تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",SrG" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",SrG" کے متعقلہ نتائج
انْدھا کہے میں سرگ چڑھ موتوں اور مجھے کوئی نہ دیکھے
ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ جو چاہے کرے کوئی اس پر اعتراض نہ کرے
سارَنگ کا چَھتّا چھیڑْنا
کسی کو چھیڑ کے اپنے سر بلا لینا ؛ جو شخص چھتّے کو چھیڑتا ہے اس کی بھڑیں اس کے چمٹ جاتی ہیں اور ڈن٘گ مار کر ایذا پہون٘چاتی ہیں .
سُرَنگ لال گھوڑی
(کھیل) ایک کھیل کا نام جس میں دو کھلاڑیوں کی جوڑی بنا کر ایک حلقے میں کھڑے ہوتے ہیں . ہر جوڑی ایک کِھلاڑی سوار اور دُوسرا گھوڑا بنتا ہے ان میں سے سوار اپنے گھوڑے سے اُتر کر یہ کلمہ ’’ سُرن٘گ لال گھوڑی تو ہم سے کیوں نہ بولی ، سُرن٘گ لال پٹْکے تم ہم سے کیوں نہ چٹکے‘‘ منہ سے کہتا ہوا حلقے کے گِرد دوڑتا ہوا چکّر لگاتا اور اپنے حلقے گھوڑے کے پاس آ جاتا ہے اس دوڑ میں اگر اس کا دم ٹوٹ جائے تو تمام سوار کھلاڑی گھوڑے بن جاتے ہیں ، یہ سلسلہ جب تک کھلاڑی چاہیں جاری رہتا ہے ، چڈّی چڈّول.
سُراغی رَوند
(اسلحہ جات) گولہ بارود ، میگزین کے پیچھے دُھنویں کا دُن٘بالہ سا بن جاتا ہے، سُراغی گولہ
سُرَنگ زَرْدَہ
(سالوتر) وہ گھوڑا جس کی دُم و ایال کے بال ایسے سُرخ ہوں کہ اُن سے طلائی رن٘گ جھلکتا ہو.
سُرنگ بچھانا
زمین کے اندر نالی بنا کر اس میں بارود بھرنا، بحری راستوں میں مسالے وغیرہ کی بارود سے بھری ہوئی نالی پھیلانا
سُراغی خیمَہ زَنی
(اسکاؤٹنگ) ایک مقام پر پڑاو کرنے کے بعد اسکاؤٹ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے الگ الگ کیمپوں میں رکھا جاتا ہے . یہ مختلف سمتوں میں جاتے ہیں اور ایک دُوسرے کا سُراغ لگاتے ہیں . یہ عمل اسکاؤٹنگ کی تربیت کا ایک حصہ ہے .
مِیاں کا سارَنگ
(موسیقی) کافی ٹھاٹھ کا چھ سروں کا ایک دوپہر کا راگ جو میاں کی ملہار سے مشابہ ہے اور تان سین کی اختراع ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔