تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",HeMo" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",HeMo" کے متعقلہ نتائج
ہَمُوں آش دَرْ کاسَہ
رک : ہماں آش درکاسہ ؛ اس وقت مستعمل ہے جب پہلی حالت میں باوجود کوشش کچھ تبدیلی نہ ہو ۔
یَک دانَہ مُحَبت اَست و باقی ہَمہ گاہ
ایک دانہ محبت ہے اور باقی سب گھاس ہے، دنیا میں محبت ہی ایک چیز ہے باقی سب ہیچ ہے
ہَما بازی ہَما بازی ، پِیروں سے بھی دَغا بازی
اور لوگوں سے تو چالاکی کرتے ہو کیا اُستادوں سے بھی دغا بازی کرو گے اُستاد کے سامنے شاگرد کی چالاکی نہیں چلتی.
خَس اَگَر بَر آسْماں رَوَدْ ہَمَہ خَس اَسْت و گَوہَر اَگَر دَر خَلاب اُفْتَد ہَماں نَفیس
تِنکا اگر آسمان پر چلا جائے تو بھی تِنکا ہے اور موتی اگر کِیچڑ میں گِر پڑے تو بھی نفیس ہے، بُری چیز بُری ہے اچھی چیز اچھی، کمینہ آدمی کِتنا ہی بڑھ جائے کمینہ ہی ہے اور شریف آدمی کِتنا ہی تباہ ہو جائے تب بھی اُس کی شرافت میں فرق نہ آئے گا
ہَما بازی شُما بازی، پِیروں سے بھی دَغا بازی
اور لوگوں سے تو چالاکی کرتے ہو کیا اُستادوں سے بھی دغا بازی کرو گے ، اُستاد کے سامنے شاگرد کی چالاکی نہیں چلتی.
ہَمَہ بازی شُما بازی، پِیروں سے بھی دَغا بازی
سب سے تو دغا کرتے ہو پیروں سے بھی چال چلنے لگے ، استاد کے آگے شاگرد کی نہیں چلتی
ہَمَہ را عَیب تُو پوشی ہَمَہ را عَیب تُو دانی
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) ہر عیب یا بُرائی کا چھپانے والا اور ہر عیب یا بُرائی کا جاننے والا تو (خداوند تعالیٰ) ہی ہے ۔
دِل ہَمَہ داغ داغ شُد پُن٘بَہ کُجا کُجا نِہُم
جب کسی کام میں اتنی خرابیاں آ پڑیں کہ ان کی درستی امکان سے باہر ہو جائے تو یہ کہتے ہیں
مَرضی مَولیٰ اَز ہَمَہ اَولیٰ
ہر معاملے میں خدا کی رضا پر راضی رہنا چاہیے ، مالک کی رضا سب سے بہتر ہے (کسی معاملے میں انسان کی بے بسی کے موقع پر مستعمل) ۔
ہَمَہ بَراہِ راسْت اَند
(لفظاً) ہر چیز اپنے راستے پر ہے ؛ (تصوف) یہ نظریہ کہ ہر شے اپنے مقررہ راستے پر چل رہی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا اور تقدیر کے مطابق ہر کام ہو رہا ہے اور کفر اور اسلام پر بھی ہر شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق چل رہا ہے
سَعَادَتِ ہُمَا
good fortune because of Huma-name of a fabulous bird commonly regarded in the East as a bird of happy omen, if it's wing overshadows someones's head he will in time wear a crown)
ecce homo
آرٹ: نشاۃ ثانیہ کے دور کی نقاشی میں حضرت عیسٰیؑ کے آخری مصائب سے تعلق رکھنے والے سلسلے کا کوئی موضوع ، خاص طور پر انہیں کانٹوں کا تاج پہنے ہوئے دکھانا۔.
قَدْر اُلُّو کی اُلُّو جانْتا ہے، ہُما کَب چُغَد کو پَہْچانْتا ہے
اہلِ کمال کے قدرداں ناقدر شناس نہیں ہوتے، قدر شناس ہی قدر کرتا ہے دوسرے کو کیا معلوم
قَدْر اُلُّو کی اُلُّو جانْتا ہے، ہُما کو کَب چُغَد پَہْچانْتا ہے
اہلِ کمال کے قدرداں ناقدر شناس نہیں ہوتے، قدر شناس ہی قدر کرتا ہے دوسرے کو کیا معلوم
ہُما
۔(ف)صفت۔ ایک مشہور پرند کا نام۔ جس کی نسبت خیال کیا جاتاہے کہ جس کے سرپر سے گزر جائے وہ بادشاہ ہوجاتا ہے۔ یہ جانور ہڈیاں کھاتا ہے۔ اور کسی کو نہیں ستاتا۔؎
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔