تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",bAGD" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",bAGD" کے متعقلہ نتائج
مُنْہ بِگاڑ دینا
۔۱۔ چہرہ بگاڑ دینا۔ پھپڑ یا جُوتوں سے مُنھ سُجا دینا۔ مار مار کر چہرے کو زخمی کرنا۔ ۲۔مُنھ کا ذائقہ خراب کردینا۔ ۳۔ ذلّت دینا۔
لے پَڑوسَن جھونْپْڑا نِت اُٹھ کَرتی راڑ آدھا بَگَڑ بُھارتی سارا بَگَڑ بُھار
(عور) لڑاکا اور جھگڑالو ہمسائے سے الگ ہوتے وقت کہتی ہیں کہ تو ہمیشہ تکرار فساد کرتا تھا اب تو ہی رہ اے پڑوسن جھونپڑی سنبھال ، تو روز جھگڑتی تھی اب آدھی کے بجائے ساری سنبھال .
لے پَڑوسَن جھونْپْڑا نِت اُٹھ کَرتی راڑ آدھا بَگَڑ بُہارتی سارا بَگَڑ بُہار
(عور) لڑاکا اور جھگڑالو ہمسائے سے الگ ہوتے وقت کہتی ہیں کہ تو ہمیشہ تکرار فساد کرتا تھا اب تو ہی رہ اے پڑوسن جھونپڑی سنبھال ، تو روز جھگڑتی تھی اب آدھی کے بجائے ساری سنبھال .
نَقشَہ بِگاڑ ڈالنا
حال سے بے حال کرنا ، کھنڈت ڈالنا ، سابقہ ہیئت یا حالت قائم نہ رکھنا ، کسی جگہ کی صورت حال خراب کر دینا نیز حلیہ بگاڑ دینا ، بدشکل کر دینا ، شکل خراب کر دینا ۔
مُنْھ بِگَڑ جانا
۔ مُنھ بگڑنا۔ کنایہ ہے کسی کی صورت کے تغیر اور چہرہ کی ہیئت بدل جانے سے۔ مُنھ چڑانے کے وقت مُنھ کا اپنی ہیئت اصلی سے بے ہیئت ہوجانا۔ ؎ ۲۔ کنایہ ہے بےمار کے مُنھ کا ذائقہ بگڑ جانے یا ذائقہ بدل جانے سے۔ ۳۔ناراض ہوجانا۔ ؎ ۴۔ (کنایۃً) حواس بگڑ جانا۔ ذلیل ہوجا
تیوَر بِگَڑ جانا
۔۱۔آنکھوں کی پُتلیوں کا پھرجانا۔ علامتِ مرگ ظاہر ہونا۔ ۲۔نظریں پھر جانا۔ پہلی سی نظر نہ رہنا۔ نگاہوں سے خفگی اور دشمنی ٹپکنا۔ ؎
بِگْڑا مَرِیض
وہ مریض جس کے امراض پیچیدہ ہوگئے ہوں ، وو بیمار جس کے علاج میں الجھنیں پیدا ہوگئی ہوں ، وہ مریض جو پیک وقت متعدہ امراض میں مبتلا ہو .
حَرْف بِگَڑْ جانا
حرف مِٹ جانا ، حرف خراب ہو جانا ، ترتیب قائم نہ رہنا ، تحریر یا چھاپے میں حرفوں کا بگڑ جانا.
باگَڑ بِلّا
ڈراونی شکل کا ایک قسم کا بڑا بلا، بچوں کو ڈرانے کا ایک نام جس سے خوفناک اور مہیب شکل کا تصور ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔