی
خَیال پَیمائی
تجربے کی بجائے محض اپنے تخیل اور قیاس سے کام لینے کا عمل ، محض اندازے سے چیزوں کے بارے میں رائے قائم کرنے اور حکم لگا دینے کی روش ، قیاس آرائی.
خَیالیں خَیال
بیٹھے بٹھائے ، خیال میں مگن .
خَیال بَنْدانَہ
خیال بندی (رک) کا حامل ، مضمون آفرینی والا .
خَیال و خواب
وہم و گمان جس کی کوئی اصلیت نہ ہو، بے بنیاد امر، ناممکن اور محال کام، بے اصل بات
خَیالُ الظِّل
روشنی کے مقابل کسی چیز کے آ جانے سے اس چیز کی دوسری جانب پڑنے یا بننے والی تصویر یا عکس، ایکسرے کے ذریعے کھینچی جانے والی تصویر، ریڈیو گراف، ظلی تصویر
خَیال دَھْرنا
توَجہ کرنا ، دھیان دینا .
خَیال آفْرِینی
فکر یا سوچ کے نئے زاویے نکالنے یا کسی بات میں کوئی نیا نکتہ پیدا کرنے کا عمل ، خیال افروزی ، تخلیقِ خیال ۔
خَیال خانَہ
دماغ کی وہ قوت جو محسوسات کے غائب ہو جانے کے بعد ان کی صورتیں محفوظ رکھتی ہے ، حس مشترک کا خزینہ .
خَیال پَرَست
وسواسی، وہمی، خبطی، من موجی، جو خیال میں آئے کرنے والا
خَیال آنکھوں میں بھرْنا
تصویر نظروں کے سامنے بھرنا ۔
خَیال میں آنا
۔کسی امر کا سمجھ میں آنا۔
خَیال میں آنا
دھیان میں آنا ، تصور میں آنا.
خَیال میں لانا
کسی شے ، امر یا شخص کو وقعت دینا ، اہمیت دینا ، پروا کر نا ، خاطر میں لانا.
خَیال اُٹھا دینا
خواہش یا ذہنی وابستگی کو ترک کر دینا ، توجہ ہٹا دینا .
خَیال میں رَہنا
سوچ میں رہنا ، گمان میں ہونا.
خَیال میں رَکْھنا
دھیان میں رکھنا ، حافظے میں رکھنا ، یاد رکھنا .
خَیال میں سَمانا
۔خیال میں جمنا۔ کسی امر کا۔ ؎
خَیال آنا
کسی شے یا بات کا ذہن میں آنا
خَیال جانا
خیال کا کسی ایک جانب متوجہ ہونا
خَیال دِل سے نِکالنا
بھلا دینا، توجہ یا دھیان ہٹا دینا
خَیال دِل سے نِکَلنا
بھول جانا، توجہ یا دھیان ہٹ جانا
خَیال میں نَہ لانا
۔لحاظ نہ کرنا۔کچھ پرواہ نہ کرنا۔ خوف نہ کرنا۔ وقعت نہ کرنا۔ ؎
خَیالوں
خیال کی جمع، محاورات میں مستعمل
خَیال لَگْنا
ذہن کا کسی دھیان میں منہمک ہونا یا الجھا ہوا ہونا ، برابر خیال آنا.
خَیال لینا
خبر لینا ، خبر گیری کرنا ، خیال رکھنا .
خَیال چُھوٹْنا
دھیان سے اُتر جانا ، یاد جاتی رہنا .
خَیال اُٹْھنا
توجہ ہٹنا ، دھیان جاتا رہنا .
خَیال مِٹْنا
ذہن سے زائل ہونا ، دھیان سے نکل جانا ، یاد محو ہو جانا .
خَیال بَٹْنا
ذہن کا ایک شے سے دوسری شے کی طرف متوجہ ہو جانا ، توجہ ہٹنا ، یکسوئی جاتی رہنا.